19 ستمبر 1954ء

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

556
کام بھی کرتے تھے وہ آپ کے اتباع کے لئے بھی جائز ہوتا ہے میں نے ابھی بات ختم ہی کی تھی
کہ امتہ الحی کی والدہ صاحبہ اٹھ کر بیٹھ گئیں اور میں نے ان کو یہ بات بتائی انہوں نے میری تائید
کی اور امتہ الحی مرحومہ کو سمجھانا شروع کیا۔اتنے میں میری آنکھ کھل گئی۔3
یہ خواب اتنا پیچیدہ ہے کہ اب تک اس کی تعبیر سمجھ میں نہیں آئی۔الفضل 12 اکتوبر 1954ء صفحہ
19۔ستمبر 1954ء
593
فرمایا : میں نے دیکھا کہ میں ایک گلی میں سے گزر رہا ہوں جس کے پہلو میں ایک بڑے
چبوترہ پر بہت سے لوگ بیٹھے ہیں اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ مشاعرہ ہو رہا ہے اور صوبہ کا گورنر
بھی اس میں شامل ہے مگر صوبہ میرے ذہن میں نہیں کہ کونسا ہے میرے ساتھ کوئی شخص جا رہا
ہے میں نے اس کو کہا کہ یہ تو مشاعرہ کی طرز معلوم ہوتی ہے اس نے جواب میں کہا کہ یہاں تو
کثرت سے مشاعرے ہوتے رہتے ہیں۔گلی کی نکڑ پر ایک گھر ہے جس میں معلوم ہوتا ہے کہ
ہمارے خاندان کے لوگ ہیں میں اس میں چلا گیا۔اپنے عزیزوں سے بات کر کے پھر میں باہر کی
طرف نکلا تو میں نے دیکھا کہ ایک ہماری ننھیالی رشتہ دار میرے پیچھے چلی آرہی ہے ایک اونچی
جگہ پر حضرت اماں جان) بیٹھی ہوئی ہیں مجھے یوں معلوم ہوا اس عورت نے آکر حضرت (اماں
جان کی گردن زور سے پکڑلی ہے اور زور سے دبانے کی وجہ سے گلے میں کراہنے کی آواز آتی
ہے میں نے مڑ کر دیکھا تو میں نے دیکھا کہ اس نے آپ کی گردن پکڑی ہوئی ہے میں اس طرف
گیا مجھے دیکھ کر اس نے گردن چھوڑ دی اور ایک طرف کو چل دی میں نے قدم تیز کر کے اس کو
پکڑ لیا اور اس کی گردن کے آگے کی طرف ایک ہاتھ اور پیچھے کی طرف ایک ہاتھ رکھ کر زور
سے دبانا شروع کیا اس پر اس نے کہا کہ آپ تو اتنے زور سے دبا رہے ہیں کہ میرا سانس رک
جائے گا میں نے کہا تم نے حضرت اماں جان) کی گردن پکڑی تھی اگر ان کو کچھ ہوا تو میں تمہاری
گردن توڑ دوں اس وقت مجھے ایسا محسوس ہوا کہ میرے بازوؤں میں اتنی طاقت ہے کہ محض
ہتھیلیوں کے زور سے میں آدمی کی گردن توڑ سکتا ہوں اتنے میں معلوم ہوا کہ حضرت اماں
جان کو کھانسی اٹھی اور آپ کی طبیعت ٹھیک ہو گئی جس پر میں نے اس عزیزہ کو چھوڑ دیا اور باہر

557
3
MI
کی طرف روانہ ہوا اور وہ بھی میرے ساتھ چل پڑی ہاں یہ بات لکھنی میں بھول گیا کہ جب میں
اس عزیزہ کا گلا دبا رہا تھا تو اس نے کہا میں تو یونہی رشتہ داروں والا مذاق کر رہی تھی جب میں باہر
کی طرف آرہا تھا کہ ایک لڑکا کہ وہ بھی ہمارا ننھیالی رشتہ دار معلوم ہوتا ہے آیا اور اس نے کہا
آپ کو گورنر صاحب یاد کرتے ہیں میں نے اسے کہا کہ تجھے کس طرح پتہ لگ سکتا ہے کہ گورنر
صاحب مجھے یاد کرتے ہیں۔اس نے کہا لاؤڈ سپیکر میں دو تین دفعہ آپ کے نام کا اعلان ہوا تھا
اس پر میں نے دل میں خیال کیا کہ مشاعرہ ہو رہا تھا کہیں مجھے وہ یہ نہ کہہ دیں کہ اپنے شعر سناؤ میں
تو مجلس میں شعر نہیں پڑھا کرتا جب میں جلسہ گاہ میں پہنچا تو معلوم ہوا کہ مشاعرہ ختم ہو چکا ہے اب
پہلوانوں کا ایک دنگل ہو رہا ہے لوگ اسے دیکھ رہے ہیں دو جگہ مجھے دنگل ہو تا ہوا نظر آیا ایک
جگہ تو میں سمجھتا ہوں کہ بلوچستان اور ایران کے پرانے زمانہ کے پہلوان رستم وغیرہ کشتیاں لڑ
رہے ہیں اور دوسری جگہ پر موجودہ زمانہ کے آدمی۔پرانے زمانہ کے پہلوان موجودہ زمانہ کے
آدمیوں سے کئی گنا بڑے معلوم ہوتے ہیں۔پہلوان اتنے دور ہیں کہ وہ اچھی طرح نظارہ نظر
نہیں آسکا جب دنگل ختم ہو گئے تو گورنر صاحب اور معزز مہمان ایک بڑے ہال میں جمع ہوئے
یوں معلوم ہوتا ہے کہ ایک چائے کا کمرہ ہے میزیں اور کرسیاں لگی ہوئی ہیں میں بھی ان لوگوں
میں ہوں مگر چائے کا سامان مجھے نظر نہیں آیا۔علاوہ زندہ مسلمان لیڈروں کے کچھ وفات یافتہ
مسلمان لیڈر بھی وہاں موجود ہیں مثلاً سر شفیع ، مولانا محمد علی اور ڈاکٹر انصاری وغیرہ۔میز کے
ارد گرد بیٹھ جانے کے بعد گورنر صاحب نے ایک نوجوان سے سوال کیا کہ سٹیشن پر تمہاری
ہندوستانی نو وار دلیڈ ر سے کیا بات ہوئی تھی؟ اس نوجوان نے کہا کہ اس شخص نے مجھے کہا تھا کہ
تم لوگ ذلیل ہو جاؤ گے تو میں نے اسے یہ کہا تھا کہ عزت اور ذلت تو خدا کے ہاتھ میں ہے گورنر
نے اس نوجوان کے اس جواب کو بہت سراہا مگر وفات یافتہ مسلمان لیڈروں میں سے ایک لیڈر
جو اس نوجوان کے پہلو میں بیٹھے ہوئے تھے اور مجھ سے تیسرے نمبر پر تھے اور جن کو میں سر شفیع
سمجھتا ہوں انہوں نے کہا کہ قرآن شریف میں جو آتا ہے کہ تُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ
تَشَاءُ اس کے یہ معنے تو نہیں ہیں کہ ہر عزت اور ہر ذلت خدا کی طرف سے آتی ہے اس کے
معنے تو یہ ہیں کہ بعض لوگوں کو خدا عزت دیتا ہے اور بعض لوگوں کو خدا ذلیل کرتا ہے اس پر میں
ان سے مخاطب ہوا اور میں نے کہا آپ ٹھیک کہتے ہیں لیکن یہ بھی تو ہوتا ہے کہ جب کوئی شخص

