13 ستمبر 1951ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
486
لگو لیکن فرض کرو کہ میں ایسا ہی برا ہوں تب بھی وہ بات جو میں نے تمہیں کسی ہے وہ تمہارے
ملک کے فائدہ کی ہے اگر وہ بات تمہاری سمجھ میں آتی ہے تو اس پر عمل کرو اب میں پھر تم کو بلاتا
ہوں تم آؤ اور میرے ساتھ مل کر اس فتنہ کا ازالہ کرو۔میں نے اپنے دل میں سمجھا تھا کہ جو
خوف اور ڈر ان لوگوں کے دلوں میں پیدا ہوا ہے اس کی وجہ سے پھر نوجوان میرے ساتھ مل
جائیں گے مگر میں نے دیکھا کہ وہ ڈرتے تو تھے مگر میرے ساتھ ملنے کے لئے بھی تیار نہیں تھے ان
میں سے صرف دو تین نوجوان آئے اور ان کو لے کر میں نہر کے پار گزر گیا اور ان کو اس سڑک
کی طرف لے گیا جدھر سے وہ لوگ جن کا میں اوپر ذکر کر چکا ہوں گزرے تھے اور جس طرف
میں سمجھتا ہوں کہ میرا گھر واقع ہے اس وقت کچھ سایہ سا ہے جیسے شام کا سایہ ہو جاتا ہے یا بادلوں
کا سایہ ہو تا ہے میں ان نوجوانوں کو لے کر گھر کی طرف سڑک پر تیز قدم چلا جاتا ہوں اور ساتھ
ساتھ کہتا جاتا ہوں کہ یہ خیال نہ کرنا کہ چونکہ تم نے صداقت قبول کرلی ہے اس لئے تمہارے
لئے کوئی بڑی دولتوں اور حکومتوں کے دروازے کھل جائیں گے۔میں تم سے کسی دولت یا کسی
حکومت کا وعدہ نہیں کرتا۔میں تو صرف یہ بتا سکتا ہوں کہ صداقت کے قبول کرنے کی وجہ سے
تم کو ماریں بھی پڑیں گی تم کو گالیاں بھی سنی پڑیں گی تم کو تکلیفیں بھی برداشت کرنی پڑیں گی اور
یہی وہ چیز ہے جس کے لئے میں تم کو بلاتا ہوں لیکن دنیوی مال اور دولت کے لئے تم کو نہیں بلاتا
اور مومن کے لئے یہی بڑی راحت کی چیز ہوتی ہے کہ وہ خدا کے لئے دکھ اور تکلیف اٹھاتا
ہے۔اس سے بڑھ کر وہ کسی اور چیز میں اپنی کامیابی نہیں سمجھتا وہ نوجوان میرے دائیں بائیں
دوڑتے چلے جاتے ہیں۔انہوں نے کچھ کہا نہیں مگر میرا ساتھ نہیں چھوڑا اتنے میں میری آنکھ
کھل گئی۔الفضل 30۔اکتوبر 1951ء صفحہ 4-3
528
13۔ستمبر 1951ء
فرمایا : رات کو میں نے ایک رؤیا دیکھا۔میں نے دیکھا کہ میں کہیں سے آرہا ہوں وہ بازار
ہے یا گلی ہے جہاں کہیں جا رہا ہوں۔میں نے اس کے پہلو میں ایک مکان دیکھا جہاں میں جانا چاہتا
ہوں معین صورت میں مجھے یاد نہیں کہ میں اس مکان میں کیوں جانا چاہتا ہوں اس مکان کا جو
487
دروازہ ہے وہ گلی یا بازار میں ذرا اونچا کر کے لگایا گیا ہے وہ قریباً تین فٹ کے قریب بازار یا گلی
سے اونچا ہے۔خواب میں مجھے یہ احساس ہے کہ میرے گھٹنے میں تکلیف ہو رہی ہے میں نے
سہارا لے کر پتھر پر پاؤں رکھا ہے آگے ایک کھلا میدان ہے اس کھلے میدان میں میں نے دیکھا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک چارپائی پر بیٹھے ہوئے ہیں (آپ کی زیارت ایک
عرصہ کے بعد اس خواب کے ذریعہ ہوئی) آپ نے داڑھی پر خضاب لگایا ہوا ہے وہی خضاب جو
آپ سے منقول ہے اور میں بھی وہی لگا تا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس میں مہندی ذرا زیادہ ملایا کرتے تھے لیکن میں ذرا
کم مہندی ملاتا ہوں اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بالوں پر ذرا سرخی رہ
جاتی ہے ایسی سرخی جیسے وفات کے قریب جب آپ خضاب لگاتے تھے تو بالوں پر دکھائی دیتی
