30 اگست 1954ء

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

548
خدا کیسا غیب دان خدا ہے اور کوئی چیز اس کی نظر سے پوشیدہ نہیں اور وہ اپنے بندوں کو واقعہ
کے ظاہر ہونے سے سالوں پہلے خبردار کر دیتا ہے۔الفضل 5۔ستمبر 1956 ء صفحہ 3
اگست 1954ء
588
فرمایا : اگست کے شروع میں الہام ہوا رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبِّينِي صَغِيراً (سوره
بنی اسرائیل : (25) اے خدا! میرے والدین پر رحم کر کہ جس طرح انہوں نے مجھے ایسی عمر میں
پالا تھا جب میں کسی کام کے قابل نہ تھا یعنی اب جبکہ وفات کے بعد وہ نئے اعمال سے محروم ہو
گئے ہیں جس طرح میں بچپن میں اعمال سے محروم تھا تو اس وقت جو انہوں نے میری خدمت کی
تھی اب اس کے بدلہ میں تو ان کی مدد کر۔الفضل 5۔اکتوبر 1954 ء صفحہ 3-4
589
اگست 1954ء
فرمایا : میں نے دیکھا کہ حضرت اماں جان) بیمار ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ ان کا آخری وقت
ہے اس وقت میں ان کے پاس آیا اور میں نے کہا کہ اماں جان اس وقت جماعت پر نازک وقت
ہے آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ ہمیں اپنی پناہ میں رکھے۔حضرت اماں جان) نے اپنا ہاتھ
بڑھایا جس طرح مصافحہ کے لئے بڑھاتے ہیں اور میں نے ہاتھ اپنے ہاتھ میں لے لیا تب آپ نے
فرمایا اللہ تعالیٰ تمہارا حافظ ہو۔اس پر میں نے کہا کہ اماں جان دعا کریں اللہ تعالی ساری جماعت کا
حافظ ہو اس پر انہوں نے پھر کہا اللہ تعالیٰ تمہارا حافظ ہو۔اللہ تعالیٰ تمہارا حافظ ہو۔اس پر میری
آنکھ کھل گئی۔الفضل 26۔ستمبر 1954ء صفحہ 3
590
30۔اگست 1954ء
فرمایا : میں نے دیکھا کہ میں ایک وسیع سٹیشن پر ہوں (یہ رویا 29 اور 30۔اگست کی
درمیانی شب کی ہے مجھے کسی نے بتایا کہ ایک ویٹنگ روم میں چوہدری ظفر اللہ خان صاحب بھی
ٹھہرے ہوئے ہیں میں ان سے ملنے کے لئے گیا۔وہ ویٹنگ روم میں بیٹھے ہوئے تھے اور ان کے
ساتھ کچھ اور لوگ بھی تھے جو حکومت کے افسر معلوم ہوتے تھے مگر یہ بھی معلوم ہو تا تھا کہ ان

