مارچ 1947ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
374
لیکن بعض ضروری باتوں کے متعلق میں اسے سمجھانا چاہتا ہوں۔میں نے چار باتیں بتائی ہیں کہ
فلاں قسم کی دوائی استعمال کی جائے اور فلاں فلاں باتوں کی طرف خاص خیال رکھا جائے۔بیان
کرنے کے بعد میں اسے کہتا ہوں کہ جو باتیں میں نے تمہیں بتائی ہیں وہ دہراؤ اس نے ان باتوں
کو دہرایا ہے لیکن ایک بات رہ گئی ہے میں اسے کہتا ہوں کہ ایک بات رہ گئی ہے اور اس کا خیال
رکھنا ضروری ہے ابھی میں نے اپنی بات پوری نہیں کی کہ میرے سامنے ایک نوجوان کھڑا ہو کر
او
بو
یہ کہتا ہے کہ آپ کا مطلب یہی ہے نا کہ ان تینوں باتوں پر عمل کرنے کے علاوہ جو بیمار ہو اس کے
متعلق آپ کو اطلاع دی جائے اس وقت میں یہ سمجھتا ہوں کہ چوتھی بات جو وہ بھول گیا ہے وہ
یہی ہے کہ مجھے دعا کے لئے بھی لکھا جائے۔چنانچہ میں نے اس شخص سے کہا کہ ٹھیک ہے یہی میرا
مطلب ہے میں توجہ دلا رہا ہوں کہ دعا بھی ضروری چیز ہے اس کے بعد میں بیدار ہو گیا۔بیداری
کے بعد مجھ پر کشفی حالت طاری ہو گئی اور میں نے کشفی حالت میں دیکھا کہ میرے بائیں ہاتھ میں
ایک دوائی کی شیشی ہے اس کا کارک کھلا ہوا ہے اور وہ دوائی سرخ رنگ کی ہے اس کے بعد یہ
حالت جاتی رہی۔تعبیر کرتے ہوئے فرمایا معلوم ہوتا ہے کہ کسی وباء کے پھیلنے کی طرف اشارہ کیا گیا ہے اور
اس طرف متوجہ کیا گیا ہے کہ دوا کے ساتھ دعا کو بھی شامل رکھنا چاہئے اور اسے بھی ضروری
سمجھنا چاہئے۔الفضل 20۔مارچ 1947ء صفحہ 1
418
مارچ 1947ء
فرمایا : آج میں نے ایک رؤیا دیکھا ہے بظاہر اس کے مضامین ایسے ہیں جو کہ قابل اعتراض
نظر آتے ہیں اور ہو سکتا ہے کہ دشمن اس کی ہنسی اڑائے لیکن اس کی ہنسی کی ہمیں پرواہ نہیں
اس رویا میں اللہ تعالیٰ نے بعض علمی مضامین کی طرف اشارہ فرمایا ہے لوگوں نے اپنے اپنے علم
کے مطابق حقائق کے مختلف معیار اپنے ذہنوں میں مقرر کئے ہوئے ہیں جب کوئی بات ان کے
علم کے مطابق نہ ہوا سے ماننے کو تیار نہیں ہوتے۔اس رویا میں اللہ تعالیٰ کی رحمیت کی صفات
کی طرف لطیف رنگ میں اشارہ کیا گیا ہے۔وہ رو یا دنیوی زندگی کی مشکلات اور کامیابیوں کے
رستے کا ایک روحانی نقشہ ہے اور اس میں جنت کی نعمتوں اور دوزخ کے حالات پر روشنی ڈالی
۱۱
375
گئی ہے اور وہ مناظر ایسی تیزی کے ساتھ میری آنکھوں کے سامنے سے گزرے ہیں جیسا کہ فلم
تیزی کے ساتھ چلتی ہے اس کے سارے حصے تو اس وقت یاد نہیں جو حصے یاد ہیں وہ بیان کرتا
ہوں۔میں نے دیکھا کہ میں سفر کر رہا ہوں اور مجھے سفر میں بہت سی مشکلات پیش آتی ہیں کہیں دریا
اور نالے رستے میں آجاتے ہیں کہیں پہاڑیاں رستہ میں آجاتی ہیں بعض پہاڑیاں خوشنما ہیں اور
بعض بالکل پھسلنی اور سخت ہیں کسی جگہ گھاس اور سبزہ ہے اور بعض جگہ بالکل ننگی پہاڑیاں ہیں
ان پر کوئی درخت و غیرہ نہیں اور بعض جگہ میلوں میں نیچے کھڈ دکھائی دیتی ہیں جن کو دیکھ کر دل
سخت گھبرا جاتا ہے۔میں ان سب پر سے گزرتا جاتا ہے ہوں اس رویا میں میں نے جو نظارے
دیکھے ہیں وہ اس دنیوی زندگی کے بالکل مشابہ ہیں۔بعض دفعہ انسان کو اتنی تکلیف ہوتی ہے
کہ وہ گھبرا جاتا ہے اور وہ کہتا ہے کہ میرے لئے یہ دنیا جہنم بن گئی ہے یا میرے دل میں جہنم کی
آگ سلگ رہی ہے اور بعض دفعہ اللہ تعالیٰ اس کے لئے آرام کے سامان پیدا کر دیتا ہے اور اس
کے لئے اس دنیا کو جنت بنا دیتا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ
جَنَّتَانِ (الرحمن : (47) کہ مومن کے لئے دو جنتیں ہوتی ہیں اسی طرح میں نے جو مختلف قسم
