جنوری 1950ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
441
معاملہ کی اہمیت کو بھانپ کر یو این او یا امریکی اور برطانوی حکومتوں پر (یہ تعین مجھے یاد نہیں کہ آیا
یو این او مراد تھی یا برطانوی اور امریکن حکومتیں اس سے مراد تھیں) واضح کیا کہ پاکستان اس
خدمت میں بہت بڑا حصہ لے سکتا ہے اور یہ کہ کم سے کم ایک حصہ خدمت کا ایسا ہے جسے صرف
-
پاکستان ہی بجالا سکتا ہے اور ایسے زور سے اس معالمہ کو پیش کیا اور اتنے زبر دست دلائل دیئے
کہ حکومتوں کو ان کے دعوی کی صداقت تسلیم کرنی پڑی اور بجائے اس کے کہ وہ خدمت کلی
طور پر ہندوستان کے سپرد کی جاتی اس کا ایک حصہ پاکستان کے بھی سپرد کیا گیا جسے کامیاب طور پر
پورا کرنے کی صورت میں پاکستان بہت بڑی اہمیت حاصل کرلے گا اور دنیا کی سیاست میں صف
اول پر آجائے گا۔الفضل 25۔جنوری 1950ء صفحہ 4
جنوری 1950ء
494
فرمایا : چند دن ہوئے میں نے دیکھا کہ میں ایک گیلری میں ہوں جس کے ایک طرف ایک
ہال میں احمدی عورتیں جمع ہیں اور اس کے ساتھ ایک جگہ میں احمدی مرد جمع ہیں اس گیلری میں
میرے ساتھ صرف چند احمدی ہیں اور باقی کچھ لوگ غیر احمدی ہیں جن کو میں تبلیغ کر رہا ہوں اور
وہ لوگ شریف معلوم ہوتے ہیں اور میری باتوں کو آرام سے سن رہے ہیں میں نے چند منٹ ہی
تبلیغ کی تھی کہ اس لمبی گیلری کے ایک کنارہ پر سے ایک آواز آئی جو گیلری سے ملحقہ کمرے میں
سے آتی ہوئی معلوم ہوتی ہے کہ جب اللہ تعالیٰ کسی کو نبی بنا کر بھیجتا ہے تو اسے ایک طاقت بھی
بخشا کرتا ہے وہ طاقت آپ کے ساتھ کہاں ہے۔میں اس وقت رویا میں اس بحث میں پڑنا نہیں
چاہتا کہ میں نے تو نبوت کا کوئی دعوی نہیں کیا اس لئے یہ سوال ہی پیدا نہیں ہو تا بلکہ میں صرف
اس بات کو واضح کرنا چاہتا ہوں کہ نبی کو جو طاقت بخشی جاتی ہے وہ کیسی ہوتی ہے اور خیال کرتا
ہوں کہ نبیوں کے خلفاء سے بھی تو نبیوں والا سلوک کیا جاتا ہے اس لئے اس بحث میں پڑنے کی
ضرورت نہیں کہ آیا میں نے نبوت کا دعویٰ کیا ہے یا نہیں۔بہر حال رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے نائب ہونے کے دعویٰ کی وجہ سے میرے
442
ساتھ بھی خدا تعالیٰ کا سلوک اپنے رنگ میں اور اپنے درجہ کے مطابق ان کے مشابہ ہی ہونا
چاہئے۔بس میں نے اس آواز کو سن کر یہ نہیں کہا کہ میں نے نبوت کا دعویٰ کب کیا ہے بلکہ یوں
کہا کہ آپ یہاں تشریف لائیے میں آپ کو ساری بات سمجھا دیتا ہوں۔اس پر اس کمرہ میں سے
جو ابا آواز آئی کہ ہمیں آپ کے پاس آنے کی کیا ضرورت ہے۔آپ نے سمجھانا ہے تو آپ
ہمارے پاس آکر سمجھائیں۔اس جواب کو سن کر وہ شریف غیر احمدی جو میری تبلیغ سن رہے ہیں
انہوں نے بہت برا منایا اور جو چند احمدی میرے پاس تھے انہوں نے بھی برا منایا اور جب میں
اٹھنے لگا تو انہوں نے مجھے روکا کہ آپ نہ جائیے ان کا رویہ نہایت گستاخانہ ہے لیکن میں نے کہا
میری اس میں کوئی جتک نہیں سچائی کا پیغام سنانا میرا فرض ہے اس لئے میں خود ہی ان کے پاس
جاتا ہوں چنانچہ میں گیلری کے اس سرے تک گیا جس کے پاس وہ کمرہ تھا جہاں سے آواز آئی تھی
میرے ساتھ میرا ایک لڑکا بھی گیا ہے جو غالباً ڈاکٹر مرزا منور احمد ہے جب میں گیلری کے
