جون 1950ء

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

458
بھی مٹادیں گے۔ایک غیر احمدی کے لئے تو یہ یکساں بات ہے وہ کہے گا ان کا نام بھی مٹ جائے
اور ان کا نام بھی مٹ جائے مگر کم سے کم جو ہماری جماعت میں داخل ہو اسے یہ سمجھ لینا چاہئے
کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نام مٹ نہیں سکتا اور جب حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کا نام مٹ نہیں سکتا تو اس قسم کا فتنہ میرے کام کے متعلق بھی پیدا نہیں کیا جا سکتا
بہر حال یہ ایک اہم رویا ہے جو جماعت سے بہت زیادہ تعلق رکھتی ہے۔الفضل 22۔جولائی 1950ء
صفحه 4
نیز دیکھیں۔الفضل 28 اپریل 1957ء صفحہ 6
جون 1950ء
503
فرمایا : میں نے دیکھا کہ میں ایک جگہ لیکچر دینے لگا ہوں خواب میں میں سمجھتا ہوں کہ وہ جگہ
کوئٹہ میں ہے مگر میرا رخ قبلہ کی طرف ہے اور لوگ میری طرف منہ کر کے بیٹھے ہیں اس وقت
مجھے کچھ ایسے لوگ بھی معلوم ہوتے ہیں جن کے متعلق رویا میں میں سمجھتا ہوں کہ وہ غیر احمدی
ہیں۔اس رویا کا مضمون بہت ہی لطیف تھا مگر افسوس ہے کہ اس کا بہت سا حصہ یاد نہیں رہا مگر جو
اصل نکتہ میں نے خواب میں بیان کیا وہ مجھے یاد رہ گیا ہے اور اس کو مد نظر رکھتے ہوئے انسان
جب بھی چاہے مضمون تیار کر سکتا ہے۔میں رویا میں تقریر کرتے ہوئے بیان کرتا ہوں کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور خداتعالی کا جو باہمی تعلق تھا وہ عاشقوں کا سا بھی نظر نہیں
آتا اور معشوقوں کا سا بھی نظر نہیں آتا مگر وہ رقیبوں کا سا نظر آتا ہے۔قریب قریباً ایسا ہی فقرہ تھا جو
میں نے استعمال کیا اور یہ الفاظ مجھے اچھی طرح یاد ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور اللہ
تعالی کا جو باہمی تعلق تھا وہ عاشقوں کا سا بھی نظر نہیں آتا اور معشوقوں کا سا بھی نظر نہیں آتا بلکہ
رقیبوں کا سا نظر آتا ہے یعنی وہ عاشق ہیں جو ایک دوسرے سے بڑھ کر اپنے عشق کو ظاہر کرنا
چاہتے ہیں پھر میں آگے تشریح کرتا ہوں کہ رقیب سے مراد کیا ہے اور میں کہتا ہوں جب کوئی بات
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کرتے ہیں اور وہ یہ ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ میں خدا تعالیٰ کا بڑا
عاشق ہوں تو معا اللہ تعالیٰ دوسری طرف سے کوئی ایسی بات کرتا ہے جس سے وہ یہ ظاہر کرنا چاہتا
ہے کہ میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا زیادہ عاشق ہوں گویا ایک رقابت ہے جو آپس میں

459
جاری ہے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دکھانے کی کوشش کرتے ہیں کہ میں خد اتعالیٰ کا بڑا
عاشق ہوں اور اللہ تعالیٰ یہ دکھانے کی کوشش کرتا ہے کہ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا بڑا عاشق
ہوں گویا عشق کے لحاظ سے ایک رقابت جاری ہے اور دونوں اپنے عشق کو زیادہ سے زیادہ
ثابت کرنا چاہتے ہیں پھر میں اس کی مثال دیتا ہوں، رویا میں میں نے دو مثالیں دی ہیں مگر مجھے
ایک یا د رہ گئی ہے اور دوسری بھول گئی ہے میں سمجھتا ہوں کہ میں نے بہت سی مثالیں سوچی
ہوئی ہیں جن کو آگے بیان کروں گا بہر حال میں نے اس کی مثال یوں بیان کی کہ دیکھو رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم جب مکہ سے نکلے تو مکہ سے نکلنے کی وجہ سوائے اس کے اور کوئی نہ تھی کہ مکہ
والے آپ
کو اللہ تعالیٰ کی توحید پھیلانے نہیں دیتے تھے یوں مکہ آپ کا وطن بھی تھا آپ کو پیارا
بھی تھا مقدس مذہبی مقامات بھی وہیں تھے جن سے آپ کے خاندانی تعلقات تھے مگر ان سب
چیزوں کے باوجود آپ نے مکہ چھوڑ دیا۔اور اس طرح آپ نے اپنے عمل سے ظاہر کیا کہ اے
خدا مجھے تجھ سے اتنی محبت ہے کہ جس جگہ تیری توحید کو پھیلانے کی مجھے اجازت نہیں ملتی میں
اس جگہ میں رہنے کے لئے بھی تیار نہیں اور میں اسے تیری خاطر چھوڑ رہا ہوں پھر میں کہتا ہوں
کہ دیکھو آپ کے اس عشق کا ثبوت اس طرح ملتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب غار
ٹور سے نکلے اور مدینہ روانہ ہونے لگے تو حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کہا خدا اس بستی کو
ہلاک کرے جس کے رہنے والوں نے خدا کے رسول کو دکھ دیا اور اسے اپنے وطن سے نکال
دیا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات سنی تو آپ نے فرمایا ابوبکر ایسا مت کہو اور پھر
آپ نے مکہ کی طرف دیکھا آپ کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور آپ نے فرمایا اے مکہ ! تو مجھے
بہت ہی پیارا تھا اور میں نہیں چاہتا تھا کہ تجھ کو چھوڑوں لیکن تیرے بسنے والوں نے مجھے یہاں
رہنے کی اجازت نہیں دی۔اس اجازت نہ دینے کا مطلب یہی تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
و سلم خدائے واحد کی پرستش کرنا چاہتے تھے اور اس کی توحید لوگوں میں پھیلانا چاہتے تھے مگر مکہ
والوں نے آپ پر ظلم کیا اور انہوں نے آپ کو اپنے شہر میں سے نکال دیا میں نے اس وقت تقریر
کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا مکہ سے نکلنا یقیناً خدا تعالیٰ کی خاطر تھا اور آپ اللہ تعالیٰ کی محبت اور
اس کے عشق کے ثبوت میں ہی وہاں سے نکلے حالانکہ مکہ آپ کو تمام شہروں سے زیادہ عزیز تھا
اور آپ کے دل میں اس شہر کی جو عظمت تھی اس کا ثبوت اس سے ملتا ہے کہ باوجود اس کے کہ

