28 مئی 1950ء

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

449
نے اسلام اور احمدیت کے ذریعہ تمہاری ترقی کے راستے کھول دیئے ہیں اگر اس وقت بھی تم
نہیں اٹھو گی تو کب اٹھو گی اور اگر اس وقت بھی تم اپنے مقام اور درجہ کے حصول کے لئے
جد و جہد نہیں کرو گی تو کب کرو گی۔میں نے دیکھا کہ جوں جوں میں نے ان کو ابھارنے کے لئے اپنے پیر ہلانے شروع کئے۔نیچے
سے وہ مچھلیاں جن کو میں عورتیں سمجھتا ہوں ابھرنی شروع ہو ئیں اور وہ اتنی نمایاں ہو گئیں کہ
میرے پیروں میں ان کی وجہ سے کھجلی شروع ہو گئی اور اس آدمی کے پیر آپ ہی آپ گھلنے
شروع ہو گئے یہاں تک کہ ہوتے ہوتے وہ بالکل گھل گئے پھر میں نے اپنے مضمون کو بدل دیا
اور عورتوں سے مخاطب ہوتے ہوئے میں نے کہا۔یہ وقت اسلام اور احمدیت کی خدمت کرنے کا وقت ہے اگر اس وقت مرد اور عورت مل کر
کام نہیں کریں گے اور اسلام کے غلبہ کی کوشش نہیں کریں گے تو اسلام دنیا میں غالب نہیں
آسکے گا۔تم کو چاہئے کہ اپنے مقام کو سمجھو اور اپنی ذمہ داریوں کا احساس رکھتے ہوئے دین کی
جتنی خدمت بھی کر سکو اتنی خدمت کرو۔پھر میں اور زیادہ زور سے ان سے کہتا ہوں۔اگر تمہارے مرد تمہاری بات نہیں مانتے اور وہ دین کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو پیش
نہیں کرتے اور تمہیں بھی دین کا کام نہیں کرنے دیتے تو تم ان کو چھوڑ دو اور انہیں بتا دو کہ
تمہارا ان سے اسی وقت تک تعلق رہ سکتا ہے جب تک وہ دین کی خدمت کے لئے تیار رہتے
ہیں اور یہ الفاظ کہتے کہتے میری آنکھ کھل گئی۔یہ رویا اس رویا سے جو پہلے شائع ہو چکی ہے اور جس میں ایک باغ اور ایک بادشاہ کا ذکر ہے
ایک دو دن پہلے کی ہے۔الفضل 20 جون 1950 ء صفحہ 2
28 مئی 1950ء
-
500
فرمایا : میں نے دیکھا کہ میں ایک جگہ پر ہوں جس میں کچھ میدان ہے اور اس میں اس طرح
دھوپ پڑ رہی ہے جیسے کہ آٹھ نو بجے کا وقت ہوتا ہے اور اس میدان کے پہلو میں ساتھ ساتھ
ایک باغ چلا جاتا ہے کہ وہ بھی ہمارا معلوم ہوتا ہے اس باغ کے درخت نظر نہیں آتے لیکن سایہ

450
بڑا گھنا ہے جیسے برسات کے موسم میں گھنے جنگل والے پہاڑوں پر سایہ ہوتا ہے اسی طرح کا سایہ
ہے بلکہ اس سے بھی زیادہ یا جیسے کسی چھت والے بر آمدہ کے در بند کر کے اندھیرا کیا جائے اسی
قسم کی تاریکی وہاں نظر آتی ہے غرض وہ نہایت سایہ دار باغ ہے جس میں دھوپ کی کوئی کرن بھی
نہیں پڑتی اس باغ کے درمیان میں سے باہر کی طرف دروازہ جاتا ہے اور خواب میں میں اس
جگہ کو اپنا ملک سمجھتا ہوں اور اس سے باہر غیر ممالک سمجھتا ہوں اتنے میں میں کیا دیکھتا ہوں کہ
باغ کے دروازہ کے پاس ایک کھڑکی میں سے ایک شخص کھڑے ہو کر آواز دیتا ہے کہ ہم چاہتے
ہیں کہ آپ اپنے باغ کا دروازہ ہمارے لئے کھول دیں کہ ہم اندر داخل ہوں اور آپ کے باغ
کی سیر کریں اور اس کے سایوں میں بیٹھیں اور اس کی ٹھنڈک سے لطف اٹھائیں۔مجھے اس
وقت یوں معلوم ہوتا ہے کہ یہ کسی غیر ملک کا بادشاہ ہے اور یہ صلح کر کے ہمارے ملک میں داخل
ہونا چاہتا ہے اور اس پر قبضہ کرنا چاہتا ہے اور میں یہ خیال کرتا ہوں کہ اگر ہم نے دروازہ کھولا تو
پھر یہ زور سے داخل ہو گا اور قہر سے قبضہ کرنا چاہے گا تب میں نے مناسب سمجھا کہ میں خود باہر
نکل کے اس سے بات کروں۔میں نے اپنے پیچھے کی طرف دیکھا اور آواز دی کہ ہمارے
خاندان کے لوگ مرنے کے لئے میری پیٹھ کے پیچھے کھڑے ہو جائیں گویا میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں
اس سے مقابلہ کرنا پڑے گا اور موت تک مقابلہ کرنا پڑے گا۔اس وقت بہت ہی کم آدمی
ہمارے ساتھ ہیں صرف پانچ چھ آدمی نظر آئے جو میرے پیچھے آکر کھڑے ہو گئے۔میں نہیں کہہ
سکتا کہ وہ سارے ہمارے خاندان کے تھے یا کوئی اور بھی تھا اس وقت میں سمجھتا ہوں کہ ان میں
سے ایک جس نے لدھیانی چار خانہ کا کوٹ پہنا ہوا ہے میاں بشیر احمد صاحب ہیں اور کچھ میرے
لڑکے ہیں اور کچھ اور لوگ ہیں شاید ہمارے خاندان کے ہی ہیں یا غیر۔بہر حال پانچ چھ آدمی ہیں
جو آکر کھڑے ہوئے تب میں نے باغ کا دروازہ کھول دیا اور اس بادشاہ سے بات کرنے کے لئے
باہر نکلا اس وقت میں نے اپنے ہاتھ میں ایک باریک شنی درخت کی پکڑی ہوئی ہے اور میں سمجھتا
ہوں کہ میں اس کے ساتھ اس بادشاہ کی اس فوج پر حملہ کروں گا وہ ایک کھدار شمنی ہے۔ایک
انگلی کے برابر موٹی اور کوئی ڈیڑھ گزلمبی جس کے سرے پر کچھ پتے بھی ہیں میں نے دیکھا کہ
بادشاہ ہمارے دروازہ کے ساتھ کھڑا ہے اور اس کے پیچھے میرے ہمرا ہی ہیں آج کل کی فوج کی
قسم اس کے ساتھ نہیں بلکہ جیسے پرانے زمانہ میں یورپ کے بادشاہوں کے ساتھ ٹائٹ ہوتے