کے نظارے دیکھے ہیں وہ بھی اس دنیا کی دوزخیں اور جنتیں ہیں ان میں سے گذرتے ہوئے میں
ایک عجیب جگہ پر پہنچا ہوں جہاں سے نظارے کی شکل بدلتی ہے خواب میں میں سمجھتا ہوں کہ یہ
دنیا ختم ہو گئی ہے اور اگلا جہاں شروع ہو گیا ہے۔اس میں میں نے ایک نظارہ دوزخ کا دیکھا۔میں نے دیکھا کہ دوزخ میں بچھو ہیں لیکن وہ بچھو اس دنیا کی طرح کے نہیں یہاں تو بچھو عام طور پر
انگلی سے چھوٹے ہوتے ہیں لیکن وہاں جو میں نے بچھو دیکھے وہ چھ سات گز کے قریب لمبے ہیں
پہلے مجھے صرف دو بچھو نظر آتے ہیں جو علاوہ سات آٹھ گز لمبے ہونے کے موٹے بھی بہت ہیں
جیسے ہوائی جہاز ہوتا ہے ویسے لگتے ہیں۔مگر ہوائی جہاز جتنے جسم کے نہیں جو کہ ایک دوسرے
کے قریب ہوتے جا رہے ہیں ان میں سے ایک دوسرے پر اس طرح گرا ہے جس طرح کہ جانور
جفتی کے لئے جمع ہوتے ہیں جب ایک دوسرے پر کو دنے کی کوشش کرتا ہے تو میں نے دیکھا
کہ دوسرے نے اوپر گرنے والے بچھو کو زور سے ڈنگ مارا اور وہ اچھل کر سامنے جاپڑا پھر اس
نے دوسرے کی طرف منہ کر کے آگ کا شعلہ نکالنا شروع کیا جو دور اوپر تک جاتا ہے اور
376
دوسرے نے بھی اس کے جواب میں آگ کا شعلہ نکالنا شروع کر دیا اور دونوں شعلوں کے ساتھ
ایک دوسرے کے ساتھ لڑائی کرتے ہیں اس کے بعد کچھ اور بچھو پیدا ہو گئے ان کے قد بھی اسی
طرح سات آٹھ گز کے قریب ہیں پھر وہ بھی آگے شعلوں سے لڑائی کرتے ہیں اس کے بعد کچھ
اور چھو پیدا ہو گئے ہیں ان کے قد بھی اسی طرح سات آٹھ گز کے قریب ہیں پھر انہوں نے بھی
آگ کے شعلوں سے لڑائی شروع کر دی اور ان کے شعلوں کا نظارہ نہایت ہیبت ناک تھا میں نے
دیکھا کہ یکدم ایک بچھو نے پلٹا کھایا اور آدمی کی شکل اختیار کرلی اور اس نے اسی کمرہ کی طرف
بڑھنا شروع کیا جہاں میں بیٹھا تھا میں گھبرا کر وہاں سے چل پڑا ہوں اس وقت مجھے پیچھے کی طرف
سے آواز آئی۔معلوم نہیں کہ وہ فرشتے کی آواز ہے یا کسی اور کی۔قرآن پڑھو۔قرآن پڑھو۔اس آواز کے آتے ہی میں نے قرآن شریف بلند اور سریلی آواز میں پڑھنا شروع کر دیا۔میں
نے محسوس کیا کہ میری آواز بہت سریلی اور بلند ہے اور میں جس طرف سے گزرتا ہوں میری
آواز پہاڑیوں اور میدانوں میں گونج پیدا کر دیتی ہے گویا ساری دنیا میں پھیل رہی ہے اور جس
کے کانوں میں وہ آواز پڑتی ہے وہ بھی قرآن کریم پڑھنے لگ جاتا ہے میں چلتا جا رہا ہوں اور
قرآن کریم پڑھتا جا رہا ہوں چاروں طرف سے قرآن کریم پڑھنے کی صدائیں میرے کانوں میں
آ رہی ہیں۔میری آواز کے بعد میں نے محسوس کیا کہ کوئی عورت بھی قرآن کریم پڑھتی ہوئی
میرے پیچھے آرہی ہے یا ذکر الہی کر رہی ہے۔رستہ میں کئی ہاں آتے ہیں جن کے کمرے نہایت
خوبصورت اور عالیشان ہیں اور ان کمروں میں خوبصورت گوچیں (COUCH) اور کرسیاں
بچھی ہوئی ہیں۔میں رستہ چلتے ہوئے کسی چیز کو ایک طرف کر کے نہیں گزرتا بلکہ جو چیز رستے میں
آئے اسے سیدھا پھلانگ کر گزرتا ہوں اور ادھر ادھر سے گزرنے کے لئے میں رستہ تلاش
نہیں کرتا بہت بڑے بڑے ہال میرے رستہ میں آتے ہیں۔میں ان کے اندر سے ان کے
سامانوں پر پاؤں رکھ کریا کو دکر گزر جاتا ہوں آخر ایک ایسی جگہ میں پہنچا ہوں جہاں ایک میدان
ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ یہاں ایک باغ ہے جس میں میرا مکان ہے میرے پیچھے پیچھے وہ عورت
بھی وہاں پہنچ گئی ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ یہ جنت میں میرے ساتھ رہنے کے لئے آئی ہے وہ بہت
ہی خوبصورت عورت ہے میں اس کی ٹھوڑی کو پکڑ کر کہتا ہوں کیا تم بھی جنت میں میرے ساتھ
رہو گی۔اس نے کہا۔ہاں میں آپ کے ساتھ جنت میں رہوں گی میں نے اسے کہا کہ تمہیں