18 نومبر1947ء

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

401
445
اوائل نومبر 1947ء
فرمایا : کچھ دن ہوئے میں دعا کر رہا تھا کہ متواتر یہ آیات میری زبان پر جاری ہو ئیں
اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ
اور یہ آیات بھی سورۃ فاتحہ کی ہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ اس میں ہمیں اس طرف توجہ دلائی گئی
ہے کہ موجودہ فتنہ کا علاج ہمارے اپنے ہاتھ میں ہے کسی اور کے ہاتھ میں نہیں۔الفضل 26۔نومبر
446
41947
18۔نومبر 1947ء
فرمایا : میں نے ایک رویا دیکھی جس میں میں نے دیکھا کہ ایک میدان ہے اسی طرز کا جس
طرز کا یہ میدان ہے مگر اس سے بڑا۔اس میدان میں کچھ دوست ہیں اور کوئی شخص غیر بھی شاید
ہند و ملاقات کے لئے آیا ہوا ہے۔میں نے اس وقت چاہا کہ قرآن شریف کا درس دوں چنانچہ
میں نے اس آنے والے سے کچھ باتیں کرنے کے بعد جو مجھے یاد نہیں رہیں درس دینے کا اعلان
کیا اور کہا کہ میں اب قرآن شریف کا درس دینا چاہتا ہوں یہ کہہ کر میں اٹھاتا کہ میں اپنا وہ قرآن
لے آؤں جس پر میرے نوٹ لکھے ہوئے ہیں۔ایک چھوٹی سی دیوار ہے جس میں طاقچہ سابنا ہوا
ہے میں نے سمجھا کہ میرا قرآن وہاں پڑا ہو گا۔مگر جب میں نے دیکھا تو مجھے معلوم ہوا کہ وہاں
نہیں۔اس کے مقابل میں ایک اور دیوار ہے اور اس میں بھی طاقچے سے بنے ہوئے ہیں پھر میں
نے وہاں دیکھنا شروع کیا مگر وہاں بھی کاغذات کو الٹ پلٹ کر دیکھنے سے معلوم ہوا کہ میرا قرآن
وہاں نہیں۔اس وقت مجھے پہلے تو یہ خیال آیا کہ میں گھر سے قرآن منگواؤں اور درس دے
دوں مگر اس کے ساتھ ہی میں یہ بھی سمجھتا ہوں کہ میرے درس کا سلسلہ جاری ہو چکا ہے اور
جہاں پہلے درس دیا تھا اس کے اگلے حصہ سے اب درس شروع کرنا ہے لیکن جس طرح درمیان
میں وقفہ پڑ جائے اور ایک دو دن گزر جائیں تو انسان بھول جاتا ہے کہ وہ کو نسار کو ع تھا جس کا
میں درس دے رہا تھا اسی طرح میں بھی بھول گیا ہوں کہ میں کونسے رکوع کا درس دے رہا تھا
اس وجہ سے میں کسی اور قرآن سے درس نہیں دے سکتا۔میں سمجھتا ہوں کہ میرے قرآن پر

402
درس کے مقام پر نشان رکھا ہوا تھا مگر اب چونکہ وہ قرآن مجھے ملا نہیں اس لئے کسی اور قرآن
سے میں وہ مقام تلاش نہیں کر سکتا۔اس وقت میں نے سوچا کہ درس کے اعلان کے بعد یہ
مناسب معلوم نہیں ہوتا کہ میں درس نہ دوں اگر اس رکوع کا میں درس نہیں دے سکتا تو کسی
اور رکوع کا ہی درس دے دوں اس وقت کوئی خاص آیت میرے ذہن میں نہیں لیکن جس
طرح نقطہ میں میرے ساتھ اللہ تعالیٰ کا معاملہ ہے اسی طرح میں سمجھتا ہوں کہ کوئی آیت بھی
میرے سامنے آئے گی تو میں درس دے دوں گا۔یہ خیال آتے ہی میرے دل میں آیا کہ میں
کیوں نہ اس بات پر درس دوں کہ قرآن کریم کی تفسیر کس طرح کرنی چاہئے اور قرآن شریف
کے صحیح مطالب سمجھنے کے لئے ہمارے پاس کو نساذ ریعہ ہے۔یہ خیال آتے ہی میں نے کہا کہ میں
آج حسب دستور تو درس نہیں دیتا کیونکہ وہ قرآن کریم جس پر میرے نوٹ ہیں اس وقت
میرے پاس نہیں اور مجھے معلوم نہیں کہ پہلا درس کہاں ختم ہوا ہے مگر آج میں اس بات پر
درس دیتا ہوں کہ قرآن کریم کی تفسیر کن اصول پر کی جانی چاہئے۔اس وقت جیسے عام سنت اللہ
میرے ساتھ ہے میں یہ فقرے تو کہہ رہا ہوں مگر نہ مضمون میرے ذہن میں ہے اور نہ کوئی آیت
میرے ذہن میں ہے مگر میں سمجھتا ہوں کہ جب میں نے اس موضوع پر تقریر شروع کی تو خود بخود
مضمون میرے سامنے آتا جائے گا۔آیت بھی میرے سامنے آجائے گی۔عام طور پر جب میں بغیر
نوٹوں کے تقریر کیا کرتا ہوں تو بسا اوقات دو چار فقرے کہنے تک مجھے خود بھی معلوم نہیں ہو تا کہ
میرا مضمون کیا ہے اس وقت اچانک مضمون مجھ پر ظاہر کیا جاتا ہے اور میں تقریر شروع کر دیتا
ہوں۔اس وقت بھی یہ تو میرے ذہن میں آگیا ہے کہ میں قرآن کریم کی تفسیر کے اصول بیان
کروں مگریہ کہ کن آیتوں سے یہ اصول مستنبط کروں گا یہ بات میرے ذہن میں نہیں۔جب میں
نے کہا کہ میں قرآن کریم کی تفسیر کے اصول بیان کرنا چاہتا ہوں تو یکدم میری زبان پر ایک آیت
جاری ہوئی۔آج تک جاگتے ہوئے میں نے اس آیت سے کبھی یہ مضمون اخذ نہیں کیا اور نہ
مجھے یاد پڑتا ہے کہ میں نے اپنی زندگی بھر کبھی اس آیت سے وہ استدلال کیا ہوا ہو جو میں خواب
میں کرتا ہوں بہر حال جب میں نے قرآن کریم کی تفسیر کے اصول بیان کرنے چاہے تو یکدم یہ
الفاظ میری زبان پر جاری ہوئے کہ
فَإِنْ تَنَازَعْتُمْ فِي أَمْرٍ فَرُدُّوهُ إِلَى اللَّهِ وَإِلَى الرَّسُولِ وَ أُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ

