11 اپریل 1947ء

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

379
کرتا ہے پھر عورتوں کا لیکچر نہ سننا۔اس سے شاید یہ مراد ہے کہ چونکہ ہندو عورتوں میں مردوں
کی نسبت تفاخر کا جذ بہ زیادہ پایا جاتا ہے ممکن ہے وہ ہندو مردوں جتنا راضی نہ ہوں یا پھر عورتوں
سے مراد تابع اور عوام الناس بھی ہو سکتے ہیں اور اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ عوام الناس
اسے پسند نہ کریں گے مگر لیڈ ر راضی ہو جائیں گے۔الفضل 12۔اپریل 1947ء صفحہ 2
420
11 اپریل 1947ء
فرمایا : تکل رات میں نے ایک رؤیا دیکھی ہے جو کہ آئندہ کے حالات کے متعلق معلوم ہوتی
ہے میں نے دیکھا کہ میں ایک مکان میں ہوں اور خواب میں سمجھتا ہوں کہ قادیان سے باہر
ہوں۔اونچا سا مکان ہے اس مکان کی شکل حضرت خلیفہ اول کے مکان کی سی ہے اس مکان کے
مشرق کی طرف ایک دالان ہے اس میں میں آرام کرنے کے لئے گیا ہوں اور میرے ساتھ میری
بیوی مریم صدیقہ معلوم ہوتی ہے اور اس مکان کے مغرب کی طرف ایک اور دالان ہے اس
میں میری دوسری بیویاں اور بچے گھرے ہوئے ہیں اور درمیان میں صحن ہے اور پرے کر کے
کچھ اور مکانات ہیں جن میں میرے ساتھ کے دوست ٹھرے ہوئے ہیں یکدم بہت شور و غوغا
ہوا ہے۔میں اس شور کو سن کر باہر آیا ہوں اس وقت میاں شریف احمد صاحب کی آواز کہیں
سے آئی ہے وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ فوج قابو سے نکل گئی ہے میں یہ سن کر جلدی سے اس دالان
کی طرف جاتا ہوں۔جہاں میری بیویاں اور بچے ٹھرے ہوئے ہیں اور ان کو جلدی تیار ہونے
کے لئے کہتا ہوں۔انہوں نے جلدی جلدی کپڑے پہن لئے ہیں۔ہم سب وہاں سے نکل کر
مغرب کی طرف چل پڑے ہیں میں نے عورتوں کو آگے رکھا ہوا ہے اور مردوں کو پیچھے تاکہ
جس رفتار سے عورتیں چل سکیں اسی رفتار سے آہستہ آہستہ مرد بھی ان کے پیچھے چلتے چلے
جائیں کچھ دور جا کر کچھ کچے مکانات نظر آئے۔میں نے دیکھا کہ ہمارے پیچھے کچھ لوگ گھوڑے
دوڑاتے ہوئے آ رہے ہیں۔میں یہ سمجھتا ہوں کہ فوج نے اب اس طرف رخ کیا اور اب وہ
جلدی جلدی ہماری طرف بڑھ رہی ہے۔جب وہ گھوڑ سوار ہمارے قریب آئے تو میں نے دیکھا
کہ ان میں سے ایک میاں شریف احمد صاحب ہیں اور کچھ ہمارے اور ساتھی ہیں اس کے بعد
ان کچے مکانات میں ہم داخل ہوتے ہیں جب میں اندر ایک کمرے میں داخل ہوا تو مجھے یکدم

380
خیال آیا کہ میرے اوپر تو ٹھنڈا کوٹ تھا وہ کہاں گیا۔معلوم ہوتا ہے کہ گرمی کا موسم ہے کیونکہ
خواب میں میں یہ سمجھتا ہوں کہ میں نے ٹھنڈا کوٹ پہنا ہوا تھا وہ کہیں رہ گیا ہے اور اس کی جیب
میں تین ہزار روپے تھے اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ کوٹ وہیں رہ گیا ہے جہاں سے ہم نکل کر آئے
ہیں پھر میں خیال کرتا ہوں کہ تمام روپے تو اس کوٹ میں رہ گئے ہیں اب خرچ کہاں سے لائیں
گے۔میں نے سوچا کہ کسی آدمی کو بھیجوایا جائے جو کوٹ لے آئے۔ہو سکتا ہے کہ دشمن کو اس
کوٹ کا خیال نہ آیا ہو یہ خیال کر کے میں نے بہت سے دوستوں کو کہا (وہ دوست سینکڑں اور
ہزاروں کی تعداد میں نہیں بلکہ چالیس پچاس کے درمیان معلوم ہوتے ہیں) کہ جان کو خطرے
میں ڈالنے کا معاملہ ہے اس لئے اگر کوئی دوست اس جگہ واپس جا کر کوٹ لانے کو تیار ہو تو وہ
اپنے آپ کو پیش کرے میں نے دو تین دفعہ یہ کہا مگر کوئی نوجوان کھڑا نہ ہوا۔آخر ڈاکٹر حشمت
اللہ صاحب کھڑے ہوئے اور وہ کہتے ہیں کہ میں جا کر کوٹ لاتا ہوں میں خیال کرتا ہوں کہ یہ
بھاگ دوڑ کا کام ہے اور ڈاکٹر صاحب کی عمر ساٹھ برس کی ہے۔کمزور آدمی ہیں اور میں یہ بھی
سمجھتا ہوں کہ ڈاکٹر صاحب کی نظر بھی کمزور ہے اور کچھ اندھیرا سا ہے جیسے صبح یا شام کے وقت
کسی قدر اندھیرا ہوتا ہے اس لئے ڈاکٹر صاحب کا اکیلا وہاں جانا مناسب نہیں۔میرے دل میں یہ
خیال آیا ہی تھا کہ بھائی عبد الرحمان صاحب قادیانی میرے پاس آگئے اور کہا کہ میں بھی ان کے
ساتھ جاتا ہوں میں دل میں خیال کرتا ہوں کہ بھائی عبد الرحمان صاحب قادیانی کو ڈاکٹر صاحب
کے ساتھ بھیج دینا چاہئے پھر خیال آیا کہ کوٹ لٹکایا کہاں تھا اور اپنی بیوی مریم صدیقہ سے پوچھا
کہ میں نے کوٹ لٹکا یا کہاں تھا۔وہ کہتی ہیں کہ سرہانے کی طرف جو کھونٹی ہے اس کے ساتھ لٹکایا
تھا۔میں باہر آتا ہوں اور دیکھتا ہوں کہ ایک شخص کھڑا یہ کہہ رہا ہے کہ فوج نے لوٹ مار شروع
کر دی ہے اور بہت سے لوگ مارے جارہے ہیں۔اس کی یہ بات سن کر مجھے خیال آیا کہ ہمارا
گزارا تو کسی نہ کسی طرح ہو ہی جائے گا یہ دو قیمتی جانیں کیوں خطرہ میں ڈالی جائیں پھر میں میاں
شریف احمد صاحب کے پاس جاتا ہوں کہ ان سے مشورہ کروں کہ آیا اس صورت میں ان دو
آدمیوں کا بھیجوانا درست ہو گایا نہیں۔میں نے جب ان سے مشورہ پوچھا تو وہ کہتے ہیں کہ اگر بچہ
ایسی جگہ پھنس جائے تو اس کو نکالنا بہر حال ضروری ہوتا ہے میں دل میں خیال کرتا ہوں کہ میں
نے ان سے روپے کا ذکر کیا ہے اور یہ بچے کا ذکر کرتے ہیں کہیں میرا کوئی بچہ تو پیچھے نہیں رہ گیا۔

آج 10 میں سے 10 باقی