جولائی 1951ء

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

481
بزرگوں کا اتر جاتا اور ہم کو چھوڑ جانا یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات ہے اور
ایک فرشتے کا آکر یہ کہنا کہ رونے کی کونسی بات ہے انسان کے ساتھ یہ واقعات پیش آیا ہی کرتے
ہیں اس میں اس طرف اشارہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے مامورین آخر ایک وقت میں جماعت سے جدا
ہو ہی جایا کرتے ہیں لیکن بجائے رونے دھونے کے جماعت کا فرض ہوتا ہے کہ وہ فرشتوں کی
مدد سے دین کے احکام کو دنیا میں پھیلائے اور میرا یہ کہنا کہ اس کے بعد کے واقعات کا مجھے پتہ
نہیں کہ ہم کس طرح گئے اور کہاں پہنچے اس نے مجھے تعبیر کی طرف توجہ دلائی کیونکہ زندگی کے
متعلق انسان نہیں جانتا کہ اس کی آخری منزل کہاں ہو گی اور اس کا سفر کس طرح ختم ہو گا لیکن
رویا نے بتایا کہ گو وہ حالات جو آئندہ پیش آنے والے ہیں ان کو کما حقہ سمجھنا تو انسان کے لئے
نا ممکن ہے اور انسان جب تک اپنی منزل پر پہنچ نہیں جاتا وہ حیران ہی رہتا ہے کہ میرے اس سفر
کا انجام کیا ہو گا؟ لیکن تم کو اتنا بتایا جاتا ہے کہ تمہارا سفر برہان الدین اور فرشتوں کی معیت میں
ہو گا یعنی خدا تعالیٰ اس سفر کو پورا کرنے اور اس کا انجام نیک کرنے کا خود ذمہ دار ہو گا۔الفضل
15 جون 1951ء صفحہ 5-4
جولائی1951ء
527
فرمایا : میں نے دیکھا کہ میرے پاس کچھ لوگ ریاست کشمیر کے آئے اور انہوں نے مجھ سے
کہا کہ آپ ہماری مدد کریں تو ہم کشمیر کا ایک علاقہ فتح کرنا چاہتے ہیں میں نے کہا کہ پہلے آپ مجھے
وہ علاقہ دکھائیں۔اس کے بعد میں فیصلہ کروں گا۔دل میں اس وقت شک پیدا ہوا کہ ایسا نہ ہو یہ
لوگ ملک کے بدخواہ ہوں اور خود ایسے علاقے میں فساد کرنا چاہتے ہوں جو پاکستان کے ساتھ ہے
یا پاکستان کے ماتحت ہے مگر میں نے اپنا یہ شبہ ان پر ظاہر نہیں کیا۔ان لوگوں نے میرے ساتھ
ایک وقت مقرر کیا اور وہ مجھے اپنے ساتھ اس جگہ پر لے گئے۔میں نے دیکھا کہ ایک پہاڑی سا
علاقہ ہے وہ مجھے اس کی چوٹی کے اوپر لے گئے جہاں ایک دیوار سی کھڑی ہے جیسے قلعوں کی
فصیل ہوتی ہے یا مورچوں کی فصیل ہوتی ہے وہاں لوگ بڑی تیزی سے اترتے ہیں چڑھتے ہیں
اور کام کرتے ہیں کوئی گولیوں کی آوازیں میں نے نہیں سنیں مگر میں سمجھتا ہوں کہ مقابلہ ہو رہا
ہے۔علاقہ کو دیکھنے کے بعد میری طبیعت پر یہی اثر ہوا کہ یہ لوگ پاکستان کے ساتھ تعلق رکھنے

