28 مارچ 1948ء

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

409
جس طرح آئینہ سامنے ہونے کی حالت میں انسان اپنے آپ کو دیکھتا ہے میں اپنے نتھنوں کو دیکھتا
ہوں تو مجھے ان میں بڑے بڑے سوراخ نظر آتے ہیں وہ پھولے ہوئے ہیں اور پانی کی سوزش کی
وجہ سے اندر سے نہایت سرخ ہیں اور آنکھوں کو دیکھتا ہوں تو ان سے بھی پانی بہتا چلا جاتا ہے
اس وقت میں کہتا ہوں یہ آنسو نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کی محبت کی وجہ سے میرا نفس گداز ہو کر بہہ رہا
ہے۔الفضل 18۔اپریل 1948ء صفحہ 4
456
28۔مارچ 1948ء
فرمایا : میں نے ایک نہایت مبشر خواب دیکھا۔جاگا تو وہ خواب مجھے یاد تھا میں اس سے لطف
اٹھاتا رہا مگر دوبارہ سونے کے بعد جب صبح اٹھا تو وہ خواب مجھے بھول گیا صرف اتنا یاد ہے کہ
ڈلہوزی یا اس کے قریب کا کوئی پہاڑی مقام ہے وہاں ہم ہیں اور اس جگہ ہم نے کوئی بات شروع
کی ہے۔آنکھ کھلنے پر سب باتیں مجھے یاد تھیں مگر جب میں دوبارہ سویا اور سو کر اٹھاتو وہ باتیں مجھے
بھول گئیں لیکن بہر حال وہ مبارک باتیں تھیں۔اس کے بعد صبح میں نے دیکھا کہ گویا میں قادیان میں ہوں وہ چوک جو مسجد مبارک کے
سامنے ہے میں نے دیکھا اس میں کچھ سکھ سوار ہیں اور ان کے پاس رائفلیں بھی ہیں وہ گھوڑوں
پر ہیں یا اونٹوں پر۔اس کے متعلق میں کچھ کہہ نہیں سکتا اس کے بعد میں نے اپنے آپ کو قادیان
کے مشرق یعنی دارالانوار کی طرف جاتے ہوئے دیکھا مشرق کی طرف دار الانوار اور پرانے
قادیان کے درمیان جو علاقہ ابھی خالی ہے اس پر ہوتے ہوئے میں نے دیکھا کہ میں جنوب میں
ننگل گاؤں کی طرف جا رہا ہوں۔میں تھوڑی دور ہی گیا تھا کہ میرے ایک ساتھی نے مجھے
اشارہ کیا کہ دیکھیں کھیت میں کچھ تیرا ترے ہیں پچاس ساٹھ یا اس کے قریب تلیر ہیں۔گویا ان
کی ایک ڈار وہاں آکر اتری ہے اور اس خواہش سے اس نے مجھے اشارہ کیا ہے کہ مجھے ان کا شکار
کرنا چاہئے۔میں نے اسے کہا کہ اچھا بندوق منگواؤ۔خواب میں میں ایسا سمجھتا ہوں کہ بندوق
ساتھ ہے مگر بعد میں معلوم ہوا کہ ساتھ نہیں۔چنانچہ تھوڑی دیر انتظار کے بعد جب میں نے
پوچھا کہ کیا بات ہے تو مجھے بتایا گیا کہ بندوق لینے کے لئے آدمی گئے ہیں اس وقت میں خواب میں
سمجھتا ہوں کہ شیخ نور الحق صاحب جو ہماری زمینوں کے دفتر کے انچارج ہیں اور مولوی نور الحق

410
صاحب مبلغ یہ دونوں نور الحق نامی بندوق لینے کے لئے گئے ہیں۔میں ان کی آمد کا انتظار کر رہا تھا
کہ اتنے میں میں نے دیکھا کہ وہ سکھ سوار جو چوک میں کھڑے تھے وہ اپنی سواریوں پر بیٹھے
ہوئے رائفلیں لگائے مشرق کی طرف بھاگے چلے جا رہے ہیں اور ان کے پیچھے پیچھے ایک گڈر بھی
ہے جس پر بہتر اور گھر کا سامان وغیرہ معلوم ہوتا ہے۔میں انتظار کی حالت میں ایک عمارت کے
برآمدہ میں ٹہلنے لگا اس دوران میں ایک شخص میرے پاس آیا اس کی داڑھی ایسی ہے جیسے
مسلمانوں کی داڑھی ہوتی ہے یعنی تراشی ہوئی ہے اور مونچھیں بھی شریعت کے مطابق ہیں اس
کی شکل و صورت سے خیال کرتا ہوں کہ کہ غالبا یہ مسلمان ہے۔اس نے مجھے آکر کہا کہ آپ
میری امداد کریں وہ لوگ مجھے دق کرتے ہیں کچھ بو تلیں اس کے گھر رکھ جاتے ہیں۔میں خواب
میں سوچتا ہوں کہ وہ بوتلیں شاید تیزابی مادہ کی ہوتی ہوں گی یا شراب کی بوتلیں ہوں گی جو لوگ
اس کے گھر میں رکھ جاتے ہیں تاکہ ناجائز شراب رکھنے کے الزام میں اسے پکڑوا دیں۔مجھے
خیال تھا کہ چونکہ اس کی شکل مسلمانوں والی ہے اس لئے وہ مسلمان ہی ہو گا مگر جب میں نے اس
کا نام پوچھا تو اس نے مجھے اپنا نام ہندوانہ بتایا تب میں نے اسے کہا یہ معاملہ پولیس سے تعلق رکھتا
ہے میں تو صرف نصیحت کر سکتا ہوں تم پولیس کو اطلاع دو اس کا فرض ہے کہ وہ اچھے شہریوں کی
امداد کرے اور اس فرض کی وجہ سے وہ تمہاری بھی ضرور امداد کرے گی۔باقی جہاں تک میں
نصیحت کر سکتا ہوں وہ بھی کردوں گا پھر میں نے اس شخص سے کہا دیکھو تم ہندو ہو اور تم میرے
پاس امداد کے لئے آئے ہو مگر تمہارے جیسی بے مروت قوم میں نے آج تک نہیں دیکھی۔میرے پاس سینکڑوں خطوط ہندوؤں کے موجود ہیں جن میں انہوں نے اقرار کیا ہوا ہے کہ
مصیبتوں اور تباہیوں کے وقت صرف احمدیوں نے ان کی جانیں بچائیں اور ہر جگہ اپنی جانوں کو
خطرہ میں ڈال کر ان کی حفاظت کی (میں صرف خواب میں ہی ایسا نہیں کہہ رہا بلکہ واقعہ میں ایسے
سینکڑوں خطوط ہندوؤں کے ہمارے پاس موجود ہیں) پھر میں اس سے کہتا ہوں اس وقت میری
جیب میں بھی ایک خط پڑا ہوا ہے جس میں ایک ہندو نے اقرار کیا ہے کہ آپ کی جماعت نے
اپنے آپ کو خطرہ میں ڈال کر ہماری جانیں بچائیں اور واقعہ بھی یہ ہے کہ اس وقت میرے
کوٹ کی جیب میں ایسا خط پڑا ہوا تھا مگر باوجود اس کے کہ ہر جگہ ہم نے تمہاری جانوں کی
حفاظت کی ، تمہارے مالوں کی حفاظت کی، تمہاری عزت و آبرو کی حفاظت کی ، تمہارا جس جگہ

