نومبر 1952ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
522
561
ومبر 1952ء
فرمایا : میں نے دیکھا کہ ایک بہت بڑا جلسہ ہے اور اس میں میں نے تقریر کرنی ہے میں جلسہ
گاہ میں گیا ہوں تو میں نے دیکھا کہ ایک بہت بڑا وسیع میدان ہے جس میں کرسیاں بچھی ہوئی ہیں
اور علاوہ عام قسم کی کرسیوں کے کو چیں اور گرے والی کرسیاں بھی ہیں بڑی قیمتی اور خوشنما جیسے
بہت بڑے بڑے جلسوں اور چائے کی دعوتوں میں امراء اور گورنمنٹ کے ہاں کرسیاں ہوتی ہیں
اسی قسم کی ہیں اور ان تمام پر لوگ بیٹھے ہوئے ہیں اور وہ جلسہ گاہ کھچا کھچ بھری ہوئی ہے درمیان
میں تو اچھی قسم کی لیکن بغیر بازوؤں والی کرسیاں ہیں اور کناروں پر اعلیٰ قسم کی کو چیں اور ان کے
ساتھ کی کرسیاں ہیں۔سٹیج ایک اونچی جگہ پر ہے جیسے وہ کسی پہاڑی کا دامن ہو تا ہے اور اسے
بھی نہایت خوشنما سامانوں سے سجایا ہوا ہے۔معلوم ہوتا ہے کہ تقریر میری ہے اور اس کے
صد رسید رضا علی مرحوم ہیں۔سید رضا علی قبل از تقسیم ہندوستان میں عرصہ تک پبلک سروس
کمیشن کے ممبر رہے ہیں اور لیگ کے بھی سرکردہ ممبروں میں سے تھے اور ایک اجلاس کی انہوں
نے صدارت بھی کی تھی جو بمبئی میں ہوا تھا اسی سال کابل میں ہمارے تین مبلغ شہید کئے گئے
تھے اور عام طور پر مسلمان اخبارات اس کے خلاف آواز اٹھانے سے ہچکچاتے تھے لیکن سید رضا
علی صاحب مرحوم نے اپنے خطبہ صدارت میں اس فعل کی مذمت کی اور بڑی دلیری سے اس کو
خلاف اسلام قرار دیا خواب میں میں دیکھتا ہوں کہ وہی اس تقریر میں صدر ہوں گے جب میں
جلسہ گاہ میں آیا تو میں نے دیکھا کہ وہ پہلے ہی اپنی کرسی صدارت پر بیٹھے ہیں رنگ سفید ہے جیسا
کہ ان کا تھا عمران کی اس سے چھوٹی معلوم ہوتی ہے جس عمر میں کہ میں نے ان کو دیکھا تھا یعنی
خواب میں وہ زیادہ جوان معلوم ہوتے ہیں وہ داڑھی منڈوایا کرتے تھے مگر مجھے یہ یاد نہیں رہا کہ
ان کی مونچھیں ہوا کرتی تھیں یا نہیں خواب میں میں نے ان کی بہت چھوٹی چھوٹی مونچھیں دیکھیں
جس کی وجہ سے ان کا رنگ اور بھی سفید نظر آتا ہے ایک عجیب بات میں نے یہ دیکھی کہ عام طور
پر تقریر صدر کے ساتھ کھڑے ہو کر کی جاتی ہے مگر رویا میں میں نے دیکھا کہ انتظام یہ ہے کہ
صدر کے بالمقابل ہجوم کے دوسری طرف کھڑے ہو کر سٹیج کی طرف منہ کر کے تقریر ہوگی چنانچہ
میں جلسہ گاہ کے آخری سرے پر گیا ہوں وہاں بھی بہت سی کو چیں بچھی ہوئی ہیں ایک کھلی کوچ پر
523
