17 جون1947ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
388
427
15/14۔جون 1947ء
فرمایا : میں نے رویا میں دیکھا کہ چار پانچ لنگور ہیں جو میرے بائیں طرف سینے کے ساتھ چھٹے
ہوئے ہیں ممکن ہے وہ کوئی اور چیز ہوں مگر خواب میں میں ان کو لنگو رہی سمجھتا ہوں لیکن وہ اتنے
چھوٹے چھوٹے ہیں کہ اگر ہاتھ کی ہتھیلی کو پھیلا دیا جائے تو اس میں آسکتے ہیں وہ سارے کے
سارے بڑے زور کے ساتھ میرے سینے کو پکڑے ہوئے ہیں میں اپنے دل میں خیال کرتا ہوں
کہ جب میں ان کو ہٹانے لگوں گا یہ میرا ضرور مقابلہ کریں گے اور میں سوچتا ہوں کہ کونسا
مناسب موقع ہو کہ ان کو ہٹایا جائے۔میں اسی فکر میں تھا کہ میں نے خیال کیا کہ اب ان کو ہٹانا
چاہئے۔یہ سوچ کر میں نے اپنا ایک ہاتھ آگے بڑھایا تاکہ میں ان کو ہٹاؤں مگر جب میں نے اپنا
ہاتھ آگے بڑھایا تو انہوں نے بھی اپنے ہاتھ لمبے کر کے میری کلائی پکڑ لی اور دوسرے ہاتھ سے
میرے سینہ پر زور دینا شروع کیا اس وقت ان کا زور اچھا خاصا معلوم ہوتا ہے کیونکہ وہ اکٹھا زور
ڈال رہے ہیں اور انہوں نے میرا ہاتھ اس طرح پکڑا ہوا ہے کہ مجھے یوں معلوم ہوتا ہے کہ
میرے ہاتھ کو وہ اپنی طرف نہیں جانے دیں گے اس وقت پھر میں اپنے دل میں سوچتا ہوں کہ
اس وقت موقع ہے یا نہیں کہ میں ان کو ہٹاؤں۔میں اسی تردد میں تھا کہ آخر میں نے اپنے دل
میں فیصلہ کیا کہ اب ان کو پکڑ کر پرے پھینک دینا چاہئے یعنی جب یہ فیصلہ کر کے میں نے اپنے ہاتھ
کو زور سے آگے بڑھایا تو وہ ایک ہی جھٹکے سے مُردہ جسموں کی طرح دور جا کر گر گئے اس وقت
میری آنکھ کھل گئی اور آنکھ کھلنے پر بھی مجھے یوں محسوس ہوا جیسے یہ واقعہ سچ سچ ہو رہا تھا۔فرمایا : اس خواب سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ چار یا پانچ کی تعداد میں ہمارے دشمن ہیں یا
بعض نقصان دہ چیزیں ہیں یعنی یا تو چار یا پانچ چیزیں ہیں یا چار پانچ فرقے ایسے ہیں جن کا تھوڑا
بہت دباؤ احمدیت پر ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے یہ بھی بتایا ہے کہ وہ ان سب دشمنوں کو دور پھینک
دے گا اور جماعت کو ان کے شر سے محفوظ رکھے گا۔الفضل 25۔جون 1947ء صفحہ 1
428
17 جون 1947ء
فرمایا : آج رات میں نے ایک رؤیا دیکھی ہے اس کے بعض حصے بتانا میں مناسب نہیں سمجھتا
389
صرف خلاصہ بیان کر دیتا ہوں میں نے رویا میں اپنے آپ کو کسی شہر میں دیکھا۔کوئی بازار ہے
جس میں سے میں گزر رہا ہوں میرے آگے آگے درد صاحب (مولوی عبدالرحیم صاحب درد)
جا رہے ہیں اتنے میں ایک کونے میں سے کسی شخص نے شور مچانا شروع کر دیا جس پر پولیس اور
کچھ فوج آپہنچی ایسا معلوم ہوتا ہے کہ درد صاحب اور میں کسی ضروری کام کے لئے جارہے ہیں
جب ادھر سے شور ہوا اور پولیس اور فوج آپہنچی تو ہمیں خطرہ پیدا ہوا کہ گورنمنٹ ہم پر کوئی
الزام نہ لگا دے کہ ان کا بھی اس فساد میں کوئی ہاتھ ہے۔میں نے دیکھا کہ درد صاحب تیزی کے
ساتھ وہاں سے نکل جانا چاہتے ہیں ان کے تیزی سے چلنے کی وجہ سے میرے اور ان کے درمیان
دو تین سو گز کا فاصلہ ہو گیا۔یکدم مجھے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ درد صاحب کے پاس کچھ سلسلہ کے
کا غذات ہیں اور انہیں خطرہ محسوس ہو رہا ہے کہ اگر گورنمنٹ تلاشی لے تو یہ کاغذات ان سے
چھین نہ لئے جائیں وہ کاغذات گورنمنٹ کے خلاف تو نہیں ہیں مگر چونکہ وہ جماعت سے تعلق
رکھنے والے ضروری کا غذات ہیں اس لئے خطرہ ہے کہ پولیس تلاشی کے وقت ان کو قبضہ میں نہ
لے لے۔تھوڑی دیر کے بعد میں نے دیکھا کہ ہم دونوں ایک مکان کے اندر چلے گئے وہاں میں
نے دیکھا کہ درد صاحب او ہو " کرتے ہوئے پیچھے کو دوڑے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ کاغذات
پیچھے رہ گئے ہیں اور انہیں خطرہ ہے کہ کہیں پولیس ان کا غذات پر قبضہ نہ کرلے۔میں نے ان کی
یہ گھبراہٹ دیکھ کر یہ فیصلہ کیا کہ میں ان کاغذات پر جا کر قبضہ کرلوں اور واپس لوٹ کر جلد جلد
پیچھے کی طرف چلا مگر پھر نہ معلوم کاغذ لے کر یا ان کے بغیر واپس ہو گیا جدھر ہم پہلے جا رہے تھے
اور میں نے دیکھا کہ ہم دونوں ایک مکان کے اندر چلے گئے وہاں میں نے دیکھا کہ کچھ غیر احمدی
ہیں ایک درد صاحب اور ایک میں ہوں اس کے بعد مجھے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ گورنمنٹ کے
حکام دروازے پر پہنچ گئے ہیں اور وہ اس مکان کے اندر آکر مسلمانوں کو اور خصوصاً ہمارے
متعلق دیکھنا چاہتے ہیں کہ یہاں ہیں یا نہیں۔اتنے میں صاحب خانہ نے ہمیں کہا کہ آپ لوگ
اوپر چڑھ جائیں مجھے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ کوئی پوشیدہ جگہ ہے پہلے کچھ غیر احمدی اوپر چڑھے
اور پھر میں چڑھا وہ جگہ ایسی معلوم ہوتی ہے جیسے جہازوں کے اندر سیڑھیاں ہوتی ہیں اور وہ جگہ
بہت تنگ سی ہے۔میں اوپر چڑھ کر اس سوراخ کے دائیں بائیں لاتیں پھیلا کر لیٹ گیا جس جگہ
میں لیٹا ہوں وہاں میرے اوپر ایک کینوس (Canvas) پڑی ہے میرا منہ تو نگار ہا اور باقی سارا