558
غرور سے کوئی دعوی کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی ذلت کے سامان کر دیتا ہے چنانچہ اس کی توضیح
میں میں آپ کو رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی زندگی کا ایک واقعہ سناتا ہوں رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم ایک دفعہ ایک جنگ پر گئے اس دفعہ انصار اور مہاجرین میں کچھ جھگڑا ہو گیا۔جھگڑے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عبد اللہ بن ابی بن سلول نے جو منافقوں کا سردار تھا یہ فقرہ کہا
یہ مکہ سے آئے ہوئے لوگ بہت مغرور ہو گئے ہیں مدینہ چل لینے دو میں ان لوگوں کی خبر لوں گا
وہاں چل کر لَيُخْرِ جَنَّ الْأَعَزُّ مِنْهَا الْأَذَلَّ المنافقون : 9) (یہ قرآن شریف کے الفاظ
ہیں جن میں اس کے قول کو بیان کیا گیا ہے) میں جو مدینہ کا سب سے معزز آدمی ہوں مدینہ کے
سب سے ذلیل آدمی یعنی نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذلِكَ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو مدینہ
سے نکال دوں گا یہ خبر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی پہنچی اور اس کے بیٹے کو بھی پہنچی جو
نهایت مخلص مسلمان تھا۔اس کا بیٹا ر سول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا
یا رسول اللہ ! میرے باپ نے ایسا ایسا کیا ہے اور وہ واجب القتل ہے اس کے قتل کا جب آپ
حکم دیں تو مجھے دیں کیونکہ کسی اور مسلمان نے اسے مارا تو شاید کسی وقت میرا نفس مجھے دھوکا
دے آپ نے فرمایا ہم نے کوئی ایسا ارادہ نہیں کیا لیکن جب مدینہ پہنچے تو مدینہ کے اندر قدم
رکھنے سے پہلے عبد اللہ کا بیٹا اپنی سواری سے کود کر گلی کے سرے پر کھڑا ہو گیا اور تلوار نکال لی
اور اپنے باپ سے کہا کہ خدا کی قسم اگر تم نے مدینہ میں داخل ہونے کی کوشش کی تو میں تمہارا
سرکاٹ دوں گاور نہ اپنے منہ سے یہ اقرار کرو کہ میں مدینہ کا سب سے ذلیل آدمی ہوں اور محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سب انسانوں میں سے معزز آدمی ہیں جب اس نے دیکھا کہ
میں اپنے بیٹے کے ہاتھوں سے مارا جانے والا ہوں تو ذلت کا گھونٹ پی کر وہ فقرے دہرائے جو اس
کے بیٹے نے کیے تھے تب اس کے بیٹے نے اسے مدینہ میں داخل ہونے دیا یہ واقعہ سنا کر میں نے
اسے کہا کہ دیکھو ایک شخص نے بلا وجہ غرور سے اپنے آپ کو بڑا درجہ دیا اور دوسرے شخص کو
جو واقعی بڑے درجہ کا مستحق تھا بلا قصور ادنی درجہ دیا اس پر اللہ تعالیٰ نے اس کے بیٹے کو کھڑا کر
دیا کہ اس کو ذلیل کرے۔پس اس نوجوان نے جو کچھ کہا وہ ٹھیک کہا جو لوگ دوسروں پر بڑائی
جتاتے ہیں اور تعلی کرتے ہیں اور ظلم کرتے ہیں خدا تعالیٰ ان کی ذلت کے سامان پیدا کرنے
میں ضرور حصہ لیتا ہے اور جب میں نے یہ کہا تو وہ صاحب بولے آپ نے اپنی گفتگو میں پچتاؤ

آج 10 میں سے 10 باقی