403
اور میں نے کہا کہ قرآن کریم کی تفسیر کے بہترین اصول ان الفاظ میں بیان کئے گئے ہیں (اصل
آیت ان الفاظ میں نہیں ہے بلکہ یوں ہے یايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا
الرَّسُوْلَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ فَإِنْ تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ فَرُدُّوهُ إِلَى اللَّهِ وَالرَّسُوْلِ
(النساء : 60) لیکن خواب میں میں اس طرح پڑھتا ہوں جس طرح اوپر بیان ہوا ہے خواب کے
الفاظ میں شیئی کی جگہ امر ہے اور الرَّسُولِ کے بعد اولی الامر کے الفاظ بھی ہیں۔ان
الفاظ کی تبدیلی سے آیت کی تفسیر کی طرف اشارہ کیا گیا تھا کیونکہ شیئی اور امر کے الفاظ کے
معنے تو ایک ہیں مگر امر کے لفظ سے اس طرف اشارہ کیا ہے کہ آیت کے پہلے حصہ میں جو اولی
الامر کے الفاظ ہیں وہ دوسرے حصہ میں بھی مراد ہیں ، صرف اختصار کے لئے حذف کر دئیے گئے
ہیں جیسا کہ قرآن کریم کے کئی اور مقامات پر بھی کیا گیا ہے۔میں کہتا ہوں کہ تَنَازَعْتُمْ فِی
الامر کے معنے گو دنیادی تنازع کے بھی ہیں مگر ایک معنے اس کے اور بھی ہیں اور وہ یہ ہیں کہ
امر کے معنے اس جگہ کلام الہی کے ہیں اور در حقیقت وہی اصل امر ہو تا ہے اور اس کے ذریعہ
بتایا جاتا ہے کہ انسان کن ذرائع سے دنیا میں ترقی حاصل کر سکتا ہے اور کن ذرائع سے اللہ تعالیٰ
کی رضا حاصل کر سکتا ہے پس تَنَازَعْتُمْ فِی الاَمرِ کے معنی ہیں تَنَازَعْتُمْ فِي تَفْسِيرِ
الْأَمْرِ يَا تَنَازَعْتُمْ فِی مَعْنِى الْأَمْرِ یعنی جب تمہیں کسی آیت کا صحیح مفہوم معلوم کرنے
میں شبہ ہو جائے۔ایک کہے۔اس کے یہ معنے ہیں اور دوسرا کے اس کے یہ معنے ہیں تو فَرُدُّوهُ
إلى الله تم اس اختلاف کے وقت سب سے پہلے یہ کام کیا کرو کہ اس آیت کو خدا تعالیٰ کی
طرف لے جاؤ کہ وہ اس کو حل کرے اور پھر میں اس کی تشریح کرتے ہوئے کہتا ہوں کہ احادیث
میں اس مفہوم کو ان الفاظ میں بیان کیا گیا ہے کہ کلامُ اللهِ يُفَسِرُ بَعْضَهُ بَعْضًا خدا تعالى
کے کلام کی یہ خصوصیت ہے کہ اس کا ایک حصہ دوسرے حصہ کی تفسیر کر دیا کرتا ہے۔پس جب
تم میں کسی آیت کے معنے کے متعلق اختلاف پیدا ہو جائے تو تمہیں قرآن کریم کی دوسری آیتوں
کو دیکھنا چاہئے کہ وہ مختلف معانی میں سے کس کی تائید کرتی ہیں پھر جس کی تائید کریں ہمارا فرض
ہے کہ وہ سننے کریں اور جس کی تائید نہ کریں وہ معنے نہ کریں۔پھر میں نے کہا دوسری چیز الی
الرَّسُول کے الفاظ میں بیان کی گئی ہے۔یعنی اگر قرآن کریم کی آیات سے تم پر حقیقت واضح
نہیں ہوتی تو فَرُدُّوهُ إِلَى الرَّسُولِ تم احادیث کو ٹولو اور دیکھو کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ

آج 10 میں سے 10 باقی