21 جون1947ء

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

391
ملنے کے لئے آئے ہیں اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔اس خواب میں میں سمجھتا ہوں کہ چونکہ ظفر سے مراد کامیابی ہوتی ہے اور بشیر سے مراد
بشارت ہوتی ہے اس لئے خدا تعالٰی نے کسی فتح اور بشارت کی طرف اشارہ کیا ہے۔اللہ تعالیٰ
سے دعا ہے کہ وہ خودان کو پورا کرنے کے سامان فرمائے۔الفضل 8 اگست 1951ء صفحہ 5
21 جون 1947ء
430
فرمایا : میں نے رویا میں دیکھا کہ ایک مکان اسی قسم کا ہے جیسے فوجی بار کیس ہوتی ہیں یعنی وہ
شیڈ سا بنا ہوا ہے اور اس پر ٹین کی چادریں پڑی ہوئی ہیں۔میں اس شیڈ کی طرف گیا وہاں میں
نے دیکھا کہ ملک غلام فرید صاحب کھڑے ہیں وہ مجھے بلاتے ہیں اور پاس ہی کھڑے ہوئے ایک
شخص کی طرف اشارہ کر کے کہتے ہیں مولوی سید سرور شاہ صاحب کے اس داماد نے ان کی بیٹی کو
چھوڑ دیا ہے اور یہ اس کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتا۔ملک غلام فرید صاحب نے جس شخص
کے متعلق کہا ہے کہ اس نے مولوی سید سرور شاہ صاحب کی بیٹی کو چھوڑ دیا ہے نہ تو اس کی شکل
عبدالرحیم صاحب جیسی ہے اور نہ ہی خواب میں اس کو عبدالرحیم سمجھتا ہوں وہ شخص سفید
رنگ کا ہے اس کا قد بہت اونچاتو نہیں البتہ درمیانہ قد سے اونچا ہے اور اس نے لباس بھی ایسا
پہن رکھا ہے جیسے عام طور پر آسودہ حال تاجر پہنا کرتے ہیں اور وہ مکان جس میں ہم کھڑے ہیں
وہ اس قسم کا ہے جیسے پہاڑوں پر دکانوں کے آگے شیڈ سے بنے ہوتے ہیں۔ملک غلام فرید
صاحب اس طرز میں بات سناتے ہیں کہ ایک طرف تو اس کی غلطیاں بیان کر رہے ہیں کہ اس
نے مولوی سید سرور شاہ صاحب کی لڑکی کو چھوڑ دیا ہے اور اس کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتا
اور دوسری طرف اس کی دل جوئی بھی کر رہے ہیں کہ غلطیاں بیان کرنے کی وجہ سے وہ کچھ برا
محسوس نہ کرے بہر حال ملک غلام فرید صاحب نے اس سلسلہ کلام کو اس طرح شروع کیا کہ اس
نے اپنی بیوی کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا اسی قسم کی اور بہت سی باتیں انہوں نے کیں جو اس
وقت مجھے یاد نہیں مگر اتنا یاد ہے کہ جب ملک غلام فرید صاحب بات کرتے ہیں تو وہ شخص ان کے
ہی ہر فقرہ کے ختم ہونے پر کہتا ہے۔تو بہ۔تو بہ۔باتیں کرتے کرتے ملک غلام فرید صاحب نے
مسکرا کر کہا۔انہوں نے دو کمرے رکھے ہوئے ہیں ایک کمرے میں ان کے ملازم اور نوکر چاکر

392
رہتے ہیں اور دوسرا کمرہ انہوں نے اپنے لئے رکھا ہوا ہے اور یہ نوکروں کے کمرہ میں ان پر سختی
کرنے کے بعد دوسرے کمرہ میں چلے جاتے ہیں۔معلوم نہیں وہ کمرہ انہوں نے کس غرض کے
لئے رکھا ہوا ہے۔اس فقرہ کے اختتام پر بھی اس شخص نے کہا۔توبہ۔تو بہ۔اس کے بعد جب
ملک غلام فرید صاحب نے اس کی غلطیوں کے متعلق اس کو سمجھانے پر زیادہ زور دیا تو اس نے کہا
یہ واقعی میری غلطی ہے اور میں اب اس لڑکی کے ساتھ صلح کرلوں گا اس پر میں نے کہا اگر تم اس
لڑکی کے ساتھ صلح بھی کر لو گے تو تم اپنے نفس کی خواہش کو پورا کرنے والے ہو گے کیونکہ وہ
لڑکی تمہاری بیوی ہے اور تمہارا اپنی بیوی کو راضی کر کے گھر لے جانا اپنے نفس کے لئے ہے۔اصل چیز تو یہ ہے کہ تم خدا تعالیٰ کے ساتھ صلح کرو اور اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔اس خواب کا مضمون تو ظاہر ہے کہ مولوی سید سرور شاہ صاحب کے داماد کا کیا مطلب ہے۔اس بات کی سمجھ نہیں آسکی میں خواب میں اس شخص کو مولوی سید سرور شاہ صاحب مرحوم کا
موجودہ داماد نہیں سمجھتا بلکہ ایک اجنبی آدمی سمجھتا ہوں۔غلام فرید کی تعبیر بھی صحیح طور پر معلوم
نہیں ہو سکی۔فرید کے لفظی معنے تو منفرد اور احد کے ہوتے ہیں اور غلام کے معنے عبد کے ہوتے
ہیں۔اس طرح غلام فرید کے معنے ہوں گے عبداللہ یا عبد الاحد - بہر حال فرید کے معنے سب
سے زیادہ خدا تعالیٰ کی ذات پر ہی چسپاں ہوتے ہیں یعنی ایسی ہستی جو اپنے کمالات اور خصوصیات
کی وجہ سے منفرد حیثیت رکھتی ہو۔اور اس کو ممتاز اور نمایاں حیثیت حاصل ہو۔بعض دفعہ
ایک نام بندوں کا بھی ہوتا ہے اور وہی نام خدا تعالیٰ کا بھی ہوتا ہے۔حضرت خلیفہ اول ایک لطیفہ
سنایا کرتے تھے (عام طور پر فقیر جب کسی کے پاس جا کر سوال کرتے ہیں تو وہ اس قسم کی باتیں
کرتے ہیں کہ دستگیر کے نام ہمیں فلاں چیز دے دو یا فلاں پیر کے نام ہمیں خیرات دے دو۔انہوں نے بعض اصطلاحیں مقرر کی ہوتی ہیں مثلاً جب وہ کہتے ہیں کہ گیسوؤں والے کے نام پر
دے دو تو اس سے یہ مراد ہوتی ہے کہ حضرت نظام الدین صاحب اولیاء کے نام پر کچھ دے دو
اور جب انہوں نے خواجہ معین الدین صاحب چشتی کا ذکر کرنا ہو تو وہ ان کا نام نہیں لیتے بلکہ کہتے
ہیں خواجہ کے نام پر کچھ دے دو اسی طرح جب انہوں نے عبد القادر صاحب جیلانی کا ذکر کرنا ہو تو
وہ کہتے ہیں کہ دستگیر کے نام پر کچھ دے دو۔غرض انہوں نے ہر بزرگ کے متعلق الگ الگ
اصطلاحیں مقرر کی ہوئی ہیں۔حضرت خلیفہ اول فرمایا کرتے تھے کہ ہم نئے نئے اہلحدیث

