12/11 جون 1952ء

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

513
لباس پہنے ہوئے کھانا پکانے میں لگی ہوئی ہیں اور حضرت اماں جان ) ایسی عمر میں جو تیس چوبیس
سال کی معلوم ہوتی ہے ان کی نگرانی کر رہی ہیں جسم جیسے جوانی میں ہوتا ہے مضبوط ہے لیکن نہ
دہلانہ موٹا۔ہاتھ میں انہوں نے ایک بڑی سی لمبی کفگیر پکڑی ہوئی ہے جس سے وہ مختلف عورتوں
کے پکے ہوئے کھانوں کو دیکھتی ہیں کہ وہ ٹھیک پک گئے ہیں یا نہیں ، مجھے دیکھ کر وہ کمرے سے
باہر آئیں ہاتھ میں کفگیر پکڑی ہوئی ہے مجھے دیکھ کر مسکرائیں اور میری طرف دیکھتی رہیں لیکن
نہ مجھے آگے بڑھنے کی جرأت ہوئی اور نہ وہ آگے آئیں اتنے میں آنکھ کھل گئی۔اس رویا میں غالباً آپ کے اخروی مدارج کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ وہاں اللہ تعالیٰ نے
ان کو بڑے خاندان کی پرورش اور نگرانی کا ذمہ دار بنایا ہے۔الفضل 9۔جولائی 1952ء صفحہ 4
552
جون 1952ء
فرمایا : میں نے دیکھا کہ عصر کا وقت ہے یکدم مجھے خیال آیا کہ مدینہ ہو آئیں پھر خیال آیا کہ
حج بھی کرتے آئیں کیا ہوا دو ہر احج ہو جائے گا۔اس خیال کے آنے پر میں نے ام ناصر سے کہا کہ
میرا سامان تیار کرو اور ساتھ جانے کے لئے ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب عزیز مرزا حفیظ احمدہ جو میرا
بیٹا ہے اور کسی اور بیٹے کو تیار ہونے کو کہا ہے۔پھر میں نے کہا کہ ناصرہ بیگم جو میری بیٹی ہے اسے
بھی بلو الو کہ وہ بھی جاتے ہوئے مجھے مل لے۔اسباب تیار ہو رہا ہے اور سورج ایک نیزہ اوپر نظر
آتا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ ہم نے ابھی روانہ ہونا ہے کہ میری آنکھ کھل گئی۔آنکھ کھلتے وقت میری زبان پر یہ آیت جاری تھی۔فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ أَنْتَ
الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ (المائدة : 118) مجھے یاد نہیں کہ اس سے پہلے کبھی مجھے اپنی وفات کے بارہ
میں اشارہ ہوا ہو یہ الفاظ یا تو میری عمر کی طرف اشارہ کرتے ہیں یا پھر زیارت مدینہ کے خیال کی
وجہ سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قول کی طرف که فَا قُوْلُ كَمَا قَالَ الْعَبْدُ
الصَّالِحُ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ اَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ الفضل 9 جولائی 1952ء صفحہ 5
1211۔جون 1952ء
553
فرمایا : ایک رات خاص طور پر دعاؤں کی آئی۔رمضان کے درمیانی عشرہ کی یہ کوئی رات

514
تھی غالبا آج سے سات آٹھ دن پہلے میں نے دیکھا کہ مجھ پر وہ کیفیت طاری ہوئی جو کبھی کبھی
طاری ہوا کرتی ہے یعنی ساری رات جاگتے اور سوتے دعاؤں میں گزر جاتی ہے کامل ہوش میں تو
اپنی مرضی کی دعائیں کی جاتی ہیں لیکن خواب یا نیم خواب کی حالت میں خدا تعالیٰ کی طرف سے
زبان پر دعائیں جاری کی جاتی ہیں اور یہ کیفیت قریب قریباً ساری رات صبح تک جاری رہتی ہے
کبھی کبھی آنکھ کھلتی ہے تو اس وقت بھی وہ دعائیں زبان پر ہوتی ہیں جب آنکھ لگ جاتی ہے تو اس
وقت بھی وہ دعا ئیں زبان پر ہوتی ہیں گویا اس رات کی کیفیت لیلتہ القدر کی سی ہوتی ہے جس کے
متعلق قرآن کریم میں آتا ہے کہ تَنَزَّلُ الْمَلَئِكَةُ وَالرُّوحُ فِيْهَا بِإِذْنِ رَبِّهِمْ مِنْ كُلِّ
اَمْرٍ سَلَامٌ - هِىَ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ (القدر : 65) اس قسم کی رات یہ آئی تھی
ساری ساری رات خواب میں بھی اور جاگتے میں بھی قرآن کریم کی کچھ آیات زبان پر جاری
رہیں جو جاگتے ہوئے مجھے حفظ نہیں ہیں ان کا ایک حصہ یہ تھا کہ
رَبِّ إِنَّهُنَّ أَضْلَلْنَ كَثِيرًا مِّنَ النَّاسِ (ابراہیم : 37)
رات کے گزرنے کے بعد یہ الفاظ تو بار بار مجھے یاد آتے رہے باقی آیتیں میں پڑھتا ضرور ر
ہوں لیکن مجھے یاد نہیں رہیں صبح کے وقت میرا خیال یہ تھا کہ شاید حضرت نوح کی دعاؤں میں
سے ہے مگر جب قرآن شریف کھول کر دیکھا تو معلوم ہوا کہ یہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی
دعاؤں میں سے ہے جو آبادی مکہ کے وقت آپ نے مانگیں۔اس وقت وہ اپنی اولاد کے لئے اور
مکہ کے رہنے والوں کے لئے دعائیں کرتے وقت ان کے ایمان کے لئے بھی دعا کرتے ہیں اور
ان کے رزق کے لئے بھی دعا کرتے ہیں ایمان کی دعا میں وہ اللہ تعالیٰ سے درخواست کرتے ہیں
کہ ان کو شرک سے بچایا جائے اور بتوں کے اثر سے محفوظ رکھا جائے اور اس تسلسل میں وہ
فرماتے ہیں۔رَبِّ إِنَّهُنَّ أَضْلَلْنَ كَثِيرًا مِّنَ النَّاسِ
خدایا ان بتوں نے بہت سے لوگوں کو گمراہ کیا ہے تو ان کے اثر سے میری اولاد اور مکہ کے رہنے
والوں کو بچا۔دوسری دعا جو بار بار میری زبان پر جاری ہوئی جو گویا ساری رات پہلی دعا کے ساتھ مل کر
زبان پر جاری ہوتی رہی۔کبھی وہ جاری ہو جاتی تھی کبھی یہ۔وہ یہ تھی کہ

آج 10 میں سے 10 باقی