16 اکتوبر1951ء

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

494
مولوی ظفر علی صاحب نے جماعت کی بڑی لمبی مخالفت کی ہے گو کبھی کبھی جماعت کے کاموں
سے متاثر ہو کر اس کی تعریف بھی کی ہے بہر حال ان کے والد سلسلہ کے بڑے مداح اور حضرت
صاحب کے بڑے عقیدت مند تھے۔اس کی وجہ سے ان کی مخالفت کے باوجود بھی ہمارے دل
میں ہمیشہ یہی خیال رہا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو ہدایت دے اور وہ اپنا رویہ بدلیں ان کی مخالفت کے
ساتھ کبھی بھی طبیعت میں کمی انقطاع ان سے پیدا نہیں ہوا بوجہ ان کے والد مرحوم کے تعلق کے
اور بوجہ اس کے کہ کبھی کبھی ان پر بھی یہ دور آتا ہے کہ وہ صداقت کا اظہار کرنے سے رکے
نہیں اور جماعت کے اچھے کاموں کی انہوں نے تعریف کی ہے پس ممکن ہے ہماری ان خواہشات
کے نتیجہ میں کسی وقت اللہ تعالیٰ ان کو اور ان کے بیٹے کو میانہ روی کی توفیق دے دے اور وہ
اپنے اس طریقہ کو جو متانت کے بھی خلاف ہے اور اسلامی تعلیم کے بھی خلاف ہے ترک کر کے
صلح کی طرف ہاتھ بڑھائیں یا کم سے کم ایسا ہو کہ جہاں ہمارے عیب ان کو نظر آتے ہیں وہاں
ہماری خوبیاں بھی ان کو نظر آنے لگیں اور وہ ہماری مخالفت میں حد سے گزرنے کی بجائے میانہ
روی کو اختیار کریں۔الفضل 30۔اکتو برا 195 ء صفحہ 5
16۔اکتوبر 1951ء
533
فرمایا : نواب زادہ لیاقت علی خان صاحب کے واقعہ والی رات ہی (یعنی 16 اکتوبر کو) میں نے
رویا میں دیکھا کہ میں پشاور گیا ہوں اور وہاں جماعت کے لوگ میرے ساتھ ہیں اور کسی بڑی
دعوت یا جلسہ کا انتظام کر رہے ہیں اور وہ مجھے یا جلسہ گاہ دکھانے کے لئے یا شہر دکھانے کے لئے
شہر میں پھر رہے ہیں چنانچہ بعض بازار جو منڈی کے طور پر نظر آتے ہیں میں نے دیکھے مثلاً میں
نے دیکھا کہ ترکاری اور پھلوں کے چوک کی طرح ایک جگہ ہے وہاں سے ہم گزرے مجھے خوب
یاد ہے کہ جو لوگ میرے ساتھ بین ان میں قاضی محمد یوسف صاحب بھی ہیں ہم دور تک کئی
بازاروں کو دیکھتے ہوئے گزرے ہیں آگے چل کر معلوم ہوا جیسے اب ہم اس جگہ کی طرف جانے
لگے ہیں جہاں ہم نے ٹھرنا ہے۔اس جگہ پر قاضی محمد یوسف صاحب اور بہت سے احباب ہم
سے جدا ہو کر اپنے گھروں کی طرف چلے گئے اور صرف پانچ اصحاب میرے ساتھ رہ گئے گو شہر
کے لوگوں کا رویہ بہت اچھا نظر آتا تھا اور کوئی مخالفت نظر نہیں آتی تھی۔لیکن ان علاقوں کی عام

495
شہرت کی وجہ سے مجھ کو یہ برا محسوس ہوا کہ قاضی صاحب اور دوسرے دوست ہمیں چھوڑ کر
چلے گئے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں قیام کی جگہ تک چھوڑ کر ان لوگوں کو جانا چاہئے تھے مگر
بہر حال میں باقی دوستوں کے ساتھ چل پڑا اور میں نے دیکھا کہ شہر کے لوگوں کا رویہ ہمارے
ساتھ ہمدردانہ ہی تھا مخالفانہ نہیں تھا۔چلتے چلتے ہم شہر کے شمال مغربی جانب کی طرف لوٹے وہاں
مجھے یوں محسوس ہوا جیسے سڑک تنگ ہوتی چلی جاتی ہے اور اس کے اوپر مورچے بنے ہوئے ہیں
یکدم مجھے سامنے ایک مشین گن نظر آئی جس کے اوپر کوئی پاکستانی سپاہی کھڑا ہے اور اس کے
بعد متواتر تھوڑے تھوڑے فاصلے پر مشین گنیں نظر آئیں جن پر پاکستانی سپاہی کھڑے ہیں جو
میرے ساتھ احمدی ہیں انہوں نے دوڑ کر معلوم کیا کہ کیا بات ہے اور واپس آکر مجھے بتلایا کہ
کسی افغان یا سرحدی علاقہ کی طرف پاکستانی علاقہ کے اوپر توپ چلائی گئی ہے اور دشمن مورچے
بنا کر کھڑا ہو گیا ہے۔اس کے جواب کے لئے پاکستانی فوجوں نے بھی مشین گنیں لگا دی ہیں اور
مقابلہ کے لئے کھڑی ہو گئی ہیں۔یہ لفظ بھی بتانے والے نے کہے کہ شاہ محمدی کہا یا شیخ محمدی کی
جہت کی طرف سے گولے آئے ہیں مجھے اچھی طرح یاد نہیں رہا کہ اس نے شاہ محمدی یا شیخ محمدی
کہا ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ کسی گاؤں کا نام ہے یا علاقہ ہے یا اس نام کے کسی شخص کی جائیداد
ہے۔زیادہ تر تو مجھے شاہ محمد کا لفظ یاد پڑتا ہے لیکن ساتھ اس کے یہ بھی شبہ پڑتا ہے کہ میں نے
اچھی طرح سنا نہیں شاید شیخ محمدی ہو۔بہر حال لفظ یا شاہ محمدی تھا یا شیخ محمدی تھا اس وقت میری
طبیعت پر یہ اثر پڑتا ہے کہ پاکستانی فوجیں نہایت چستی کے ساتھ اپنے فرائض ادا کر رہی ہیں اور
کہ وہ منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں ایک دو گولوں کی آوازیں میں نے بھی سنیں لیکن
طبیعت پر اثر یہی ہے کہ ہمارا پہلو غالب ہی رہے گا چنانچہ میں اس دیوار پر سے جو پناہ کے طور پر
بنائی ہوئی ہے کود کر شہر کے اندر کے حصہ کی طرف چلا گیا اور میری آنکھ کھل گئی۔یہ رؤیا مجھے اس وقت آئی جب کہ ابھی صرف اتنی خبر شائع ہوئی تھی کہ پرائم منسٹر صاحب
شہید کر دیئے گئے ہیں اور ایک ہزارہ کا شخص ہے جس نے ان پر کوئی چلائی ہے۔اس رؤیا سے
معلوم ہوتا ہے کہ یہ اس واقعہ کی طرف اشارہ ہے اور اس میں بتایا گیا ہے کہ اس واقعہ میں
افغانستان کے بعض لوگوں کا دخل تھا اور اس حملہ کو در حقیقت افغان بارڈر کی طرف سے توپ
چلانے کا مترادف قرار دیا گیا ہے دوسرے دن اخباروں میں جو خبریں آئیں ان سے معلوم ہوا کہ

آج 10 میں سے 10 باقی