10 اکتوبر 1947ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
398
ہے کہ بٹالہ کے پاس ان لڑکوں پر جو آئے تھے حملہ ہوا ہے وہاں سے آدمی آیا ہے اور اس نے کہا
ہے کہ وہ کپڑے مانگتے ہیں اور شاید چار سو کے قریب کپڑے تھے۔تھوڑی ہی دیر میں اس رویا
کی تصدیق ہو گئی اور خبر آئی کہ بٹالہ میں ٹرکوں پر حملہ ہو گیا ہے اور وہاں سو آدمی سے زیادہ مارا
گیا ہے کچھ لڑکوں میں اور کچھ لڑکوں پر چڑھنے کی کوشش میں۔الفضل 7۔اکتوبر 1947ء صفحہ 3 اہے کچھ ٹرکوں
4۔اکتوبر 1947ء
441
فرمایا : میں نے دیکھا کہ سید ولی اللہ شاہ صاحب آئے ہیں اور میرے پاس آکر بیٹھ گئے ہیں
انہوں نے صرف قمیض پہنی ہوئی ہے تھوڑی دیر تک انہوں نے مجھ سے باتیں کیں اور پھر یہ
نظارہ غائب ہو گیا۔جو شخص قید میں ہو اس کے رہا ہونے کی دو ہی تعبیریں ہوتی ہیں یا وفات اور یا پھر واقعہ میں رہا
ہو نا۔گویا اس رویا کی ایک تعبیر تو اچھی ہے اور ایک منذر الفضل 7۔اکتوبر 1947 ء صفحہ 3
442
10۔اکتوبر 1947ء
فرمایا : میں نے آج رات رویا میں حضرت خلیفہ اول حضرت مولوی نورالدین صاحب کو
دیکھا۔ایک کمرہ ہے چھوٹے سے سائز کا ایسا جیسا 12 x 12 فٹ کا ہوتا ہے ایک طرف اس کے
اندر داخل ہونے کا دروازہ ہے اور تین طرف دروازہ کوئی نہیں۔تین دیواریں ہیں جن میں
سے ہر دیوار کے ساتھ ایک ایک چارپائی لگی ہوئی ہے۔میں اس چارپائی پر بیٹھا ہوں جو دروازہ
کے سامنے ہے۔حضرت خلیفہ اول میرے دائیں طرف کی چارپائی پر بیٹھے ہیں اور میرے بائیں
طرف کی چارپائی پر میری لڑکی امتہ القیوم بیٹھی ہیں اور میری چارپائی پر ایک طرف ہو کر ایک اور
لڑکی بیٹھی ہے جو غالبا امتہ العزیز ہے۔حضرت خلیفہ اول جب گھوڑی پر سے گرے اور آپ کے
سر میں زخم آیا تو وہ زخم رفتہ رفتہ ناسور کی شکل اختیار کر گیا تھا اور بہت دیر تک درست ہونے
میں نہیں آیا تھا۔ان دنوں آپ ایک ٹوپی کٹوپ کی طرح پہنتے تھے تاکہ زخم ڈھکا ر ہے اسی طرح
اس طرز کی ایک ٹوپی آپ نے پہنی ہوئی ہے۔اس وقت میرے دل میں خیال آتا ہے کہ میں
امتہ القیوم کو جو حضرت خلیفہ اول کی نواسی ہے آپ سے ملاؤں میں خواب میں اس وقت یہی
399
سمجھتا ہوں کہ اس کی والدہ امتہ الحی مرحومہ فوت ہو چکی ہیں لیکن حضرت خلیفہ اول کے متعلق
سمجھتا ہوں کہ آپ زندہ ہیں مگر یوں سمجھتا ہوں کہ انہوں نے لڑکی کو دیکھا ہوا نہیں۔اس وقت
امتہ الحی مرحومہ کی یاد کی وجہ سے میرے دل میں کچھ رقت سی آئی ہے اور یہ مضمون میرے دل
میں آتا ہے کہ حضرت خلیفہ اول جو اپنی لاتیں لٹکائے بیٹھے ہیں میں اس لڑکی کو ساتھ لے کر جا کر
آپ کی ٹانگوں کے درمیان پیروں میں بٹھا دوں گا اور کہوں گا کہ یہ آپ کی نواسی ہے اس کو دعا
دیں۔جب میں نے لڑکی کی طرف دیکھا تو اس نے چار پائی پر کھڑے ہو کر نماز شروع کر دی۔ایک رکعت اس نے کھڑے ہو کر پڑھی ہے اور ایک رکعت اس نے بیٹھ کر پڑھی ہے یہ یاد نہیں
رہا کہ پہلی رکعت اس نے کھڑے ہو کر پڑھی ہے اور دوسری رکعت بیٹھ کر پڑھی ہے یا دوسری
رکعت کھڑے ہو کر پڑھی ہے اور پہلی رکعت بیٹھ کر پڑھی ہے اس وجہ سے میں نے جو ارادہ کیا
تھا وہ پورا نہ کر سکا۔پھر میں اٹھ کر باہر چلا گیا وہاں کچھ لوگ مجھے ملے ہیں جو ایسے معلوم ہوتے ہیں
جیسے فوجی ہوتے ہیں تین آدمی ہیں وہ مریم صدیقہ کے متعلق جو میری بیوی ہے کہتے ہیں کہ ان
سے کہہ دینا اگر روپیہ کی ضرورت ہو تو روپیہ آگیا ہے۔اس وقت خواب میں میں سمجھتا ہوں کہ
میری بیوی نے اپنے پاس امانتیں رکھی ہوئی ہیں جیسے بعض لوگ دوسروں کی امانتیں اپنے پاس
رکھ لیتے ہیں میں اندر گیا تو دیکھا کہ حضرت خلیفہ اول چار پائی سے اتر کر زمین پر بیٹھے ہیں دری
بچھی ہوئی ہے تین عورتیں آپ کے آگے بیٹھی ہیں اور آپ غالبا بخاری کا درس دے رہے ہیں
ایک تو مریم صدیقہ ہے اور دوسری عورتوں کے متعلق میں نہیں کہہ سکتا کہ آیا وہ امتہ العزیز
اور امتہ القیوم ہی ہیں یا گھر کی کوئی مستورات ہیں۔میں یہ دیکھ کر ایک طرف ہو گیا کچھ دیر
پڑھانے کے بعد ایک چیز سامنے لائی گئی ہے وہ چیز ایسی ہے جیسے گھاس ہوتی ہے زرد رنگ کی اور
خشک گھاس ہے۔اس کی جڑ چھوٹی سی ہے مگر پودے کی جو شاخیں ہیں وہ تو نو دس دس انچ کی ہیں
اور نہایت باریک ہیں ایسی باریک جیسے خس کا گھاس ہوتا ہے مگر خس کی نسبت زیادہ سخت ہے۔مریم صدیقہ ان کو نکال نکال کر حضرت خلیفہ اول کے سامنے رکھتی جاتی ہیں ایسا معلوم ہوتا ہے
کہ کسی حدیث کے ذکر میں مولوی سید محمد احسن صاحب امروہی کی کسی کتاب کا حوالہ بھی پڑھا
گیا ہے اور اس کی تشریح کرتے ہوئے حضرت خلیفہ اول اپنے شاگردوں کو وہ گھاس دکھاتے
ہیں اور بتاتے ہیں کہ اس سے یہ نتیجہ نکلتا ہے۔اس وقت حضرت خلیفہ اول نے مریم صدیقہ اور