411
بھی بس چلا اور جس جگہ بھی تمہارا زور چلا تم نے ہمارے آدمیوں کو مارا پس تمہارے جیسی بے
مروت قوم دنیا میں اور کوئی نہیں۔پھر میں نے اسے کہا تم اپنی موجودہ حالت پر خوش نہ ہو۔ایک
زمانہ آنے والا ہے جب ہندوستان میں کوئی ہندو نظر نہیں آئے گا جب میں نے یہ کہا تو مجھے ایسا
محسوس ہوا جیسے کوئی بالا طاقت مجھ سے یہ الفاظ کہلوا رہی ہے۔اس پر خود میرے نفس نے مجھ
سے سوال کیا کہ یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ ہندوستان میں کوئی ایک ہندو بھی باقی نہ رہے۔تب
خواب میں ہی میں اس کا یہ جواب دیتا ہوں کہ اگر ہم خدا تعالیٰ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے اسلام
کی زور شور سے تبلیغ کریں گے تو پھر سارے ہندو مسلمان ہو جائیں گے۔اس وقت ہندو اور
مسلمان کی کوئی تمیز نہیں رہے گی اور سارے کے سارے ہندو مسلمان ہو جائیں گے۔اس کے
بعد اس شخص نے کہا لیکھرام نے خواہش کی تھی اسے قادیان آنے کا موقع دیا جائے میں اس
وقت خواب میں سمجھتا ہوں کہ لیکھرام قادیان کے مشرق کی طرف کی جگہ پر ہے اس کے بعد اس
نے کہا کہ گورنمنٹ سوچ رہی ہے کہ اسے قادیان میں آنے کا موقع دے یا نہ دے۔اس وقت
اس نے کہا یا میرے دل میں خیال گذرا کہ لیکھرام ایک دفعہ قادیان آیا تھا اور اس نے مشرق
قادیان میں ایک تقریر کی تھی جب اس نے کہا کہ لیکھرام قادیان آنے کی خواہش رکھتا ہے تو میں
نے اسے جواب میں کہا کہ یہ معاملہ حکومت وقت کے ساتھ تعلق رکھتا ہے وہ جو چاہے کرے
لیکن معا مجھے خیال آیا کہ اسے تو مرے ہوئے پچاس سال گذر چکے ہیں تب میں اسے کہتا ہوں
دیکھو پچاس سال ہو چکے جب وہ مارا گیا تھا اور تم اس کا اب ذکر کر رہے ہو اور پھر میں نے اسے کہا
کہ جس لیکھرام کا تم ذکر کر رہے ہو اس کی عمر کیا ہے۔پچاس سال سے اوپر ہے یا پچاس سے
نیچے۔اس نے کہا پچاس کے قریب ہے جب اس نے کہا لیکھرام کی عمر اس وقت پچاس سال کے
قریب ہے تب میں کہتا ہوں اگر ہندو قوم یہ بھی کہہ دے کہ لیکھرام مارا نہیں گیا تھا بلکہ حملہ سے
بچ گیا تھا تب بھی اس وقت اس کی عمر نوے سال سے اوپر ہونی چاہئے اور تم کہتے ہو کہ اس کی عمر
پچاس سال سے نیچے ہے معلوم ہوتا ہے دنیا کو دھوکا دے کر کوئی اور آدمی کھڑا کر دیا گیا ہے جس کا
نام لیکھرام رکھ دیا گیا ہے یہ کیا چالا کی ہے معلوم ہوتا ہے ہندو قوم سمجھتی ہے ہم اس طرح ایک
کے بعد دوسرا اور دوسرے کے بعد تیسرا لیکھرام کھڑا کر دیں گے اور دنیا کو بتائیں گے کہ
لیکھرام زندہ ہے ورنہ خدا کی پیش گوئی کے مطابق تو وہ مارا جا چکا ہے اور یہ صرف مصنوعی نام

آج 10 میں سے 10 باقی