میں جا کر بیٹھ گیا میرے ساتھ عزیزم مرزا بشیر احمد صاحب بھی آکر بیٹھ گئے اور ان کے ساتھ ایک
سرا شخص آکر بیٹھ گیا جس کو چ پر ہم بیٹھے ہیں اس کے ساتھ کی ایک کرسی خالی پڑی ہے اتنے میں
ایک شخص آیا جو مکہ مکرمہ سے آیا ہے جس شخص نے آکر اس کو ملایا ہے وہ بتاتا ہے کہ انہوں نے
احمدیت کی تعلیم سنی ہے اور یہ احمدی ہونے کے لئے آئے ہیں۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ معزز
اور آسودہ حال آدمی ہے انہوں نے مصافحہ کرتے ہوئے مجھے کچھ نذرانہ دیا وہ نذرانہ پاکستان
کے سوسو کے نوٹوں کی صورت میں ہے شاید پانچ نوٹ ہیں نوٹ موجودہ نوٹ سے کوئی اڑھائی
گنے بڑا ہے۔رنگ سبز ہی ہے لیکن بہت زیادہ خوشنما اور اعلیٰ درجہ کے ریشم کی طرح۔آنکھوں
کو تراوت بخشتا ہے ان سے پہلے یا بعد کسی سلسلہ کے کام کے متعلق کوئی مسل ہے جو ذوالفقار علی
خان صاحب اور میاں بشیر احمد صاحب نے پیش کرنی ہے وہ مسل میاں بشیر احمد صاحب نے میری
گود میں رکھ دی ہے اور یا تو اس عرب دوست نے جو نذرانہ دیا ہے وہ بعد میں دیا ہے اور میں
نے اس مسل کے اوپر نوٹ رکھ دیئے ہیں یا وہ مسل بعد میں پیش ہوئی ہے لیکن میں نے اس کو
نوٹوں کے نیچے رکھ دیا ہے بہر حال وہ مسل نوٹوں کے نیچے معلوم ہوتی ہے اس وقت ذوالفقار علی
خاں صاحب برادر اکبر علی برادران مرحوم آگے کی طرف بڑھے اور میاں بشیر احمد صاحب سے
کہا کہ وہ مسل پیش کر دی ہے انہوں نے کہا کہ ہاں پیش کر دی ہے اور یہ دیکھنے کے لئے کہ وہ
کاغذات میرے پاس ہیں انہوں نے جلدی سے وہ کاغذات اٹھائے ہیں اور اس کے ساتھ وہ
نوٹ بھی اٹھالئے ہیں پھر یہ دیکھ کر کہ ان کاغذات کے ساتھ تو کچھ نوٹ بھی ہیں اور یہ خیال
کر کے کہ یہ ان عرب صاحب کے ہی ہیں انہوں نے وہ کاغذات تو اٹھا کے دیکھنے شروع کر دئیے
اور وہ نوٹ عرب صاحب کی جیب میں ڈال دیئے کہ یہ روپے آپ کے رہ گئے ہیں اس وقت
میری جیب سے یا غالبا میرے ہاتھ سے دو روپے کا ایک نوٹ ان نوٹوں پر گرا ہے عرب صاحب
نے غالبا یہ خیال کر کے کہ میرا نذرانہ واپس کر دیا گیا ہے نوٹ تو رکھ لئے مگر دو روپے جو میرے
ہاتھ سے گر گئے تھے میرے دامن میں ڈال دیئے اس پر میری آنکھ کھل گئی۔اس خواب میں چار اہم شخصیتیں معلوم ہوتی ہیں سید رضا علی جو مذ ہبا بھی غالبا شیعہ تھے اور
ان کے نام میں بھی علی آتا ہے اور ذوالفقار علی جو مذ ہبا سنی احمدی ہیں لیکن ان کے نام میں علی
اور ذوالفقار آتا ہے اور عرب نوجوان جو کہ سلسلہ کی خبر سن کر سلسلہ میں داخل ہونے کے لئے