482
والے کشمیری علاقہ میں کچھ گڑ بڑ کرنا چاہتے ہیں۔تھوڑی دیر کے بعد لیڈر میرے پاس آئے اور
انہوں نے کہا کہ آپ نے کیا فیصلہ کیا ہے۔تب میں نے حقیقت معلوم کرنے کے لئے ان سے کہا
کہ کشمیر کا لفظ جب ہم آج بولتے ہیں تو اس کے تین معنے ہوتے ہیں اول جو اس وقت پاکستان
کے انتظام کے نیچے ہے دوم وہ حصہ جو آزاد کشمیر گورنمنٹ کے انتظام کے نیچے ہے اور
در حقیقت وہ بھی پاکستان کا ہمدرد اور پاکستان سے تعلق رکھنے والا ہے تیسرے وہ حصہ جو ابھی
مہاراجہ کے ماتحت ہے۔جو حصہ پاکستان کے ماتحت ہے یا پاکستان سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ساتھ ہے اس کو
فتح کرنے کے کوئی معنے ہی نہیں۔اس کے فتح کرنے کے معنے ہی فساد پیدا کرنا اور ملک سے
غداری کرنا۔ہاں ملک کو طاقت ان علاقوں کو فتح کرنے سے بے شک ہو سکتی ہے جو ابھی آزاد
کشمیر گورنمنٹ کے ماتحت نہیں آئے یا پاکستان گورنمنٹ کے ماتحت نہیں آئے تو آپ یہ بتائیے
کہ یہ علاقہ جو آپ لینا چاہتے ہیں ان تینوں میں سے کس قسم کا ہے۔میں نے دیکھا کہ وہ میرے
اس سوال کا جواب دینے سے ہچکچاتے ہیں اور میں نے سمجھ لیا کہ در حقیقت وہ اس علاقہ میں
فساد کرنا چاہتے ہیں جو پاکستان کے ماتحت ہے یا آزاد کشمیر کے ماتحت ہے۔یہ بات معلوم کر کے
میں نے سمجھا کہ میں ان لوگوں کی مدد نہیں کر سکتا چنانچہ میں نے بغیر اس کے کہ ان پر پوری بات
ظاہر کروں ان سے کہا کہ ایسے علاقہ کو فتح کرنے کی کوشش کرنا جو پہلے ہی پاکستان کے ماتحت ہے یا
پاکستان سے تعلق رکھتا ہے ملک سے غداری ہے پس جب تک میری اس بارہ میں تسلی نہ ہو
جائے آپ کی مدد کے لئے تیار نہیں۔انہوں نے میری اس بات کا جواب تو نہیں دیا لیکن ان کے
چہروں سے پتہ لگتا ہے کہ میری اس بات کو انہوں نے بہت ہی ناپسند کیا ہے اور میں نے رویا میں
سمجھا کہ اب یہ لوگ مجھے نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے اور میں نے مناسب سمجھا کہ ان
لوگوں سے الگ ہو جاؤں لیکن ساتھ ہی میں ڈرا کہ ان لوگوں کو میرے خیالات کا پتہ لگ گیا ہے
اور یہ لوگ مجھے پر حملہ کریں گے پس میں نے اپنے اس ارادہ کا ان پر اظہار نہیں کیا اور خاموشی
سے ان کے ساتھ چلتا رہا۔یہاں تک کہ سڑک کے پاس مجھے ایک رستہ نظر آیا جو جنگل میں سے
گزرتا ہے اس وقت میں دوڑ کر ان سے الگ ہو گیا اور اس رستہ پر میں نے دوڑنا شروع کیا۔چند سو گز تک مجھے معلوم ہوا کہ میرا تعاقب کر رہے ہیں لیکن اس کے بعد ان کے پیروں کی

483
آوازیں آنی بند ہو گئیں۔میں چلتے چلتے ایک پانی کے کنارے پر پہنچا جس کے متعلق بوجہ رات کے اندھیرے کے (ایسا
معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت تک سورج ڈوب گیا ہے) میں معلوم نہیں کر سکتا کہ آیا کوئی دریا
ہے یا جھیل ہے یا نہر ہے۔مگر میں نے یہ سمجھا کہ جدھر وہ جا رہے ہیں اگر اسی طرف میں اس
کنارے کنارے چلتارہوں تو مجھے اس مقام کا پتہ لگ جائے گا جہاں میرا گھر ہے کیونکہ وہیں سے
وہ لوگ مجھے ساتھ لائے تھے۔اس وقت یہ خیال ہے کہ میں اکیلا ہوں اور مجھے گھر کا رستہ بھولا
ہوا ہے چنانچہ میں پانی کے کنارے کنارے اس طرف چلنا شروع ہوا اور تھوڑی دیر میں مجھے
معلوم ہو گیا کہ وہ ایک نہر ہے چلتے چلتے ایک گاؤں آیا۔اس گاؤں سے آگے میں نے دیکھا کہ نہر
پر پل بنا ہوا ہے اور دور سے مجھے وہ لوگ اس پل کی طرف آتے ہوئے نظر آئے اور میں نے سمجھ
لیا کہ اس پل پر سے گزر کر ان لوگوں نے گھر جاتا ہے اور اس کے پاس کے علاقے میں میرا گھر بھی
ہے لیکن معا مجھے خیال آیا کہ وہ گاؤں جو پل کے پاس نہر کے کنارے پر ہی ہے میں کیوں نہ اس
گاؤں کے لوگوں کو تیار کروں کہ وہ ان لوگوں کا مقابلہ کریں تا ایسا نہ ہو کہ یہ لوگ فساد کر کے
پاکستان کو نقصان پہنچا ئیں چنانچہ میں نے ان لوگوں میں کھڑے ہو کر یہ تقریر شروع کی کہ دیکھو کہ
کچھ لوگ آرہے ہیں ان کی نیت یہ ہے کہ ایک پاکستان سے تعلق رکھنے والے کشمیری حلقہ میں
فساد پیدا کریں اور یہ ملک کی غداری ہے ہمیں چاہئے کہ پیشتر اس کے کہ یہ ایسا کر سکیں ان کا
مقابلہ کریں چنانچہ میری ان باتوں کا نوجوانوں پر اثر ہوا اور وہ تیار ہو گئے کہ ہم ان کا مقابلہ کرتے
ہیں مگر اسی دوران میں گاؤں کے کچھ بڑھے ان لوگوں سے جاملے اور انہوں نے ان کو مذہب کی
بناء پر برانگیخته کر دیا چنانچہ انہوں نے وہاں سے واپس آکر نوجوانوں کو کہنا شروع کر دیا۔یہ
تو مرزائی ہیں کیا تم نے ان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہو اور میں نے دیکھا کہ وہ نوجوان پہلے
اس بات پر آمادہ تھے کہ ان کو روکیں اور پیشتر اس کے کہ وہ فساد پر آماد ہوں ان کو شکست دے
دیں وہ پھسل گئے اور انہوں نے یہ کہنا شروع کیا کہ ہم مرزائیوں کے ساتھ مل کر کس طرح کام
کر سکتے ہیں تب میں جوش کے ساتھ ان میں تقریر کرنے لگا کہ دیکھو یہ مرزائیت اور احمدیت کا
سوال نہیں۔یہ سوال تو تمہارے ملک کا ہے میں تمہیں اس وقت احمدیت کی تبلیغ نہیں کر رہا۔میں تو یہ کہتا ہوں کہ ان لوگوں کے افعال کا نتیجہ تمہارے ملک کے لئے نقصان دہ ہو گا اگر میرا یہ

