14 اگست 1952ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
518
میری آنکھ کھلی تو میں نے ام متین سے کہا کہ چلو اندر بستر لے چلیں کیونکہ اب صبح کا وقت قریب
ہے ممکن ہے کہ اس گلی کی طرف سے جو مسجد اقصیٰ کی طرف سے آتی ہے کچھ لوگ آئیں تو بے
پردگی ہو مگرام متین کہتی ہیں کہ ابھی ٹھر جائیں کوئی نہیں آتا مگر میں نے اصرار کیا اور بستر اٹھانا
شروع کیا بستر کا ایک حصہ اٹھا کے میں مسجد مبارک کی سیڑھیوں پر سے چڑھا۔مسجد مبارک کی
سیڑھیوں میں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ابتدائی زمانہ میں ایک چھوٹا دروازہ
کھلتا تھا وہ وہاں موجود ہے میں نے اس پر دستک دی پہلی بار دستک دی مگر کوئی نہیں بولا دوسری
دفعہ دستک دینے پر اندر سے آواز آئی۔کون ہے۔اور میں نے بتایا کہ میں ہوں۔دروازہ
کھولو۔اس پر حضرت اماں جان) کی ایک مرحومہ خادمہ جن کا نام سردار تھا اور جو نو مسلمہ تھیں
ہندو سے مسلمان ہوئی تھیں ان کی آواز آئی کہ حضرت صاحب ہیں دروازہ کھولو اور آگے بڑھ
کے انہوں نے اور ایک اور عورت نے دروازہ کھول دیا میں نے بستر کا وہ حصہ جو اٹھا کے لایا تھا
وہاں رکھ دیا اور میں نے کہا۔ابھی دروازہ کھلا رکھو میں باقی بستر لاتا ہوں جب میں واپس آنے لگا
تو انہوں نے کہا کہ ہم کچھ آدمی ساتھ بھیج دیں وہ بستر اٹھا لائیں میں نے انہیں منع کیا او کہا کہ میں
خود ہی بستر اٹھا لاتا ہوں واپس جاکر میں نے کچھ حصہ اور بستر کا اٹھایا اور ام متین سے کہا کہ میں یہ
چھوڑ آؤں تو پھر باقی بستر اٹھا کر لے جاؤں گا اور تم بھی ساتھ ساتھ چلے چلنا لیکن جب میں یہ بستر
چھوڑنے جارہا تھا تو میری آنکھ کھل گئی۔الفضل 17 - اگست 1952ء صفحہ 3
14۔اگست 1952ء
559
فرمایا : میں نے رویا میں دیکھا کہ ہم کہیں ربوہ سے باہر کسی شہر میں ہیں جمعہ کا دن ہے اس جگہ
کی جماعت اچھی خاصی بڑی ہے اور میں جمعہ پڑھنے کے ارادہ سے تیاری کر رہا ہوں۔عزیزم
چوہدری ظفر اللہ خان صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ بھی وہاں ہیں جمعہ کی تیاری کرنے کے بعد گھر کے
ایک بڑے کمرہ میں سنتیں پڑھنے میں مشغول ہو گئے یہ مجھے اب یاد نہیں رہا کہ کس خیال سے آیا
بیماری کے خیال سے یا کسی اور خیال سے میں نے نماز ہی میں خیال کیا کہ آج جمعہ میں نہ پڑھاؤں
بلکہ چوہدری ظفر اللہ خان صاحب پڑھائیں۔اس وقت نماز میں ہی مجھ پر خطبہ کے متعلق کچھ
انکشافات شروع ہوئے جن کا خلاصہ یہ ہے کہ انسانی اعلیٰ زندگی کے دو حصے ہوتے ہیں ایک
519
اخلاقی اور ایک روحانی۔کچھ امور اخلاقی زندگی کے ستون کے طور پر ہوتے ہیں اور کچھ روحانی
زندگی کے ستون کے طور پر ہوتے ہیں اور ان دونوں زندگیوں کے متعلق یہ قاعدہ ہے کہ اللہ
تعالیٰ اپنے سعید بندوں کے دل میں کسی ایک یا ایک سے زیادہ مضمونوں میں مناسبت رکھ دیتا ہے
اس مناسبت کی ادنی صورت تو یہ ہوتی ہے کہ اس شخص کے دل میں ان اعمال کے کرنے کی
خواہش بڑے زور سے پیدا ہوتی ہے اور وہ گویا ان اعمال کو اپنی زندگی کا حصہ سمجھنے لگتا ہے اور
اس کا اعلیٰ مقام یہ ہوتا ہے کہ وحی خفی کے طور پر اس ایک خلق یا ایک سے زیادہ اخلاق کی طرف
اس کی توجہ پھیری جاتی ہے اور وہ ان کا مبلغ بن جاتا ہے اور دیوانہ وار بنی نوع انسان میں ان کی
اشاعت کرنے لگ جاتا ہے۔جو روحانی حصہ ہے مذہبی رنگ کا اس میں بھی اسی طرح ہوتا ہے
کہ پہلے انسان کی فطرت میں کچھ مضمون رکھے جاتے ہیں اس کے بعد ایک خاص زمانہ میں اللہ
