جون 1950ء

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

456
یہاں تو میں لیٹا ہوا ہوں۔اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔یہ نظارہ جو میں نے دیکھا ہے کچھ عجیب قسم کا ہے قادیان میں اپنی موجودگی کا نظارہ تو میں نے
بہت دفعہ دیکھا ہے مگر یہ نئی قسم کا نظارہ ہے کہ قادیان میں ہوتے ہوئے میں یہ سمجھتا ہوں کہ ہم
باہر ہیں اور ہم آپس میں اس طرح باتیں کر رہے ہیں جس طرح قادیان سے باہر ہونے والے
کرتے ہیں اس میں بعض وفات یافتہ لوگوں کا آنا اور تائی صاحبہ کا یہ کہنا کہ میں اپنی موت سے
تین چار مہینے پہلے قادیان ضرور چلی جاؤں گی شاید اس طرف اشارہ کرتا ہے کہ اس رویا میں
بعض وجودوں کے متعلق یہ خبر دی گئی ہے کہ شاید وہ قادیان جا کر فوت ہوں گے۔الفضل 22۔جولائی 1950ء صفحہ 4-3
جون 1950ء
502
فرمایا : میں نے دیکھا کہ ایک اشتہار ہے جو کسی شخص نے لکھا ہے جو مجھے خواب کے بعد یا د رہا
ہے مگر میں ان کا نام نہیں لینا چاہتا۔صرف اتنابتا دینا چاہتا ہوں کہ وہ اشتہار ہمارے کسی رشتہ دار
نے دیا ہے مگر اس کی رشتہ داری میری بیوی کے ذریعہ سے ہے اس اشتہار میں میرے بعض
بچوں کے متعلق تعریفی الفاظ ہیں اور ان کی بڑائی کا اس میں ذکر کیا گیا ہے۔میں رویا میں سمجھتا
ہوں کہ یہ محض ایک چالا کی ہے در حقیقت اس کی غرض جماعت میں فتنہ پیدا کرنا ہے اگر کوئی غیر
کی تعریف کرے تو وہ سمجھتا ہے کہ جماعت میں بیداری پیدا ہو جائے گی یا مجھے خیال آجائے گا کہ
اس ذریعہ سے جماعت میں فتنہ پیدا کیا جا رہا ہے اور میں اس کو روکنے کی کوشش کروں گا لیکن
اگر میرے بعض بچوں کا نام لے کر ان کی تعریف کی جائے تو تعریف کرنے والا یہ سمجھتا ہے کہ اس
طرح میری توجہ اس کے فتنہ کی طرف نہیں پھیرے گی اور میں یہ کہوں گا کہ اس میں تو میرے
بیٹوں کی تعریف کی گئی ہے اس میں فتنہ کی کونسی بات ہے اسی نقطہ نگاہ سے اس نے اشتہار میں
میرے بعض بیٹوں کی تعریف کی ہے لیکن رویا میں میں کہتا ہوں کہ میں اس بات کو پسند نہیں
کرتا۔چاہے تم کتنے ہی چکر دے کر بات کرو۔ظاہر ہے کہ تم جماعت میں اس سے فتنہ پیدا کرنا
چاہتے ہو اور تمہاری غرض یہ ہے کہ میں بھی دنیا داروں کی طرح اپنے بیٹوں کی تعریف سن کر
خوش ہو جاؤں گا اور اصل بات کی طرف میری توجہ نہیں پھرے گی پس رویا میں میں نے اس

457
اشتہار پر اظہار نفرت کیا اور میں نے کہا کہ میں اس قسم کی باتوں کو پسند نہیں کرتا مجھے وہ بیٹے بھی
معلوم ہیں جن کا نام لے کر اس نے تعریف کی ہے اور مجھے لکھنے والا بھی معلوم ہے لیکن میں کسی کا
نام نہیں لیتا۔اس رویا کے کچھ عرصہ بعد مجھے اس بات کا احساس ہو رہا تھا کہ ایک طبقہ جماعت میں اس قسم
کی حرکات کر رہا ہے گو خواب کے دنوں میں اس طرف کبھی خیال نہ گیا تھا لیکن بعض واقعات
سے قریباً سال بھر سے میرے اندر یہ احساس تھا کہ جوں جوں میری عمر زیادہ ہوتی جا رہی ہے
جماعت کا منافق طبقہ یہ سمجھنے لگا ہے کہ اب تو ان کی زندگی کے تھوڑے ہی دن رہ گئے ہیں۔آئندہ کے لئے ابھی سے اپنے قدم جمانے کی کوشش کرو گویا وہی پیغامیوں والا فتنہ جو 1914ء
میں پیدا ہوا اسی کو ایک اور رنگ میں پیدا کرنا چاہتے ہیں اور قرآن کریم سے بھی پتہ چلتا ہے کہ
جب بادشاہت بدلتی ہے نچلے طبقہ کے لئے ابھرنے کا موقع نکل آتا ہے پس بعض لوگ جن کے
اندر اخلاص نہیں اور جو سمجھتے ہیں کہ پتہ نہیں اس پر کس وقت موت آجائے انہوں نے ابھی
سے اپنے قدم جمانے کی کوشش شروع کر دی ہے اور قریباً سال بھر سے مجھے یہ بات نظر آ رہی
ہے مگر وہ تو قیاسی بات تھی اب اللہ تعالیٰ نے رویا میں بھی مجھے بتایا ہے کہ بعض لوگ اس قسم کی
کوشش کر رہے ہیں اور وہ اپنا تعلق جتا کر اور اپنی محبت کا اظہار کر کے مختلف ناموں سے اس قسم
کی باتیں کر رہے ہیں جو جماعت میں فتنہ پیدا کرنے والی ہیں لیکن یہ ظاہر بات ہے کہ وہ اس میں
کامیاب نہیں ہو سکتے اس لئے کہ اول تو خدا تعالیٰ کی طرف سے جب کوئی صداقت دنیا میں آتی
ہے وہ جب تک پوری طرح قائم نہ ہو جائے اس وقت تک اسے کوئی مٹا نہیں سکتا یہ ایک موٹا
اصول ہے جس کے خلاف دنیا میں کبھی نہیں ہوا۔دوسرے خدا تعالٰی نے مجھے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کی غرض میں شامل کیا ہے اور گزشتہ انبیاء کی پیشگوئیاں اس بات کا
ثبوت ہیں بلکہ خود رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی احادیث سے بھی یہ بات ثابت ہے
آپ نے جہاں یہ فرمایا ہے کہ لَو كَانَ الْإِيْمَانُ مُعَلَّقًا بِالتُّرَ يَّالَنَالَهُ رَجُلٌ مِنْ
هؤلاء وہاں آپ نے رجال کا لفظ بھی استعمال فرمایا ہے جس میں اس طرف اشارہ ہے کہ
در حقیقت ایک سے زیادہ آدمی ہوں گے جن کے ہاتھ سے یہ پیشگوئی پوری ہوگی اس لئے وہ
میرے کام کو تبھی مٹا سکتے ہیں جب اس کے ساتھ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نام

آج 10 میں سے 10 باقی