.جنوری 1952ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
503
543
جنوری 1952ء
فرمایا : میں نے دیکھا کہ میں ایک جگہ پر بیٹھا ہوں اور میرے سامنے سرگودھا کے کچھ دوست
ہیں جن میں سے ایک محمد اقبال صاحب پراچہ معلوم ہوتے ہیں وہ کہتے ہیں آپ پھر دوبارہ
سرگودھا میں لیکچر دیں اور میں کچھ معذوری کا اظہار کر رہا ہوں اس پر انہوں نے زور دینا شروع
کیا اور ایک دوست نے کہا کہ وہاں کے لوگوں کو تو بہت ہی شوق ہے کہ آپ وہاں دوبارہ آکر
لیکچر دیں آپ کے پہلے لیکچر کی وہ بہت تعریف کرتے ہیں میں نے اس کے جواب میں کہا کہ آج کل
لوگوں کی یہ عادت ہے کہ دوسروں کو خوش کرنے کے لئے منہ سے تعریفیں کر دیتے ہیں اور دل
میں کچھ بھی نہیں ہوتا اس پر ان صاحب نے جن کو میں محمد اقبال صاحب پر اچہ سمجھتا ہوں کہا کہ
نہیں یہ تعریف کرنے والے بچے طور پر متاثر ہیں چنانچہ انہوں نے کہا کہ محمد شفیع نامی ایک شخص
(جو کوئی تاجر ٹھیکہ دار یا کارخانہ دار یا ایسا ہی کوئی کام کرنے والا ہے) پہلے بہت مخالف ہوا کرتا تھا
اور احمدیت کی بات سننا برداشت نہیں کرتا تھا اب اس کی یہ حالت ہے کہ بڑے افسوس سے یہ
کہتا ہے کہ پھر کب آپ کے امام یہاں لیکچر دیں گے اور بعض دفعہ حسرت سے کہتا ہے کہ ہماری
کہاں ایسی قسمت کہ وہ پھر یہاں لیکچر دیں۔الفضل 27۔جنوری 1952ء صفحہ 3
544
جنوری 1952ء
فرمایا : میں نے دیکھا کہ میں ایک مکان میں ہوں جو بہت بڑا ہے کئی دالان اس میں ہیں۔کئی
روشیں ہیں جیسے پرانے شاہی محلات ہوتے ہیں ایک دالان میں میں ہوں اور اس کے سامنے کے
بر آمدہ میں شیخ عبد الرحمان صاحب مصری ہیں اور ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے وہ ہمارے ساتھ ہیں یہ
خیال نہیں گزرتا کہ وہ تو بہ کر کے ہمارے ساتھ آملے ہیں یا یہ کہ ساتھ ہی ہیں بہر حال میں سمجھتا
ہوں کہ وہ ہمارے ساتھ ہیں اور ایک عورت بھی وہاں ہے بڑی عمر کی معلوم ہوتی ہے مگر کمزور
نہیں بلکہ بڑی قد آور اور مضبوط عورت ہے جس دالان میں میں ہوں میری اس کے دروازوں
کی طرف جو نظر پڑی تو میں نے دیکھا کہ دروازہ کے اوپر کانس پر ایک بڑا سانپ ہے کوئی پانچ چھ
گز لمبا اور چھت کی بڑی کڑی کے برابر موٹا۔میری نظر پڑتے ہی وہ وہاں سے بھاگا اور میں نے کہا
504
سانپ سانپ لیکن وہ اس دالان میں سے نکل کر آگے کی طرف چلا گیا میری آواز سن کر شیخ
عبدالرحمان صاحب مصری اس کے پیچھے بھاگے اور تھوڑی دیر کے بعد مجھے ان کی شیخ کی آواز
آئی جیسے کوئی ڈر کر تکلیف میں چیخ مارتا ہے میں نے کہا کہ شاید شیخ صاحب کو سانپ نے کاٹ لیا
ہے وہ عورت جو وہاں تھی اس نے کہا۔نہیں۔یہ آپ کو یونہی خیال ہے۔میں نے کہا۔نہیں۔دیکھی ہوئی چیز کا خیال کس طرح ہو سکتا ہے۔سانپ میں نے خود دیکھا ہے۔اس پر وہ اس طرف
بھائی جدھر سے آواز آئی تھی اور اس طرح شیخ صاحب کو اٹھا کر لے آئی جس طرح ختنہ کرنے
کے بعد بچوں کو اٹھا کر لایا جاتا ہے ایک بازو پر سے ٹانگیں لکھی ہوئی ہیں اور دوسرے بازو پر سر
رکھا ہوا ہے اور نہایت مضبوطی کے ساتھ ان کو اٹھائے ہوئے ہے پھر وہ ان کی طرف اشارہ
کر کے کہتی ہے یہاں ان کو سانپ نے کاٹا ہے اور پھر ان کو کسی کرسی پر اس نے بٹھا دیا میرے دل
میں خیال گذرتا ہے کہ ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب کے ساتھ میں سیر کے لئے جا رہا تھا اور ڈاکٹر
صاحب ذرا آگے چلے گئے تھے چنانچہ اس دالان کے سامنے ایک میدان ہے جس کے دونوں
طرف عمارتیں بنی ہوئی ہیں اور بیچ میں کھلی سی جگہ ہے میں سمجھتا ہوں اس کے سرے پر ڈاکٹر
صاحب ہیں۔میں اسی طرح ننگے قدم جس طرح دالان میں ٹہل رہا تھا ڈاکٹر صاحب کی طرف چل
