13/12 ستمبر 1954ء

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

553
کا دامن ایسے داغ سے پاک ہے لیکن بعض لوگ ایسا شبہ کریں گے لیکن اللہ تعالٰی برداشت کی
طاقت دے گا اور ان وساوس کے شکاروں کے حیلوں اور تدبیروں سے نجات بخشے گا۔میں نے دیکھا ( شروع 1954ء کی بات ہے) کہ احمدیہ جماعت کے متعلق کوئی فرشتہ کہتا ہے
كه أُعْلِمَتْ بِهَا وَ اُعْجِبَتُ بِهَا یعنی فلاں امر کی اس کو خبر دی گئی اور اس بات سے اسے
خوش کیا گیا۔یہ مجھ پر حملہ سے پہلے کا الہام ہے ممکن ہے اس میں اس طرف اشارہ ہے کہ مجھے
اللہ تعالیٰ اس حملہ سے بچالے گا اور جماعت کو اس سے خوشی پہنچے گی یا ممکن ہے کہ کوئی اور
خوشخبری مراد ہو جو اللہ تعالیٰ جماعت کو پہنچائے گا۔میں نے دیکھا کہ حضرت اماں جان) کے متعلق کوئی کہتا ہے رَاضِيَةً مَّرْضِيَّةً یعنی خدا سے
وہ راضی ہیں اور خدا ان سے راضی ہے۔الفضل 6۔اکتوبر 1954ء صفحہ 6-5
13/12۔ستمبر 1954ء
591
فرمایا : میں نے دیکھا کہ میں قادیان میں ہوں اور اس مکان میں ہوں جو مرزا نظام الدین
صاحب کا ہے ( یہ عجیب بات ہے کہ گو ریاست کے وارث ہمارے دادا قرار پائے تھے اور ان کو
ریاست کے وارث ہونے کی وجہ سے گورنمنٹ نے زائد حصہ دیا تھا لیکن مکانات کے لحاظ سے
وہ مکانات بہت شاندار تھے جو مرزا نظام الدین صاحب کے حصہ میں آئے جو ہمارے دادا کے
چھوٹے بھائی کی اولاد تھے۔ان کے مکان میں بڑے بڑے ہاں تھے جیسے کہ دتی کے شاہی زمانہ کے
مکانات ہوتے ہیں) خواب میں مجھے وہ مکان اور بھی زیادہ وسیع معلوم ہوتا ہے اور اندرون خانہ
کے صحن کی جگہ بھی بڑے بڑے وسیع کمرے بنے ہوئے نظر آتے ہیں ان کمروں میں بہت سا
سامان رکھا ہے جیسے کہ نمائش کا ہوتا ہے میں بھی وہاں ہوں گھر کے کچھ اور افراد بھی۔اس وقت
مجھے کسی نے کہا اس سامان میں دو ہاتھ کے لکھے ہوئے قرآن شریف ہیں جو بہت پرانے زمانہ کے
ہیں میں یہ سن کر اس طرف چل پڑا جدھر وہ قرآن شریف رکھے ہیں تاکہ ان کو سنبھال کر کسی
محفوظ جگہ پر رکھ دوں میں نے جب وہ قرآن شریف اٹھائے تو بجائے دو کے تین نکلے ان میں
سے ایک اتنا پرانا تھا کہ بوسیدہ ہو کر اس کی جلد ٹوٹ گئی تھی وہ جلد بھی نہایت اعلیٰ طلائی کام کی
تھی جلد کے گتے کے گر جانے کی وجہ سے قرآن کریم کے اصل صفحات ننگے ہو گئے اور میں نے

554
دیکھا کہ قرآن کریم جس کاغذ پر لکھا ہوا تھا وہ نہایت ہی قیمتی تھا اور اس پر طلائی کام تھا اور
جواہرات سے حاصل کئے ہوئے رنگوں کا کام تھا جیسا کہ تاج محل آگرہ میں ہے۔میں نے جلد کا
گفتہ اٹھالیا اور تینوں قرآن کسی الماری میں محفوظ کرنے کے لئے چل پڑا اس وقت مجھے پیچھے سے
حضرت اماں جان کی آواز آئی کہ میاں اگر ان قرآنوں میں سے کوئی ایسا قرآن بھی ہو جو رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کا لکھا ہوا نہ ہو تو میرے لئے رکھ لینا۔میں اس پر تلاوت کیا
کروں گی یہ سوچ کر پہلے تو مجھے یہ تعجب ہوا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کے لکھے
ہوئے قرآن بھی اب تک موجود ہیں اور پھر دل میں خواہش پیدا ہوئی کہ کوئی ایسا قرآن کریم
ملے تو میں بھی اسے دیکھوں اس کے بعد دل میں تعجب پیدا ہوا کہ حضرت اماں جان) نے یہ کیوں
کہا کہ اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ کا لکھا ہوا نہ ہو تو رکھ چھوڑنا اس پر میں
تلاوت کیا کروں گی ان کو تو یہ کہنا چاہئے تھا کہ اگر کوئی ایسا قرآن ہو تو میرے لئے رکھنا۔اس کے
بعد معا خیال آیا کہ آپ نے یہ بات اس لئے کسی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ
میں جو قرآن لکھے جاتے تھے ان پر نہ زیر زبر ہوتے تھے اور نہ نقطے ہوتے تھے اور طرز تحریر بھی
جداگانہ تھی۔حتی کہ وہ خط جو آپ نے قیصر کو لکھوایا تھا اور جواب تک قسطنطنیہ میں محفوظ ہے
اسے اچھے عالم بھی نہیں پڑھ سکتے پس چونکہ آپ نے تلاوت کے لئے قرآن مانگا تھا اس لئے
آپ نے یہ کہہ دیا کہ پرانے زمانہ کی تحریر والا قرآن نہ ہو۔اس کے بعد ایک شخص آیا اور اس
نے کہا کہ لالہ شرم پت (حضرت صاحب کے جوانی کے زمانہ کے دوستوں میں سے تھے) کے
پوتے اوم پرکاش نے امتحان پاس کر لیا ہے اور ہندو اسے سہرے لگا کر مردانہ (مرزا نظام دین
صاحب کا مردانہ) میں لائے ہیں وہ لوگ مرزا بشیر احمد صاحب سے ملنے گئے ہیں (اس وقت معلوم
ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام والے مکان کے حصہ میں ہیں) اور ہندوؤں نے میری
طرف پیغام بھیجا ہے کہ اوم پرکاش پاس ہو گیا ہے اس کا منہ میٹھا کرنے کے لئے کوئی تحفہ
بھجوائیں اور سہرے لگا کر اسے بٹھایا ہوا ہے میں خواب میں کہتا ہوں کہ لالہ شرم پت کا پوتا ہے
اور پاس ہوا ہے اسے ضرور کوئی تحفہ دینا چاہئے۔اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔یادر ہے کہ لالہ شرم پت کا ایک پوتا جسے میں جانتا ہوں اس کا نام راجہ رام پر کاش ہے ہندو
رام کا لفظ بھی خدا کے لئے بولتے ہیں اور اوم کا لفظ بھی خدا کے لئے بولتے ہیں ممکن ہے اس

آج 10 میں سے 10 باقی