تعالیٰ وحی جلی یعنی وحی اور الہام کے ذریعہ سے اس شخص کو ان مضامین کی طرف توجہ دلاتا ہے
اور نہ صرف خود وہ کام کرنے لگ جاتا ہے بلکہ ان کی تبلیغ میں مشغول ہو جاتا ہے اور اس کام میں
بالکل محو ہو جاتا ہے جو لوگ پہلے حصہ یعنی اخلاقی حصہ کی وحی خفی پاتے ہیں ان میں غیر مذاہب کے
بعض سعید الفطرت لوگ بھی ہوتے ہیں مگر زیادہ تر بچے مذہبوں کے ماننے والے ہوتے ہیں یہ
لوگ اخلاقی حصہ کی اتباع تو اپنی فطرت اور وحی خفی سے کرتے ہیں اور روحانی حصہ کی اتباع اپنی
فطرت اور نبی کی وحی جلی کے تحت کرتے ہیں نبیوں کو دونوں حصوں کا علم بخشا جاتا ہے لیکن فرق
یہ ہوتا ہے کہ اخلاقی حصہ پہلے انہیں طبیعت اور وحی خفی سے ملتا ہے اور پھر بعد میں وحی جلی میں
وہی علم زیادہ وضاحت کے ساتھ شامل ہو جاتا ہے۔پھر مجھے بتایا گیا کہ صلحاء کو اخلاقی حصے کا علم طبیعی اپنے اپنے درجہ کے مطابق ایک ایک دو دو
تین تین چار چار قسم کے ملتا ہے حتی کہ طبیعت تامہ کاملہ جو ہوتی ہے اس کو سارے اخلاق کا علم
ودیعتاً اور وحی خفی کے ذریعہ سے بھی ملتا ہے اسی طرح روحانی امور کا حصہ بھی انبیاء کو ایک
ایک دو دو تین تین چار چار قسم کا ملتا ہے مگر انسان کامل کو سارے اقسام کا علم ملتا ہے جب مجھے یہ
مضمون سمجھایا جا رہا تھا تو دو تختیاں بھی میرے سامنے پیش کی گئیں جو ہیں تو الگ لیکن جڑی ہوئی
ہیں ان کی شکل کچھ اس قسم کی ہے۔
520
نمبرا
نمبر 2
پہلی تختی پر جو نشان ہیں مجھے بتایا گیا کہ یہ اخلاقی اصولوں کے نشان ہیں جو حصہ ہاتھ میں
پکڑنے والا ہے جہاں کی لکیریں درمیان میں آکے رک جاتی ہیں وہ اخلاق کے متعلق ہیں اور
دوسری سختی روحانیت کا نقشہ کھینچتی ہے اس رنگ کا نقشہ بنا ہوا ہے جیسا کہ پیانو وغیرہ باجوں کا
نقشہ ہوتا ہے مگر ان میں تو سوراخ ہوتے ہیں ان کی لکیریں جہاں دکھائی گئی ہیں وہاں سوراخ
نہیں ہیں صرف گڑھے دار لکیریں بنی ہوئی ہیں اور یہ بتایا گیا ہے کہ گویا انسانی روح ایک لکیر سے
شروع ہو کر اس کے آخر تک چلی جاتی ہے اور وہ اس حصہ کا علم حاصل کر لیتی ہے پھر دوسری
سے شروع کر کے آخر تک چلی جاتی ہے اور اس حصہ کا علم حاصل کر لیتی ہے۔علیٰ ہذا القیاس۔اور یہی طریقہ روحانی سختی میں بھی استعمال ہوتا ہے۔پھر مجھے بتایا گیا کہ انسانی روحیں مختلف مدارج میں بعض دفعہ کچھ اخلاقی مسائل پر عبور کرلیتی
ہیں اور بعض دفعہ سارے اخلاقی مسائل پر عبور کر لیتی ہیں اور بعض روحانی لوگ روحانی سختی
کے بعض حصوں پر عبور کر لیتے ہیں مگر یہ روحانی لوگ کچھ اخلاقی حصوں پر بھی عبور کر لیتے ہیں گو
اخلاقی لوگوں کے لئے ضروری نہیں کہ کچھ روحانی امور پر بھی عبور کریں۔پھر مجھے بتایا گیا کہ ایک وجود ایسا بھی ہے جس نے سارے ہی اخلاقی امور پر بھی عبور کیا ہے
اور سارے ہی روحانی امور پر بھی عبور کیا ہے اور وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا وجود
ہے آپ کا کمال یہ ہے کہ نہ صرف یہ کہ آپ نے ساری شقوں پر عبور حاصل کیا ہے بلکہ ہر شق
کے ماہروں سے بھی آپ او پر نکل گئے ہیں گویا انفرادی تحمیل بھی آپ کو حاصل ہے اور مجموعی
تکمیل بھی آپ کو حاصل ہے یہ وہ مضمون ہے جو اس وقت میرے دل میں ڈالا گیا اور میں سمجھتا
ہوں کہ میں اسے خطبہ میں بیان کروں گا جب میں نے یہ فیصلہ کیا کہ میں چوہدری صاحب سے کہہ
دوں کہ وہ خطبہ دیں تو ساتھ ہی میں نے خیال کیا کہ یہ مضمون لمبا ہے ایک خطبہ میں بیان نہیں ہو