نومبر 1949ء

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

436
486
نومبر 1949ء
فرمایا : میں نے دیکھا کہ میں ایک جلسہ میں ہوں اور تقریر کر رہا ہوں جلسہ گاہ کے ساتھ ہی
چپو ترا بنا ہوا ہے اور اس پر بھی کچھ دوست بیٹھے ہوئے ہیں جن میں مفتی محمد صادق صاحب بھی
ہیں اور مفتی صاحب کے پاس وہ شخص بھی بیٹھا ہوا ہے جس کے متعلق پہلی خواب میں میں نے
دیکھا تھا کہ وہ مجھ پر حملہ آور ہوا ہے مفتی صاحب نے ایک رقعہ پر ایک سوال لکھ کر بھیجا کہ یہ
صاحب اس کا جواب پوچھتے ہیں۔میں نے وہ سوال پڑھا تو مجھ پر یہ اثر ہوا کہ سوال کرنے والے
کی غرض سوال نہیں بلکہ اظہار تعلق کر کے وہ سابق کشیدگی دور کرنا چاہتا ہے۔الفضل 25۔نومبر
21949
نومبر 1949ء
487
فرمایا : خدا تعالیٰ نے مجھے بتایا کہ وہ اپنے خلیفہ کی مدد کرے گا اور اس کی دعاؤں کو سنے گا اور
اس کے لئے دو فضلوں کے دروازے کھولے گا۔یعنی مادی بھی اور روحانی بھی اور وہ اس کے
مردہ کاموں کو زندہ کرے گا اور نا امیدی میں سے اس کے لئے امید کی راہیں نکالے گا۔الفضل
25۔نومبر 1949ء صفحہ 3
488
نومبر 1949ء
فرمایا : میں نے دیکھا کہ آنریبل نواب زادہ لیاقت علی خان صاحب وزیر اعظم پاکستان مجھے
ملنے کے لئے آئے ہیں۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ان کے پاس کوئی شکایتیں کی گئی ہیں میں ایک
وسیع مکان میں ہوں جہاں وہ میرے پاس آئے ہیں مگر ان کا رویہ نہایت شریفانہ ہے اور یوں
معلوم ہوتا ہے کہ وہ ان شکایتوں کو حل تو کرنا چاہتے ہیں مگر بغیر تحقیقات کے ان پر یقین لانا پسند
نہیں کرتے۔مختلف سوالات انہوں نے مجھ سے کئے جن کے میں نے جوابات دیئے مگر وہ مجھے یاد
نہیں رہے اس کے بعد وہ کہتے ہیں۔میں نے سنا ہے کہ قادیان کے لوگوں کو حکومت ہندوستان
نے تین تھے دیئے ہیں۔وہ تھے انہوں نے بیان بھی کئے مگر مجھے یاد نہیں رہے۔ان کا مطلب یہ

437
معلوم ہوتا ہے کہ ہندوستان کی حکومت جو اتنے گہرے تعلقات قادیان کے لوگوں سے پیدا کر
رہی ہے تو ضرور اس سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ حکومت کو پاکستان کے احمدیوں سے بھی کوئی امید
لگی ہوئی ہے میں اس بات کو سن کر حیران ہوا ہوں کیونکہ وہ بات بالکل جھوٹی ہے لیکن میں تردید
کرنے سے اس لئے ڈرتا ہوں کہ چونکہ یہ محکمہ میرے پاس نہیں۔ممکن ہے کوئی تھوڑی بہت
بات ہو جس کا مجھے علم نہ ہو پس میں نے ان سے کہا کہ میرے علم میں ایسی کوئی بات نہیں۔کسی
نے غلط بات کہی ہے لیکن قادیان کی انجمن کا تعلق انتظامی طور پر میرے چھوٹے بھائی مرزا بشیر
احمد صاحب کے سپرد ہے میں مناسب سمجھتا ہوں کہ ان کو بھی بلوا کر پوچھ لیا جائے اس پر میں نے
کسی شخص کو بھیجا اور وہ میاں بشیر احمد صاحب کو بلوا لایا۔میں نے میاں بشیر احمد صاحب کے
سامنے ساری بات دہرائی انہوں نے بڑے زور سے اس کا انکار کیا اور کہا یہ محض کسی دشمن کی
شرارت ہے ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔تب میں نے وزیر اعظم صاحب سے کہا کہ جہاں تک
ہندوستان کے احمدیوں کی وفاداری کا سوال ہے وہ باہمی سمجھوتہ ہے کہ ہر ملک کی رعایا اس کی
وفادار رہے گی اس لئے ہماری جماعت کے وہ لوگ جو ہندوستان میں رہتے ہیں بہر حال حکومت
ہندوستان کے وفادار رہیں گے لیکن حکومت کی طرف سے بھی ان کو امن میسر نہیں اور وہ تو
قیدیوں کی طرح وہاں زندگی بسر کر رہے ہیں وہ لوگ آزادی سے اپنے محلوں سے باہر نہیں جا
سکتے۔کوئی کام کاج نہیں کر سکتے کوئی گزارہ کی صورت نہیں جب میں نے تفصیل سے یہ باتیں
بتائیں تو یوں معلوم ہوا جیسے وزیر اعظم پر ان کا اثر ہوا اور ان کے چہرہ سے رقت کے آثار ظاہر
ہوئے تب وہ اٹھے اور رخصتی سلام کر کے باہر موٹر کھڑی ہے اس میں سوار ہو گئے۔میں بھی ان
کے اعزاز میں موٹر تک گیا ہوں۔موٹر میں بیٹھتے ہوئے انہوں نے مجھے سلام کیا اس کے بعد پھر
کچھ ان کے دل میں خیال گذرا اور وہ میری طرف مڑے اور کہنے لگے کہ آپ اگر چاہیں تو میں
کوشش کروں گا کہ آپ کا لڑکا وسیم احمد ادھر آجائے۔میں نے کہا نواب زادہ صاحب آپ یہ کیا
کہتے ہیں۔قادیان کو تو ہم نے آباد رکھنا ہے اگر میں اپنے لڑکے کو بلالوں تو دوسرے لوگ قربانی
کے لئے کس طرح تیار ہوں گے اور وہاں کس طرح آباد ہوں گے پھر میں نے کہا کہ اگر وہ لڑکا خود
بھی آجائے اور اس کی جگہ پر کوئی دوسرا جانے کے لئے تیار نہ ہو تو لازماً پھر میں کوشش کروں گا
کہ میں وہاں چلا جاؤں مجھے یوں معلوم ہوتا ہے کہ اس بات کو سن کر وہ بہت متاثر ہوئے اور موٹر

آج 10 میں سے 10 باقی