451
تھے اسی قسم کے کئی سوجہ نیل اس کے ساتھ معلوم ہوتے ہیں۔سب کے کوٹ کالے ہیں قد بہت
لمبے لمبے اور سر پر ایک عجیب قسم کی ٹوپی ہے جو رومی ٹوپی کے مشابہہ ہے لیکن اس کا اوپر کا سرا
کلاہ کی طرح پتلا ہے میں اس بادشاہ کے پاس پہنچا اور میں نے اس سے گفتگو کی۔میں اس وقت
اس سے اردو میں عربی کے طریق پر بات کرتا ہوں یعنی تو تو کہہ کر مخاطب کرتا ہوں چنانچہ میں نے
اسے کہا۔تو صلح کے نام سے ہمارے ملک میں داخل ہونا چاہتا ہے تو کہتا ہے کہ ہم تمہارے باغ کی سیر
کریں گے اور اس کے سایوں میں بیٹھیں گے اور اس کی ٹھنڈک سے لطف حاصل کریں گے
لیکن تیرا منشاء یہ ہے کہ تو ہمارے ملک پر قبضہ کرے اور صلح کر کے دھوکا دے۔میں اسے ماننے
کے لئے تیار نہیں اور یہ کہہ کر میں نے اپنی چھڑی سے اس پر حملہ کیا بجائے اس کے کہ وہ میرا
مقابلہ کرتا وہ اس چھڑی سے گھبرا کر پیچھے ہٹا اور ساتھ ہی اس کے ہمراہی بھی پیچھے ہے۔میں
تبدیلی الفاظ کے ساتھ اوپر والے مضمون کو دہراتا چلا گیا اور چھڑی سے اس پر حملہ کرتا گیا اور وہ
بادشاہ اور اس کے ساتھ کے جرنیل پیچھے ہٹتے گئے۔کچھ عرصہ چلنے کے بعد ایک موڑ آیا اس پر وہ
بادشاہ مڑ گیا پھر ایک اور موڑ آیا اور اس پر بھی وہ مڑ گیا اس موڑ پر جب میں نے اس پر حملہ کیا تو وہ
کسی اونچی چیز پر چڑھ گیا جیسے کوئی بڑے درخت کا ئنڈ ہوتا ہے اس وقت میں نے پھر وہی بات
دہراتے ہوئے کہا کیا تیرے لئے باز نتا ئین حکومت کا نشان کافی نہیں تھا ( یعنی وہ رومی حکومت جو
قسطنطنیہ میں قائم تھی اور جس کا اسلام کے ساتھ مقابلہ ہوا تھا) کیا خدا نے تم کو اس کے ذریعہ سے
خبردار نہیں کر دیا تھا جب باز نتائین حکومت نے مسیح کا مقابلہ کرنا چاہا اور اسے مغلوب کرنا چاہا تو
خدا تعالیٰ نے اس کے درخت میں کیڑا لگا دیا اور وہ کھو کھلا ہو تا گیا یہاں تک کہ آخر گر گیا۔جب
میں نے یہ لفظ کہے تو میرے سامنے ایک درخت نمودار ہوا جس کے متعلق میں سمجھتا ہوں کہ یہ
باز نتائن حکومت کا درخت ہے اور اس درخت کی جڑھ میں ایک بڑا سا سوراخ نظر آیا جس نے
اس کے اندر کی ساری لکڑی کھالی اور وہ ایک طرف کو جھکا ہوا ہے جیسے وہ گرنے کے لئے تیار
ہے لیکن اس درخت کو باز نتائن کے باشندوں نے خوب سجایا ہوا ہے اور قسما قسم کے رنگوں کی
دھجیاں اس کے گرد لپٹی ہوئی ہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ یہ درخت جو یکدم سامنے لایا گیا ہے تو یہ
اس بادشاہ کو دکھانے کے لئے لایا گیا ہے جب میں نے یہ کہا کہ پھر وہ درخت گر گیا تو اس بادشاہ

