اوائل فروری1949ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
423
مضمون نازل کر کے اللہ تعالی نے خوش خبری عطا فرمائی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے بندوں کے لئے غم
ظاہری ہوتا ہے خوشی باطنی ہوتی ہے جس طرح کہ اللہ تعالٰی سے دور بندوں کی خوشی ظاہری
ہوتی ہے مگر غم باطنی ہو تا ہے۔الفضل 19۔دسمبر 1948ء صفحہ 4
31۔دسمبر 1948ء
471
فرمایا : آج آدھی رات کے قریب اچانک میری آنکھ کھل گئی اور میں جاگ اٹھا اور کچھ
دعائیں وغیرہ کرتا رہا اسی حالت میں جبکہ میں جاگ رہا تھا اور غنودگی وغیرہ کی حالت نہیں تھی مجھے
ایک آواز آئی جو کافی بلند تھی۔کسی نے کہا السلام علیکم۔یہ آواز اس طرح واضح تھی اور اتنی
بلند تھی کہ واہمہ کے کسی گوشہ میں بھی یہ خیال نہیں آسکتا تھا کہ یہ کوئی کشفی یا الہامی آواز ہے
بالکل ایسی ہی آواز تھی جیسے کوئی سمجھتا ہے کہ اسے کوئی آواز دے رہا ہے۔میں نے خیال کیا کہ
غالبا میری آنکھ کھل گئی ہے۔نماز کا وقت ہے اور کوئی شخص مجھے نماز کی اطلاع دینے آیا ہے۔میں نے وعلیکم السلام کہا اور پوچھا کون ہے۔مگر کون ہے کا کسی نے جواب نہیں دیا پھر میں نے
دوبارہ کہا کون ہے۔مگر پھر بھی کوئی شخص نہ بولا تب میں نے سمجھا کہ در حقیقت یہ الہامی آواز
ہے اور میں نے اسے ظاہر پر محمول کیا ہے پھر معلوم ہوا کہ اس وقت آدھی رات کا وقت ہے اور
اس وقت کسی کے آنے کا امکان ہی نہیں ہو سکتا تھا۔اس قسم کے السلام علیکم کا معاملہ میرے
ساتھ پہلے بھی بعض دفعہ ہوا ہے مگر نیم خوابی اور غنودگی کی حالت میں لیکن اس قسم کا نظارہ میں
نے پہلی دفعہ دیکھا ہے اس وقت میں اتنا جاگ رہا تھا کہ میرے واہمہ میں بھی نہیں آسکتا تھا کہ یہ
غیر معمولی نظارہ ہے اس رات بھی میں بہت دعا کر کے سویا تھا اور اس نظارہ سے خدا تعالیٰ نے
اس امر کے لئے جس کے لئے میں نے دعا کی تھی یا کسی اور امر کے لئے حفاظت اور سلامتی کا
اشارہ فرمایا ہے۔الفضل 6۔اپریل 1949ء صفحہ 3
472
اوائل فروری 1949ء
فرمایا : مجھے سیالکوٹ میں ہی ایک رویا ہوا ہے میں نے رویا میں دیکھا کہ گویا میں قادیان میں
ہوں اور قادیان میں بھی اس کمرہ میں ہوں جس میں ابتدائی ایام میں ہماری پیدائش سے بھی پہلے
424
جیسا کہ حضرت اماں جان) کی روایت سے معلوم ہوتا ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
رہا کرتے تھے مسجد کی سیڑھیاں اترتے ہوئے ایک دروازہ گول کمرہ کی طرف کھلتا ہے اس کمرے
سے گھر کی طرف جائیں تو اس کے ساتھ ایک کو ٹھڑی ہے اس کو ٹھڑی کے ساتھ ایک دالان ہے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ابتدائی ایام میں جب آپ نے والدہ سے شادی کی تھی
اس دالان میں رہا کرتے تھے۔میں نے رویا میں دیکھا کہ میں دالان میں ہوں اور کسی شخص نے
آکر مجھے تین ہزار پانچ سو پونڈ صدقہ کے لئے دیا ہے اور کہا ہے کہ آپ یہ رقم غرباء پر خرچ کر
دیں جس وقت اس شخص نے یہ رقم دی ہے اس وقت میرے پاس میری بیوی بشری بیگم بھی
ہیں۔میں نے انہیں وہ روپیہ دیا اور کہا کہ یہ روپیہ نذیر کو دے دو (نذیر احمد میرا ایک موٹر
ڈائیور ہے اس کا پورا نام نذیر احمد ہے لیکن رویا میں میں نے صرف نذیر کا لفظ کہا ہے) جب
میری بیوی بشری بیگم مجھ سے روپیہ لے کر چلی گئیں تو میرے دل میں یہ خیال پیدا ہوا کہ اتنی
بڑی رقم ہے میں نے ایک ہی شخص کو دے دی ہے بعض لوگ اعتراض کریں گے کہ اتنی بڑی
رقم ایک ہی شخص کو کیوں دے دی گئی۔میں اس اعتراض کا خود ہی جواب دیتا ہوں کہ آخر
دینے والے نے وہ رقم مجھے ہی دی تھی اور اس نے خود ہی کہا تھا کہ یہ رقم جسے میں چاہوں دے
دوں۔اس میں اعتراض کی کون سی بات ہے ؟ پھر میں خود ہی یہ شبہ پیدا کر تا ہوں کہ گو میں نے وہ
رقم ایک ہی شخص کو دے دی ہے اور مجھے اختیار تھا کہ جسے چاہوں دے دوں لیکن کیا میں ہر جگہ
اعتراضات اور سوالات کے جواب دیتا رہوں گا اس پر میں نے سوچا کہ میں نذیر احمد سے کہوں گا
کہ وہ روپیہ واپس کر دے لیکن میں پھر یہ خیال کرتا ہوں کہ روپیہ دے کر واپس لینا ٹھیک نہیں
اس کے بعد میں ایک اور تجویز کرتا ہوں کہ اچھا۔میں اسے تحریک کروں گا کہ وہ اس روپیہ میں
سے کچھ روپیہ واپس کر دے اور اس میں میں کچھ اپنے پاس سے ملا کر جماعت کو دے دوں گا تا کہ
وہ جہاں چاہے اس کو خرچ کر لے۔میرے دل میں اس قسم کے سوالات اور شبہات پیدا ہوتے ہیں اور میں رویا میں ہی ان کے
جواب دیتا ہوں۔اتنے میں میری بیوی واپس آگئیں میں نے ان سے پوچھا کہ کیا انہوں نے وہ
روپیہ نذیر کو دے دیا ہے انہوں نے جواب دیا نذیر تو گھر نہیں تھا میں وہ روپیہ اس کی بیوی کو
دے آئی ہوں۔