12/11 جون1948ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
417
خاطر اور جماعت احمدیہ کی خاطر اور اس کے غرباء کی خاطر اس بلاء سے نجات دے۔عربی میں
غرباء کے معنے مسافروں کے ہوتے ہیں اور اردو میں غرباء کے معنے مسکینوں کے ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ بہتر جانے کہ اس جگہ اردو محاورہ استعمال کیا گیا ہے یا عربی محاورہ۔اور اس میں بعض
مسافروں کی طرف اشارہ ہے۔بہر حال میں یہ دعا کرتا گیا اور میں نے دیکھا کہ امتہ المجمیل نے
خود بخود خطرہ محسوس کر کے چھجے کی طرف سرکنا شروع کیا اور سرکتے سرکتے کئی گروہ دروازے
سے پرے ہٹ گئی اتنے میں سانپ اس دروازہ سے اتر کر امتہ الجمیل کی طرف متوجہ ہوا انگر
چونکہ وہ کچھ دور ہو چکی تھی اس لئے اس کا پیچھا نہیں کیا بلکہ زمین کی طرف اترنا شروع کیا۔یہ
رویا بظاہر بچی کے لئے نہایت مبارک ہے کیونکہ اس میں دعا ہے وہ میرے لئے ٹھنڈک کا
موجب ہونے کے علاوہ جماعت اور غرباء کے لئے بھی مفید ہوگی۔وَاللهُ أَعْلَمُ بِالصَّوَابِ
الفضل 19۔دسمبر 1948ء صفحہ 3
12/11۔ستمبر 1948ء
462
فرمایا : میں نے رویا میں دیکھا کہ میں ایک جگہ پر ہوں جو نہ قادیان معلوم ہوتی ہے اور نہ
لاہور کا موجودہ مکان بلکہ کوئی نئی جگہ معلوم ہوتی ہے ایک کھلا مکان ہے جس کے آگے وسیع
معلوم ہوتا ہے۔میں اس کے صحن میں کھڑا کچھ لوگوں سے باتیں کر رہا ہوں باتوں کا مفہوم
کچھ اس قسم کا ہے کہ قریب زمانہ میں مسلمانوں پر ایک بڑی آفت آئی ہے اور عنقریب کچھ اور
حوادث ظاہر ہونے والے ہیں جو پہلی مصیبت سے بھی زیادہ سخت ہوں گے اور مسلمانوں کی
آنکھوں کے آگے قیامت کا نظارہ آجائے گا۔یہ باتیں ہو ہی رہی تھیں کہ دُور افق میں سے ایک
چیزا ڑتی ہوئی نظر آئی اور یہ چیز ابو الهول کی شکل کی سی تھی اور اسی کی طرح عظیم الجثه
معلوم ہوتی تھی۔ابو الهول کی طرح اس کی بنیاد بہت چوڑی تھی اور اوپر آ کے اس کا جسم نسبتاً
چھوٹا ہو جاتا تھا میں نے دیکھا کہ اوپر کے حصہ میں بجائے ایک سرکے اس کے دو سر لگے ہوئے
ہیں ایک سر ایک کو نہ پر ہے اور دوسرا سر دو سرے کو نہ پر اور درمیان میں کچھ جگہ خالی تھی۔اس چیز کی جسامت اور ہیبت کو دیکھ کر میں نے قیاس کیا کہ یہی وہ بلاء ہے جس کے متعلق خبرپائی
جاتی ہے اور میں نے ان لوگوں سے جن سے میں باتیں کر رہا تھا کہ وہ دیکھو وہ چیز آگئی ہے میرے
418
دیکھتے دیکھتے وہ بلاء عظیم اڑتی ہوئی ہمارے پاس سے آگے کی طرف گزر گئی اور تمام علاقہ کے
