21 اکتوبر1951ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
497
ان کو دکھ پہنچایا کرتا تھا اور تو یہ دعویٰ کیا کرتا تھا کہ وہ لوگ مغلوب ہو جائیں گے اور ان کی
شوکت ٹوٹ جائے گی پس اے کذاب اب بتا کہ وہ تیری پیشگوئی کہاں گئی گویا آخر میں تو تجھ کو
ذلت نصیب ہوئی اور تو ہی گھسیٹا گیا اور تو ہی کھینچا گیا اور تیرے ہی ماتھے کے بال پکڑے گئے۔اس وقت میں نے دیکھا کہ جب میں گھسیٹتا ہوں تو آہستہ آہستہ اس کی ٹانگیں گھس کر مٹتی چلی
جاتی ہیں اور صرف سرین تک اس کا جسم باقی رہ گیا ہے اور ایک گڑیا کی سی شکل ہو گئی ہے اس
کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔مولوی سرور شاہ صاحب کو تو فوت ہوئے چار سال ہو چکے ہیں مگر سرور کے معنی سردار کے
ہوتے ہیں اس لئے بالکل ممکن ہے کہ اس رویا میں میری طرف اشارہ ہو کہ جماعت کا امام ہوں
اور یہ بھی ممکن ہے کہ اشارہ اس سے پاکستان کے حکام کی طرف ہو جن کو بعض اندرونی و بیرونی
دشمن ذلیل کرنا چاہتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ ان کی حفاظت کرے گا اور ان کو بچائے گا۔یہ خیال
مجھے زیادہ تر اس لئے آیا کہ مولوی سرور شاہ صاحب ہزارہ کے رہنے والے تھے اور نواب زادہ
لیاقت علی خان صاحب کا قاتل بھی ان ایام میں ہزارہ میں بس گیا تھا اس کی مناسبت کی وجہ سے
خیال آتا ہے کہ شاید اس میں اشارہ ان دشمنان پاکستان کی طرف ہو جو یہ امید لگائے بیٹھے ہیں کہ
پاکستان ذلیل ہو جائے اور قسم قسم کی خفیہ کارروائیاں کر کے اس کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔الفضل
30۔اکتوبر 1951ء صفحہ 6
21 اکتوبر 1951ء
535
فرمایا : میں نے آج (21۔اکتوبر) کو رویا میں دیکھا کہ ایک پہاڑی رستہ پر سے میں گزر رہا
ہوں اور کچھ اور لوگ بھی جو میرے ساتھی معلوم نہیں ہوتے ہیں مسافر معلوم ہوتے ہیں وہ بھی
گزر رہے ہیں۔میرے ساتھ اپنے بھی کچھ آدمی ہیں چلتے چلتے سڑک ایک اونچی چوٹی کے اوپر
سے گزری اور پھر نیچے کی طرف جھکی اور پہلو کی طرف مڑگئی وہاں میں نے دیکھا کہ ایک ٹنل
بنی ہوئی ہے اور لوگ اس ٹنل کے نیچے سے گزرتے ہیں لیکن وہ ٹنل بہت ہی بوسیدہ ہے۔اس میں سے پانی ٹپکتا ہے اور اینٹیں گرتی ہیں میں اس کو دیکھ کر بہت گھبرایا اور میں نے کہا کہ میں
تو اس ٹنل میں سے نہیں جاتا اور میں واپس لوٹا۔تھوڑی دور واپس آنے کے بعد میں نے
498
دیکھا کہ چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب مجھے ملے اور وہ کہتے ہیں کہ ایک دو سرا رستہ بھی اس کے
پہلو میں ہے میں ادھر سے لے چلتا ہوں ان کا اتنا کہنے کے ساتھ ہی ایک کشتی آگئی اور ہم کشتی میں
بیٹھ گئے اور چوہدری صاحب ملاح کے طور پر کھڑے ہو گئے اور بانس انہوں نے ہاتھ میں پکڑ لیا۔کشتی کے آنے سے پہلے اس جگہ ہمیں کوئی پانی یا نالہ نظر نہیں آتا تھا لیکن جب چوہدری صاحب
نے چپو مارا تو وہ کشتی اس طرح تیزی سے چلنے لگی جیسے کہ نہایت ہی اعلیٰ درجہ کی اور سیدھی نہر
میں کوئی فنکار آدمی کشتی چلاتا ہے نہایت ہی لطیف اس کی رفتار ہے اور سرعت اور تیزی اور
صفائی رفتار میں پائی جاتی ہے لیکن دائیں بائیں زمین ہی نظر آتی ہے اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ
گویا صرف اتنی ہی پتلی نہر ہے جتنی کشتی چوڑی ہے اور ایسی عمدگی اور فنکاری کے ساتھ
چوہدری صاحب اسے چلاتے ہیں کہ نہر سے ادھر ادھر وہ کشتی ذرا بھی نہیں سرکتی سیدھی نہر میں
چلی جاتی ہے تھوڑی ہی دیر میں وہ کشتی خطرناک علاقہ سے پار آگئی وہاں ایک سٹیشن معلوم ہو تا
ہے اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ اس خطرہ میں سے گزارنے کا کام کچھ اور لوگوں کے بھی سپرد تھا
اور وہ دوسرے رستوں سے ریلوں کے ذریعہ یا کسی اور ذریعہ سے لوگوں کو لا رہے ہیں جب
منزل پر کشتی پہنچ گئی تو چوہدری صاحب اس کشتی میں سے اتر گئے اور اس وقت ان کی شکل یکدم
ایک عورت کی سی ہو گئی جو مغربی لباس میں ہے اور انہوں نے مجھے سے کہا کہ میں جاکر دفتر میں
رپورٹ دے دوں اور دیکھوں کہ وہ لوگ جو دوسرے رستوں سے لوگوں کو لا رہے ہیں وہ پہنچے
ہیں یا نہیں اس وقت مجھے یوں معلوم ہوتا ہے کہ تین آدمی اس کام پر مقرر تھے ایک چوہدری
صاحب اور دو اور آدمی جو اس کام میں ان کے معاون تھے اور ان کی مدد کر رہے تھے اس وقت
میں سمجھتا ہوں کہ ایک سٹیشن کے پاس ہم آئے ہوئے ہیں اور میں سٹیشن کی طرف جو پاس ہی تھا
یہ دیکھنے کے لئے گیا کہ گاڑی کس وقت کس کس طرف جائے گی میں ابھی سٹیشن پر ہی تھا کہ آنکھ
کھل گئی۔میں اس کی تعبیر یہ سمجھتا ہوں کہ شاید چوہدری صاحب کو اپنے ملک کی خدمت کا کوئی اچھا
موقع ملے گا اور اس میں غالبا دو ان کے اور بھی شریک کار ہوں گے یا گزشتہ دنوں میں دو رفیق
کار ان کے ساتھ خدمت ملک کر رہے تھے۔عورت کی شکل میں دیکھنے کے یہ معنے ہیں کہ ان کو
تلطف اور رحم کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا کیونکہ عورت کی شکل میں بیٹھے ہوئے کسی کو