460
مکہ والوں نے آپ پر شدید ظلم کئے جب حضرت ابو بکر نے سخت الفاظ استعمال کئے تو آپ نے
فرمایا ابو بکر مکہ کی حرمت کا خیال رکھو اور پھر آپ نے فرمایا اے مکہ تو مجھے بڑا پیارا ہے مگر تیرے
باشندوں نے مجھے یہاں رہنے نہیں دیا اس لئے میں یہاں سے جا رہا ہوں۔میں نے کہا آپ نے
خدا کے لئے ایک بڑی پیاری چیز قربان کی۔آپ نے خدا کے لئے اپنا وہ وطن چھوڑا جو آپ کو
بے حد پیارا تھا جس میں مقدس مذہبی مقامات تھے اور جس کے لئے آپ کے خاندان کی قوت
اور جدوجہد خرچ ہوتی رہتی تھی بہر حال آپ نے ان میں سے کسی چیز کی بھی پرواہ نہ کی اور مکہ
سے جاتے ہوئے یہ الفاظ کہے کہ اے بلکہ تو مجھے بڑا پیارا ہے مگر میں تجھے چھوڑتا ہوں کیونکہ خدا
کا نام لینے کی یہاں اجازت نہیں۔یہ محمد رسول اللہ کا عشق تھا جس کا آپ نے مظاہرہ کیا مگر میں
نے کہا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو بعثت کے تیرھویں سال اس عشق کا اظہار کیا اور
خد اتعالیٰ نے اس سے سال بھر پہلے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ کہ دیا إِنَّ الَّذِى
فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ تَرَادُّكَ إِلَى مَعَادٍ (القصص : 86) اسے محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم مجھے اپنی ذات ہی کی قسم کہ لوگ تجھے مکہ سے نکال دیں گے مگر میں تجھے ضرور اس شہر
میں واپس لاؤں گا میں نے کہا دیکھو خداتعالی کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کتنا عشق تھا
کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بعد میں اپنے عشق کا اظہار کرتے ہیں اور خداتعالی پہلے سے
اپنے عشق کا اظہار کرتے ہوئے کہہ دیتا ہے کہ اے محمد رسول اللہ یہ تجھے مکہ سے تو نکال دیں
کے مگر مجھے بھی تجھ سے عشق ہے میں یہ نہیں برداشت کر سکتا کہ یہ لوگ تیری ہتک کریں اور
اس لئے میں ضرور تجھے اس شہر میں واپس لاؤں گا گویا عشق کا ایک مقابلہ تھا جو خداتعالی اور محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں جاری تھا اس کے بعد میں نے ایک اور مثال بھی دی مگر وہ مجھے
یاد نہیں رہی بہر حال رویا میں جو نکتہ میں نے بیان کیا ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے میں سمجھتا ہوں
کہ اس پر ایک بڑا وسیع مضمون تیار ہو سکتا ہے اور ایک خاصہ لطیف رسالہ اس بات پر لکھا جا
سکتا ہے کہ کس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہر قربانی کا جواب اللہ تعالی نے غیر معمولی
رنگ میں پہلے سے دے رکھا تھا اللہ تعالیٰ کے لئے قربانی کا لفظ تو استعمال نہیں ہو سکتا۔یہی کہا جا
سکتا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب ایک رنگ میں خدا تعالیٰ سے اظہار عشق کرتے
تو خداتعالی بھی ویسے ہی رنگ میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اظہار عشق کرتا اور اس

آج 10 میں سے 10 باقی