جون 1951ء

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

479
اس سے ہوئیں اور وہ کتا بھی میرے ساتھ اس دعوت میں چلا گیا وہاں بہت سے لوگ جمع ہیں۔بیسیوں غیر احمدی مہمان بھی آئے ہوئے ہیں۔کھانے کا انتظام میزوں پر نہیں بلکہ فرش پر ہے
اور گاؤ تکیے وغیرہ لگے ہوئے ہیں۔یہ بولنے والا کتا دیکھ کر لوگوں کی توجہ اور باتوں سے ہٹ گئی
ہے اور زیادہ تر لوگ اس سے آ آ کر باتیں کرتے ہیں اور وہ بڑی سہولت اور آسانی سے جواب
دیتا ہے لیکن ہے کتے کی شکل۔اسکی بیٹھک اور چال سب کتے والی ہے۔اور مجھ سے کچھ دور
ہٹ کر مؤدب ہو کر بیٹھا ہوا ہے جیسے کتا اگلی ٹانگیں اٹھا کر اور پچھلی ٹانگیں بچھا کر بیٹھتا ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ کوئی جماعت یا کوئی فرد جو غیر تربیت یافتہ ہے اور اسلامی اخلاق سے بے
بہرہ ہے لیکن سیاسی یا معیشتی یا عائلی جکڑ بندیوں میں پھنسا ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ اس قوم یا اس شخص
کو میرے ذریعہ سے نجات دے گا اور اس کے بعد اس کی ایک حد تک اصلاح ہو جائے گی اور وہ
وفاداری کے ساتھ میرا ساتھ دینے پر آمادہ ہو جائے گا یا وہ قوم آمادہ ہو جائے گی۔(الفضل 15 - جون
(41951
جون 1951ء
525
فرمایا : میں نے دیکھا کہ میری ایک عزیزہ خاتون کہتی ہیں۔میں نے اپنے خاوند کی جدائی کو
بھلانے کی کوشش کی تھی اور میں سمجھتی ہوں میں کامیاب ہوں گی لیکن فلاں فلاں حادثات کی
وجہ سے میری کوشش ناکام ہوتی نظر آتی ہے۔الفضل 15۔جون 1951ء صفحہ 4
جون 1951ء
526
فرمایا : میں نے دیکھا کہ میں ایک جگہ پر بیٹھا ہوں۔میری عمر جوانی کی ہے جیسے کوئی سترہ
اٹھارہ سال کی عمر کا لڑکا ہوتا ہے میرے ساتھ ایک اور لڑکی بیٹھی ہوئی ہے جو کوئی سات آٹھ
سال کی معلوم ہوتی ہے اس کے سر پر اوڑھنی ہے اور جیسے بچے بڑوں کی نقل میں بعض دفعہ
پردے کا اظہار کرتے ہیں اس طرح وہ اوڑھنی منہ پر ڈالے بیٹھی ہے ہمارے سامنے کوئی بزرگ
عورت ہیں لیکن نظر نہیں آتیں۔البتہ میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے سامنے ایک بزرگ عورت
بیٹھی ہیں۔وہ بزرگ خاتون مجھ سے پوچھتی ہیں کیا تمہیں اپنی زندگی کا وہ واقعہ یاد ہے جب کہ

480
ریلوے جنکشن پر گھر کے بڑے آدمی تمہیں چھوڑ کر چلے گئے تھے اور تم ریل گاڑی میں اکیلے رہ
گئے تھے۔میں نے اس غیر مرئی خاتون سے کہا میری زندگی کا یہ واقعہ مجھے ہمیشہ ہی پریشان رکھتا
ہے۔مجھے اتنا تو یاد پڑتا ہے کہ ہم گھر سے نکلے پھر یہ یاد پڑتا ہے کہ ایک جگہ جا کر ہمارے بزرگ
ہم سے الگ ہو گئے لیکن اگلا واقعہ مجھے یاد نہیں آتا اور میرا حافظہ میری بالکل مدد نہیں کرتا۔کہ
پھر ہم نے کس طرح سفر کیا۔کہاں پہنچے اور کس طرح پہنچے۔میں نے اتنی ہی بات کہی تھی کہ وہ
چھوٹی سی لڑکی جو میرے پاس بیٹھی تھی آگے جھکی اور اس نے کہا مجھے یاد ہے۔میں بھی ساتھ تھی
اور میں بھی پیچھے رہ گئی تھی اور اس نے اس بات کو ذرا لمبے پیرایہ میں بیان کرنا شروع کیا چونکہ
میں خیال کرتا تھا کہ وہ پریشان کرنے والا خیال شاید آج حل ہونے والا ہے۔اس لئے اس کی لمبی
گفتگو مجھے نا پسند ہوئی اور میں نے اس لڑکی کی پیٹھ پر ہاتھ رکھ کر کہا۔چھوڑو ان لمبی باتوں کو کہ تم تو یوں بیٹھی ہوئی تھی اور تمہارے سر پر اس وقت بھی اوڑھنی
تھی۔چھوڑو یہ کیا بات ہے" اس پر لڑکی نے کہا نہیں نہیں۔میں اصل واقعہ کی طرف آتی
ہوں۔جب ہم نے دیکھا کہ ہم اکیلے رہ گئے ہیں اور بزرگ ہمیں بھول کے اتر گئے ہیں تو میں نے
اپنی اوڑھنی ذرا اور نیچے کھینچی اور گردن جھکا کے بیٹھ گئی اور ہونٹ باہر نکالنے شروع کئے اور
رونے کی تیاری کی۔اس وقت وہ عملاً بھی اوڑھنی کو اور نیچے جھکا لیتی ہے اور جس طرح بچیاں
روتی ہیں اسی طرح اس نے اپنی شکل بنالی ہے پھر اس نے کہا جب میں رونے لگی تو ایک شخص
لبے سے چہرہ کا اور لمبی سی داڑھی والا ریل کی کھڑکی میں سے سر نکال کے اندر کی طرف جھکا اور
میرے سر پر ہاتھ رکھ کے اس نے کہا ”بی بی یہ کونسی رونے کی بات ہے انسان کی زندگی میں ایسے
واقعات آیا ہی کرتے ہیں " جب اس لڑکی نے کہا کہ ایک آدمی لمبے سے منہ کا اور لمبی داڑھی والا
اندر جھکا۔تو معا مجھے خیال آیا مولوی برہان الدین صاحب مولوی برہان الدین صاحب گویا یہ وہ
تھے پھر اس لڑکی نے کہا۔اس کے بعد وہ آدمی کمرے کے اندر داخل ہوا اور آکر ہمارے پاس بیٹھ
گیا اور ہمارے ساتھ گیا اور ہم منزل مقصود پر خیریت سے پہنچ گئے۔تب میرے دل میں آیا۔مولوی برہان الدین نہیں۔خدا کا فرشتہ۔آنکھ کھلنے کے بعد اس وقت بھی اور بعد میں بھی اس
عجیب رویا پر میں نے غور کیا اور میں نے سمجھا کہ یہ میری زندگی کی تفسیر ہے۔اس وقت تک جو
میں سمجھا ہوں وہ یہ ہے کہ چھوٹی لڑکی جو میں نے دیکھی وہ جماعت احمد یہ ہے اور جنکشن پر

آج 10 میں سے 10 باقی