دوسرے سرے تک پہنچا تو اس کے پہلو کے کمرہ سے چند مشائخ جنہوں نے مشائخین کا
لباس پہنا ہوا تھا اور جن کی ساری طرز وظیفہ پڑھنے والے مشائخین کی سی تھی باہر نکل
آئے بڑے بڑے جسے انہوں نے پہنے ہوتے ہیں اور بڑی بڑی داڑھیاں ہیں۔ان میں سے
جو سردار معلوم ہوتا ہے اس نے میرے ساتھ مصافحہ بھی کیا لیکن مصافحہ کر کے پھر اس نے میرا
ہاتھ چھوڑا نہیں بلکہ میرا ہاتھ پکڑے رکھا اس وقت میں نے دیکھا کہ میرا لڑکا وہاں سے واپس چلا
گیا ہے یوں معلوم ہوتا ہے کہ اس پر یہ اثر ہوا ہے کہ کوئی خطرے کی بات نہیں ہے۔میں دل
میں سمجھتا ہوں کہ خطرہ ہے اور اس سے غلطی ہوئی ہے اسے جانا نہیں چاہئے تھا مگر میں نے اسے
منع نہیں کیا۔اس جگہ پر کوئی قالین یا دری وغیرہ بچھی ہوئی نہیں لیکن عمارت ایسی ہے جیسے پرانی
بادشاہی عمارتیں ہوتی تھیں اور پتھر کا فرش ہو تا تھا میں نے چاہا کہ اسی فرش پر بیٹھ جاؤں اور ان
سے باتیں کروں اس وقت وہ شخص جو ان مشائخ کا سردار معلوم ہوتا ہے اس نے پاس پڑے
ہوئے ایک پتھر پر بیٹھنا چاہا لیکن میں نے اس کی طرف توجہ نہیں کی بلکہ زمین پر نیچے بیٹھ گیا ابھی
اس کا جسم پتھر پر نکا ہی ہو گا کہ اس نے دیکھا کہ میں زمین پر بیٹھا ہوں اور میں نے اس کے اوپر
بیٹھنے کی کوشش پر برا نہیں منایا۔معلوم ہوتا ہے وہ دل میں یہ خیال کرتا تھا کہ وہ اوپر بیٹھے گا اور
میں نیچے بیٹھوں گا تو یہ مجھے برا لگے گا اور مجھے اپنی ہتک محسوس ہوگی لیکن چونکہ مجھے اس کا احساس
443
رو
بھی نہیں ہوا اور میری کسی حرکت سے یا چہرہ کے رنگ سے اس پر ناپسندیدگی ظاہر نہیں ہوئی اس
کا دل خود ہی شرمندہ سا ہو گیا اور وہ فور آکھسک کر نیچے میرے ساتھ بیٹھ گیا۔اس عرصہ میں میرا
ہاتھ اس نے پکڑے رکھا اور دوسرے علماء جو اس کے ساتھ ہیں انہوں نے میرے گرد گھیرا ڈال
لیا اور بعض نے میری کمر کے پیچھے سے ہاتھ ڈال کے اور ہاتھ کو لمبا کر کے مجھے اپنے بازو کی گرفت
میں لے لیا اور پھر میری قمیض کے نیچے سے ہاتھ ڈال کر میرے ننگے جسم کے ساتھ اپنی انگلیاں
پیوست کر دیں ان انگلیوں کے ناخن بڑھے ہوئے معلوم ہوتے ہیں اس وقت میں نے سمجھا کہ
مشائخ کے سردار نے میرا ہاتھ اس لئے پکڑے رکھا تھا کہ میں کہیں چلا نہ جاؤں اور اس کے
سرے ساتھیوں نے میری کمر کے گرد اس لئے ہاتھ پیوست کر دیئے ہیں تاکہ مجھے گرفت میں
لے آئیں اور مجھے جسمانی دکھ پہنچا ئیں چنانچہ انہوں نے اس طرح بات شروع کی کہ ہاں بتائیے
خدا تعالیٰ نے جب موسیٰ کو بھیجا تو ان کو ایک طاقت بخشی اور جب مسیح علیہ السلام کو بھیجا تو ان کو
ایک طاقت بخشی اور جب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو بھیجا تو ان کو ایک طاقت بخشی آپ
کو خدا تعالیٰ نے کیا طاقت بخشی ہے جب مشائخین کے سردار نے یہ بات کی تو اس کے ساتھ ہی
اس کے ساتھیوں نے بڑے زور سے اپنے ناخن میری پسلیوں میں چھونے شروع کئے اور
بازوؤں کو بھینچنا شروع کیا جس سے یوں معلوم ہو تا تھا کہ وہ اپنے زور سے میرے سینہ کی ہڈیوں
کو توڑنا چاہتے ہیں اور میرے گوشت کو زخمی کرنا چاہتے ہیں اور اس طرح گویا وہ اپنی دلیل کو
مضبوط کر رہے ہیں کہ آپ کو وہ طاقت نہیں ملی جو نبیوں کو ملا کرتی ہے اسی کے ساتھ ان میں ایک
