21 اکتوبر 1954ء

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

563
میں نے جو خواب پچھلے دنوں امتہ الحی مرحومہ کے متعلق لکھی تھی اور کہا تھا کہ اس کی تعبیر
ظاہر نہیں ہوئی اس کی تعبیر ایک نوجوان مبلغ نے لکھ کر بھیجی ہے جو میرے نزدیک بہت حد تک
صحیح معلوم ہوتی ہے اور وہ یہ ہے کہ ماؤں کو اپنے بچوں سے اتنی محبت ہوتی ہے کہ باپ خواہ جائز
طور پر ہی ان پر خفا ہو ان کو تکلیف پہنچتی ہے پس معلوم ہوتا ہے کہ آپ ان کے بچوں میں سے
کسی پر کسی وجہ سے ناراض ہوئے ہیں تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو ان کے دل کی کیفیت دکھائی ہے
واقعی اس تعبیر سے اس خواب کے بعض مشکل حصے حل ہو جاتے ہیں اور مجھے اس بات سے
خوشی ہوئی کہ ہمارے بعض نوجوان مبلغ روحانی امور کی طرف بھی توجہ رکھتے ہیں۔الفضل 20۔اکتوبر 1954ء صفحہ 2
21۔اکتوبر 1954ء
596
فرمایا : میں نے دیکھا کہ ہم گویا قادیان میں ہیں میں باہر سے گھر میں داخل ہوا ہوں حضرت
اماں جان) بھی وہاں گھر میں ہیں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ خطرے کے دن ہیں اور میرا با ہرا کیلا جاتا
حضرت (اماں جان) کو نا پسند ہوا ہے انہوں نے اس قسم کا اظہار کیا اور میں جلدی سے اپنے حصہ
مکان میں آگیا جہاں ام ناصر اور میں رہا کرتے تھے اس وقت میں اپنے آپ کو انیس بیس سال کا
محسوس کرتا ہوں میں نے کمرہ میں داخل ہو کے اندر سے کنڈی لگانے کی کوشش کی۔اس خیال
سے کہ حضرت اماں جان آکر خفا نہ ہوں جب میں کنڈی لگا رہا تھا تو صحن میں حضرت (اماں جان)
آگئیں اور باہر سے آواز دیکر ام ناصر سے کچھ کہا جس کا مفہوم ایسا ہی تھا کہ انہوں نے کیسی بے
احتیاطی کی ہے کہ باہر اکیلے چلے گئے یا ایسے وقت میں چلے گئے۔حضرت (اماں جان) کے چلے
جانے کے بعد پھر میں کمرے سے باہر آیا اور گھر کے ایک طرف کچھ مستورات اپنے گھر کی تھیں
ان کے پاس چلا گیا ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ایک کھڑکی جس کے سامنے پردہ پڑا ہوا ہے اس کے پاس
وہ کھڑی ہوئی کسی کی تقریر سن رہی ہیں میں بھی ان کے پاس آکھڑا ہوا اور میں نے بھی تقریر کرنی
شروع کی۔مختصر مختصر چٹکلے اس میں بیان ہو رہے ہیں اور غیر احمدیوں کو قائل کیا جا رہا تھا تھوڑی
دیر ہی تقریر سننے کے بعد مجھ پر ایسا اثر ہوا کہ میں نے چاہا کہ کھڑکی کا پردہ ہٹا کے میں تقریر کرنے
والے کو دیکھوں تقریر خوب سنائی دے رہی ہے لیکن آواز غیر مانوس معلوم دے رہی ہے، تقریر