پڑا ہوں اور آواز دیتا ہوں کہ ڈاکٹر صاحب ڈاکٹر صاحب پھر دوسرے آدمیوں سے کہتا ہوں
جلدی ڈاکٹر صاحب کو بلاؤ اتنے میں کسی نے بتا دیا کہ سامنے ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب چلے آرہے
ہیں چنانچہ میں نے آگے بڑھ کر ان کو اطلاع دی کہ شیخ عبدالرحمان صاحب مصری کو سانپ نے
کاٹ لیا ہے آپ جلدی آئیں اور ان کا علاج کریں اور میں انہیں بن ران کے قریب ہاتھ لگا کر
کہتا ہوں کہ یہاں کاٹا ہے اور دو انگلیوں کی اس طرح شکل بنا تا ہوں گویا بہت بری جگہ پر کاٹا ہے
ان کو تاکید کرکے میں لوٹا تو لوٹتے ہوئے میں نے دیکھا کہ اس میدان کی ایک طرف عمارت کے
چبوترے پر دیوار کے ساتھ ساتھ ویسا ہی ایک بڑا سانپ اس طرف جا رہا ہے جدھر ڈاکٹر حشمت
اللہ صاحب ہیں۔میں انہیں ہوشیار کرنے کے لئے مڑا تو میں نے دیکھا کہ ان کے ساتھ میرا ایک
بیٹا بھی ہے اور وہ اسی طرف چلے آرہے ہیں جس طرف سے سانپ نے گزرتا ہے میں نے انہیں
آواز دی لیکن اس کے ساتھ ہی سانپ پھنکارے مارتا ہوا ان لوگوں کی طرف کو دا دہ دونوں
زمین پر بیٹھ گئے اور ایک درمیانی گلی میں جو ایک بازو پر تھی اس میں سانپ گھس گیا اس گلی کے
505
اندر کی طرف میرا بیٹا تھا اور کنارے پر ڈاکٹر صاحب تھے سانپ کے گزرنے کے بعد دونوں
کھڑے ہوئے اور ان سے معلوم ہوا کہ وہ بغیر کسی ضرر کے بچ گئے ہیں اس پر پھر میں گھر کی
طرف آگیا اور میں نے آواز دی کہ شیخ صاحب کا کیا حال ہے اس وقت مجھے معلوم ہوا کہ انہیں
چارپائی پر لٹا دیا گیا ہے کسی عورت نے میرے اس سوال کے جواب میں کہا کہ شیخ صاحب کو ایک
سو ساڑھے پانچ درجہ (5ء105) کا بخار ہے میں نے جواب میں کہا کہ شیخ صاحب کو تسلی دلائیں۔بخار کے معنے یہ ہیں کہ زہر انشاء اللہ ملک نہیں ہو گا کیونکہ زہر جلد کی طرف آگیا ہے دل کی
طرف اس کا زور نہیں۔پھر میں ایک دوسرے دالان کی طرف گیا جہاں میں سمجھتا ہوں میری
ہو میو پیتھک دوائیں پڑی ہیں تاکہ میں کوئی ہو میو پیتھک دوائی لا کر جلدی سے دے دوں مگر پھر
کسی وجہ سے میں بغیر دوائی کے ہی واپس آگیا ہوں اور پھر ڈاکٹر صاحب کی طرف چلا ہوں کہ
دیکھوں کہ ابھی تک پہنچے کیوں نہیں۔اس وقت معلوم ہوتا ہے کہ شام کا وقت ہو گیا ہے اور
اند ھیرا ہو رہا ہے۔جس دالان میں میں ٹہل رہا ہوں اس میں گھر کے پرانے اتارے ہوئے
کپڑوں کا ایک ڈھیر فرش پر پھیلا ہوا ہے۔دالان کے کنارے پر شیخ نورالحق صاحب جو میری
زمینوں کے دفتر میں کام کرتے ہیں بیٹھے ہوئے ہیں پاس ہی ایک ہری کین لالٹین پڑی ہے اور
ایک سرے پر ایک اور لالٹین نظر آتی ہے گو وہ چھوٹی ہے مگر اس کی روشنی بجلی سے مشابہہ ہے
میں ان دونوں روشنیوں کو اس بڑے دالان کے لحاظ سے کافی نہیں سمجھتا اس لئے میں نے شیخ
نور الحق صاحب کو کہا کہ بازار جا کر موم بتیوں کے ایک دو بنڈل خرید لاؤ تاکہ گھر کو اچھی طرح
روشن کیا جا سکے۔مگر میں ان کو کہتا ہوں موٹی موم بتیاں لانا پتیلی موم بتیاں نہ لانا۔یہ کہتے ہوئے
مجھے یوں معلوم ہوا جیسے میرے پیچھے کی طرف سے سرسراہٹ ہوئی ہے اس پر میں نے پیچھے کی
طرف دیکھا تو معلوم ہوا کہ ان میلے کپڑوں کے ڈھیر میں سے نکلتا ہو اوہی اژدھا دو ڑ کر مجھے پر حملہ
کرنے کے لئے چلا آرہا ہے اور میرے پیروں تک پہنچ چکا ہے لیکن جونہی میری نظر اس کی نظر
سے ملی تو وہ بے تحاشاڈر کے بھاگا چونکہ اس کا کچھ حصہ میرے پاؤں کو چھوا ہے۔مجھے خیال آیا
کہ شاید سانپ نے مجھے کاٹا ہے میں نے اونچی آواز سے کہا کہ سانپ نے میری ایڑھی پر کاٹا ہے
اس وقت میرے دل میں خیال آتا ہے کہ آدم کو بھی اس کی ایڑی پر سانپ نے کاٹا تھا میری آواز
سن کر شیخ نور الحق صاحب موم بتیاں لانے کا کام چھوڑ کر فوراً اس جگہ کی طرف دوڑے گئے ہیں