جولائی یا اگست 1949ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
433
483
جولائی یا اگست 1949ء
فرمایا : جولائی یا اگست کے مہینہ میں میں نے یہ خواب دیکھی تھی۔میں نے انہی دنوں اس
خواب کا بعض دوستوں سے ذکر کر دیا تھا۔میں نے دیکھا کہ گویا میں قادیان میں ہوں اور حلقہ
مسجد مبارک کے شمال میں جو چوک ہے جس میں سے دار الحمد کو قصر خلافت کو اور بیرونی محلوں کو
رستہ پھٹتا ہے اس طرف سے دوڑا چلا آرہا ہوں۔آگے آگے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
و السلام ہیں اور ان کے پیچھے ایک لڑکا کوئی سات آٹھ سال کا ہے جس نے پگڑی باندھی ہوئی ہے
جو ہندوستانی طرز کی ہے یعنی بڑی سی پگڑی ہے لیکن چونہ اس نے عربوں کا سا پہنا ہوا ہے وہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پیچھے پیچھے دوڑتا چلا جاتا ہے میں خیال کرتا ہوں کہ وہ
میرا بیٹا ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ آئندہ کسی وقت اسلام کی خدمت کے منصب پر فائز
ہونے والا ہے۔میرے پیچھے کچھ لوگ دوڑتے ہوئے آرہے ہیں جن کے متعلق میں سمجھتا ہوں
کہ وہ مخالف ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔میں پیچھے پیچھے
اس لئے چل رہا ہوں کہ اگر دشمن قریب آجائے تو میں اس کا مقابلہ کروں۔اتنے میں ہم احمدیہ
چوک میں پہنچ گئے جو مسجد مبارک کے سامنے ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
سیڑھیوں پر چڑھ کے گھر میں داخل ہو گئے۔سیڑھیاں تو مجھے وہ نظر آرہی ہیں جو مسجد مبارک میں
جاتی ہیں لیکن اس وقت ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جس طرح مسجد مبارک کی پرانی سیڑھیوں میں سے
کوئی رستہ گھر کی طرف جاتا ہے اسی طرح ان سیڑھیوں میں سے کوئی رستہ گھر کی طرف جاتا ہے۔جب آپ گھر میں داخل ہو گئے تو میں پرانی سیڑھیوں کے رستہ سے آپ کے پیچھے گھر میں چلا گیا
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس کمرہ کے سامنے جس میں آپ آخری ایام میں رہا کرتے
تھے صحن میں کھڑے ہو گئے اور کچھ آدمی آپ کے گرد جمع ہو گئے۔میں اس اطمینان سے کہ اب
حملہ کا کوئی خطرہ نہیں رہا جنوبی طرف کے دالان میں سے ہوتے ہوئے عمارت کے ایک مشرقی
صہ میں چلا گیا۔جس کا ایک حصہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں بنا ہوا تھا
لیکن اب اس کی شکل بالکل بدل گئی ہے۔میں نے وہاں سے دیکھا کہ یکدم ایک ہجوم نے حملہ کیا
ہے اور سخت لڑائی ہوئی ہے۔میں بھاگ کر پھر جنوبی والان کی طرف آیا اس میں صرف چند سیکنڈ
434
لگے ہیں غالبا ایک منٹ بھی نہیں گزرا لیکن اتنے میں معلوم ہوتا ہے کہ لڑائی ختم ہو گئی ہے اور
دشمن بھاگ گیا ہے لیکن ہمارے بہت سے احمدی شہید ہو گئے ہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام خیریت سے ہیں اور ان کے پاس حضرت اماں جان) (مد ظله العالی) کھڑی ہیں اس وقت
میری طبیعت پر یہ اثر ہے کہ میرے اکثر لڑکے اور داماد مارے گئے ہیں اور میری طبیعت میں اس
پر کچھ رنج محسوس ہوا لیکن معا میرے دل میں خیال آیا کہ اس سے زیادہ خوش قسمتی کیا ہوگی کہ
وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی حفاظت میں مارے گئے ہیں اور میں نے وہ جذبات وبا
لئے اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ ان کا انجام ایسا اچھا ہوا ہے۔پھر میں نے حضرت (اماں جان)
(مد ظله العالی) کو مخاطب کر کے پوچھا کہ کتنے مارے گئے ہیں تو انہوں نے تیرہ یا چودہ کا لفظ بولا ہے
ان کی طبیعت پر بھی اس وقت یوں معلوم ہوتا ہے کہ کوئی افسردگی کا اثر نہیں اور وہ سمجھتی ہیں
کہ یہ قربانی نهایت اچھی اور عمدہ ہے پھر انہوں نے ایک اور بیٹے کا نام لے کر کہا کہ اس کے بھی
دو بیٹے مارے گئے ہیں اور وہ ماتھے پر ہاتھ رکھے بیٹھا ہے اور یہ سمجھ رہا ہے کہ اتنا نقصان کسی اور
کا نہیں ہوا۔یہ فقرہ انہوں نے افسوس کے ساتھ کہا ہے کہ گویا اس نے اس قربانی کی اہمیت کو
نہیں سمجھا۔معلوم ہوتا ہے کہ ان چند سیکنڈوں میں ہی کہ جن میں لڑائی ہوئی اور لوگ مارے
گئے فرشتوں نے ان کی لاشیں اٹھا کر مسجد مبارک میں رکھ دی ہیں۔میں نے غالبا حضرت اماں
جان) (مد ظله العالی) سے ہی پوچھا کہ ان کی لاشیں کہاں ہیں۔میں چاہتا ہوں کہ ان کو دیکھ لوں تو
انہوں نے اشارہ کیا کہ مسجد مبارک میں پڑی ہیں۔اس پر میں مسجد مبارک میں گیا اور میں نے
دیکھا کہ وہاں لاشوں کے ڈھیر پڑے ہیں اور لاشیں اس طرح اوپر نیچے رکھی ہوئی ہیں جس طرح
کھالیں رکھی ہوئی ہوتی ہیں اور وہ تین سو سے زیادہ لاشیں معلوم ہوتی ہیں۔میں خواب میں
حیران ہو تا ہوں کہ مارے تو پندرہ میں گئے تھے لیکن لاشیں تین سو سے اوپر ہیں۔یہ کیا بات ہے
اس سوال کا جواب میں خود ہی دیتا ہوں کہ تیرہ چودہ یا پندرہ آدمی تو شاید ہمارے خاندان کے ہیں
اور باقی دوسرے احمدی لیکن میں خوش ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس بات کی توفیق عطا فرمائی
کہ ہم نے قربانی کر کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ذات کی حفاظت کی اور میں کہتا
ہوں کہ اس سے زیادہ کیا خوش قسمتی ہوگی کہ ہم نے جان قربان کر کے حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کو بچا لیا اس وقت میں نے دیکھا جیسے فرشتوں نے مسجد سے لاشیں اٹھا کر کسی اور