نومبر1950ء

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

464
نہیں ہو ئیں بلکہ زندہ ہیں وہ کہتی ہیں کہ میں نے اپنی زندگی تبلیغ دین کے لئے وقف کی ہے اور
میں ان سے کہتا ہوں کہ پھوپھی ! تبلیغ دین کے لئے تو بڑے علم کی ضرورت ہے آپ دنیا کے
مختلف حصوں میں کس طرح تبلیغ کر سکیں گی اس پر وہ کہتی ہیں کہ میں تبلیغ کر سکتی ہوں یہ کونسی
مشکل بات ہے اس کے بعد وہ کہتی ہیں کہ سردست تو میں قادیان جانا چاہتی ہوں اس کے آگے
کچھ حصہ رویا کا مجھے بھول گیا ہے کیونکہ یہ رویا دیکھے ہوئے دیر ہو گئی ہے۔آخر میں میں نے
دیکھا کہ میری بیوئی بشری بیگم اسی سلسلہ میں ان سے کوئی مذاق کی بات کرتی ہیں مثلاً کوئی ایسا فقرہ
کہتی ہیں کہ پھوپھی آپ قادیان جا کر کیا کریں گی یا پھوپھی آپ تبلیغ کس طرح کریں گی مگر وہ
فقرہ مجھے یاد نہیں رہا پھوپھی فضل النساء صاحبہ بھی ان کا کچھ جواب دیتی ہیں۔میں نے بھی ان کی
دل جوئی کے لئے ہاتھ سے بشری کی گردن پکڑ لی اور ہنستے ہوئے کہا پھوپھی ! دیکھو سیدانی کو منہ
لگایا تو کیسی گستاخ ہو گئی ہیں اور اب آپ سے مذاق کرتی ہیں یہ کہہ کر میں نے زور دے کر بشری
بیگم کو ان کے ساتھ لٹا دیا اور خواب میں میں خیال کرتا ہوں کہ ایک اور عورت بھی ان کے
ساتھ لیٹی ہوئی ہے۔اس وقت میں بھی اپنی پھوپھی کے ساتھ لیٹنا چاہتا ہوں لیکن اس خیال سے
کہ وہ نامحرم عورت میرے قریب نہ ہو۔میں نے اس عورت اور پھوپھی صاحبہ مرحومہ کے
در میان بشری بیگم صاحبہ کو لٹا دیا تا کہ ان دونوں کے درمیان میں خود لیسٹ سکوں اس پر میری
آنکھ کھل گئی۔اس رویا میں فضل النساء صاحبہ کا دین کے لئے اپنی زندگی وقف کرنا ایک نہایت ہی مبارک
بشارت ہے اور اس طرف اشارہ ہے کہ اللہ تعالیٰ عورتوں میں سے بہترین عورتوں کے لئے دین
کے لئے جوش عطا فرمائے گا اور وہ دنیا کے تمام گوشوں میں احمدیت کی تبلیغ کر سکیں گی اور میرا
اپنی پھوپھی صاحبہ اور بشری بیگم کے درمیان لیٹنا میرے لئے ذاتی طور پر بھی بشارت ہے کہ اللہ
کا فضل اور بشارت میرے شامل حال رہے گی۔الفضل 23۔نومبر 1950ء صفحہ 3
508
نومبر 1950ء
فرمایا : مشرقی پنجاب سے ہجرت کے بعد قادیان سے نکلنے والے کیا اور مشرقی پنجاب سے
دوسرے نکلنے والے کیا سب کو جو مالی نقصان پہنچا ہے اس کا اندازہ اللہ تعالیٰ کے سوا اور کوئی

465
نہیں کر سکتا لیکن اکثر لوگ اس طرح اپنی جان چھڑا لیتے ہیں کہ اپنے قرض خواہوں کو یہ جواب
دے دیتے ہیں کہ ہم تو اپنی جائیدادیں لٹا بیٹھے ہیں اس لئے اپنے قرضے ادا نہیں کر سکتے لیکن
میرے لئے یہ بات نا ممکن تھی اس لئے قدر تا میری طبیعت پر یہ بوجھ تھا کہ وہ کثیر قرضے جو
قادیان کی جائیداد کو مد نظر رکھتے ہوئے بالکل معمولی کہلا سکتے ہیں اب میں ان کو کس طرح
اتاروں گا میں نے ہر طرح کوشش کر کے ان قرضوں کو آہستہ آہستہ اتارنے کی کوشش کی لیکن
کوشش کے بعد میں نے دیکھا کہ قدم اگر پیچھے نہیں گیا تو آگے بھی نہیں بڑھ سکا۔میں نے
قادیان میں کچھ شہری اور سکنی زمین ایسی اکٹھی کی ہوئی تھی کہ جس کو فروخت کر کے ایک کافی
حصہ قرض کا میں اتار سکتا تھا۔قادیان کی زمین کی قیمت 1947ء میں دو ہزار سے دس ہزار روپیہ
کنال تھی اور میں نے دس ایکٹر زمین ایسی جمع کرلی تھی جسے مکانوں کے لئے فروخت کیا جا سکتا تھا
اگر اسے فروخت کیا جاتا تو ڈیڑھ لاکھ روپیہ کے قریب اس سے مل سکتا تھا۔اسی طرح منڈی کی
زمینوں کا حصہ بھی ایک لاکھ روپیہ کی قیمت کا تھا۔مرزا شریف احمد صاحب نے اپنا حصہ قریباً
ایک لاکھ روپیہ کو بیچ کر اپنے کارخانہ میں لگایا تھا میرا اور مرزا بشیر احمد صاحب کا حصہ باقی تھا جو ہم
نے فروخت نہ کیا کہ پہلے مرزا شریف احمد صاحب اپنی ضرورت کو پورا کرلیں کہ اتنے میں
پارٹیشن کا وقت آگیا اسی طرح لاہور میں میری کچھ زمین تھی جس کی قیمت پانچ ہزار سے چودہ
ہزار روپیہ فی کنال اس وقت پڑ رہی تھی اور اقل ترین قیمت بھی اس کی ڈیڑھ دو لاکھ روپیہ کے
قریب تھی۔قادیان سے نکلنے کے بعد قادیان کی جائیداد تو اغیار کے قبضہ میں چلی گئی اور لاہور کی
جائیداد بھی ہندوؤں کے جانے کی وجہ سے کم قیمت ہو گئی اور وہی چیز جس کی اوسط قیمت آٹھ
دس ہزار روپیہ فی کنال تھی دو سال کی برابر کوشش سے اس کی دو ہزار روپیہ فی کنال دینے والا
کا بگ بھی ابھی تک میسر نہیں آسکا پس یہ خیال کہ جن لوگوں کا روپیہ میں نے لیا ہوا ہے ان کو
کس طرح ادا کیا جاسکے گا طبیعت میں فکر پیدا کرتا رہتا تھا کچھ عرصہ ہوا میں نے دیکھا کہ میں ایک
جگہ پر قضائے حاجت کے لئے بیٹھا ہوں اور بڑی مقدار میں پاخانہ آیا ہے۔یہ رویا میں نے دو دفعہ دیکھی ہے بظاہر حالات تو پہلے سے بھی زیادہ خراب ہو گئے ہیں لیکن
ان دونوں رویا کی بناء پر میں سمجھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ جلد یا بدیر کوئی صورت بقیہ جائیدادوں کے
فروخت ہونے کی یا ان کی آمد میں بڑھوتی کی ایسی پیدا کر دے گا جس سے لوگوں کے قرضے آسانی

آج 10 میں سے 10 باقی