فروری 1951ء

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

469
امراء باتیں کر رہے ہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ ان کا سردار یا خود راجہ جے چند راجہ قنوج ہے یا
اس کا بڑا وزیر۔اور میں خواب میں یہ خیال کرتا ہوں کہ یہ زمانہ وہ ہے جب پر تھوی راج
چکرورتی بن چکا تھا۔چکرورتی کی جگہ کوئی اور لفظ میرے ذہن میں آتا ہے مگر مفہوم یہی ہے کہ
وہ سارے ہندوستان کا راجہ ہونے کا دعوی کر چکا تھا۔یہ خواب بہت ہی مبارک ہے اور اس میں
ایک عظیم الشان واقعہ کی خبر دی گئی ہے جو مسلمانوں کے لئے نہایت مبارک اور کامیابی کا
موجب ہو گی۔الفضل یکم فروری 1951ء صفحہ 2
515
جنوری 1951ء
فرمایا : میں نے دیکھا کہ مجھے کوئی شخص کہتا ہے کہ فلاں شخص نے فلاں صوبہ کے افسر سے
چارج لے لیا ہے۔میں دونوں آدمیوں کو جانتا ہوں لیکن صوبہ کا افسر تو مجھے یاد رہ گیا ہے اور
دو سرے آدمی کا نام مجھے یاد نہیں رہا مگر مصلحت میں اس صوبہ کے افسر کا نام ظاہر نہیں کرنا چاہتا۔خواب میں میں حیران ہوں کہ ابھی تو ان کے چارج دینے کا وقت نہیں آیا تھا انہوں نے چارج
کیوں دیا ہے اور میں سوچتا ہوں کہ کیا وہ بیمار ہو گئے ہیں یا ان کو کہیں بدل دیا گیا ہے یا انہیں ہٹا دیا
گیا ہے یا وہ فوت ہو گئے ہیں۔فوت ہونے کا لفظ خاص طور پر میرے ذہن میں نہیں ہے لیکن
سارے خیالات کے نتیجہ میں اس کا بھی طبیعت پر اثر ہے اور میں سوچتا ہوں کہ وہ کونسی وجہ ہے
جو ان کے عہدہ سے قبل از وقت ہٹنے کا باعث ہو سکتی ہے۔الفضل یکم فروری 1951 ء صفحہ 2
516
فروری 1951ء
فرمایا : سندھ جانے سے قبل میں نے دیکھا کہ برادرم عبد الشکور کنڑے جرمن نو مسلم نے
مجھ سے کوئی سوال کیا ہے۔اس سوال کے جواب میں میں نے اللہ تعالی کی بعض صفات کو پیش کیا
ہے جن میں سے ایک رب بھی ہے۔اس پر مسٹر عبدالشکور نے کہا کہ ان صفات کا ذکر بائبل میں
بھی آتا ہے۔اس فقرہ کے دونوں معنی ہو سکتے ہیں یہ بھی کہ چونکہ بائبل میں بھی بعض صفات کا
ذکر ہے اس لئے یہ دلائل عیسائیوں پر بھی اثر کر سکتے ہیں اور یہ معنے بھی ہو سکتے ہیں کہ گویا قرآن
کریم بائبل کی نقل کرتا ہے میں نے ان دونوں معنوں کا خیال کر کے دل میں سوچا کہ یہ نو مسلم

470
ہیں ایسا نہ ہو کہ ان کے دل میں یہ خیال آیا ہو کہ قرآن کریم کی بہت سی تعلیم بائیل سے ملتی جلتی
ہے پھر اس کی فضیلت کیا ہوئی اس خیال کے پیدا ہونے پر میں نے بڑے جوش سے ان کے سامنے
تقریر شروع کی کہ بائبل میں جو یہ صفات آئی ہیں ان سے قرآنی صفات کو امتیاز حاصل ہے بائبل
میں محض رسمی ناموں کے طور پر وہ صفات بیان کی گئی ہیں اور قرآن کریم نے ان صفات کی
باریکیوں کو بیان کیا ہے اور ان مضامین میں وسعت پیدا کی ہے اور ان کے راز بیان کئے ہیں
چنانچہ میں نے کہا دیکھو رب کا لفظ ہے بائبل نے بھی خدا تعالیٰ کو پیدا کرنے والا یا پالنے والا کہا ہے
یا زمین و آسمان کا رب کہا ہے لیکن قرآن کریم یہ نہیں کہتا بلکہ قرآن کریم سورہ فاتحہ میں
خدا تعالیٰ کو رب AT WALLULANA کے طور پر پیش کرتا ہے اور لفظ رَبِّ اور لفظ العالمين دونوں
اپنے اند ر امتیازی شان رکھتے ہیں۔رب صرف اس مضمون پر ہی دلالت نہیں کرتا کہ وہ پیدا
کرنے والا ہے اور پالنے والا ہے بلکہ اس امر پر بھی دلالت کرتا ہے کہ وہ نہایت ہی مناسب طور
پر اس کی باریک دربار یک قوتوں اور طاقتوں کو درجہ بدرجہ اور مناسب حال ترقی دیتا چلا جاتا ہے
اور عالمین کا لفظ محض زمین و آسمان پر دلالت نہیں کرتا بلکہ زمین و آسمان کے علاوہ مختلف
اجناس کی مختلف کیفیتوں پر بھی دلالت کرتا ہے اور یہ مضمون پہلی کتب میں بالکل بیان نہیں ہوا
مثلاً عالمین میں جہاں یہ مراد ہے کہ اس جہان کا بھی رب ہے اگلے جہاں کا بھی رب ہے
آسمانوں کا بھی رب ہے اور زمینوں کا بھی رب ہے وہاں اس طرف بھی اشارہ ہے کہ عالم اجسام
اور عالم ارواح اور عالم نساء اور عالم رجال اور پھر عالم فکر اور عالم شعور اور عالم تصور اور عالم
تقدیر اور عالم عقل ان سب کا بھی وہ رب ہے یعنی وہ صرف روٹی ہی مہیا نہیں کرتا وہ صرف
انی چیزوں کو مہیا نہیں کرتا جو جسموں کو پالنے والی ہیں بلکہ وہ ارواح کے پالنے کا بھی سامان کرتا
ہے اور پھر مختلف تقاضے جو انسان کی فطرت میں پائے جاتے ہیں ان میں سے ہر ایک کے نشو و نما
کے لئے اس نے قرآن کریم میں تعلیم دی ہے چنانچہ اس قسم کے مضمون پر تفصیلی لیکچر ان کے
سامنے دے رہا ہوں اور خود مجھے نہایت لذت اور سرور حاصل ہو رہا ہے اور میں محسوس کرتا
ہوں کہ ایک نیا مضمون اور نئی کیفیت میرے اندر پیدا ہو رہی ہے یہی لیکچر دیتے دیتے میری آنکھ
کھل گئی۔فی الواقع ایک نیا نقطہ نگاہ جس کے ذریعہ سے رَبُّ الْعَالَمِینَ کی آیت کی تفسیر ایک نئے

آج 10 میں سے 10 باقی