5 جون1947ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
384
424
$1947-5/2
فرمایا : کوئی دس بارہ دن کی بات ہے کہ القاء ہوا۔گیارہ اگست تک یا گیارہ اگست کو۔نہ
معلوم کس امر کے متعلق ہے بہر حال ذات یا خاندان یا ملک یا قوم کے کسی اہم تغیر کی طرف
اشارہ ہے۔الفضل 21۔جون 1947 ء صفحہ 1
*1947-25/24
425
فرمایا : پرسوں یا ترسوں رات کے وقت جب میری آنکھ کھلی تو بڑے زور کے ساتھ میرے
قلب پر یہ مضمون نازل ہو رہا تھا کہ برطانیہ اور روس کے درمیان ایک ماڈیفائیڈ ٹریٹی
(Modified Treaty) ہو گئی ہے جس کی وجہ سے مشرق وسطی کے ممالک میں بڑی بے
چینی اور تشویش پھیل گئی ہے۔ماڈیفائیڈ کے معنے ہوتے ہیں سمویا ہوا وسطی۔میں سمجھتا ہوں کہ یہ الفاظ اس بات کی طرف
اشارہ کرتے ہیں کہ غالبا بیرونی دباؤ اور بعض خطرات کی وجہ سے برطانیہ مخفی طور پر روس کے
ساتھ کوئی ایسا سمجھوتہ کرلے گا جس کی وجہ سے روسی دباؤ مشرق وسطی پر بڑھ جائے گا۔ایسا
معلوم ہوتا ہے کہ برطانیہ اور امریکہ جو ہمیشہ روس کے مفاد کے رستہ میں حائل رہتے تھے اب
بعض سیاسی حالات یا اغراض کے ماتحت اس کی مخالفت کو چھوڑ دیں گے اور ادھر روس بھی جو
بعض باتوں میں برطانیہ اور امریکہ سے چپقلش رکھتا تھا اب ان کی مخالفت ترک کر دے گا۔الفضل
30۔مئی 1947ء صفحہ 1
426
5۔جون 1947ء
فرمایا : آج رات میں نے رویا دیکھا جو اس وقت میں دوستوں کے سامنے بیان کرنا چاہتا ہوں
یہ ایک اتفاق کی بات ہے کہ جس گاؤں کے متعلق مجھے رویا میں کچھ دکھایا گیا ہے اس گاؤں کے
دو آدمی بھی میری ملاقات کے لئے آئے تھے۔میں نے رویا میں دیکھا کہ میں کسی کام کے لئے
قادیان سے باہر گیا ہوں یہ یقین تو نہیں مگر غالبا بٹالہ گیا ہوں کسی مکان کا ایک بڑا سا کمرہ ہے جس
385
میں ایک چارپائی پہ بیٹھا ہوں اس وقت ایک سکھ مجھے ملنے کے لئے آیا اور خواب میں سمجھتا ہوں
کہ وہ مجھ سے کسی امداد کا طلبگار ہے میری چارپائی کے پاس ہی ایک خالی کرسی پڑی ہوئی ہے اس
پر وہ سکھ بیٹھ گیا اور اس نے ذکر کیا کہ سردار سند سنگھ صاحب مجیٹھہ والے نے مجھے آپ کے
پاس بھیجا ہے۔خواب میں بھی اس کی اس بات پر حیران ہو تا ہوں کہ سردار سندر سنگھ مجیٹھے
والے تو فوت ہو چکے ہیں انہوں نے اس کو کس طرح بھیجا ہے یوں میں ان سے اچھی طرح
واقف تھا وہ وزیر بھی رہے اور ان کے ساتھ ہمارے تعلقات بھی تھے۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ
الیکشن کے متعلق کوئی بات چیت ہے اور ہم سے مدد مانگی جارہی ہے۔( مجیٹھہ امرتسر کے علاقہ میں
ہے لیکن جب سردار سندر سنگھ صاحب ممبرنی کے لئے کھڑے ہوئے تو وہ امر تسر کے علاقہ میں
نہیں بلکہ بٹالہ کے علاقہ میں کھڑے ہوئے تھے اور اس کی وجہ یہ تھی کہ ان کو اپنے علاقہ میں
کامیابی کی امید نہ تھی اور وہ بٹالہ کے علاقہ میں اس لئے کھڑے ہوئے تھے کہ ہمارے ساتھ ان
کے تعلقات تھے اور ہمارے بہنوئی نواب محمد علی خان صاحب مرحوم کے چیفس کالج میں ہم