لوگوں میں شور پڑ گیا کہ اب کیا ہو گاوہ قیامت خیز تو آگئی۔اس وقت میں نے دیکھا کہ مستورات
جلدی جلدی کمروں کے اندر گھس گئیں لیکن میں صحن میں ملتا جا رہا تھا میں ٹہل ہی رہا تھا کہ کسی
نے باہر سے آواز دی۔میں دروازہ پر گیا تو میں نے دیکھا کہ دو کشتیاں دروازہ کے پاس کھڑی
تھیں لیکن وہاں کوئی پانی نہیں اور کشتیوں کے نیچے چھوٹے چھوٹے پیتے ہیں ایسے چھوٹے جیسے
بعض ٹرائی سائیکلوں کے اگلے پیئے چھوٹے ہوتے ہیں بلکہ ان سے بھی کچھ چھوٹے۔مجھے دیکھ کر
جو کشتی میں بیٹھے ہوئے آدمیوں کا افسر تھا اس نے کہا آپ اور آپ کے ساتھی کشتیوں میں بیٹھ
جائیں یہ آپ کے لئے بھجوائی گئی ہیں تاکہ آپ ان میں بیٹھ کر محفوظ مقام پر چلے جائیں اور اس
جگہ کا نام اس نے سٹیشن لیا۔گویا پاس کوئی سٹیشن ہے جس پر جانے سے اس کے نزدیک نسبتی طور
پر حفاظت حاصل ہو جاتی ہے مجھے یہ یاد نہ رہا کہ اس نے کس شخص کی طرف منسوب کیا کہ اس
نے کشتیاں بھجوائی ہیں۔ہاں یہ یقینی یاد ہے کہ خدا تعالی کی طرف اس نے منسوب نہیں کیا بلکہ
کسی انسان کی طرف منسوب کیا ہے۔میں نے اس شخص سے کہا کہ یہاں پانی تو کوئی نہیں۔یہ
کشتیاں کس طرح چلیں گی اس نے جواب میں کہا یہ کشتیاں بغیر پانی کے چلتی ہیں ان کشتیوں میں
بادبان لگے ہوئے تھے اور ان کے نیچے پہئے لگے ہوئے تھے پہلے میں نے چاہا کہ گھر کے لوگوں اور
باقی ساتھیوں کو لے کر ہم کشتیوں میں بیٹھ جائیں اور سٹیشن پر چلے جائیں جسے نسبتا محفوظ کہا جاتا
ہے لیکن پھر میرے دل میں خیال آیا کہ سٹیشن پر جانے کا کیا فائدہ ہے اللہ تعالیٰ میں طاقت ہے وہ
چاہے تو ہلاء کو ٹلا سکتا ہے۔تب میں نے اس شخص سے کہا کہ میں تو وہاں نہیں جاتا میں تو یہیں
رہوں گا اس کے تھوڑی دیر بعد گو مجھے وہ بلاء نظر تو نہیں آتی جو اڑتی ہوئی آئی تھی اور جس کے
دو سر تھے لیکن میں نے یوں محسوس کیا کہ گویا وہ بلاء آپ ہی آپ سکڑنے لگ گئی اور چھوٹی ہوئی
شروع ہو گئی اس وقت کسی شخص نے آکر مجھے مبارک باد دی اور کہا کہ آپ نے اللہ تعالیٰ پر
تو کل کیا تھا اللہ تعالیٰ نے اس بلاء کا اثر ہٹا دیا ہے اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔فرمایا : اس رویا میں بتایا گیا تھا کہ مسلمانوں پر قریب زمانہ میں ایک دوسرے سے پیوستہ دو
مصیبتیں آنے والی ہیں اور بظاہر یوں نظر آئیں گی کہ گویا مسلمانوں کو تباہ کر دیں گی لیکن اللہ تعالیٰ
اپنے فضل سے اور ان لوگوں کے طفیل جو اللہ تعالیٰ پر توکل کرنے کے عادی ہیں ان مصیبتوں