23/22 اپریل 1952ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
509
صورت نکال دے گا جب میں اس دیوار کو پکڑ کے اور اس کے نیچے پڑی ہوئی ایک لکڑی کے اوپر
گھٹنوں کا سہارا لے کر لٹک گیا ہوں تو یکدم اللہ تعالیٰ نے کچھ ایسا تغیر پیدا کیا کہ وہ فصیل ریل کی
شکل اختیار کر گئی اندر جو پانی اور کیچڑ بھرا ہوا تھا۔وہ سب غائب ہو گیا اور وہ چلنے لگ گئی گویا
بجائے اس کے کہ ہم چلتے وہ ڈبے چلنے لگ گئے چنانچہ تھوڑی دیر کے بعد یوں معلوم ہوا کہ وہ
ڈبے منزل مقصود پر پہنچ گئے ہیں چوہدری صاحب بھی اترے۔میں بھی اترا اور چوہدری صاحب
نے مجھے ہنس کر کہا کہ دیکھئے رستہ ٹھیک ہی تھا ہم پہنچ ہی گئے ہیں۔میں نے دل میں کہا رستہ دستہ تو
کوئی ٹھیک نہیں تھا۔یہ تو اللہ تعالیٰ کا کام تھا کہ اس نے رستہ کو ہی ریل بنا دیا اور ہم پہنچ گئے۔ور نہ وہاں تو کھڑے ہونے کی بھی جگہ نہیں تھی لیکن پھر بھی میں نے چوہدری صاحب کی بات کی
تردید کرنی مناسب نہیں سمجھی صرف یہ سن کر میں مسکرا دیا۔یہ رویا کراچی کے واقعہ سے کوئی مہینہ بھر پہلے کی ہے ایسا معلوم ہو تا ہے کہ اس میں کچھ اس
واقعہ کی طرف بھی اشارہ ہے اور بتایا گیا ہے کہ مشکلات آئیں گی اور سخت آئیں گی اور شاید کچھ
حصہ ان مشکلات کا اس مخالفت کی وجہ سے ہو گا جو بعض لوگوں کو چوہدری صاحب کی ذات سے
ہے اور ہمیں بھی اس میں حصہ لینا پڑے گا مگر جب ہم تو کل کر کے اور خدا تعالیٰ کی اس مشیت پر
صبر کر کے اپنے آپ کو خدا پر چھوڑیں گے تو اللہ تعالیٰ ہماری کھڑی گاڑی کو چلا دے گا اور ہم
منزل مقصود پر پہنچ جائیں گے۔الفضل 9۔جولائی 1952ء صفحہ 4
548
23/22۔اپریل 1952ء
فرمایا : میں نے رویا میں دیکھا کہ ایک بہت بڑا ہال ہے اس میں حضرت اماں جان) کی
چار پائی ہے ہال کے درمیان میں یعنی اس کی دیواروں سے ہٹ کر چار پائی رکھی ہوئی ہے پائنتی
کی طرف میاں بشیر احمد صاحب بیٹھے ہیں اور سامنے فرش پر کچھ اور عور تیں بیٹھی ہیں میں کمرے
میں داخل ہوا تو میں نے دیکھا کہ ان کی طبیعت اچھی معلوم ہوتی ہے بیماری نہیں صرف ضعف
ہے اس لئے وہ لیٹی ہوئی ہیں اور اوپر کمبل اوڑھا ہوا ہے جب داخل ہوا تو کسی شخص نے جو نظر
نہیں آتا کہ کون ہے یا کوئی فرشتہ یا روح ہے آپ کو مخاطب کر کے اور میری طرف اشارہ کر کے
یہ الفاظ کہے کہ
510
آپ کو ایک ایسا بیٹا ملا ہے جو روحانی آسمان پر ستارہ بن کر ایسا چمک رہا ہے کہ کوئی ایسا
کیا چمکے گا"
اس کے بعد حضرت اماں جان) میری طرف مخاطب ہوئیں اور کہا بس۔”بس" کے لفظ کے
آگے انہوں نے کچھ نہیں کہا لیکن اس وقت میں یہ سمجھتا ہوں کہ ”بس " کا لفظ دو طرح استعمال
ہوتا ہے ایک بات کے خاتمہ پر اور ایک بات کے ابتداء میں۔تو وہ ”بس “ جو انہوں نے استعمال
کیا ہے وہ بات کے خاتمہ کا نہیں جیسے بات کرتے ہوئے کہتے ہیں۔بس۔بلکہ یہ بس وہ ہے جو
ابتداء میں استعمال ہوتا ہے جیسے کہتے ہیں ”بس بات تو یہ ہے کہ “ اس ”بس " کے معنے خلاصہ
کلام کے ہوتے ہیں خاتمہ کلام کے نہیں ہوتے تو میں ذہن میں یہی سمجھتا ہوں کہ یہ بس
خلاصہ کلام کے معنوں میں ہے۔خاتمہ کلام کے معنوں میں نہیں۔اس کے بعد میری آنکھ کھل
گئی۔دوا
آج کل احرار وغیرہ چونکہ شور مچاتے رہتے ہیں ممکن ہے اس رویا کو بھی کوئی غلط رنگ دے
کر وہ لوگوں کے سامنے پیش کریں اس لئے میں ایسے بے دینوں کے لئے نہیں کیونکہ ان کے
اندر سے حیاء اور شرم بالکل جاتی رہی ہے مگر صرف شریف لوگوں کے لئے کہتا ہوں کہ یہ جو
الفاظ ہیں کہ کوئی ایسا کیا چمکے گا اس میں ستاروں کی طرف اشارہ ہے کوئی خبیث الفطرت آدمی
اس کو محمد رسول اللہ کی طرف منسوب کر کے اس کے غلط معنے نہ لے لے۔محمد رسول اللہ کا نام
قرآن کریم میں سورج آتا ہے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اتباع آگے ستارے ہیں
اللہ تعالیٰ نے اس رویا میں یہ خبر دی ہے کہ اس زمانہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
اتباع میں سے جو نور اور روشنی مجھے ملی ہے وہ کسی اور کو نہیں ملی اور یہ ایک ثابت شدہ حقیقت
ہے کہ اگر کوئی شخص مدعی ہے تو وہ آگے آئے اور بتائے کہ اس کو اسلام کی خدمت اور قرآن
کریم کی اشاعت کے لئے کیا توفیق ملی اور اس کے ذریعہ کتنے آدمی اسلام میں داخل ہوئے اگر
کوئی اس بات کو ثابت کر دے تو بیشک اس کا دعوی سچا ہو گا ورنہ اس کو ماننا پڑے گا کہ اس زمانہ
میں اسلام کی اشاعت اور اس کی خدمت کے لئے خدا تعالیٰ نے میرے ہی وجود کو مخصوص کیا ہوا
ہے اور میرے مقابلہ میں کوئی گھر نہیں سکتا، ذَالِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ الفضل
9۔جولائی 1952 ء صفحہ 34