جماعت بھی رہ چکے تھے اور چونکہ بٹالہ کے علاقہ میں ہمارا اثر کافی تھا اس لئے وہ اسی حلقہ سے
کھڑے ہوئے۔)
اس سکھ نے مجھے کہا کہ مجھے سردار سندر سنگھ مجیٹھہ والے نے آپ کے پاس امداد کے لئے
بھیجا ہے کیا آپ کچھ امداد کریں گے میں نے کہا ہاں جب سردار صاحب پہلے کھڑے ہوئے تھے تو
ہم نے ان کی امداد کی تھی اور وہ کامیاب بھی ہو گئے تھے پھر ان کے بیٹے سردار کرپال سنگھ صاحب
کھڑے ہوئے تو انہوں نے مجھے خط لکھا کہ کیا آپ ہماری مدد کریں گے میں ان دنوں سندھ میں
تھا میں نے انہیں جواب میں لکھا کہ ہم آپ کی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن جب میں قادیان
واپس آیا تو ان کا کوئی آدمی مدد لینے کے لئے میرے پاس نہ پہنچا اور وہ کامیاب نہ ہو سکے اس پر
میں نے انہیں خط لکھا کہ ہم تو آپ کی مدد کے لئے تیار تھے مگر آپ نے اپنا کوئی آدمی ہمارے پاس
نہ بھیجا۔اس کے جواب میں ان کا پیغام آیا کہ ہاں آپ نے تو مدد کا وعدہ کر دیا تھا مگر افسوس ہے
کہ بعض وجوہات کی بناء پر میں آپ سے مدد نہ طلب کر سکا۔چنانچہ ایک وجہ انہوں نے یہ لکھی
کہ مجھے مشورہ دیا گیا تھا کہ اگر آپ نے احمدیوں سے مدد لی تو ہندو اور سکھ آپ کا ساتھ نہ دیں
گے۔وہ ناراض ہو جائیں گے اس لئے میں نے آپ کو مدد کے لئے نہ لکھا اب میں پچھتا رہا ہوں
386
کہ میں نے غلطی کی تھی۔پھر میں نے اس سکھ سے کہا کہ جب سردار کرپال سنگھ کے بڑے بھائی
کھڑے ہوئے تو انہوں نے بھی ہم سے کوئی مدد نہ چاہی اور ہمارے ساتھ تعلق نہ رکھا اس کے
بعد میں نے کسی سے کہا کہ جماعت کھو کھر کو بلاؤ۔کھو کھر کی جماعت کے بہت سے آدمی اس کمرہ
میں آگئے۔ویسے تو جہاں تک میرا علم ہے کھو کھر کی جماعت کے آدمی تھوڑے ہیں مگر خواب میں
میں دیکھتا ہوں کہ ان لوگوں کے آنے سے کمرہ بھر گیا اور ان کی تعداد اتی اور سو (۱۰۰) کے
در میان معلوم ہوتی ہے۔میں نے ان سے پوچھا۔آپ کے کتنے ووٹ ہیں ان میں سے ایک
بوڑھے نے کسی احمدی کا نام لے کر کہا اس کا ایک ووٹ ہے اس کے بعد اس نے بیل بیل کا لفظ
متواتر بولنا شروع کر دیا۔میں خواب میں سمجھتا ہوں کہ یہ شخص مجلس میں بولنے سے گھبرا رہا ہے
پھر وہی شخص کوئی نام لیتا ہے اور اس کے بعد پھر بیل بیل کہنا شروع کر دیتا ہے اس پر میں نے اس
بڑھے سے کہا آپ ایک طرف ہو جائیے میں دوسروں سے کچھ پوچھنا چاہتا ہوں اتنا کہنے کے بعد
پھر مجھے خیال آیا کہ اس بڑھے سے تو پوچھنا چاہئے کہ بیل بیل کہنے سے اس کی کیا مراد ہے چنانچہ
میں نے بڑھے کو بلا کر پوچھا کہ آپ بیل بیل کیا کہہ رہے تھے اس بڑھے نے عجیب بات سنائی اور
اس وقت یوں معلوم ہونے لگا کہ بڑھا گھبراتا نہیں ہے اور اب اس کو اپنے نفس پر قابو ہے۔بڑھے نے کہا ہمارا ایک آدمی ہے اس کو کہیں گرنے سے ہونٹوں پر چوٹ لگ گئی اور اس کے
ہونٹ بہت موٹے اور بھرے ہو گئے تھے جس کی وجہ سے اس کو بیل کے نام سے پکارا جاتا ہے
گویا اصل نام اس کا اور ہے مگر ہونٹوں کی نسبت سے اس کی آئی بیل پڑگئی (جیسے عام طور پر کسی
