3 اپریل 1947ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
377
میری بیویوں کے ساتھ رہنا پڑے گاوہ کچھ حیرت ظاہر کرتی ہے کہ بیویوں کے ساتھ ؟ مگر اس نے
انکار نہیں کیا اس وقت یکدم میرے دل میں خیال پیدا ہوا کہ یہ خوبصورت عورت اللہ تعالیٰ ہے
اور اللہ تعالیٰ میرے ساتھ جنت میں رہے گا اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔فرمایا : جہاں تک میں نے اس خواب پر غور کیا ہے اللہ تعالیٰ نے اس خواب میں روحانی علم
سکھایا ہے۔خواب میں میں نے جو بچھو دیکھے ہیں اور اس کے ساتھ آواز آئی کہ قرآن پڑھو
قرآن۔اس میں اللہ تعالیٰ نے جماعت کو سبق سکھایا ہے کہ دوزخ سے بچنے کا ذریعہ صرف قرآن
کریم ہے اور بچھوؤں کے نظارہ سے ایک اور نکتہ بھی حل ہو گیا۔یہودی اور عیسائی لٹریچر میں
بھی یہ لکھا ہوا ہے کہ دوزخی آپس میں ہی ایک دوسرے کو کاٹیں گے اور وہ لوگ جو بچھو کی
طبیعت رکھنے والے ہیں ان کی بد اعمالیاں ان کو بچھوؤں کی شکل دے دیں گی ورنہ دوزخ میں
کہیں با ہر سے بچھو لا کر نہیں ڈالے جائیں گے۔اس رویا میں جماعت کے لئے اس رنگ میں بشارت ہے کہ میں نے اس عورت سے کہا ہے
کہ میری بیویوں کے ساتھ رہنا ہو گا اور وہ رضامند ہو گئی جنت میں بیویوں سے مراد ساتھی ہیں۔الفضل 20۔مارچ 1947 ء صفحہ 2۔1
419
3۔اپریل 1947ء
فرمایا : آج رات میں نے سحری سے پہلے ایک رویا میں دیکھا کہ ایک جگہ میرا بستر بچھایا جا رہا
ہے یا بچھایا جانے والا ہے اور کوئی شخص آکر مجھے کہتا ہے کہ گاندھی جی آپ سے ملنے کے لئے آنا
چاہتے ہیں مگر ان کی یہ شرط ہے کہ وہ آپ کے ساتھ ایک ہی چارپائی پر سوئیں گے پہلے تو مجھے یہ
شرط سن کر کچھ نفرت سی ہوئی پھر میں نے یہ خیال کر کے کہ اگر اس طرح صلح کی کوئی صورت
ہوتی ہے تو کیا حرج ہے کہا کہ اچھا مجھے منظور ہے۔چنانچہ وہ آگئے اور ایک ہی بستر پر وہ بھی لیٹ
گئے اور میں بھی لیٹ گیا ان کا جسم کچھ موٹا سا معلوم ہوتا ہے اور اوپر کے دھڑ پر بھی کپڑا ہے (ان
کی عادت کے خلاف) اس کے بعد ایک منٹ یا ڈیڑھ منٹ لیٹ کر ہی وہ اٹھ بیٹھے جیسے اب
سونے کا ارادہ نہیں ہے۔اس کے بعد باتیں شروع ہو گئیں۔اس گفتگو کے دوران وہ مجھ سے
پوچھتے ہیں کہ ہندوستان کی زبانوں کا کیا حال ہے۔میں نے کہا ہندوستان کی زبانوں میں سب سے
378
اچھی زبان اردو ہے۔جو نہایت شیریں اور مطالب کے ادا کرنے پر بہت قادر ہے گاندھی جی
نے اس کی تصدیق کی کہ واقعی اردو زبان اچھی ہے اس کے بعد میں نے کہا اردو زبان سے اتر کر
پنجابی زبان اچھی ہے اس پر وہ کچھ حیرت میں پڑ گئے اور کہتے ہیں۔پنجابی ؟ میں نے کہا ہاں۔پنجابی
زبان بھی اچھی ہے کیونکہ اس زبان میں اردو کے بعد مافی الضمیر خوب ادا ہو سکتا ہے میں نے
بعض دفعہ پنجابی زبان میں تقریریں کی ہیں اور میں گھنٹہ گھنٹہ دو دو گھنٹے تک تقریر میں کرتا رہا مگر
تقریر کرتے زبان رکتی نہیں ہے اسی اثناء میں مولوی محمد اسماعیل صاحب ( ترگڑی) والوں کا خیال
آگیا کہ وہ پنجابی زبان میں نہایت عمدہ نظمیں کہتے ہیں ایسے عمدہ مضامین باندھتے ہیں جو نہایت
اعلیٰ پایہ کے ہوتے تھے اس پر گاندھی جی کچھ حیران سے ہو گئے پھر وہ کہتے ہیں آپ نے عورتوں
میں بھی تقریر کرنی ہے چنانچہ ہم دونوں وہاں سے اٹھ کر ایک جگہ گئے وہاں تھوڑی سی عورتیں
بیٹھی ہیں کوئی آٹھ دس کے قریب ہوں گی یہ معلوم نہیں کہ وہ کس مذہب کی ہیں ان عورتوں کی
تعداد دیکھ کر مجھے خیال گزرتا ہے کہ میں ان میں کیا تقریر کروں گا زیادہ ہوتیں تو کر دیتا گاندھی
جی کو بھی اس کا احساس ہوا کہ عورتوں کی تعداد تو تھوڑی ہے اس لئے انہوں نے کہا چلئے پھر کبھی
تقریر ہو جائے گی اس کے بعد کچھ اور نظارہ بھی تھا مگر وہ مجھے یاد نہیں رہا۔فرمایا : اس رویا سے میں سمجھتا ہوں کہ جیسا کہ موجودہ حالات کی وجہ سے بعض لوگوں کا
خیال ہے کہ ہندوؤں اور مسلمانوں کے مابین صلح ہونی بالکل ناممکن ہے ان کا یہ خیال غلط ہے
کیونکہ رویا میں یہ اشارہ پایا جاتا ہے کہ اور بظاہر اس رؤیا کا مفہوم بھی یہی ہے کہ صلح کی کوئی نہ
کوئی صورت نکل آئے گی میرا گاندھی جی سے یہ کہنا کہ اردو زبان سب زبانوں سے اچھی ہے
اس سے بھی ہندو مسلم اتحاد کی طرف اشارہ پایا جاتا ہے پھر میرا یہ کہنا کہ اردو زبان سے اتر کر
پنجابی زبان ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ شاید سکھ قوم کی بھی دل جوئی ہو جائے بہر حال ابھی
ایسا وقت نہیں آیا کہ صلح کے امکانات ہی نہیں رہے۔ہمیں اس طرف سے توجہ نہیں ہٹانی
چاہئے لوگوں کا یہ خیال کہ صلح نہیں ہو سکتی غلط ہے۔یہ رویا اس طرف بھی اشارہ کرتی ہے کہ
تھوڑی سی کوشش سے مسلمانوں کے حقوق تسلیم کرلئے جائیں گے گاندھی جی کا یہ کہنا کہ میں
آپ کے ساتھ سوؤں گا اس کا مطلب بظاہر یہی ہے کہ وہ اکھنڈ ہندوستان کی شرط ضرور منوانا
چاہتے ہیں اس طرح اردو اور پنجابی کا ذکر ہندوستان کی مختلف اقوام کے اتحاد کی طرف اشارہ