18/17 نومبر 1953ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
539
احسانات ان پر تھے اعلیٰ تمدن اور بہترین اقتصادی تعلیم انہیں دی گئی تھی اور رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم نے اس پر عمل کر کے بھی دکھا دیا تھا پھر بھی وہ گر گئے اور ان کی حالت خراب ہو
گئی۔یہ نوٹ انگریزی میں لکھے ہوئے تھے لیکن عجیب بات یہ کہ جو انگریزی لکھی ہوئی تھی وہ
بائیں طرف سے دائیں طرف کو نہیں لکھی ہوئی تھی بلکہ دائیں سے بائیں طرف کو لکھی ہوئی
تھی لیکن پھر بھی میں اسے پڑھ رہا تھا گو وہ خراب کی لکھی ہوئی تھی اور الفاظ واضح نہیں تھے۔بهر حال کچھ نہ کچھ پڑھ لیتا تھا اس میں سے ایک فقرہ کے الفاظ قریباً یہ تھے۔There
reasons
were the
for it۔There temperament
becoming Morbid and anarchical۔یہ فقرہ بتا رہا تھا کہ مسلمانوں پر کیوں تباہی آئی اس فقرہ کے یہ معنے ہیں کہ وہ خرابی جو مسلمانوں
میں پیدا ہوئی اس کی وجہ یہ تھی کہ مسلمانوں کی طبائع میں دو قسم کی خرابیاں پیدا ہو گئی تھیں ایک
یہ کہ وہ ماریڈ (Morbid) ہو گئے تھے ان نیچرل (Un-natural) اور ناخوشگوار ہو گئے تھے
اور دوسرے ان کی ٹنڈنسیز (Tendencies) انار کیکل (Anarchical) ہو ہو گئی
تھیں میں نے سوچا کہ واقعہ میں یہ دونوں باتیں صحیح ہیں۔الفضل یکم اپریل 1964ء صفحہ 3۔(نیز دیکھیں۔تفسیر کبیر جلد پنجم حصہ سوم صفحہ نمبر 166
580
1817۔نومبر 1953ء
فرمایا : 17 یا 18 نومبر 1953ء کی بات ہے کہ میں نے رویا میں دیکھا کہ میں ایک جگہ پر ہوں
میاں بشیر احمد صاحب اور درد صاحب میرے ساتھ ہیں کسی شخص نے مجھے ایک لفافہ لا کر دیا اور
کہا کہ یہ چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کا ہے میں نے اس لفافے کو کھولے بغیر یہ محسوس کیا کہ
اس میں کسی عظیم الشان حادثے کی خبر ہے جو چوہدری صاحب کی موت کی شکل میں پیش آیا ہے یا
کوئی اور بڑا حادثہ ہے میں نے درد صاحب سے کہا لفافہ کو جلدی کھولو اور اس میں سے کاغذ نکالو
درد صاحب نے لفافہ کھولا اس میں بہت سے کاغذ نکلتے آتے تھے لیکن اصل بات جس کی خبردی
گئی تھی نظر نہیں آتی تھی آخر کا ر لفافہ میں صرف ایک دو کاغذ رہ گئے لیکن اصل خبر کا پتہ نہ لگا۔میاں بشیر احمد صاحب نے کہا۔پتہ نہیں چوہدری صاحب کے دماغ کو کیا ہو گیا ہے وہ ایک اہم خبر
540
لکھتے ہیں لیکن اسے اچھی طرح بیان نہیں کرتے میں نے کہا گھبراہٹ میں ایسا ہو ہی جاتا ہے اس پر
لفافہ میں دو کاغذ جو باقی رہ گئے تھے ان میں سے ایک کاغذ کو میں نے باہر کھینچا تو وہ ایک فہرست تھی
لیکن اصل واقعہ کا اس سے پتہ نہیں لگتا تھا اس فہرست میں ایک سے پہلے ملک لکھا تھا اور آخر
میں محمد لکھا تھا درمیانی لفظ پڑھا نہیں جاتا تھا اس سے اتنا تو پتہ لگتا تھا کہ واقع میں کوئی اہم خبر ہے
لیکن اصل واقعہ کا پتہ نہیں لگتا تھا پھر لفافہ میں سے ایک اور شفاف کاغذ نکلا جو
Tracing Paper تھا میں اسے دیکھنے لگا اور میں نے کہا یہ خبر ہے جو چوہدری صاحب نے ہم
تک پہنچانی چاہی ہے مگر بجائے کوئی واقعہ لکھنے کے اس کاغذ پر ایک لکیر کھینچی ہوئی ہے اور میں
سمجھتا ہوں کہ یہ ایک ہوائی جہاز ہے جو مشرق سے مغرب کی طرف جا رہا ہے آگے جا کر وہ لکیر
یکدم اور اریوی صورت میں نیچے آجاتی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ جہاز یکدم نیچے آگیا ہے۔اس جگہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ رکا اور معا "Crashed" کا لفظ میرے سامنے آجاتا ہے نیز معا
سمندر میرے سامنے آجاتا ہے اس میں ہلکی ہلکی بریں ہیں میں خواب میں کہتا ہوں کہ نہ معلوم
چوہدری صاحب کو تیرنا آتا ہے یا نہیں۔خدا کرے اس حادثہ کی خبر معلوم کر کے کسی حکومت نے
