غالباََ فروری1954ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
543
ہٹانے لگا (ممکن ہے اس خواب سے ان دو شخص کی طرف اشارہ ہو جو حملہ کی نیت سے ناصر آباد
گئے تھے اور جس کے متعلق قوی گنجائش شبہ کی تھی کہ مودودی پارٹی سے ان کا تعلق تھا) الفضل
26 ستمبر 1954ء صفحہ 3
غالبا فروری 1954ء
583
فرمایا : میں نے دیکھا کہ قادیان میں ایک نیا لنگر خانہ بنا ہے نہایت وسیع اور شاندار ہے میں
اس کے معائنہ کے لئے گیا ہوں۔سامان کا کمرہ اتنا وسیع ہے کہ بندرگاہوں کے بڑے گودام بھی
اس کے سامنے بیچ معلوم ہوتے ہیں کوئی دو اڑھائی سو گز لمبا اور کوئی ڈیڑھ سو گز چوڑا وہ کمرہ ہے
سامان کو گردو غبار سے بچانے کے لئے چھت سے زنجیروں سے بندھے ہوئے پھٹے لٹکے ہوئے
ہیں جن پر اجناس کی بوریاں دھری ہیں شاید لاکھوں کی ضیافت کا سامان ہے اس کے علاوہ دور
تک بتنوروں اور چولھوں کے لئے جگہ بنی ہوئی اور دیگر اشیاء کے سٹور ہیں ایک بڑے قصبہ کے
برابر وہ لنگر خانہ ہے اس وقت میں کہتا ہوں کہ موجودہ ضرورتوں کے مطابق میں نے یہ لنگر خانہ
بنوایا ہے جب ضرورت بڑھ جائے گی میں اسے اور بڑھا دوں گا اس وقت معا مجھے خیال آیا کہ
اور جگہ کہاں ہے مگر پھر ذہن میں آیا کہ اور جگہ ہے اور اس لنگر کو اس طرف بڑھایا جا سکتا ہے۔الفضل 24 ستمبر 1954ء صفحہ 3
غالبا فروری 1954ء
584
فرمایا : میں نے دیکھا کہ میں انکوائری کمیشن کے ہال میں ہوں (گواہی کے بعد کی رؤیا ہے)
اس وقت مجھ پر پیچھے سے ایک شخص نے حملہ کیا ہے اور میں گر گیا ہوں اس کا نام میں جانتا ہوں مگر
میں سمجھتا ہوں کہ اس کے ساتھ کوئی اور آدمی بھی ہے اسے میں نہیں جانتا مگر قیاس سے اس کا
نام تجویز کرتا ہوں حملہ آور نے یہ دیکھ کر کہ میرے حملہ سے یہ مرے نہیں بھاگ کر کوئی اور
ہتھیار لانا چاہا اور مجھے چھوڑ کر پیچھے ہٹاتب میں اٹھ کر تیزی سے ایک دروازے کی طرف گیا اور
اس دروازہ سے باہر آکر دروازہ بند کر کے اینٹوں پر جو باہر نکلی ہوئی ہیں بیٹھ گیا لیکن جگہ اتنی
چھوٹی ہے کہ میں لٹکا ہوا ہوں۔
544
سامنے ایک پولیس کا افسر ہے اس نے آنکھ سے ایک اور شخص کو جو وکیل معلوم ہوتا ہے
اشارہ کیا کہ ذرا ان کی نگرانی رکھو۔اتنے میں مجھے معلوم ہوا کہ عدالت میں میرے اس طرح
نکلنے پر ہتک عدالت کا سوال اٹھایا گیا ہے اور شیخ بشیر احمد صاحب اس اعتراض کا جواب دے رہے
ہیں مجھے ان کی آواز آئی کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ میرے موکل پر اس عدالت میں حملہ کیا گیا اور
اسے گرا دیا گیا مگر جب وہ اپنی حفاظت کے لئے کمرہ سے باہر نکل گیا تو اسے ہتک عدالت کا نام دیا
جاتا ہے جب ان کی یہ آواز آئی تو اس پولیس افسر نے جو میرے ساتھ بیٹھا تھا پھر آنکھ سے
دوسرے شخص کو اشارہ کیا جس کا میں یہ مطلب سمجھا کہ اب ان کی نگرانی کی ضرورت نہیں اس
وقت میں اتر کر بازار میں چل پڑا ہوں تاکہ گھر جاؤں وہ شخص جسے پولیس افسر نے میری نگرانی پر
مقرر کیا تھا معلوم ہوتا ہے وکیل ہے اور شریف الطبع ہے وہ میرے ساتھ چل پڑا مگر نیک نیتی سے
یعنی میری حفاظت کی نیت ہے۔کچھ دور چلنے پر مجھے معلوم ہوا کہ کچھ اور احمدی ساتھ ہیں اور
آگے آگے چل رہے ہیں میں نے اس کھلی جگہ پہنچ کر یہ خیال کیا کہ لوگ اس شخص کو میرے
ساتھ دیکھ کر اس کے مخالف ہو جائیں گے اسے کہا کہ آپ جائیں ہم لوگ تو ایسی مخالفت کے
عادی ہیں آپ کو میرے ساتھ دیکھ کر لوگ آپ کے بھی مخالف ہو جائیں گے اس پر وہ شخص
حقارت کی ہنسی ہنسا اور کچھ ایسی بات کی کہ میں حق کے لئے لوگوں کی مخالفت کی پرواہ نہیں کرتا
چونکہ آپ کو خطرہ ہے اس لئے میں ساتھ ہوں تھوڑی دور سڑک پر چل کر شہر کی گلیاں آگئیں
اور میں چند دوستوں کے ساتھ ادھر کو مڑ گیا۔یہ رویا حملہ سے ایک ماہ پہلے کی ہے اور بعض دوستوں کو سنادی گئی تھی اس وقت جو لوگ
مسجد میں تھے انہوں نے بتایا کہ حملہ کے معابعد ایک شخص مسجد سے نکل کر بھا گا جس سے معلوم
ہوتا ہے کہ حملہ آور کا کوئی اور ساتھی بھی تھا جو نتیجہ کی رپورٹ لینے کے لئے ساتھ آیا تھا یا الگ
بھجوایا گیا جب اس نے دیکھا کہ حملہ پوری طرح کامیاب نہیں ہوا تو وہ بھاگا اس کے بعد بعض
دوستوں نے رپورٹ کی کہ ایک جیپ جس میں بعض مودودی لوگ تھے چنیوٹ کے پاس کھڑی
ہوئی دیکھی گئی جو حملہ کے ایک گھنٹہ کے بعد وہاں سے لاہور کی سڑک پر روانہ ہو گئی بعض واقف
کاروں نے یہ بھی بتایا کہ حملہ آور کے تعلقات بعض مودودی مولویوں سے بھی تھے) الفضل 26۔تمبر 1954ء صفحہ 4