نومبر 1952ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
525
نہایت غصہ سے اسے کہا کہ تم عجیب آدمی ہو ظفر اللہ خاں پاکستان حکومت کے نوکر ہیں اور اس
کے فوائد کو مد نظر رکھنا ان کا فرض منصبی ہے وہ اس کے کام کو چھوڑ کر تمہاری طرف توجہ کس
طرح کر سکتے ہیں اور فرض کرو کہ وہ پاکستان کے نوکر نہ بھی ہوتے تب بھی پاکستان مجموعہ افراد
اور قوم اور ملک کا نام ہے اور تم ایک شخص ہو ایک شخص خواہ کتنا بھی اہم ہو اس کے لئے قومی
ضرورتوں کو کس طرح نظر انداز کیا جا سکتا ہے یہ تمہارا اسوال بالکل غلط ہے اور میں ایسا کرنے کے
لئے تیار نہیں اس پر وہ مایوس ہو کے اٹھا اس کے اٹھتے ہی ایک گھو ڑالا یا گیا جو نہایت خوبصورت
اور بے عیب گھوڑا معلوم ہوتا ہے وہ لڑکا اس کے اوپر چڑھ گیا اور گھوڑے پر چڑھتے ہی اس کا
جسم بہت بڑا ہو گیا سینہ بڑا چوڑا ہو گیا پیٹ بڑا پھیل گیا غرض ایک غیر معمولی قسم کا جسیم آدمی
معلوم ہونے لگا گھوڑے پر بیٹھنے کے بعد بھی اس نے وہی بات پھر دہرانی چاہی اس پر میں نے
اسے کہا کہ تمہاری سمجھ کم ہے اگر تمہیں سمجھ ہوتی تو کم سے کم تم اتنا خیال کرتے کہ خلیفہ وقت
کے سامنے تم گھوڑے پر سوار ہو کر باتیں کر رہے ہو اس وقت پھر میرے دل میں خیال آیا کہ
اس میں تربیت کی کمی ہے ورنہ یہ لڑکا بہت سلیم الفطرت ہے کاش کہ اس کی اصلاح ہو جائے مجھے
پوری طرح یاد تو نہیں رہا لیکن غالبا جس وقت میں نے آخری بات کہی ہے وہ گھوڑے سے اتر آیا
اور اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔الفضل 18۔نومبر 1952ء صفحہ 3-2
563
نومبر 1952ء
فرمایا : میں نے دیکھا کہ ایک پہاڑی ہے مگر اس کے اوپر کوئی سبزہ اور گھاس نہیں لیکن وہ
جگہ خنک اور سرد ہے میرے دل میں خیال آیا کہ یہ جگہ لے کر ہم احمدی آبادی بسا دیں تو پہاڑ پر
آنے جانے میں جو وقت ہوتی ہے وہ دور ہو جائے میری تحریک پر بعض لوگوں نے اس جگہ پر
زمینیں لیں اور میں ذہن میں یہ سوچتا ہوں کہ اس جگہ پر بعض ٹکڑے صاف کر کے ان میں باہر
سے مٹی لا کر ڈلوا دی جائے اور اس جگہ پر درخت اگا دیئے جائیں اور سبزہ اگا دیا جائے تو یہ جگہ
خوشنما ہو جائے گی یہ خیال آتے ہی ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کچھ جگہوں پر خدا نے ایسا انتظام کر بھی
دیا ہے میں اس جگہ سے ہٹ کر ذرا پیچھے آیا تو ایک بہت بڑا مکان بنتے میں نے دیکھا جو کسی احمدی
کا ہے ایسا خیال پڑتا ہے کہ وہ چوہدری غلام مرتضی صاحب سیالکوٹی کا ہے جو ملتان میں رہتے ہیں
526
وہ باہر سے مٹی اٹھا اٹھا کے اس کی دیواروں کے ساتھ ڈلوار رہے ہیں مجھے دیکھ کر وہ آگئے اور
کہنے لگے کہ ہمارے لئے تو ضرورت ہے کہ کوئی جگہ الگ خرید کر وہاں مکان بنا ئیں یہ غیر احمدی
لوگ ہمارے اتنے دشمن ہیں کہ دیکھیں ہمیں مٹی بھی اٹھانے نہیں دیتے اور یہ ہماری
ہمسائگت کو بھی برداشت نہیں کر سکتے مجھے اس وقت رویا میں یہ معلوم ہوتا ہے کہ
چوہدری صاحب زیادتی کر رہے ہیں چنانچہ میں نے ان سے کہا کہ چوہدری صاحب غالبا آپ مٹی
ایک ایسی جگہ سے اٹھا رہے ہیں جہاں سے اٹھانے سے پبلک کو نقصان پہنچتا ہے اس لئے آپ کو
کمیٹی روکتی ہے پس آپ کو ان پر بدظنی نہیں کرنی چاہئے آخر کسی کام سے پبلک کو نقصان پہنچے
تو اس کو روکنا ہی اچھا ہوتا ہے اسی جگہ پر پاس ہی گھر کی مستورات بھی بیٹھی ہوئی ہیں میں ان سے
بات کر کے ان مستورات کے پاس آیا وہاں دو بچے کھیل رہے ہیں حضرت (اماں جان) وہاں ہیں
وہ ان بچوں کی طرف اشارہ کر کے کہتی ہیں کہ ان بچوں کو جانتے ہو ؟ میں کہتا ہوں ہاں! ہاں ! یہ
لڑکے چوہدری رحیم بخش کے رشتہ داروں کے لڑکے ہیں (نام پوری طرح یاد نہیں رہا غالبار حیم
بخش یا اس سے ملتا جلتا نام تھا اور وہ رشتہ دار راہوالی کے رہنے والے ہیں میرے چوہدری
رحیم بخش صاحب کہنے پر حضرت اماں جان) کے چہرے سے کچھ تعجب کے آثار ظاہر ہوئے کہ
گویا میں نام غلط لے رہا ہوں اور ساتھ ہی یہ بھی کہہ رہا ہوں کہ میں ان کو جانتا ہوں اس پر میں
نے جھٹ کہا کہ ہاں وہی چوہدری رحیم بخش جن کو چوہدری محمد شریف بھی کہتے ہیں منٹگمری والے
گویا خواب میں میں چوہدری محمد شریف صاحب کا دوسرا نام رحیم بخش بھی سمجھتا ہوں۔راہوالی
گوجرانوالہ کا ایک گاؤں ہے میرے علم میں تو چوہدری محمد شریف صاحب کی وہاں کوئی رشتہ
داری نہیں۔ممکن ہے کوئی پرانے زمانہ کی رشتہ داری ہو اور ممکن ہے راہوالی ضلع سیالکوٹ
میں بھی کوئی گاؤں ہو جہاں کے وہ اصل باشندے ہیں یا شاید اس کی کوئی اور تعبیر ہو۔راہوالی
کے معنے راستہ والے کے ہوتے ہیں۔صراط مستقیم کے معنی بھی اس میں پائے جاسکتے ہیں یہ بات
کر کے میں مستورات سے الگ ہوا تو چوہدری محمد شریف صاحب بھی آگے کھڑے ہیں اور ان
کے والد نواب محمد دین صاحب مرحوم بھی ہیں اور ساتھ ان کے چوہدری محمد شریف صاحب کی
والدہ مرحومہ یعنی نواب محمد دین صاحب مرحوم کی بیوی بھی ہیں نواب صاحب اچھے مضبوط
معلوم ہوتے ہیں اور ان کی بیوی اچھی جو ان معلوم ہوتی ہے چوہدری محمد شریف صاحب پر نظر