549
لوگوں میں ڈاکٹر ا قبال صاحب مرحوم بھی بیٹھے ہوئے ہیں میں وہاں جا کر بیٹھ گیا چوہدری صاحب
سے کوئی بات کرنی مجھے یاد نہیں ایک شخص کمرہ میں داخل ہوا اور اس نے ایک پلندہ ڈاک کا جو
رسی سے بندھا ہوا تھا میرے سامنے رکھ دیا کہ آپ کی ڈاک آتی ہے اس پلندہ میں علاوہ پوسٹ
آفس کے ذریعہ آنے والی ڈاک کے کچھ دستی رقعے بھی ہیں جو معلوم ہوتا ہے دفتر نے ڈاک کے
ساتھ رکھ دیئے ہیں ان دستی خطوں میں سے ایک خط جو میں نے کھولا تو اس میں ایک روپیہ کے
چند نوٹ نکلے ہیں جو معلوم ہوتا ہے کسی نے نذرانہ کے طور پر دیئے ہیں چونکہ کئی لفافے ایک
ہی شکل کے تھے میں نے سمجھا ان سب میں کچھ رقم نذرانے کی ہے میں وہاں سے اٹھ کر اپنے
ویٹنگ روم کی طرف چل پڑا۔اس ویٹنگ روم کے سامنے چند احمدی لیٹے ہوئے تھے جن میں
ایک بھائی عبد الرحمان صاحب قادیانی بھی تھے۔میں نے ان کو دیکھ کر کہا کہ یہ ڈاک آپ مجھے
پہنچا دیں اور خود اپنے ویٹنگ روم کی طرف چل پڑا۔جب میں واپس جا رہا تھا تو ایک پولیس کا افسر مجھے ملا اور اس نے کہا کہ ہمیں رپورٹ ملی ہے
کہ یہاں جو آبہت کھیلا جاتا ہے اور آپ کی نسبت بھی رپورٹ ملی ہے کہ آپ نے جو آکھیلا
چنانچہ آپ کی جیب میں کچھ روپیہ ہے وہ کہاں سے آیا ہے میں نے کہا کچھ لوگوں نے نذرانہ دیا
ہے وہ میری جیب میں ہے اس نے کہا اگر نذرانہ ہوتا تو کچھ چاندی کے روپے بھی ہوتے یہ تو
سب نوٹ ہیں اس پر میں نے کہا کہ میں نذرانہ والے کو کس طرح کہہ سکتا ہوں کہ تم بیچ میں
چاندی کے روپے بھی دو یہ کہہ کر میں ویٹنگ روم میں گھس گیا۔دروازہ میں داخل ہونے سے
پہلے بھائی عبد الرحمان صاحب نے مجھے لا کر ڈاک دے دی اور جن لفافوں کے متعلق میں سمجھا تھا
کہ ان میں نذرانہ ہے وہ میں نے جیب میں ڈال لئے جیب میں ڈالتے ہی وہ لفافے آپ ہی کھل
گئے اور ان میں سے روپے اچھل کر میری جیب میں آپڑے ان میں سے کچھ چاندی کے معلوم
ہوتے ہیں اور کچھ نوٹوں کی صورت میں۔کچھ دیر کے بعد پھر ویٹنگ روم سے نکلا تو اس پولیس
افسر نے پھر میرے کندھے پر ہاتھ رکھ دیا اور کہا ہمیں رپورٹ ملی ہے کہ آپ نے جو آکھیلا ہے
آپ ہمارے ساتھ چلیں ہم آپ کا بیان لینا چاہتے ہیں وہ شخص مجھے اپنے ساتھ لے کر چلا اور
میرے دل میں خواہش ہوئی کہ میں جماعت احمدیہ کو اس واقعہ کی اطلاع دے دوں چلتے چلتے تین
جگہ پر ہم لوگوں کے ہجوم میں سے گزرے ہر ہجوم میں سے گزرتے ہوئے میں نے لوگوں کو

550
مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اے لوگو ! اگر تم میں سے کوئی متقی اور نیک بندہ ہے تو وہ جماعت
احمدیہ کو اطلاع کر دے کہ پولیس مجھے اس طرح گرفتار کر کے لے جا رہی ہے اور ان کا منشاء یہ
ہے کہ مجھے طرح طرح کے دکھ پہنچائیں تاکہ ان کے دکھوں سے تنگ آکر میں جھوٹ بول کر ان
کے الزام کی تصدیق کر دوں تین متفرق موقعوں پر میں نے یہی اعلان کیا۔اس کے بعد پولیس
لوگوں سے دور مجھے ایک جگہ پر لے گئی وہ سورج کے غروب کے بعد کا وقت معلوم ہوتا ہے جس
میں تھوڑی تھوڑی روشنی ہوتی ہے اس وقت دو تین اور پولیس افسر بھی آگئے جن میں سے
ایک انگریز ہے انہوں نے مجھے ایک جگہ پر کھڑا کر دیا اور لوہے کے پچھدار ہند میرے بازوؤں اور
پنڈلیوں میں باندھ دیئے۔ہیں وہ لوہے کے مگر بہت کچھکدار ہیں اور پٹی کی طرح باندھے جاسکتے ہیں
میں سمجھتا ہوں کہ ان کے ساتھ بجلی کی تاریں لگی ہوئی ہیں اور بجلی کی روان میں چھوڑ کر جب
ان پر ہتھوڑا مارا جاتا ہے تو انسانی اعصاب کو ایسا صدمہ پہنچتا ہے کہ وہ تکلیف اس کے لئے
نا قابل برداشت ہو جاتی ہے اور اس کے ذریعہ سے پولیس جو بیان چاہے دلوا دیتی ہے۔جب یہ
پٹیاں ان لوگوں نے باندھ لیں اور میں نے سمجھا کہ اب یہ عذاب دے کر مجھ سے کوئی جھوٹا بیان
دلوانے کی کوشش کریں گے تو میں نے اس وقت اللہ تعالیٰ کو مخاطب کر کے یہ دعا کی کہ اے اللہ
میں کمزور انسان ہوں اور میری صحت بھی بہت گر گئی ہے جسمانی تکالیف کے برداشت کی طاقت
مجھ میں نہیں ہے یہ لوگ چاہتے ہیں کہ قسم قسم کی تکلیف دیکر مجھ سے کوئی جھوٹا بیان دلوائیں
اے خدا ! تو میری مدد کریا اس عذاب کو ٹلا دے یا اس کی برداشت کی مجھے طاقت دے تاکہ ایسا نہ
ہو کہ میں تکلیف برداشت نہ کر کے اپنی جان بچانے کے لئے کوئی غلط بیانی کر بیٹھوں جس سے
میری روحانیت کو کوئی نقصان پہنچے یا وہ جماعت کی بدنامی کا موجب ہو میری اس دعا کے معا بعد
پولیس افسروں میں سے ایک نے ہتھوڑی اس لوہے کی پٹی پر ماری جو میرے بازو میں باندھی گئی
نی وہ یہ تجربہ کرنا چاہتا تھا کہ تعذیب کا سامان کس حد تک مکمل ہو گیا ہے لیکن اس ہتھوڑی کی
ضرب مجھے بالکل محسوس نہیں ہوئی سوائے اس کے جیسے کوئی انگلیوں سے چھوتا ہے اس کے بعد
مجھ پر بے ہوشی طاری ہو گئی اور مجھے نہیں معلوم ہو سکا کہ کس کس رنگ میں اور کتنی دیر انہوں
نے مجھ کو عذاب دیا۔جب مجھے ہوش آئی تو میں نے دیکھا کہ میں ایک چارپائی پر بیٹھا ہوں اور
میرے پہلو میں وہ انگریز پولیس افسر بیٹھا ہے جو تعذیب میں شامل تھا وہ سامنے کی طرف منہ