484
خیال ٹھیک ہے تو تم کو اپنے ملک کی محبت کی خاطر ان کا مقابلہ کرنا چاہئے اور ان کو اس فتنہ سے
روکنا چاہئے لیکن میں نے دیکھا کہ میری ان باتوں کا کوئی اثر نہیں ہوا۔وہ بڑھے برابر یہی کہتے چلے گئے کہ یہ مرزائی ہے اور مرزائی کے ساتھ ہمارا ملاپ نہیں ہو
سکتا اور نوجوان جوش میں آگئے جب میں نے محسوس کیا کہ اب یہ لوگ جوش میں آگئے ہیں اور
مجھ پر حملہ کریں گے تو میں نے نہر میں چھلانگ لگادی اور میں نے چاہا کہ نہر پار کر کے وہاں سے چلا
جاؤں لیکن میرے نہر میں چھلانگ لگاتے ہی پیچھے سے گاؤں کے کچھ لوگوں نے بھی چھلانگیں لگا
دیں تاکہ مجھے پکڑیں چنانچہ ایک آدمی نے پیچھے سے آکر میری کمر میں اپنی بانہیں پیوست کر
دیں۔میں نے رویا میں محسوس کیا کہ وہ آدمی بہت مضبوط ہے اور میں کمزور ہوں میں اس سے
چھٹ نہیں سکتا اس لئے مجھے کوئی تدبیر کرنی پڑے گی چنانچہ میں نے یہ سوچ کر کہ شاید اسے ایسا
تیرنا نہیں آتا فور آپشت کے بل ہو کر تیرنا شروع کیا اور خیال کیا کہ اس طرح اس کا ناک پانی میں
چلا جائے گا اور وہ ڈوبنے لگے گا اور مجھے چھوڑ دے گا کچھ دیر تک اس طرح تیرتے تیرتے میں
نے یکدم پیر زمین پر لگائے اور زور سے اپنے بدن کو جنبش دی جس کے نتیجہ میں اس شخص کے
ہاتھ چھٹ گئے میں نے جب مڑ کر دیکھا کہ اب اس کا کیا حال ہے تو میں نے دیکھا کہ وہ شخص کوئی
آٹھ دس فٹ کے فاصلہ پر کھڑا ہے اور میرے ایسا کرنے سے اس کو کچھ صدمہ تو پہنچا ہے لیکن وہ
ہے تندرست اور زندہ۔تب میں نے سمجھا کہ یہ شخص بھی تیراک تھا اور اس نے ہوشیاری کے
ساتھ اپنے سر کو پانی سے اونچا کئے رکھا جس کی وجہ سے یہ ڈوبنے سے بچ گیا ہے اتنے میں میں نے
دیکھا کہ اس کے دو تین ساتھی اور بھی پہنچ گئے اور مجھے انہوں نے گھیر لیا لیکن وہ میرے زیادہ
قریب نہیں آتے تین چار گز کے فاصلے پر رہتے ہیں۔میں نے نہر کے کنارے کے پاس پاس کبھی
ادھر اور کبھی ادھر چلنا شروع کیا تاکہ کسی وقت میں ان کے حلقہ سے باہر نکل جاؤں اور اس
طرح ان سے بچ جاؤں لیکن جب میں نہر کے اوپر کی طرف جاتا ہوں تو وہ بھی ساتھ ساتھ اوپر کی
طرف چلتے ہیں اور جب میں نیچے کی طرف جاتا ہوں تو ہ وہ بھی میرے ساتھ ساتھ نیچے کی طرف
چلتے ہیں اور میں نے دیکھا کہ میں ان کے حلقہ سے باہر نہیں نکل سکتا جب میں اس طرح ان کے
حلقہ سے باہر نکلنے سے مایوس ہو گیا تو میں نے سوچا کہ اب دلیری کے ساتھ ان کا مقابلہ کرنا چاہئے
چنانچہ میں نے اپنے سینہ کو نگا کیا اور چھاتی تان کر ان کے سامنے کھڑا ہو گیا اور یہ کہنا شروع کیا کہ