تھی۔آپ کا چہرہ روشن تھا۔آپ پگڑی پہنے ہوئے تھے میں نے السلام علیکم کہا آپ نے جواب
دیا اور و علیکم السلام فرمایا مجھے خیال آیا کہ ذرا آگے جاؤں وہاں اور لوگ بھی بیٹھے ہیں۔میں ایک
دو قدم ہی آگے چلا تھا کہ میں نے دیکھا وہاں لوہے کا ایک پلنگ رکھا ہوا ہے یہ پلنگ اسی طرف پڑا
ہے جس طرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام چار پائی پر بیٹھے ہوئے ہیں۔یہ پلنگ عام
پلنگوں سے اونچا ہے اور چوڑا بھی ہے اور تار کے ساتھ بنا ہوا ہے اس پلنگ پر میاں جان محمد
صاحب جو قادیان کے رہنے والے ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خاندان کا
کام کرنے والے حجام خاندان میں سے ہیں اور قادیان میں پوسٹ مینی کا کام کرتے ہیں تشہد کی
حالت میں نماز پڑھ رہے ہیں ان کے بیٹے تجارت کا کام کرتے ہیں اور ان کے بھتیجے میاں محمد
عبد اللہ صاحب ربوہ میں حجام کا کام کرتے ہیں) باوجود اس کے کہ میاں جان محمد صاحب تشہد کی
حالت میں نماز پڑھ رہے ہیں مجھے خیال آتا ہے کہ وہ بیمار ہیں اس لئے بیٹھ کر نماز پڑھ رہے ہیں۔میرے پاس سے گزرتے ہوئے انہوں نے سلام پھیرا اور میں آگے چلا گیا میرا خیال ہے کہ میں
آگے جس جگہ جانا چاہتا ہوں وہ کچھ فاصلہ پر ہے۔وہ فاصلہ میلوں کا نہیں وہ فاصلہ فرلانگوں کا
نہیں بلکہ یہی ہیں تمیں گز کا ہے میں آگے چلا تو میں نے دیکھا کہ پاس ہی ایک کھلی جگہ ہے اور
اس میں کرسیاں رکھی ہوئی ہیں ان کرسیوں پر کچھ لوگ بیٹھے ہوئے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ
لوگ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ملنے کے لئے آئے ہیں۔میرے ذہن میں آتا ہے
488
کہ میں اس جگہ کی طرف آرہا تھا ان میں ایک نوجوان بھی ہے جس کی داڑھی منڈی ہوئی ہے یا
اس کی داڑھی ابھی نکلی ہی نہیں لیکن اس کی شکل ایسی ہے جیسے غیر احمدی نوجوانوں یا کمزور
احمدیوں کی ہوتی ہے۔اس وقت مجھے معلوم ہوا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی
جو تا پہن کر میرے پیچھے چل پڑے ہیں جب آپ میرے قریب آئے تو آپ نے زور سے کچھ
الفاظ دہرانے شروع کئے جو اس قسم کے تھے کیا کا ہو مل گیا۔بتھوا مل گیا۔اور ایک تیسری چیز کا نام
بھی لیا جو یاد نہیں رہا۔آپ کے ان الفاظ کے جواب میں اس داڑھی منڈے شخص نے جسے اب
میں کوئی طبیب خیال کرتا ہوں کہا کہ کا ہو مل گیا اور ایک اور چیز کے بارہ میں کہا کہ وہ مل گئی ہے
اور تیسری شئے کے متعلق کہا اس کی تلاش ہے۔مجھے کا ہو اور بتھوا کا نام یا د رہا ہے۔تیسری چیز
میں بھول گیا ہوں شاید وہ کاسنی ہے یا کوئی اور چیز مجھے اب یاد نہیں۔مجھے چونکہ اس وقت بہت
ہی خوشی تھی کہ میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دیکھا ہے اس لئے اس خوشی
سے آنکھ کھل گئی اور خواب پوری طرح یاد نہ رہا کہ گو خواب ایسا تھا کہ اب بھی میں اس خواب
کو بیان کر رہا ہوں آپ کی شکل میرے سامنے پھر رہی ہے کچھ دیر کے بعد میری آنکھ پھر لگ گئی
اور میں نے ایک اور رویا دیکھا۔ایسا معلوم ہوتا ہے ہم ایک ایسے ہی گھر میں رہتے ہیں جس قسم کے گھر میں آج کل رہتا ہوں
لیکن وہ ذرا کھلا ہے اور خاندان کے کچھ لوگ وہاں جمع ہیں۔وہاں ایک عورت ہے جس کی گود
میں ایک بچہ ہے اس بچہ کو دیکھتے ہی محسوس کرتا ہوں کہ وہ مولود احمد ہے جو میری لڑکی امتہ احکیم