551
کر کے زور زور سے بول رہا ہے ہوش آتے ہی مجھے یوں معلوم ہوا جیسے وہ یہ کہہ رہا ہے کہ میرا
تو اس معاملہ میں کوئی قصور نہیں میں تو دوسرے ہندوستانی افسر سے کہہ رہا تھا کہ ایسا نہیں کرنا
چاہئے مگر اس نے اصرار کیا اس پر میں نے بڑے جوش سے کہا تمہارا کیوں قصور نہیں تم کو بھی
سزا دی جائے گی اس وقت میں نے سنا کہ دور کنارہ پر شور کی آواز آئی جیسے جنگ کی شدت میں
لوگ آواز نکالتے ہیں جس میں کوئی الفاظ نہیں ہوتے میں نے سمجھا کہ یہ احمدی نوجوان ہے اور
میں نے بلند آواز سے کہا یہ شخص شور کیوں کر رہا ہے اس پر دور میدان کے سرے پر بیٹھے ہوئے
مجھے چوہدری مشتاق احمد باجوہ نظر آئے انہوں نے مجھے مخاطب کر کے کہا کہ اس شخص کا فلاں نام
ہے (جو مجھے بھول گیا) آپ تو اس پر خفا ہو رہے ہیں کہ یہ شور کیوں کر رہا ہے اور میاں بشیر احمد
صاحب اس پر اس لئے ناراض ہو رہے ہیں کہ تو کنارہ پر حملہ کر کے کیوں لوٹ آیا تو اس جگہ تک
کیوں نہیں پہنچا جس جگہ خلیفہ المسیح تھے۔اس وقت میں سمجھتا ہوں کہ وہ اعلان جو میں نے
مختلف ہجو موں میں کیا تھا اس کو کسی نیک آدمی نے جماعت احمد یہ تک پہنچا دیا ہے جس پر جماعت
احمدیہ کے بہت سے نوجوانوں نے دیوانہ وار حملے کر کے مجھے چھڑوانے کی کوشش کی اور وہ آواز
بھی اسی سلسلہ میں سے ایک تھی لیکن وہ لوگ نظر نہیں آتے تھے جنات کی طرح آنکھوں سے
اوجھل تھے بہر حال ان کی کوشش اور اللہ تعالیٰ کے فضل نے ایسے سامان کر دیئے کہ وہ لوگ جو
تعذیب کے درپے تھے ڈر گئے اور حالات بدل گئے تب میں چارپائی پر سے اٹھا اور گھر کی طرف
چل پڑا۔میں سمجھتا ہوں کہ میں قادیان میں ہوں جب مسجد مبارک والے چوک میں میں پہنچا تو میں
نے دیکھا کہ میرے ساتھ ایک گروہ احمدیوں کا بھی ہے جو میرے پیچھے پیچھے چلا آ رہا ہے میں نے یہ
سمجھ کر کہ تعذیب کی وجہ سے میرا بدن کمزور ہے میں کہیں گر نہ جاؤں ان لوگوں سے کہا کہ
میرے پیچھے پیچھے چلے آؤ پھر میں نے مسجد مبارک کی پرانی سیڑھیوں پر چڑھنا شروع کیا اور ان
احمدی نوجوانوں کو اشارہ کیا کہ میرے ساتھ آتے جاؤ اس وقت مسجد مبارک کی سیڑھیوں کے
دروازہ میں سے اس انگریز پولیس افسر اور ہندوستانی افسر کے ہاتھ آگے آئے اور یوں معلوم
ہوتا ہے کہ وہ مجھ سے مصافحہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں میں نے حقارت سے منہ موڑ لیا اور ان
سے مصافحہ نہیں کیا اس پر ان دونوں نے السلام علیکم بڑے زور سے کہا میں نے ان کے سلام کا

