18 اکتوبر 1954ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
560
اسے کہا یہ ملاقات کا کونسا وقت ہے اس غیر اس شخص نے نہایت افسردہ لہجہ میں کہا کہ میں 23
سال کے عرصہ کے بعد ملنے آیا ہوں اور آپ کہتے ہیں کہ یہ کونسا وقت ہے اس شخص کے بولنے
پر میں نے فوراً اسے پہچان لیا اور کہا اچھا شادی خاں صاحب ہیں آپ کب آئے اور اتنا عرصہ
کہاں رہے۔انہوں نے کہا کہ میں سیالکوٹ میں رہا (شادی خاں صاحب مرحوم مولوی
عبد الکریم صاحب مرحوم اور حافظ روشن علی صاحب کے خسر تھے۔سیالکوٹ کے رہنے والے
تھے ہجرت کر کے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہو گئے تھے۔غالبا 1923ء
میں وہ فوت ہوئے تھے) میرے اس جواب پر وہ چبوترہ پر چڑھ کر آئے اور میرے دائیں طرف
بیٹھ گئے۔تب میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کا حال کیسا ہے اور آپ آج کل کیا کام کر رہے ہیں
انہوں نے کہا اچھا حال ہے اب کچھ کمزوری ہو گئی ہے جب میں جماعت سیالکوٹ کے سامنے جمعہ
کا خطبہ دیتا ہوں تو میرا دایاں پاؤں کچھ سوج جاتا ہے پھر میں نے پوچھا آپ کی والدہ کا کیا حال ہے
تو کہا کہ وہ تو فوت ہو گئی ہیں وہ ان کی وفات سے چند سال پہلے فوت ہوئی تھیں اور وہ بھی
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت کے لئے ہجرت کر کے قادیان آگئی تھیں غالباً اسی نوے
سال کی عمر میں فوت ہوئی تھیں)
شادی خان نام خوشی پر دلالت کرتا ہے شاید اللہ تعالیٰ کوئی خوشی کے سامان پیدا کرے۔یوں
بھی ایک وفات یافتہ نیک اور بزرگ آدمی کا دیکھنا مبارک ہوتا ہے مگر مرحوم کا تو نام ہی شادی
خان تھا۔(الفضل 5 اکتوبر 1954 ء صفحہ 4)
595
18۔اکتوبر 1954ء
فرمایا : میں نے دیکھا کہ ایک نشان رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا بلند کھڑا کیا گیا ہے جیسے
جھنڈے ہوتے ہیں مگر جھنڈے کی شکل نہیں بلکہ جیسا کہ قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
کہ زمین اور آسمان بغیر ستونوں کے کھڑے ہیں اسی طرح وہ نشان بغیر ستون کے کھڑا ہے۔ایک نورانی سی چادر ہے جو جھنڈے کی طرح لٹکی ہوئی ہے ہم بہت سے لوگ اس کے سامنے
کھڑے ہوئے درود پڑھ رہے ہیں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ترقی درجات کے لئے
دعائیں کر رہے ہیں اس کے بعد یوں معلوم ہوا جیسے اس جلوہ کے درمیان کچھ وقفہ کر دیا گیا ہے
561
جیسے سکولوں میں ری سیس پیریڈ ہوتا ہے اس دوران ایک اور جھنڈا کھڑا کیا گیا ہے جس کا ستون
فیروزی رنگ کا ہے اور بتایا گیا ہے کہ یہ پاکستان کا جھنڈا ہے میں نے اور میرے ساتھیوں نے اس
جھنڈے کی عزت کے قیام کے لئے بھی دعائیں کوں اور بعض جاہلوں نے اس جھنڈے کو سلام
بھی کیا حالانکہ اسلام سے یہ طریق ثابت نہیں چند منٹ کے بعد وہ جھنڈا نظروں سے غائب ہو گیا
اور پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا نشان دوبارہ ظاہر ہوا اور اس کے ظاہر ہوتے ہی
میں اور میرے ساتھی پھر اس کے سامنے جا کر کھڑے ہو گئے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر
درود بھیجنا شروع کیا اور آپ کے مدارج کی ترقی کے لئے دعائیں کرنی شروع کیں اس وقت
نا معلوم کمزوری کی وجہ سے یا کسی اور مصلحت سے میں زمین پر منہ کے بل لیٹ گیا مگر ما تھا زمین پر
مگر
نہیں جیسے سجدہ کرتے ہیں بلکہ جیسے آرام کے لئے سینہ کے بل لیٹ جاتے ہیں اس حالت میں میں
درود پڑھتا جاتا تھا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے دعائیں کرتا جاتا تھا باقی میرے
ساتھی کچھ کھڑے تھے کچھ بیٹھے تھے اسی حالت میں مجھے الہام ہوا کہ تَاجُ الْمَدِينَةِ نَزَلَتْ
على رأسى (تاج) عربی زبان میں مذکر ہے مگر اس فقرہ میں غالب گمان یہی ہے کہ منونث
استعمال ہوا ہے گو ادھر بھی خیال جاتا ہے کہ نزلت کی بجائے نکل ہی استعمال ہوا تھا اس کی