لیے آدمی کو لمبو اور چھوٹے قد والے کو ٹھگنا یا گٹھ مٹھیا کہہ دیتے ہیں) جب وہ بڑھا بیل کے لفظ کی
تشریح کر رہا تھا تو وہ سکھ بیچ میں بول پڑا اور اس نے کہا کہ سردار صاحب آپ کا شکریہ ادا کرتے
تھے اور وہ کہتے تھے کہ میں جماعت احمدیہ قادیان اور جماعت احمد یہ لاہور کا بھی ممنون ہوں۔یہ
سن کر ہماری جماعت کے دوستوں کو غصہ آیا اور ان میں سے کسی نے کہا کہ ووٹ تو سارے
ہمارے ہیں۔ان کا کیا ہے ہمارے پندرہ ہزار ووٹ ہیں اور ان کے پندرہ سو بھی نہیں۔اس
وقت خواب میں میں سمجھتا ہوں کہ بٹالہ کے علاقہ میں ہماری جماعت کے ووٹوں کا اندازہ پندرہ
ہزار ہے۔اس کے بعد اس سکھ نے نوٹوں کا ایک گٹھا میری چارپائی پر رکھ دیا جیسے کوئی ہدیہ پیش
کرتا ہے مجھے خواب میں خیال گزرتا ہے کہ نوٹوں کا گٹھا اس لئے پیش کر رہا ہے کہ لوگوں کی
387
مہمان نوازی پر جو اخراجات ہوں وہ اس روپے سے ادا کئے جائیں اور خواب میں میں سمجھتا
ہوں کہ ان نوٹوں کی مالیت ڈیڑھ سو روپیہ ہے میں نے اس سکھ سے کہا۔اس موقع پر ہم کسی
شخص سے کچھ نہیں لیا کرتے اس کے بعد اس نے ایک او۔گٹھانوٹوں کا میری طرف پھینکا نگر میں
نے کہا۔ہم آپ سے کچھ نہیں لیں گے کیونکہ یہ طریق اخلاق کے خلاف ہے اس کے بعد مجھے
ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب نظر آتے ہیں۔میں نے ان سے کہا کہ ان کے کھانے کا انتظام کیا جائے
وہ کہتے ہیں۔اس وقت اور تو کوئی موزوں آدمی نہیں ہے کیا میں یہ انتظام میاں خلیل احمد
صاحب کے سپرد کر دوں۔میں نے کہا کسی کے بھی سپرد کر دیں بہر حال انتظام ہونا چاہئے اس کے
بعد میری آنکھ کھل گئی۔فرمایا : واقعات بالکل اسی طرح گزرے ہیں جیسا کہ خواب میں مجھے دکھائے گئے ہیں سردار
سندر سنگھ صاحب مجیٹھ والوں کا واقعہ بھی اسی طرح تھا اور سردار کرپال سنگھ کا جو واقعہ خواب
میں آیا ہے وہ بھی بالکل ویسے ہی تھا میں نے ان کی ممبری کے لئے کھڑے ہونے کے وقت ان کے
خط کے جواب میں سندھ سے لکھا تھا کہ ہم آپ کی مدد کریں گے مگر جب ہم واپس قادیان آئے تو
ان کا کوئی آدمی ہمارے پاس نہ پہنچا اور انہوں نے ہم سے مدد نہ لی اور جب ان کے ہار جانے پر
ان سے پوچھا گیا کہ آپ نے مدد کیوں نہ لی تو انہوں نے کہلا بھیجا کہ مجھے ہندوؤں اور سکھوں نے
ورغلایا تھا کہ ان سے مدد نہ کی جائے اور اب اسی وجہ سے میں ہار گیا ہوں اور افسوس کر رہا ہوں
کہ مدد کیوں نہ لی گئی پھر ان کے دوسرے بھائی کا بھی خواب میں ذکر آیا ہے اور اسی رنگ میں آیا
ہے کہ انہوں نے مدد نہ لی۔یہ رویا پردے کی ہے اور اس کا پورا انکشاف مجھ پر نہیں ہو سکا مجھے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ
سکھوں کو مسلمانوں کی مدد کی ضرورت پڑے گی اور ان کی مدد کے بغیر ان کو امن نہیں ملے گا
عجیب بات یہ ہے کہ اب جبکہ باہر سے آنے والے دوستوں نے مجھ سے بھی ملاقات کی تو ان میں
دو آدمی اس جگہ کے تھے جس کے ساتھ خواب کا تعلق تھا۔یعنی مجیٹھ کے۔اس سے پتہ چلتا ہے
کہ یہ رویا کوئی خاص مقصد رکھتی ہے۔الفضل 8۔اگست 1951 ء صفحہ 4