552
جواب بھی نہیں دیا۔اس پر ان میں سے ایک نے کہا کہ سلام کا جواب دینا تو ضروری ہوتا ہے
تب میں نے بادل نخواستہ وعلیکم السلام کہا اور سیڑھیاں چڑھنی شروع کر دیں۔دار المسیح کے
دروازے پر میں نے دوستوں کو رخصت کیا اور آپ گھر میں داخل ہوا دروازہ کے اندر میں نے
دیکھا کہ دروازہ کے ساتھ بہت سی زنجیریں بندھی ہوئی ہیں اور ہر زنجیر کے ساتھ ایک کتا بندھا
ہوا ہے مگر وہ عجیب قسم کے کتے ہیں مرغی سے لے کر بڑی ہلی تک کے قد کے ہیں وہ کتے میرے
پاؤں کے چاروں طرف اپنی زنجیروں سمیت لیٹ گئے ہیں میں نے طبعی کراہت کی وجہ سے اپنے
پیران سے چھڑوائے اور سامنے کے دالان میں گھس گیا جہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام رہا
کرتے تھے اور خواب میں بھی اس جگہ موجود تھے لیکن کتوں کے خیال سے میں دالان میں ٹھہرا
نہیں۔سامنے کے صحن میں چلا گیا وہاں خاندان کا ایک نوجوان کھڑا ہے میں نے اسے کہا تم نے
اتنے کتے کیوں باندھ چھوڑے ہیں میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے بات کرنی تھی مگر
کتوں کی نفرت کی وجہ سے ادھر باہر آنا پڑا۔اس نوجوان نے کتوں کو دھکیل کر دروازے بند کر
دیئے اور مجھے کسی نے کہا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام بلاتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ کیا بات
ہوئی ہے میں اندر گیا تو دیکھا کہ ایک وسیع تخت پوش پر آپ بھی لیٹے ہوئے ہیں اور حضرت
اماں جان بھی لیٹی ہوئی ہیں۔میرے وہاں پہنچنے پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام بیٹھ گئے اور
میں نے زمین کے فرش پر بیٹھ کر آپ سے مصافحہ کیا آپ اس وقت دہلے معلوم ہوتے ہیں مگر
رنگ زیادہ سفید اور سرخی مائل ہے مصافحہ کرتے وقت میں نے ہاتھ کو بوسہ بھی دیا اور مجھے
رقت آگئی ہے میری رقت کو دیکھ کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آنکھوں سے بھی آنسو بہنے
لگے اور حضرت اماں جان بھی رونے لگ گئیں جس کی آواز بھی سنائی دیتی تھی اور اسی رقت
کی حالت میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے چہرہ پر افسردگی کے آثار بڑھتے گئے جب میں
سب واقعہ سنا چکا تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا افسوس ان لوگوں نے تو ہمارا ان کے
ساتھ مل کر رہنا بھی مشکل بنا دیا ہے اس پر میری آنکھ کھل گئی۔جو آ ایک ایسا فعل ہے جس میں بغیر انجام کے واضح ہونے کے انسان اپنے مال کو خطرہ میں
ڈال دیتا ہے ممکن ہے اس سے مراد یہ ہو کہ پاکستان یا ہندوستان کی حکومت احمدیوں پر کوئی سیاسی
شبہ کرے گی۔سیاسی چالبازی بھی جوئے کے ہم رنگ ہوتی ہے خدا تعالیٰ نے بتایا ہے کہ جماعت

آج 10 میں سے 10 باقی