حکمت آگے چل کر بیان کی جائے گی) مطلب یہ تھا کہ مدینہ کا تاج میرے سر پر اترا جس وقت یہ
الہام ہوا ہے اسی وقت میں نے دیکھا کہ ایک تاج جو ایک لکڑی کے خوبصورت رنگ دار ڈبہ
میں نہ کیا ہوا بند ہے میرے سر کے پاس منہ کے سامنے رکھا ہوا ہے اس وقت پھر دل میں القاء ہوا
" تیجان" یہ لفظ تاج کی جمع ہے اور اس کے معنے ہیں بہت سے تاج سے اس لفظ کے القاء
ہوتے ہی میں نے پیچھے کی طرف مڑ کر دیکھا تو میں نے دیکھا تیرہ چودہ آدمی کرسیوں پر بیٹھے ہیں
سب کے سروں پر تاج ہیں اور وہ تاج بجائے دھات کے بنے ہوئے ہونے کے زری کی تاروں
سے بنے ہوئے کپڑوں کے ہیں جو پگڑیوں کے گرد لپیٹے جاتے ہیں بیچ میں ایک شخص بہت جسیم اور
قد آور بیٹھا تھا جس کے سر پر سب سے بڑا تاج ہے بلند بھی بہت زیادہ ہے اور گھیر میں بھی بہت
زیادہ ہے مگر اس کے گرد جو لوگ بیٹھے ہیں ان کے سروں پر تاج ہیں تو اسی شکل کے مگر بعض کے
چھوٹے ہیں اور بعض کے بڑے ہیں مگر ہیں سب اسی قسم کے۔شاید جو شخص درمیان میں دکھایا
گیا۔وہ خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تھے اور جو لوگ اردگرد بیٹھے تھے وہ آپ کے نائب
562
تھے جو مختلف وقتوں میں امت میں پیدا ہوتے رہے۔میں نے سمجھا کہ یہ چھوٹے بڑے تاج ان
لوگوں کے درجہ کے مطابق ہیں مگر ہیں سب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے تاج کے نمونہ پر
بنائے ہوئے تاکہ آپ کے نائب ہونے پر دلالت کریں اور معلوم ہوتا ہے کہ ہر زمانہ میں رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے تاج کے مشابہ تاج آپ کے نائبوں کو دیا جاتا ہے اس وقت میں نے
پہلے الہام کو دوسرے الفاظ میں ڈھالا اور کہا تَاجُ الْمَدِينَةِ وُضِعَتْ عَلَى رَأْسِى (پھر کر
کو مونث صورت میں بیان کیا گیا، یعنی مدینہ کا تاج میرے سر پر بھی رکھا گیا میں نے وہ تاج کھول
کر نہیں دیکھا جوڈ بہ میں بند میرے پاس رکھا گیا ہے لیکن اس کے نہ ہونے سے معلوم ہوتا ہے
کہ وہ بھی دھات کا نہیں تھا بلکہ زری کی تاروں سے بنا ہوا تھا جو پگڑی پر باندھا جاتا ہے جیسا کہ
میں نے پہلے بیان کیا ہے کہ جاگنے پر معلوم ہوتا ہے کہ "نَزَلَتْ" اور "وُضِعَتْ" کی بجائے
نَزَلَ اور وُضِعَ تھا لیکن زیادہ خیال یہی ہے کہ مونث کا صیغہ استعمال ہوا ہے اس صورت
میں اس کی توجیہ یہ ہوگی کہ چونکہ اس قسم کا تاج پگڑی سے باندھا جاتا ہے جسے عربی زبان میں
عصابہ کہتے ہیں جو مؤنث کا صیغہ ہے اس لئے اس کی رعایت سے تاج کے لئے بھی مؤنث کا
صیغہ استعمال کیا گیا ہے اور یہ بتایا گیا کہ یہ تاج عجمی لوگوں کے طریق کا نہیں جو دھات کا بنایا جاتا
ہے بلکہ اسلامی علامت ہے جو پگڑی کے گرد لپیٹی جاتی ہے اس کے بعد وہ نظارہ غائب ہو گیا اور
میں اس جگہ سے اٹھ کر اس جگہ آیا جسے میں اقامت گاہ سمجھتا ہوں راستہ میں مجھے کسی شخص نے
ایک خط دیا جو حضرت اماں جان) کے نام لکھا ہوا تھا اسے میں نے پڑھا تو اس میں لکھا ہوا تھا کہ
حضرت عبد الغنی صاحب یا ایسا ہی کوئی نام تھا ان کا ذکر کر کے لکھا تھا کہ وہ آج کل قرآن کریم کے
بڑے معارف بیان کر رہے ہیں اور ایمان کو بڑی تازگی حاصل ہوتی ہے آپ بھی ان ایام میں
نہیں ٹھہریں اور ربوہ نہ جائیں میں اس وقت یہ خیال کرتا ہوں کہ یہ کوئی جھوٹا بنا ہو ا صوفی ہے
جو ذوقی باتیں بیان کر کر کے بعض لوگوں کو دھوکا دے رہا ہے اور یہ بھی سمجھتا ہوں کہ میں وفات
یافتہ ہوں اس خط کو پڑھ کر میں نے کہا افسوس۔اللہ تعالیٰ نے اتنے قرآنی علوم کے دریا میرے
ذریعہ سے بہائے جن کی مثال دنیا کے پر وہ پر نہیں مل سکتی لیکن میری وفات کے چند سال بعد ہی
جماعت کے کچھ کمزور لوگ ایسی دھو کا والی باتوں کا شکار ہو گئے اور چھوٹی چھوٹی باتوں کو معرفت
اور آسمانی علوم قرار دے رہے ہیں میں نے اتنا ہی کہا تھا کہ میری آنکھ کھل گئی۔