جون 1953ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
534
574
جون 1953
فرمایا : میں نے دیکھا کہ ایک جگہ پر میں چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب اور میرا لڑ کا مبارک
احمد ہے کچھ اور لوگ بھی ہیں چوہدری صاحب نے ذکر کیا کہ سنا ہے ہندوستان میں جوٹ بہت
پیدا ہونے لگ گئی ہے اور قیمتیں کم ہیں کچھ تجربتا ادھر منگوا کر دیکھنی چاہئے ایسا معلوم ہوتا ہے
کہ مرزا مبارک احمد ادھر ہندوستان میں رہ رہا ہے لیکن پاسپورٹ پر۔باشندہ پاکستان کا ہی ہے
لیکن میں نے چوہدری صاحب سے کہا ہے کہ سنا ہے کہ چار روپے من وہاں کچی جوٹ آتی ہے
یہ خواب کی بات ہے ورنہ نہ مجھے جوٹ کی قیمت معلوم ہے اور نہ فروخت کا طریق معلوم ہے)
اور اس پر دو روپے کے قریب کرایہ ریل وغیرہ خرچ آکر چھ روپے من ہو جاتی ہے اور آٹھ
روپے پر بکتی ہے اس پر مبارک احمد نے کہا میری پاسپورٹ کی مدت تو ختم ہو رہی ہے اور شاید
مجھے وہاں سے آنا پڑے گا۔میں کوشش کروں گا کہ اور مہلت مل جائے اور میں سودا کر سکوں
اس پر آنکھ کھل گئی۔اس خواب کے دیکھنے کے تھوڑی دیر بعد میں نے دیکھا کہ ایک مجلس ہے اس میں چند
دوست بیٹھے ہیں مگر نام لکھنا ٹھیک نہیں میں نے ان کو دیکھ کر ادھر کا رخ کیا ایک صاحب نے ہاتھ
میں کوئی چیز پکڑی ہوئی ہے اور انہوں نے دوسرے صاحب کو اشارہ کیا ہے جیسے کوئی یہ کہتا ہے
کہ آپ کام جاری رکھیں اس دوسرے شخص کے ہاتھ میں کوئی موٹی سی چیز پکڑی ہوئی ہے یوں
معلوم ہوتا ہے جیسے تاش کی گڑی ہے انہوں نے اس میں سے پتے نکال کر چار پانچ آدمیوں کے
آگے ڈالنے شروع کئے ہیں۔حیران ہو تا ہوں کہ انہوں نے یہ کام شروع کیا ہے اس پر میری
آنکھ کھل گئی۔اس میں ہمارے اور ہمارے مخالفوں کے درمیان مقابلہ کی طرف اشارہ تھا۔بعض دفعہ ظاہر
مکروہ دکھایا جاتا ہے مگر حقیقت اچھی ہوتی ہے۔المصلح 27۔جون 1953ء صفحہ 4
جون 1953ء
575
فرمایا : میں نے دیکھا کہ ملکہ الزبتھ کی تاجپوشی کے لئے ایک مچان بنایا گیا ہے اس پر ہلکے آسمانی
535
رنگ کا جو فیروزی رنگ سے مشابہ معلوم ہوتا ہے روغن کیا گیا ہے۔وہ مچان زمین سے اتنا اونچا
ہے کہ سینہ کے اوپر کے حصہ تک آتا ہے اور اس پر لکڑی کا سائبان ہے جو لکڑی کے کھمبوں پر
کھڑا ہے سائبان اور کھمبوں کا بھی وہی رنگ ہے جو کہ مچان کا ہے میں اس کے پاس کھڑا ہوں اور
حیران ہوں کہ مچان اتنا اونچا کیوں بنایا گیا ہے اس پر چڑھنا تو مشکل ہے میں نے دیکھنا چاہا کہ اس پر
آسانی سے چڑھا جا سکتا ہے یا نہیں تو معلوم ہوا کہ مشکل سے ہی چڑھا جا سکتا ہے اتنے میں ملکہ
الزبتھ آئیں اور دونوں ہاتھ مچان پر ٹیک کر اور زور دے کر اوپر چڑھ گئیں اور جس طرف لوگوں
کے بیٹھنے کی جگہ ہے اس طرف منہ کر کے انہوں نے ایک کتاب اٹھائی اور اس کی ورق گردانی
کرنے لگیں میں نے دیکھا کہ وہ کتاب میری کتاب " احمد بیت " ہے ملکہ نے مجھے مخاطب کر کے کہا
یہ کتاب مجھے آپ کی جماعت نے تاجپوشی کے تحفہ کے طور پر دی ہے میں نے ورقوں پر نظر ڈالی
تو وہ کتاب ہاتھ کی لکھی ہوئی معلوم ہوتی ہے اور غالباً اس کے آخر میں میرے دستخط ثبت ہیں۔میں خیال کرتا ہوں کہ ہاتھ کی لکھی ہوئی کتاب کا پڑھنا مشکل ہو گا تاجپوشی کا تحفہ دینے والے
دوست بہتر ہو تا چھپی ہوئی کتاب دیتے اور غالبا میں نے اس خیال کا اظہار بھی کیا کیونکہ ملکہ
انگلستان نے مجھے دیکھ کر کہا کہ ہاتھ کی لکھی ہوئی کتاب اچھی ہے میری لائبریری میں ہاتھ کے
لکھے ہوئے اس قسم کے نسخے کم ہیں۔یہ کتاب میں نے دیکھا کہ کتاب کی سائز کی نہیں بلکہ
تصویروں کے البم کی شکل کی ہے یعنی عرضا لمبی ہے اور طولاً چھوٹی ہے اس کے بعد میں نے دیکھا
کہ ملکہ انگلستان اس مچان سے اتر کر ایک میدان میں آگئیں جہاں بہت سے مہمانوں کے لئے
کرسیاں لگی ہوئی ہیں اور وہ اس کے صدر میں بیٹھ گئیں اور پھر یکدم اٹھ کر اس جگہ کے
پچھواڑے میں آکر کسی شخص کو آواز دینے لگیں جو بظا ہر نو کر معلوم ہوتا ہے جون یا جیمس جیسا
اس کا نام ہے کتاب ”احمدیت ان کے ہاتھ میں پکڑی ہوئی ہے وہ اس شخص کو کہتی ہیں یہ کتاب
لے جاؤ اور میرے بیٹھنے والے کمرہ کی میز پر رکھ دو میں اسے پڑھنا چاہتی ہوں اس وقت ان کی
شکل بدل گئی ، قد لمبا ہو گیا لیکن جسم پہلے سے بھی دبلا ہو گیا اور رنگ سرخی مائل ہو گیا جیسا کہ
خاص عمر میں جاکر سفید رنگ کی عورتوں کا ہو جاتا ہے اس وقت میرے دل میں خیال آیا کہ یہ ملکہ
آب
وکٹوریہ * ہیں۔المصلح 27۔جون 1953ء صفحہ 3
یہ رویا تاجپوشی سے کوئی تین چار دن پہلے کی ہے (مرتب)