452
نے نہایت مرعوب ہو کر میری بات کی تصدیق کی اور کہا ہاں پھر باز متائن کا درخت گر گیا۔میں
نے کہا کیا تو نے اس سے بھی سبق حاصل نہ کیا اور تو نے چاہا کہ تو ہمارے باغ میں داخل ہو اور
اس پر قبضہ کرلے۔یہ کہہ کر میں نے سمجھا کہ میں نے حجت تمام کر دی ہے اور میں واپس لوٹا۔جب میں واپس لوٹنے لگا تو میں نے دیکھا کہ تمام راستہ میں اس بادشاہ کے جرنیل کھڑے ہیں۔سب کے سیاہ لباس ہیں لمبی شیروانیاں ہیں جن کے گلے بند ہیں اور سر پر وہی عجیب قسم کی ٹوپیاں
ہیں جب میں مڑا تو میری پیٹھ کے عین پیچھے ایک جرنیل میرا راستہ روکے ہوئے کھڑا تھا۔اس کا
قد کوئی نوفٹ کا معلوم ہوتا ہے کیونکہ میری آنکھیں اس کے سینہ کی مچلی پسلیوں تک پہنچی ہوئی
معلوم ہوتی ہیں۔اس کے باقی ساتھی بھی ایسے ہی لمبے ہیں اس وقت میں نے دیکھا کہ وہ درخت
کی شاخ جو میرے ہاتھ میں تھی اور جس سے میں حملہ کر رہا تھا بار بار مارنے کی وجہ سے اس کا اگلا
حصہ ٹوٹ گیا ہے اور وہ چھوٹی ہو گئی ہے لیکن پھر بھی میں سمجھتا ہوں کہ اس چھوٹی سی ٹہنی سے ہی
میں ان لوگوں کا مقابلہ کر سکوں گا۔وہ جرنیل جو سب سے آگے تھا اور جس نے میرا راستہ روکا
ہوا تھا میں نے اس کے پیٹ پر شاخ ماری اور کہا رستہ چھوڑ دو جب میں نے کہا رستہ چھوڑ دو تو
اس بادشاہ نے بھی کہا۔رستہ چھوڑ دو اور میں نے بار بار وہ ٹہنی ان جرنیلوں کو مارنی شروع کی
اور وہ راستہ کھولتے چلے گئے آخر میں نے وہ سڑک بھی طے کی اور دوسرا موڑ بھی طے کیا اور
تیسرے موڑ کی طرف مڑا جہاں سے ہمارے باغ کی طرف راستہ جاتا تھا جب میں اس موڑ پر مڑا تو
اس وقت مجھے یوں محسوس ہوا جیسے ہمارے گھر کی کچھ عورتیں بھی ہمارے ساتھ ہو گئی تھیں اور
مجھے میری پشت کی طرف سے ایک آواز آئی جو اُتم ناصر کی معلوم ہوتی ہے آواز یہ تھی کہ ”واہ
عبد اللہ کا ڈنڈا " مجھے یہ فقرہ عجیب سا معلوم ہوا اور میں نے کہا۔عبد اللہ کاڈنڈا کیسا۔اس پر ارم
ناصر نے کہا کہ آپ آگے چلے گئے اور دشمن نے رستہ روک لیا تو عبد اللہ نے (جو ہمارے
ساتھیوں میں سے کوئی معلوم ہوتا ہے مگر میں اسے جانتا نہیں) یہ سمجھا کہ اب یہ لوگ آپ کو
پکڑنے کی کوشش کریں گے چنانچہ اس نے ایک ڈنڈا پکڑ لیا اور دیوانہ وارد شمن کے جرنیلوں پر
حملہ کرنا شروع کیا جہاں اس کا ڈنڈا گر تا تھا دشمن کچلا جا کر بالکل زمین سے پیوست ہو جاتا تھا۔یہاں تک کہ لڑتے لڑتے عبد اللہ شہید ہو گیا۔اس وقت گوند کو رہ بالا عبد اللہ کی لاش کچھ فاصلہ
پر ہے اور اس کے درمیان کچھ رستے کے موڑ بھی ہیں لیکن کشفی طور پر مجھے اس عبد اللہ کی لاش

آج 10 میں سے 10 باقی