غالباََجولائی 1954ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
546
587
غالبا جولائی 1954ء
فرمایا : میں نے دیکھا کہ ایک مجلس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہیں میں ہوں اور کچھ
اور دوست ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام آمنے سامنے دو زانو بیٹھے ہیں اتنے میں ایک
شخص آیا جو ہندوستانی معلوم ہوتا ہے اس نے آکر حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے اجازت لی
کہ میں کچھ سنانا چاہتا ہوں آپ کی اجازت سے اس نے اپنے فارسی اشعار سنانے شروع کئے۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بڑا قادر الکلام شاعر ہے پہلے اس نے قصیدہ سنایا جس میں حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کے مناقب بیان کئے گئے ہیں کچھ میری مدح کی گئی ہے اس تمام عرصہ میں میں
اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام آمنے سامنے دو زانو بیٹھے رہے لیکن باقی لوگ شاعر کی طرف
منہ کر کے بیٹھ گئے۔پہلے قصیدہ کے ختم ہونے کے بعد اس نے پھر اجازت لی اور اجازت سے پھر
ایک قصیدہ سنانا شروع کیا وہ بھی فارسی میں تھا اور اس میں بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام
مخاطب تھے اس کا مضمون کچھ اس قسم کا تھا کہ آپ کو اللہ تعالیٰ نے دنیا کی ہدایت اور اس کو
روشنی پہنچانے کے لئے مامور کیا اور آپ کا لایا ہوا نور دنیا میں مختلف گوشوں میں پھیل گیا پھر وہ
متعدد ممالک کا نام لیتا ہے اس کے بعد وہ اس مضمون سے گریز کرتا ہوا ادھر آتا ہے کہ کاٹھیاواڑ
(یا ایسا کوئی علاقہ اس نے ہندوستان کا بتایا ہے ) کہ وہاں میں گیا اور وہاں لوگ آپ کے نام سے
واقف تھے اور آپ کی تعلیم کسی تک نہیں پہنچی تھی آخر میں چند شعر آپ کو غیرت دلانے کے
لئے تھے اور ان کا مضمون یہ تھا کہ اے مسیح موعود کیا آپ اس علاقہ کے لئے مبعوث ہی نہیں
ہوئے تھے یا آپ کے پیغام کو اس علاقہ میں ناکامی ہوئی جب وہ آخری شعر پڑھنے لگا تو مجلس مسحور
ہو گئی اور خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی متاثر نظر آتے تھے اور بار بار ذکر الہی کرتے تھے
اس کے بعد پھر اس نے مزید کلام پڑھنے کی اجازت لی اور پھر ایک فارسی نظم پڑھنی شروع کی جس
میں احمد یہ جماعت مخاطب تھی اشعار کا مطلب یہ تھا کہ احمد یو! اللہ تعالیٰ نے انسان کو پیدا کیا اور
تقومی طہارت اور پرہیز گاری کا مادہ اس میں رکھا اور اگر وہ غلطی کر بیٹھے تو تو بہ اور استغفار اور
خدا سے معافی مانگنے کی طاقت اور رغبت اس میں پیدا کی لیکن لومڑی میں اس نے یہ خصلتیں
نہیں رکھیں۔میں دیکھتا ہوں کہ ایک لومڑی تمہارے اندر داخل ہو گئی ہے اور بہت ہی تو بہ
547
استغفار اور انابت الی اللہ کا اظہار کرتے ہوئے تمہارے اندر رسوخ پیدا کر رہی ہے اور تم اس
کے اظہار خیالات پر خوش ہو حالانکہ تم نہیں جانتے کہ جو مادہ خدا تعالٰی نے اس میں پیدا ہی نہیں
کیا اس کا اظہار اس سے کس طرح ہو سکتا ہے یہ مادہ تو انسانوں میں پیدا کیا گیا ہے اگر انسان ایسی
باتیں ظاہر کریں تو تم دھوکے میں آسکتے ہو کہ شاید یہ وہی ہو لیکن اگر ایک لومڑی ایسی باتیں
کرے تو پھر دھو کا لگنا ممکن ہی کیسے ہو سکتا ہے کیونکہ جو چیز خدا تعالیٰ نے پیدا ہی نہیں کی وہ اس
سے کس طرح ظاہر ہو سکتی ہے۔اس وقت یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ تمثیلی زبان میں جماعت میں ہونے والے کسی فتنہ کا ذکر کر
رہا ہے اور بتاتا ہے کہ عارضی طور پر تبدیلی ظاہر کرنے والوں کو مستقل اور مجرب لوگوں پر ترجیح
کس طرح دی جا سکتی ہے وہ تبدیلی کتنی بھی شاندار نظر آئے بہر حال اس میں منافقت کا امکان
موجود ہے لیکن ایک مستقل وفاداری اور نیکی خواہ بظاہر چھوٹی ہی نظر آئے وہ زیادہ قابل اعتبار
ہوتی ہے۔ہاں مجھے یاد آیا کہ اس رویا کے شروع میں میں نے دیکھا کہ کسی سرکاری افسر نے کوئی تقریر
ایسی کی ہے جس میں احمدیت پر کچھ اعتراضات ہیں اس کو سن کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام
ایک پبلک فون کی جگہ پر چلے گئے ہیں اور فون پر اس کی تردید شروع کی ہے مگر بجائے آپ کی
آواز فون میں جانے کے ساری دنیا میں پھیل رہی ہے اس فون میں آپ نے سب اعتراضوں کو
رد کیا ہے جو اس افسر کی طرف سے کئے گئے ہیں۔الفضل 5۔اکتوبر 1954ء صفحہ 3
فرمایا : اس رویا میں جس لومڑی کا ذکر ہے اس کی شرارتوں کے متعلق جو گواہیاں مل رہی
ہیں وہ 1953ء اور 1954ء کے زمانہ سے مل رہی ہیں بعضوں نے کہا ہے کہ شاید یہ لومڑی اللہ
رکھا ہو لیکن اللہ رکھا تو کسی شمار و قطار میں نہیں اس سے جماعت کے آدمی کہاں دھوکا کھا سکتے
ہیں اس سے تو سوائے چند بیوقوفوں کے جماعت میں کوئی دھوکا نہیں کھا سکتا۔یہ لو مڑکی تو وہی
ہے جو پدرم سلطان بود کا نعرہ لگاتی پھرتی ہے بہر حال یہ خواب دوبارہ الفضل میں شائع کی جاتی ہے
تا کہ دوست اس کو پڑھ کر دیکھ لیں کہ اللہ تعالیٰ نے 1954ء میں کتنا زبردست غیب مجھ پر ظاہر
کیا ہے دو چار دن کے بعد ہم ایک دوسری رویا شائع کریں گے جو 1950 ء میں ظاہر کی گئی اور
جس میں اس لومڑی کی تعیین بھی کر دی گئی ہے اس کو پڑھ کر دوستوں کو معلوم ہو جائے گا کہ ہمارا