جون 1951ء

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

476
قصائی ہیں۔ان کے اچھے مضبوط جسم اور سفید کپڑے ہیں۔ان سے معلوم ہوا کہ وہ مضبوطی
سے اسلام پر قائم ہیں۔وہ لوگ مجھے بڑے شوق سے آکر ملے اور اپنے حالات سنانے شروع
کئے۔باتوں باتوں میں انہوں نے کہا کہ ہمارے کچھ رشتہ دار پاکستان میں ہیں ہم انہیں کچھ روپیہ
بھیجوانا چاہتے ہیں۔کیا آپ اپنے ساتھ لے جاسکتے ہیں۔ان کی باتوں سے معلوم ہوا کہ ان کی مالی
حالت اچھی ہے۔میں نے ان سے کہا کہ یہ تو شاید ناجائز ہو مگر آپ لوگ قادیان میرے پاس
آئیں وہاں ہم مشورہ کریں گے کہ کوئی قانونی صورت اس قسم کی نکل سکتی ہیں یا نہیں۔الفضل
15۔جون 1951ء صفحہ 3
جون 1951ء
523
فرمایا : میں نے دیکھا کہ گویا میں ہندوستان کے کسی شہر میں ہوں۔مغربی بنگال یا بہار کی طرف
معلوم ہوتی ہے کچھ لوگ میرے پاس ملنے کے لئے آئے جو تعلیم یافتہ اور رؤساء معلوم ہوتے
ہیں۔میں اس وقت ذکر الہی کر رہا ہوں۔بجائے اس کے کہ میں ذکر الہی چھوڑ کر ان سے باتیں
کرتا اپنی عادت اور سلسلہ کے دستور کے خلاف میں نے ذکر الہی بلند آواز سے کرنا شروع کر دیا
جیسے پرانے زمانہ میں صوفیاء کیا کرتے تھے۔اس وقت میری آواز میں نہایت ہی سوز و گداز پیدا
ہوا اور میں نے محسوس کیا کہ اگر میں ان کو تبلیغ کرتا تو ان پر اتنا اثر نہ ہو تا جتنا کہ ذکر الہی سے ان
پر ہوا ہے اور مجھے محسوس ہوا کہ ان لوگوں کے دل آپ ہی بدلتے جا رہے ہیں اور احمدیت کی
طرف مائل ہو رہے ہیں۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جب میں اس جگہ پر پہنچا ہوں تو وہ عصر کا ابتدائی
وقت ہے اور سفر میں ظہر کی نماز کا وقت گزر گیا ہے اور ہم نے اکٹھی نمازیں پڑھتی ہیں۔میں نے
نماز کا خیال کر کے ذکر الٹی کو ختم کر دیا اور ان لوگوں سے کہا کہ ہم نے نماز پڑھنی ہے ایک بڑھا
آدمی جو بہت فهمیدہ بھی معلوم ہوتا ہے اور رئیس بھی معلوم ہوتا ہے اس کی سفید ریش بہت
اچھی اور بھلی معلوم ہوتی ہے۔اس نے کہا بہت اچھا۔ہم بھی ساتھ ہی نماز پڑھیں گے۔آپ
وضو کیجئے چنانچہ سب لوگ اٹھ بیٹھے مجھے وہ شخص ایک غسل خانہ میں لے گیا وہاں کسی نوکر سے
اس نے کہا ان کو وضو کراؤ ایک پیتل کا خوبصورت لوٹا صراحی کی شکل کا رکھا ہوا ہے جس سے
میں نے وضو کرنا شروع کیا ہے جب میں وضوء کر کے فارغ ہوا اور اس کمرہ کی طرف گیا جہاں نماز

477
ہوئی تھی تو میں نے دیکھا کہ کوئی احراری ملا بیٹھا ہوا ان لوگوں کے اندراحمدیت کے خلاف سخت
غیظ و غضب سے بھری تقریر کر رہا ہے میں نے دل میں سوچا کہ اب تو شاید یہ لوگ ہمارے ساتھ
نماز نہ پڑھیں بلکہ شاید ہمیں بھی اس جگہ نماز پڑھنے سے روکیں مگر میرے جاتے ہی وہ ملا
خاموش ہو گیا اور وہ لوگ جو غیر احمدی معززین تھے کمرہ میں ادھر ادھر پھیل کر بیٹھ گئے۔جب
تکبیر ہونے لگی اور وہ لوگ نماز میں شامل ہونے لگے تو میں نے ان سے کہا کہ ہم لوگ سفر میں
تھے اور ظہر کی نماز ادا نہیں کر سکے ہم نے پہلے ظہر کی نماز ادا کرنی ہے پھر عصر کی اور آپ لوگ تو
شاید ظہر کی نماز پڑھ چکے ہوں گے۔اس پر وہ الگ الگ ہو گئے اور میں ظہر کی نماز پڑھانے کے
لئے کھڑا ہوا وہ بڑھا آدمی جس کا میں نے اوپر ذکر کیا ہے۔وہ ایک چادر لے کے ایک کو نہ میں
لیٹ گیا اور اس نے اونچی اونچی آواز سے یہ کہنا شروع کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو اللہ
تعالیٰ کی اطاعت کو سب چیزوں پر مقدم رکھتے تھے اگر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اس طرح کرو تو اس
طرح کرتے تھے اور اگر اللہ تعالیٰ فرماتا اس طرح کرو تو اس طرح کرتے تھے۔اور اگر اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے اکڑ کر چلو تو اکٹر کر چلتے تھے اور اگر اللہ تعالیٰ فرماتا کہ لنگڑا کر چلو تو لنگڑا کر چلتے تھے جیسا
کہ حدیثوں سے معلوم ہوتا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کئی دفعہ مدینہ میں نماز جمع کی
ہے بغیر اس کے کہ کوئی لڑائی ہو یا کوئی اور ایسا کام ہو ( احادیث میں آتا ہے کہ بغیر بارش اور بادل
کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بعض دفعہ مدینہ میں نماز جمع کر لیا کرتے تھے) اس شخص کی یہ
باتیں سن کر سمجھتا ہوں کہ یہ اپنے ساتھیوں کو بتانا چاہتا ہے کہ ان کے نماز جمع کرنے سے
تمہارے دل میں کوئی شبہ پیدا نہیں ہونا چاہئے۔یہ جو کچھ کر رہے ہیں اسلام کے مطابق ہے اور
اسلامی تعلیم پر عمل کرتے وقت کسی شخص کے طعن و تشنیع کی پرواہ نہیں کرنی چاہئے پھر اس
شخص نے کہا کہ نماز اگر پڑھ لی گئی ہو تو پھر بھی یہ ثابت ہے کہ اگر دوبارہ نماز پڑھ لی جائے تو کوئی
حرج نہیں ہوتا اور یہ کہہ کے وہ اٹھاتا کہ وہ بھی ظہر کی نماز میں ہمارے ساتھ شامل ہو جائے اور
اس کا اثر اس کے ساتھیوں پر پڑے اور وہ بھی شامل ہو جائیں لیکن پھر میں نے نہیں دیکھا کہ آیا
وہ نماز میں شامل ہوا ہے یا نہیں مگر اس نظارہ کو دیکھ کر میری طبیعت میں بھی جوش پیدا ہوا اور
کلمات تسبیح وغیرہ میں نے ایسی صورت میں کہنے شروع کئے کہ پاس کا بیٹھا ہوا آدمی سن سکتا تھا
اس پر میری آنکھ کھل گئی اور میں نے دیکھا کہ فضاء میں تسبیح و تحمید کے گونجے ہوئے الفاظ

آج 10 میں سے 10 باقی