393
ہوئے تھے اور شرک کے خلاف ہمارے اندر زیادہ جوش پایا جاتا تھا ایک فقیر ہمارے پاس آیا جو
بہت تجربہ کار اور کائیاں آدمی تھا اس نے زور سے کہا کہ دلائیے کچھ دستگیر کے نام پر۔میں نے
توحید کے جوش میں آکر فقیر کو جواب دیا میں تمہارے دستگیر کو نہیں جانتا۔وہ فقیر چونکہ تجربہ کار
اور خرانٹ تھا اس نے میرے طرز کلام سے جھٹ سمجھ لیا کہ یہ کوئی اہلحدیث ہے اس لئے اس
نے فوراً پینترا بدلا اور کہا کہ مولا خدا کے سوا بھی کوئی دستگیر ہے ؟ اس پر میں خاموش ہو گیا حالانکہ
بات دراصل یہ تھی کہ جب اس نے دستگیر کے نام پر سوال کیا تھا تو دستگیر کے لفظ سے اس کی مراد
حضرت سید عبد القادر صاحب جیلانی ہی تھے مگر اس نے میرے اندر شرک کے خلاف جوش دیکھ
کر بات بدل لی اور کہہ دیا ”مولا خدا کے سوا بھی کوئی دستگیر ہے " پس بعض اوقات ایک نام
مشترک ہوتا ہے یعنی وہی نام کسی بندے کا بھی ہوتا ہے اور خدا تعالیٰ کا بھی ہوتا ہے جیسے
عبد القادر صاحب جیلانی کو بھی لوگ دستگیر کہتے ہیں اور خدا تعالیٰ کو بھی دستگیر کہا جا سکتا ہے اور
ایسا نام سننے والا بھی کسی طرف دھیان کرتا ہے اور کبھی کسی طرف۔کبھی تو وہ یہ سمجھتا ہے کہ یہ
جو نام لیا گیا ہے یہ کسی انسان کا ہے اور کبھی وہ یہ سمجھتا ہے کہ یہ نام خدا تعالیٰ کا ہے۔اسی طرح
حضرت بابا فرید گنج والے بھی مشہور ہیں۔وہ حضرت خواجہ قطب الدین صاحب بختیار کاکی کے
شاگر دتھے ان کا مزار پا کپٹن میں ہے اور وہاں ایک بہت بڑا دروازہ بنا ہوا ہے سال میں ایک دفعہ
ان کے مرید وہاں جمع ہوتے ہیں اور کنجی لگا کر اس دروازہ کو کھولتے ہیں اور لوگ اس دروازے
سے گزرتے ہیں اور خیال کرتے ہیں کہ جو شخص اس دروازے سے گزر جائے گاوہ بہشتی ہو
جائے گا۔سب سے پہلے بزرگ جو ہندوستان میں آئے اور جنہوں نے تبلیغ اسلام کی وہ حضرت
خواجہ معین الدین صاحب اجمیری تھے ان سے کسب کمال اور علم حاصل کر کے حضرت خواجہ
قطب الدین صاحب بختیار کاکی نے دہلی میں تبلیغ اسلام شروع کی۔دہلی میں قطب صاحب کی جو
لاٹ ہے وہ انہی کے نام سے منسوب ہے گویا لاٹ انہوں نے بنوائی نہیں بلکہ اسے ایک بادشاہ
نے تیار کرایا تھا مگر ان کی مشہوری کی وجہ سے عوام یہی سمجھتے ہیں کہ یہ لاٹ انہی کی ہے۔حضرت خواجہ قطب الدین صاحب بختیار کاکی سے ہی حضرت خواجہ فرید الدین صاحب شکر گنج
نے استفادہ کیا اور دین سیکھ کر پاک پین چلے آئے اور یہاں آکر انہوں نے اسلام پھیلانے کا کام
شروع کیا۔اس وقت دہلی میں اسلام قائم ہو چکا تھا۔حضرت خواجہ نظام الدین صاحب اولیاء

آج 10 میں سے 10 باقی