اپریل 1948ء

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

412
ہے۔اس کے بعد میں نے دیکھا کہ ایک گاڑی آرہی ہے اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ اس کے
اندر وہ لوگ سوار ہیں جن کو بندوق لینے کے لئے بھیجا گیا تھا وہ گاڑی تانگا کی شکل کی ہے مگر
دراصل رتھ ہے جب سواریاں اتریں تو میں نے دیکھا کہ اترنے والے شیخ نور الحق صاحب
مولوی نورالحق صاحب مبلغ اور میاں بشیر احمد صاحب تھے اور ان کے ہاتھ میں بندوق تھی اس پر
میری آنکھ کھل گئی۔میں نے سمجھا کہ نور الحق روشنی کے معنوں میں ہے اور شیخ کے لفظ سے میں اب سمجھتا ہوں
کہ نو مسلموں کے لئے عام طور پر شیخ کا لفظ ہی بولا جاتا ہے خود تو وہ نو مسلم نہیں ہیں پرانے زمانہ
میں ان کے آباء واجداد میں سے کوئی نو مسلم ہوا ہو تو اور بات ہے بہر حال شیخ نور الحق صاحب
مولوی نور الحق صاحب ارمیاں بشیر احمد صاحب تینوں نام ایسے ہیں کہ خواب کے ساتھ گہرا
تعلق رکھتے ہیں ان ناموں سے ہندوؤں سے مسلمان ہونے والے اور بیرونی ممالک میں سے
مسلمان ہونے والے لوگ مراد ہیں ان کے ساتھ ہی اسلام اور احمدیت کی ترقی کی بھی بشارت
ہے۔الفضل 18۔اپریل 1948 ء صفحہ 4-3
فرمایا : یہ خواہیں بتا رہی ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدیت کا مستقبل تاریک نہیں جیسے
لوگ سمجھتے ہیں یقیناً خدا ہم کو ان مشکلات پر غالب آنے کی توفیق بخشے گا اور یقینا ہم کو نہ صرف
ان مشکلات پر غالب آنے کی توفیق بخشے گا بلکہ ہمارے ذریعہ اللہ تعالٰی پھر ہندوستان میں اسلام کی
روحانی حکومت قائم کر دے گا اور روحانی حکومت کے قیام کے بعد جسمانی حکومت اس کے تابع
ہوا کرتی ہے۔الفضل 18۔اپریل 1948ء صفحہ 5
457
اپریل 1948ء
فرمایا : پشاور کے سفر سے پہلے میں نے ایک رؤیا دیکھی تھی جو اس طرح مخفی زبان میں تھی کہ
میں خواب میں حیران تھا کہ یہ کیا بات ہے اور اس چیز کا اس قدر مجھ پر اثر تھا کہ جب میں جاگا تب
گاتب
بھی تھوڑی دیر تک مجھ پر حیرت طاری رہی۔آخر ایک لفظ میرے دل میں ڈالا گیا اور تعبیر مل
گئی۔میں نے دیکھا کہ میں قادیان میں ہوں اور وہ پاخانہ جس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ

413
والسلام قضائے حاجت فرمایا کرتے تھے۔میں اس میں ہوں اس میں اسی طرح کی لکڑی کی چوکی
بنی ہوئی ہے اور اس کے نیچے پاخانہ کا پاٹ پڑا ہوا میں اس کے اوپر بیٹھا ہوں گویا قضائے حاجت کر
رہا ہوں اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پاخانہ جو آیا وہ پتلا سا ہے پھر وہ کچھ پھیل بھی گیا ہے اور چوکی
کے کناروں پر بھی کچھ گرا ہے جب میں نے طہارت شروع کیا تو مجھے ایسا معلوم ہوا کہ جیسے میں
ٹیڑھا ہو گیا ہوں اور چوکی سے نیچے گرنے لگا ہوں ٹیڑھا ہونے سے وہ پاخانہ جو چوکی پر گرا تھا
میری سلوار کے ایک حصہ کو لگ گیا جب میں سنبھلنے لگا تو دوسری طرف زیادہ جھک گیا اور
دوسری طرف کے پاجامہ کے حصہ کو کچھ پاخانہ لگ گیا اس پر میں نے پانی کے لوٹے سے پاخانہ کو
دھویا۔اس وقت میں ڈرتا ہوں کہ شاید لوٹے میں اتنا پانی نہ ہو جس سے میں پاجامہ کو صاف کر
سکوں لیکن وہ پاخانہ بھی صاف ہو گیا اور میں نے طہارت بھی کرلی اور پھر بھی لوٹے میں پانی بچ گیا
جس سے میں وضو کرنے لگ گیا اور اسی چوکی پر کھڑے ہو کر میں نے نماز شروع کر دی۔مشرق کی
طرف میرا منہ تھا پاخانہ کی جگہ ایسی ہے کہ اگر مکان کو جنوب کی طرف کھینچا جا سکے تو وہ جگہ مسجد
مبارک کے مغرب میں جہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور مولوی عبدالکریم
صاحب نماز پڑھا کرتے تھے چلی جائے لیکن حقیقتاً درمیان میں کچھ کمرے ہیں اور پاخانہ کوئی
تھیں بہتیس فٹ مسجد سے شمال میں ہے جس وقت میں نماز پڑھ رہا ہوں ایک نوجوان میرے
دائیں اور دو نوجوان میرے بائیں آکر کھڑے ہوئے ہیں۔مجھے ایسا معلوم ہوا ہے کہ دائیں
طرف کوئی نوجوان ہے بغیر داڑھی مونچھ کے اور بائیں طرف میاں غلام محمد اختر صاحب ہیں اور
ان کے ساتھ پھر ایک داڑھی مونچھ کا نوجوان ہے اور ہم نماز پڑھ رہے ہیں اور نماز بھی
باجماعت۔میں اس وقت سخت حیران ہوں کہ سجدہ کہاں کروں گا جس چوکی پر کھڑا ہوں اس پر تو
پاخانہ گرا ہوا ہے اور میرے ساتھی جہاں کھڑے ہیں وہ طہارت اور پیشاب پاخانہ بننے کی جگہ
ہے دائیں طرف کا نوجوان بے شک ایک چوکی پر ہے مگر وہ بھی پاخانہ کا حصہ ہے آخر گھبرا کر میں
نے پاؤں کی طرف نظر کی تو مجھے یہ دیکھ کر سخت حیرت ہوئی کہ پاخانہ کی چوکی ایک بیٹھنے والی یا نماز
کی چوکی میں بدل گئی ہے اور بالکل صاف ہے اسی طرح جس طرح فرش پر بائیں طرف کے
دوست کھڑے ہیں وہ بھی بالکل خشک اور صاف ہے اور کوئی گندگی اس پر نہیں ہے اس پر میں
نے نماز شروع کی۔قیام کے بعد جب رکوع کے لئے جھکا اور رکوع کر کے اٹھ تو کچھ بھنبھناہٹ

آج 10 میں سے 10 باقی