20/21 جون 1950ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
453
دکھائی گئی۔وہ بڑے قومی بدن کا اور تن و توش والا آدمی ہے۔اس کا رنگ سفید ہے گول چہرہ ہے
اور داڑھی مونچھ بالکل نہیں گویا داڑھی کے لحاظ سے تو وہ دس گیارہ سال کا لڑکا معلوم ہوتا ہے
لیکن قد اور جسم کے لحاظ سے وہ ایک نوجوان بالغ مرد معلوم ہوتا ہے۔میں بھی خواب میں
عبد اللہ کی بہادری اور اس کی وفاداری پر تعجب اور تحسین کرتا ہوں اس کے بعد میں باغ میں
داخل ہونے لگا تو باغ میں سے دو تین آدمی نکلے ان میں سے ایک آدمی جو مجھ سے مخاطب ہو کر
بولا در میانے سے کسی قدر چھوٹے قد کا تھا اور سر پر اس نے پشاوری لنگی بندھی ہوئی تھی ، اس
نے بڑی حیرت اور تعجب سے مجھے کہا ہم نے جو کنواں لگا یا ہے اسے ہم متواتر کئی دن سے رات
اور دن بغیر وقفے کے چلا رہے ہیں لیکن اس کا پانی بڑھتا ہی چلا جاتا ہے اور اس میں کوئی کمی نہیں
آتی وہ اس بات کو زور دے دے کر بیان کرتا ہے گویا وہ خدا تعالیٰ کے فضل اور اس کے انعام کا
ذکر کر رہا ہے۔اس واقعہ سے پہلے میں اس جگہ کے متعلق یہ خیال بھی نہیں کرتا تھا کہ یہ ربوہ ہے بلکہ محض
کوئی جگہ تصور کرتا تھا لیکن جب اس شخص نے یہ باتیں کیں تو اس وقت مجھے یہ خیال آیا کہ یہ
ربوہ ہی مقام ہے اور یہ کنواں وہی کنواں ہے جو ربوہ کے مقام پر کھودا گیا ہے اور جس میں ٹیوب
یہ
ویل نصب کیا گیا ہے۔الفضل 3۔جون 1950 ء صفحہ 4-3
501
20/21 جون 1950ء
فرمایا : میں نے رویا میں دیکھا کہ ہم قادیان میں اسی دالان میں ہیں جس میں حضرت مسیح
موعود عليه الصلوۃ والسلام رہا کرتے تھے اور اس میں بجلی جل رہی ہے رات کا وقت ہے مگر
ابتدائی رات معلوم ہوتی ہے جیسے مغرب کے بعد کا وقت ہو تا ہے بجلی کی روشنی بہت تیز ہے اس
وقت میں نے دیکھا کہ وسط دالان میں گاؤ تکیوں سے سہارا لگا کر ہمارے خاندان کی کچھ
مستورات بیٹھی ہوئی ہیں جن میں میں نے اپنی تائی صاحبہ مرحومہ مرزا غلام قادر صاحب مرحوم
کی بیوی کو پہچانا وہ اچھے مضبوط جسم کی ہیں جیسے جوانی میں کسی مضبوط اور طاقت ور انسان کا جسم
ہوا کرتا ہے ان کی جوانی کا زمانہ تو ہم نے نہیں دیکھا۔ادھیڑ عمر میں ہم نے ان کو دیکھا ہے مگر اس
عمر میں بھی وہ بڑی مضبوط اور طاقت ور تھیں اور جس طرح ہمارے خاندان کے تمام افراد بڑے
454
لمبے قد کے اور چوڑے چکے ہوا کرتے ہیں اسی طرح ان کا جسم ہے۔ان کے ساتھ بعض اور
رشتہ دار عورتیں بھی ہیں جن کو میں نے پہچانا نہیں یا اس طرف میں نے توجہ نہیں کی۔اس
دالان میں بیٹھے ہوئے ہم آپس میں باتیں کر رہے ہیں اور اس وقت ہم اس طرح سمجھتے ہیں جیسے
ہم قادیان سے باہر ہیں۔وہ ہے تو اپنا گھر مگر باتوں سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ قادیان سے باہر
کوئی جگہ ہے۔ہماری تائی صاحبہ مرحومہ مجھ سے باتیں کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ میرے لئے
(قادیان میں) اپنے گھر میں الگ جگہ محفوظ رکھنا اس وقت مجھے یوں معلوم ہوتا ہے جیسے قادیان
میں چونکہ ہمارے مکانوں میں درویشوں نے قبضہ کیا ہوا ہے ہماری تائی صاحبہ یہ کہہ رہی ہیں کہ
میرے لئے وہاں مکان میں الگ جگہ محفوظ رکھنا۔انہوں نے درویشوں کا نام نہیں لیا۔مگر میں
سمجھتا ہوں کہ قادیان پر درویشوں کا قبضہ ہے اور وہ اسی طرف توجہ دلا رہی ہیں کہ میرے لئے
الگ کمرہ محفوظ رکھنا۔ایسا نہ ہو کہ وہ ہمارے سارے مکان پر قبضہ کر لیں۔پھر وہ کہنے لگیں جب
میں مرنے لگوں گی تو موت سے تین چار مہینے پہلے قادیان چلی جاؤں گی حالانکہ وہ اس وقت
قادیان میں ہی ہیں۔میں جواب میں انہیں تائی صاحبہ کہنے کی بجائے پھوپھی صاحبہ کہتا ہوں اور
وہ ہماری پھوپھی بھی لگتی تھیں کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے چچا کی بیٹھی تھیں