ہوائی جہاز یا کشتیاں بچانے کے لئے بھیج دی ہوں تاکہ چوہدری صاحب اور دوسرے لوگ بیچ
جاویں۔جب میں نے یہ رویا دیکھی تو اس وقت تقریباً دو بجے رات کا وقت تھا۔جب میں نے رویا
دیکھی تو چوہدری صاحب امریکہ پہنچ چکے تھے اور میں نے رویا میں یہ نظارہ دیکھا تھا کہ چوہدری
صاحب مشرق سے مغرب کو جار ہے ہیں اگر وہ امریکہ سے پاکستان آرہے ہوتے تو یہ سفر مشرق
سے مغرب کو نہ ہو تا بلکہ مغرب سے مشرق کو ہوتا پھر میں نے رویا میں یہ دیکھا تھا کہ چوہدری
صاحب خود ہی اس حادثہ کی خبر دے رہے ہیں اور یہ بات سمجھ میں نہیں آتی تھی کہ اگر اس
حادثہ میں ان کی جان کا نقصان ہے تو وہ اس کی خبر کیسے دے رہے ہیں میں نے اس خواب کی تین
تعبیریں کیں اول یہ کہ کوئی حادثہ چوہدری صاحب کو سخت مہلک پیش آنے والا ہے اور
خدا تعالیٰ انہیں اس سے بچالے گا کیونکہ وہ خود اس حادثہ کے متعلق تبھی خبر دے سکتے ہیں جب
وہ محفوظ ہوں دوسرے میں نے یہ تعبیر کی کہ اس دن ملک غلام محمد صاحب گورنر جنرل سفر پر
روانہ ہو رہے تھے شاید انہیں کوئی حادثہ پیش آجائے۔میں نے ملک اور محمد کے الفاظ دیکھے تھے
541
بیچ میں ایک لفظ اور بھی تھا جو پڑھا نہیں گیا میں نے خیال کیا کہ شاید اس سے ملک غلام محمد صاحب
مراد ہوں کیونکہ ان کے نام سے پہلے بھی ملک اور آخر میں محمد کا لفظ آتا ہے اور چوہدری صاحب
کے دوست کا صدمہ خود انسان کا اپنا صدمہ کہلاتا ہے چنانچہ میں نے صبح انہیں تا ر دیدی چونکہ وہ
احمدی نہیں ہیں اس لئے میں نے یہ نہ لکھا کہ میں نے رویا دیکھی ہے بلکہ صرف یہ لکھا کہ آپ
سفر پر جا رہے ہیں میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ اس سفر کے دوران میں آپ کو حفاظت میں
رکھے۔تیسرے چونکہ چوہدری صاحب مغرب میں پہنچ چکے تھے اور پاکستان کی طرف سفر کرتے
ہوئے انہوں نے مغرب سے مشرق کو آنا تھا اور پھر حادثہ کی خبر بھی انہوں نے خود ہی دی تھی اس
لئے میں نے خیال کیا کہ شاید اس سے یہ مراد ہو کہ جو خاص کام مرا کو وغیرہ کی خدمت کا وہ کر
رہے تھے اس میں انہیں ناکامی ہو بہر حال میں نے ایک بکر ابطور صدقہ ذبح کروا دیا اور چوہد رہی
صاحب کو بھی خط لکھا کہ وہ خود بھی صدقہ دے دیں چنانچہ انہوں نے بھی صدقہ دے دیا اور ہم
نے دعائیں جاری رکھیں۔چوہدری صاحب خیریت سے کراچی پہنچ گئے اور اس قسم کا کوئی حادثہ
انہیں پیش نہ آیا۔کراچی سے پنجاب آئے تو یہ سفر بھی خیریت سے گزر گیا لیکن جب کراچی واپس
گئے تو رستہ میں اس گاڑی کو جس میں چوہدری صاحب سفر کر رہے تھے خطرناک حادثہ پیش آیا
اور انڈین ریڈیو پر جب یہ خبر نشر ہوئی تو اس کے متعلق Crashed کا لفظ ہی استعمال کیا گیا۔گاڑی پیٹرول کے ڈبوں سے ٹکرا گئی اور ایسا خطرناک حادثہ پیش آیا کہ ایک احمدی دوست نے
مجھے لکھا کہ میں سمجھتا تھا کہ خدا تعالیٰ کا عذاب آگیا۔جس جگہ پر یہ واقعہ ہوا چوہدری صاحب کے
خط سے معلوم ہوتا ہے کہ اس سے دس دس میل تک پکی سڑک نہیں ہے صرف ریل کی پٹڑی
گزرتی ہے اس لئے امداد کے لئے اس جگہ تک کوئی موٹر نہیں آسکتی تھی اس طرح وہ جگہ
جزیرے کی طرح تھی میں سمجھتا ہوں کہ رویا میں ہوائی جہاز کا دکھایا جاتا اور واقعہ ریل میں ہونا
اور پھر یہ گاڑی بھی مشرق سے مغرب کو جارہی تھی اور اسی طرح دوسری باتوں کا ہونا بتا تا ہے کہ
یہ ایک تقدیر مبرم تھی لیکن خدا تعالیٰ نے ہماری دعاؤں کو سن کر اس حادثہ کو بجائے ہوائی جہاز
کے ریل میں بدل دیا ہوائی جہاز میں ایسا حادثہ پیش آجائے تو اس سے بچنا مشکل ہوتا ہے شاذ ہی
کوئی شخص اس قسم کے حادثے سے بچتا ہے لیکن یہی حادثہ ریل میں پیش آجائے تو اس سے کسی
انسان کا بچ جانا ممکن ہے اور پھر وہ ریل مشرق سے مغرب کو جارہی تھی جب میں نے اخبار میں وہ
3