شخص نے زور کے ساتھ مجھے تھپڑ مارا تب میں نے ان کو جواب میں کہا کہ دیکھو یہ وہی تھپڑ ہے جو
موسیٰ کو پڑا تھایا میں نے کہا عیسی کو پڑا تھا۔نام کی تعیین مجھے یاد نہیں رہی اور اس کو برداشت کر
لینے کی ہی طاقت نبیوں والی طاقت ہوتی ہے تم نے مجھے بھینچ کر اور تھپڑ مار کے اور میں نے اس
تھپڑ کو اور اس تکلیف کو صبر اور شکر کے ساتھ برداشت کر کے ثابت کر دیا ہے کہ میں موسیٰ
عیسی اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ظل ہوں اور آپ لوگ ان کے دشمنوں کے ظل
ہیں اور وہ طاقت جس کا تم مطالبہ کرتے ہو وہ میں نے تم پر ظاہر کر دی ہے گویا میں ان کو یہ بتانا
چاہتا ہوں کہ نبیوں کو جو نشان ملتا ہے وہ مار کی طاقت کا نہیں ہو تادہ صبر اور استقلال کی طاقت کا
ہوتا ہے اور وہ صبر اور استقلال کی طاقت خدا تعالیٰ نے مجھ کو بھی بخشی ہے میں خود خوشی سے ان
444
کے پاس گیا اور ان کی مار کو اور ان کی تکلیف کو برداشت کیا اور یہی وہ نشان ہے جو خدا تعالیٰ کے
بندوں کو عطا کیا جاتا ہے جب میں نے یہ بات کہی تو یوں معلوم ہو ا جیسے آپ ہی آپ ان کے ہاتھ
ڈھیلے ہو گئے اور میں ان کے پنجہ سے آزاد ہو گیا اور کھڑا ہو گیا اور واپس اپنی جگہ پر آگیا ان لوگوں
میں سے کسی نے میرا پیچھا نہیں کیا نہ پھر مجھے پکڑنے یا دکھ دینے کی کوشش کی۔گیلری سے وہ
آدمی تو کہیں چلے گئے جن کو میں تبلیغ کر رہا تھا لیکن میں سیدھا اس جگہ پر آیا جس کے ایک طرف
احمدی عورتیں بیٹھی ہیں اور دوسری طرف مرد بیٹھے ہیں اور جیسے کوئی تقریر کرتا ہے میں نے بلند
آواز سے کہا۔مجھ سے مشائخ نے کہا کہ نبیوں کو تو طاقت کا نشان دیا جاتا ہے۔تمہیں وہ نشان کہاں ملا ہے اور
میں نے اس بحث میں نہ پڑنا چاہا کہ میں نے نبوت کا دعویٰ کیا ہے یا نہیں کیا بلکہ یہ سمجھتے ہوئے کہ
نبیوں کے شاگرد بھی تو نبیوں والی برکتیں پاتے ہیں۔میں ان کے پاس چلا گیا اور انہوں نے مجھے
پکڑ لیا اور انہوں نے مجھے مارا اور چاہا کہ وہ بالکل ہی مار دیں اور مجھ سے مطالبہ کیا کہ میں موسیٰ
اور عیسیٰ اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم والی طاقتوں کا بھی مظاہرہ کروں تب میں نے ان
سے کہا کہ موسیٰ اور عیسی اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہی طاقت ملی تھی کہ وہ لوگوں
کے ظلموں کو برداشت کرتے تھے اور اسی طاقت کا مظاہرہ میں نے تمہارے سامنے کر دیا ہے۔تم
نے مجھے تھپڑ مارا ہے اور تم نے بھی مجھے پر جسمانی ظلم کئے جس طرح ان پر کئے گئے تھے اور جس
طرح انہوں نے اس کو خوشی کے ساتھ برداشت کیا اور صبر و استقلال کے ساتھ کام کرتے رہے
میں نے بھی وہی نمونہ دکھایا ہے تب ان کے ہاتھ ڈھیلے ہو گئے اور لاجواب ہو گئے اور میں ان کی
گرفت سے آزاد ہو گیا۔جب میں نے یہ کہا تو تمام سامعین پر ایک مجذوبانہ کیفیت طاری ہو گئی
اور کیا مرد اور کیا عورتیں ان سب نے زور سے تکبیر کا نعرہ بلند کیا گویا وہ خدا تعالیٰ کے اس نشان پر
خوش ہوئے اور مطمئن ہوئے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے وہ جو اب سمجھایا جو حقیقی جواب تھا اور دشمن
کا مونہہ اس کی اپنی ہی حرکتوں سے بند کر دیا۔الفضل 25۔جنوری 1950ء صفحہ 5۔4