مگران کا تائی ہونے کا رشتہ زیادہ قریب تھا اور ہم ہمیشہ انہیں تائی صاحبہ ہی کہا کرتے تھے مگر اس
وقت رویا میں میں انہیں پھوپھی صاحبہ کہتا ہوں اور ساتھ ہی سوچتا ہوں ان کا ہمارے ساتھ
ایک اور رشتہ بھی ہے مگر اس وقت خواب میں یہ رشتہ ذہن میں نہیں آتا اور میں انہیں کہتا ہوں
کہ پھوپھی صاحبہ آپ یہ کیوں نہیں کرتیں کہ تھوڑا سا خرچ کر کے اپنے مکان کے اوپر تین چار
کمرے بنوالیں اور میں یہ بھی تجویز پیش کرتا ہوں کہ آپ ایک اینٹ کی دیواریں بنوالیں جب
آپ کہتی ہیں کہ موت سے تین چار مہینے پہلے قادیان چلی جاؤں گی تو آپ ایک ایک اینٹ کی
دیوار میں بنوالیں اس طرح تھوڑے خرچ میں دو تین کمرے بن جائیں گے۔آپ یہ کیوں کہتی
ہیں میرے لئے مکان محفوظ رکھنا۔جب وہ مکان کا ذکر کرتی ہیں تو انہوں نے اپنے ہاتھ سے اپنے
مکان کی طرف اشارہ کیا مگروہ مغرب کی طرف اشارہ کرتی ہیں حالانکہ ان کا مکان شمال کی طرف
تھا بعد میں مجھے خیال آیا کہ ان کے میکے کا مکان یعنی ان کے والد کا مکان جنوب مغرب کی طرف
تھا اور انہوں نے ہاتھ سے اسی طرف اشارہ کیا۔اس کے بعد وہ باہر آگئیں اور جیسے کسی پر
455
ربودگی کی سی کیفیت طاری ہو جاتی ہے وہ ربودگی کی حالت میں شمال کی طرف منہ کر کے کھڑی
ہو ئیں اس طرف دیکھ رہی ہیں جدھر ان کا مکان ہے۔میں بھی باہر نکل کر ان کے پاس کھڑا ہو گیا
اتنے میں مریم صدیقہ میرے پاس آئیں اور انہوں نے بیان کیا کہ مجھے کچھ زنانہ تکلیف محسوس
ہو رہی ہے (انہیں واقعہ میں کچھ زمانہ تکالیف رہتی ہیں) میں نے انہیں عارضی علاج بتایا کہ ایسا
کر لو۔مگر وہ یاد نہیں رہا۔اس کے بعد ام متین (حضرت سیدہ مریم صدیقہ۔ادارہ) بعض
عورتوں کو اپنے ساتھ لے کر اس کمرہ کی طرف چلی گئی ہیں جو چھوٹی مسجد کی طرف جاتے ہوئے
رستہ کے طور پر استعمال ہوتا ہے اتنے میں تائی صاحبہ میری طرف مڑیں اور مجھے مخاطب کر کے
کہنے لگیں کہ ہماری امتہ الحی کہاں گئی۔میں خواب میں حیران ہو تا ہوں کہ امتہ المی کون ہے ؟
اور ان سے دریافت کرتا ہوں کہ کون امتہ الحی؟ اس پر وہ کہتی ہیں یہی روشن دین کی پوتی جیسے
وہ روشن دین کی پوتی اور ان کی کچھ رشتہ دار ہے۔اس وقت میرا ذہن بابو روشن دین صاحب
مرحوم صحابی سیالکوٹ مدفون بہشتی مقبرہ کی طرف گیا کہ ان کی مراد اس سے ہے۔اس کے والد
بشیر احمد صاحب اس وقت کراچی میں ملازم ہیں اس نے میری بچی امتہ النصیر کے ساتھ غالبا دودھ
پیا ہوا ہے اور ان کے باہم تعلقات ہیں۔اس وقت میں حیران ہو تا ہوں کہ امتہ الحی سے ان کے
اتنے گہرے تعلقات کس طرح ہو گئے ہیں۔پھر وہ کہتی ہیں اس نے قادیان میں مجھے اپنا لڑ کا دکھایا
نہیں اور اب دکھایا ہے گویا یوں معلوم ہوتا ہے کہ عزیزہ امتہ الحی کے ہاں قادیان میں لڑکا ہو ا تھا
گوفی الواقع اس کی شادی چند ماہ ہوئے بابو اکبر علی صاحب مرحوم کے ایک لڑکے سے ہوئی ہے
اور اب تک کوئی بچہ نہیں ہوا اتنے میں میں نے دیکھا کہ وہاں ایک چارپائی بچھی ہوئی ہے چونکہ
رات کا وقت ہے میں اس پر لیٹ گیا ابھی مجھے لیٹے تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ اندھیرے میں
تائی صاحبہ میرے کندھوں پر ہاتھ رکھ کر کہتی ہیں کہ لاؤ میں دیکھوں میں خواب میں ان کے
اس فقرہ سے گھبرا سا گیا ہوں اور میں سمجھتا ہوں کہ اندھیرے میں انہیں غلط فہمی ہوئی ہے انہوں
نے مجھے مریم صدیقہ سمجھ لیا ہے چونکہ مریم صدیقہ نے یہ کہا تھا کہ میں کچھ بیمار ہوں اور مجھے
زنانہ تکلیف ہے اس لئے جس طرح عام طور پر عورتیں یہ خیال کیا کرتی ہیں کہ زنانہ تکالیف کی
زیادہ وجہ یہ ہوا کرتی ہے کہ ناف پڑ جاتی ہے اس طرح وہ کہتی ہیں آؤ میں ناف ٹول کر دیکھوں
کہ کہیں ٹیڑھی تو نہیں ہو گئی اس پر میں انہیں کہتا ہوں پھوپھی صاحبہ یہاں مریم صدیقہ نہیں۔