اور سید داؤد مظفر احمد کا لڑکا ہے وہ اس عورت کی گود میں بیٹھا ہے۔میں نے اس بچہ کو دیکھا اور
کہا مولود احمد ہے پھر میں نے کہا کیا اس کی ماں بھی آئی ہے اس عورت نے کہا نہیں۔اس کے معا
بعد نظارہ بدلا اور میں نے محسوس کیا کہ مولو د احمد بڑی عمر کا ہے اور وہ اس عورت کی گود سے اتر
گیا ہے اور دوڑتا ہوا میرے سامنے سے گزر رہا ہے۔یہ دونوں نظارے میں نے دیکھے اس وقت ان کی تعبیر میرے ذہن میں نہیں آئی۔صبح اٹھ کر
میں نے اتنا سمجھا کہ کا ہو کھانسی نزلہ اور سوزش گلو کے علاج میں استعمال ہوتا ہے اور بتھوا بھی
کھانسی اور حدت معدہ وغیرہ کے کام آتا ہے۔تیسری چیز بھی غالبا ایسی قسم کی ہوگی۔اس حصہ
کے متعلق صبح میرا ذہن اس طرف گیا کہ شاید جس طرح کی کھانسی کے دورے پچھلے سال مجھے
489
ہوئے تھے اس قسم کے دورے پھر مجھے ہوں ہاں ایک بات میں بھول گیا گذشتہ سال جب میں
کھانسی سے بیمار ہوا کراچی اور لاہور کے ڈاکٹر میرا علاج کرتے رہے لیکن کوئی خاص فائدہ نہ ہوا
لیکن ایک ایسی دیسی نسخہ کے استعمال سے مجھے کافی فائدہ ہوا تھا۔خواب میں میں سمجھتا ہوں کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو کھانسی ہے اور میں چاہتا ہوں کہ آپ کو وہ نسخہ بتاؤں
لیکن ابھی میں یہ بات کہنے نہ پایا تھا کہ میری آنکھ کھل گئی۔صبح خیال آیا کہ شاید یہ نسخہ بھی کھانسی
نزلہ اور سوزش گلو کے لئے بتایا گیا ہے لیکن زیادہ خیال یہ ہے کہ اس خواب کا تعلق جماعت سے
ہے۔جب یہ دیکھا جائے کہ امام کو کچھ تکلیف ہے تو اس کی تعبیر یہ ہوا کرتی ہے کہ اس کے توابع
کمزور ہیں۔کھانسی ورم اور گلے کی سوزش کا تعلق بولنے سے ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اس کی
تعبیر یہ ہے کہ جماعت میں بولنے کی عادت زیادہ ہو گئی ہے جس سے کھانسی ورم اور سوزش گلو
پیدا ہوتی ہے اور عمل کی عادت کم ہو گئی ہے اور خدا تعالیٰ نے اس کا علاج کا ہو ، بتھوا اور ایک اور
چیز جس کا نام بھی بھول گیا ہوں بتایا ہے۔مطلب اس کا یہ ہے کہ کوئی ایسا علاج کیا جائے کہ جس
سے سوزش گلو بلغم اور کھانسی دور ہو اور ایک قسم کی گرمی مفید ہوتی ہے انسان محنت کرتا ہے
اور اس میں تیزی اور گرمی پیدا ہوتی ہے یہ گرمی اور تیزی مفید ہے لیکن ایک قسم کی گرمی بیکار
ہوتی ہے اس سے بلغم پیدا ہوتی ہے اور انسان تکلیف اٹھاتا ہے۔کھانسی والی گرمی کے یہ معنے
ہیں کہ طبائع میں ایک جوش پیدا ہو گیا ہے جس کے صحیح استعمال نہ کرنے کی وجہ سے ایک بیکار قسم
کی گرمی اور سوزش پیدا ہو گئی ہے یعنی محض باتیں اور بڑے بڑے دعوے کرنے بلا وجہ فخر کرنے
اور یہ کہنے کی کہ ہم یوں کر دیں گے ہم ووں کر دیں گے کی عادت پیدا ہو گئی ہے جس کے نتیجہ میں
بعض روحانی امراض مثلاً بلغم کا آنا، سوزش گلو کھانسی اور نزلہ پیدا ہو گئی ہیں۔خواب میں یہ
نظارہ دکھا کر خدا تعالیٰ اس طرح توجہ دلاتا ہے کہ یہ عادت دور ہونی چاہئے اور عمل کی طرف
زیادہ توجہ کرنی چاہئے۔میری طبیعت پر یہی اثر ہوتا رہتا ہے اور اس نظارہ کے دیکھنے کے بعد وہ
اثر زیادہ نمایاں ہو گیا ہے کہ جماعت میں بولنے کی عادت زیادہ ہو گئی ہے اور عمل کی طرف توجہ
بہت کم ہے۔الفضل 7۔اکتو بر1951ء صفحہ 4 -3