16 جون 1953ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
536
576
جون 1953ء
فرمایا : آٹھ دس جون کی بات ہے کہ ساری رات میری زبان پر یہ مصرعہ جاری رہا کہ
الٹی پڑ گئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیا
یہ یاد نہیں رہا لفظ ” ہو گئیں" تھایا ” پڑ گئیں " بار بار اس مصرعہ کے جاری ہونے پر میرے
دل میں گھبراہٹ پیدا ہوئی کہ یہ ہمارے لئے انداری پیغام نہ ہو تو تہجد کے وقت میں یہ انکشاف
ہوا کہ یہ انذاری پیغام نہیں ہے جس کے دو ہی معنی ہو سکتے ہیں یا تو کسی شخص کی عارضی مصیبت
کی طرف اشارہ ہے یا ہمارے بعض مخالفوں کی طرف اشارہ ہے۔المصلح 27۔جون 1953ء صفحہ 3
577
جون 1953ء
فرمایا : چودہ اور پندرہ جون کی درمیانی رات کو متواتر اور بڑے زور سے یہ الہام دیر تک
ہوتا رہا
أيْنَمَا وُ جِدُوا أَخِذُوا وَتُقِفُوا وَقتِلُوا تَقْتِيلاً
شاید کئی درجن بار یہ الفاظ جاری ہوئے اس فقرہ کے قریباً تمام الفاظ قرآن کریم کے ہیں اور
دو مختلف آیات کے الفاظ جوڑ کر بتغیر قلیل یہ فقرہ بنا ہوا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ جہاں کہیں
بھی وہ لوگ جن کا ذکر اس الہام میں ہے پائے جائیں گے پکڑے جائیں گے اور پھر گرفت کو ان پر
اور بھی مضبوط کر دیا جائے گا اور آخر میں وہ بالکل تباہ و برباد کر دیئے جائیں گے واللہ اعلم یہ کس
گروہ کی طرف اشارہ ہے اگر تو یہ کسی سیاسی صاحب اقتدار لوگوں کی طرف اشارہ ہے تو پھر اس
کے الفاظ ظاہر پر دلالت کرتے ہیں اور اس فقرہ کے الفاظ تشبیہہ اور استعارہ کے رنگ میں
ہیں تو پھر گرفتاری اور قتل وغیرہ سے مراد محض شکست اور ناکامی کے ہیں۔وَاللهُ أَعْلَمُ
بِالصَّوَاب المصلح 27 جون 1953ء صفحہ 2
16 جون 1953ء
578
فرمایا : میں نے دیکھا کہ گویا قادیان کا نظارہ میرے سامنے ہے اور جس مکان میں میں ہوں
537
وہاں سے مجھے وہ نظر آرہا ہے مجھے یوں معلوم ہوا کہ کسی جگہ تیز آگ لگی ہوئی ہے میں نے ادھر
جھانکا اور یوں معلوم ہوا جیسے آگ کے شعلوں کی وجہ سے دن کی سی روشنی ہو رہی ہے میں نے
دیکھا کہ دھواں بڑی تیزی سے اٹھ رہا ہے اور ایک مکان پر دو شخص ربڑ کی بڑی بڑی نلکیاں
پکڑے ہوئے کھڑے ہیں اور دھوئیں پر ڈال رہے ہیں میں ان کو دیکھ کر کہتا ہوں کہ یہ میرے
ہی مکان ہیں جو میرے بچوں کے ہیں جہاں یہ آگ لگی ہوئی ہے اور شہتوت بیدانہ کے درختوں
کے پاس جو مکان ہیں وہاں یہ آگ لگی ہوئی ہے اور پھر تعجب سے کہتا ہوں کہ یہ لوگ ربڑ کی نلکی
سے پٹرول ڈال رہے ہیں لیکن تعجب ہے کہ بجائے آگ لگنے کے آگ بجھ رہی ہے ایسا معلوم
ہوتا ہے کہ مکانوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا کیونکہ چھتیں بالکل سلامت نظر آ رہی ہیں جو لوگ
آگ بجھا رہے ہیں ان میں سے ایک بھائی عبد الرحمان صاحب قادیانی معلوم ہوتے ہیں جو اس
وقت قادیان میں ہی رہتے ہیں دیکھتے دیکھتے یوں معلوم ہوا کہ جیسے وہ روشنی جو پہلے آگ سے پیدا
ہوئی تھی ختم ہو گئی ہے لیکن اس کی جگہ پر ایسی روشنی ظاہر ہے جیسے دن کی ہوتی ہے اور تمام جو
بالکل روشن ہے اور نہایت خوبصورت روشنی ہے اور اس قسم کی روشنی ہے جیسی کہ نورانی
روشنی ہوتی ہے دھوپ کی تمازت نہیں ہے آنکھوں کو طراوت بخشتی ہے یہ دیکھتے ہوئے کہ
آگ بجھ گئی ہے۔بھائی عبدالرحمان صاحب نے وہ ربڑ کی نالی جس سے پٹرول پھینک رہے تھے
ہاتھ سے چھوڑ دی ہے اور وہ چھت پر گر گئی ہے اس کے بعد وہ چھت کی دوسری طرف جس
طرف صحن ہے ادھر اس نیت سے گزرے ہیں کہ اس صحن میں اتریں مجھے وہ صحن بھی نظر آ رہا
ہے بڑا صاف شفاف ہے جب وہ صحن میں اتر کر آگئے ہیں تو میں نے دیکھا کہ شیخ عبدالرحیم
صاحب نو مسلم جو سکھوں سے مسلمان ہوئے ہیں اور جو دیر تک قادیان رہ کر حال میں ہی واپس
آئے ہیں وہ اس مکان کی دیوار کے پاس کھڑے ہیں جس میں میں ہوں مجھے ان کی شکل تو نظر
نہیں آتی آواز پہچانتا ہوں انہوں نے بھائی عبد الرحمان صاحب سے مخاطب ہو کر کہا آگ بجھ گئی
ہے تو میرے بھائیوں کو بھی اندر سے نکال لو۔اس آواز کو سن کر صحن سے پرے جو دو سرا مکان
ہے اس میں سے آواز آئی کہ ہم آرہے ہیں اور اس کے ساتھ ہی دو نوجوان بہت خوبصورت
لیکن داڑھیاں مسلمانوں کی طرح تراشی ہو ئیں سکھ قوم کے فرداچھے لباس میں باہر نکلے وہ باہر
نکل کے چھت کی طرف جانے لگے اس پر شیخ عبدالرحیم صاحب نے آواز دی کہ تم لوگ میری