485
میں نے کچھ لوگوں کو دیکھا جو اپنے ملک سے غداری کرنے لگے تھے اور اس کو نقصان پہنچانا چاہتے
تھے اور میں نے تم لوگوں کو بتایا کہ تمہارے لئے موقع ہے کہ تم ملک کو نقصان سے بچالو اور پیشتر
اس کے کہ وہ ملک سے غداری کریں تم ان کا مقابلہ کرو لیکن تمہارے بڑے لوگوں نے تمہیں
یوں ورغلا دیا کہ یہ مرزائی ہے اور ان کو مارنا گویا عین ثواب ہے حالانکہ مرزائی اور احمدی ہونے
کے صرف یہی معنے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک آواز آئی اور ہم نے اس کو قبول کر لیا۔اگر خداتعالی کی آواز کو قبول کرنا انسان کو واجب القتل بناتا ہے تو لو میں تمہارے سامنے کھڑا ہوں
میری چھاتی تنگی ہے تم مجھ پر حملہ کرو اور مجھے مار ڈالو۔پھر میں نے بڑے جوش سے کہا کہ اگر تم
میں سے کوئی شخص شوق رکھتا ہے کہ اس شخص کو قتل کرے جس نے خدا تعالیٰ کی آواز پر لبیک
کہا تو اس کے لئے آج بہت اچھا موقع ہے میں موجود ہوں وہ اپنی اس خواہش کو پورا کر لے۔مگر
جب میں نے یہ باتیں بڑے جوش سے کیں تو بجائے اس کے کہ وہ لوگ مجھ پر حملہ کرتے ان کے
چہرہ سے ڈر اور خوف کے آثار ٹپکنے لگے اور انہوں نے پانی میں پیچھے کی طرف ہٹنا شروع کیا گویا
میں ان پر حملہ کر رہا ہوں اور وہ بھاگ رہے ہیں۔میں بھی ان کی طرف بڑھتا چلا گیا اور بار بار میں
نے اوپر والی باتیں دہرانی شروع کیں اور ہر دفعہ ان کا خوف بڑھتا ہی چلا گیا اور وہ پیچھے ہٹتے چلے
گئے یہاں تک کہ وہ ساری نہر گذر کر خشکی پر چلے گئے اور گاؤں تک پہنچ گئے۔میں نہر کے
کنارے کھڑا ہوا یہی باتیں بار بار دہراتا چلا جاتا ہوں۔اس وقت مجھے خیال آیا کہ اب ان لوگوں کے دل میں خدا تعالیٰ کی خشیت پیدا ہو گئی ہے اگر
میں پھر ان کو پہلی بات کی طرف بلاؤں تو یہ لوگ میری بات کو مان لیں گے۔تب میں نے پھر ان
سے کہنا شروع کیا کہ اے لوگو کچھ لوگ تمہارے ملک سے دشمنی کرنا چاہتے ہیں۔میں نے تم کو
وقت پر ہوشیار کیا اور تم کو بتایا کہ اگر تم چاہو تو پیشتر اس کے کہ وہ تمہارے ملک کو نقصان
پہنچائیں تم ان کے شر کا ازالہ کر سکتے ہو مگر بجائے اس کے کہ تم میری بات سے فائدہ اٹھاتے تم
نے مرزائیت اور احمدیت کا سوال اٹھا دیا اور یہ نہ سمجھے کہ اس معالمہ میں مرزائیت اور احمدیت
کا کیا تعلق ہے۔تمہارے اپنے ملک کی زندگی اور موت کا سوال ہے۔اب بھی میں تمہیں کہتا
ہوں کہ میرا قصور سوائے اس کے اور کوئی نہیں کہ خدا تعالیٰ نے ایک آواز بلند کی اور میں نے
اس کو سن کر قبول کر لیا یہ کوئی ایسی بات نہیں جس کی وجہ سے تم خود اپنے ملک سے دشمنی کرنے

آج 10 میں سے 10 باقی