564
کرنے والے کو دیکھنے کے لئے آگے بڑھا اور عورتوں سے کہا ایک طرف ہو جاؤ میں اس شخص کو
دیکھنا چاہتا ہوں ان عورتوں میں ام طاہر بھی ہیں میں نے بازو سے زور دے کر ان
کو پیچھے کیا اور
ان سے مخاطب ہو کر کہا کہ یہ ایسی زبردست تقریر ہے کہ ساری دنیا میں ایسی تقریر یا میں کر سکتا
ہوں یا میرا نور الدین کر سکتا ہے اور ایسا کرتے ہوئے میں نے سینہ پر ہاتھ مارا جیسا دعویٰ کرتے
ہوئے بعض لوگ ایسا کرتے ہیں مگر میں نے ساری عمر میں جاگتے ہوئے ایسا کبھی نہیں کیا اسی طرح
میں نے کبھی حضرت خلیفہ اول کو نور الدین کہہ کر یاد نہیں کیا اور میرا "نور الدین“ کے الفاظ جو
ایک کم عمر بے تکلف دوست کے لئے بولے جاتے ہیں اس کا تو کبھی خیال بھی نہیں آسکتا تھا
حضرت خلیفہ اول حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو پیار سے مرزا یا میرا مرزا کہہ دیا کرتے تھے
لیکن ہم لوگوں نے ساری عمر انہیں بڑے مولوی صاحب، مولوی صاحب، حضرت مولوی
صاحب اور حضرت خلیفہ اول کے نام سے ہی یاد کیا مگر خواب کی حالت میں ان کا ذکر ” میرا
نورالدین " کہہ کر کرتا ہوں عورتوں کو ایک طرف ہٹا کر جب میں نے پر وہ ہٹایا تو تین چار سو گز
کے اوپر ایک بہت بڑا پلیٹ فارم بنا ہوا دیکھا جس پر کچھ آرام کرسیاں اور صوفے ہیں لیکن مقرر
کے سوا اور کوئی آدمی سٹیج پر نہیں جلسہ گاہ پلیٹ فارم سے چھپا ہوا ہے اس لئے سامعین بھی نظر
نہیں آتے۔حضرت خلیفہ اول اپنے اسی سادہ لباس میں جس میں وہ ہوا کرتے تھے کھڑے تقریر
کر رہے ہیں آخری عمر کی نسبت زیادہ جو ان معلوم ہوتے ہیں اور طاقتور معلوم ہوتے ہیں
معلوم ہوتا ہے کہ ان کے سامنے غیر احمدی سامعین بیٹھے ہیں اور کچھ لوگوں نے شرارت کر کے
ی بات پھیلا دی ہے کہ احمدیوں نے باقی مسلمانوں سے کچھ دشمنی کی ہے اس مضمون کو سامنے
رکھ کر حضرت خلیفہ اول تقریر کر رہے ہیں سفید لباس پر ایک گرم واسکٹ پہنی ہوئی ہے اور سر
پر اسی طرح پگڑی باندھی ہوئی ہے جس طرح وہ باندھا کرتے تھے جو پگڑی کی بجائے چادر باندھی
ہوئی زیادہ معلوم ہوتی ہے۔جس وقت میں نے پر وہ ہٹایا تو وہ یہ دلیل دے رہے تھے تم میں سے
بعض نے کہا ہے کہ احمدیوں نے فلاں شرارت کی ہے احمدی پنجاب میں فلاں فلاں چار ضلعوں
میں زیادہ ہیں اگر ابھی گھوڑوں پر چڑھ کر کچھ لوگ انہیں بلانے کے لئے چلے جائیں اور چاروں
ضلعوں کے احمدیوں کو لے آئیں تو وہ سارے مل کر اتنے بھی نہیں ہوں گے جتنے کہ تم لوگ
میرے سامنے بیٹھے ہو پھر کیا اتنے تھوڑے لوگ اس قسم کی شرارتیں کر سکتے ہیں کیا تم لوگ اتنی

565
چھوٹی سی بات بھی نہیں سمجھ سکتے یہ الزام لگانے والے لوگ اپنے جھوٹ کا یا تو خود اقرار کریں
گے یا ہم انہیں مجبور کر دیں گے کہ وہ اقرار کریں۔ہماری شرافت کی وجہ سے یہ لوگ اتنے دلیر
ہو گئے ہیں مگر ہم اب جواب دینے پر مجبور ہو گئے ہیں یہ کہہ کر انہوں نے دائیں طرف بیٹھے
ہوئے ایک آدمی کو اشارہ کیا ایسا معلوم ہوتا ہے کہ خاص طور پر انہوں نے ایک آلہ بنوا کے رکھا
ہوا تھا اس اشارہ پر ایک شخص اس چیز کو اٹھا کر لے گیا وہ چیز کوئی پانچ چھ گز لمبی ہے اور اس کے
اوپر کے حصہ کا تین چار گز قطر ہے لیکن بجلی کے بلب کی طرح وہ ایک طرف سے موٹی اور ایک
طرف سے پتلی ہے وہ شخص اسے بڑی آسانی سے اٹھا کر سٹیج پر لے آیا اور حضرت خلیفہ اول کے
ہاتھ میں دے دیا وہ چیز آپ نے ہاتھ میں پکڑی اور کہا ابھی ان سے اقرار کروا دیتے ہیں پھر انہوں
نے اپنی بائیں طرف دیکھا اسٹیج سے کوئی تین چار سو گز کے فاصلہ پر ایک پختہ باؤلی بنی ہوئی معلوم
ہوتی ہے اس کی منڈیر بھی کوئی پندرہ میں فٹ اونچی ہے اور ایسی مضبوط بنی ہوئی ہے جیسے قلعہ
کی دیوار ہوتی ہے آپ نے اس تارپیڈو کو اپنے ہاتھ میں پکڑا اور لہراتے ہوئے اس کو اس باؤلی
کی طرف پھینک وہ چیز عین اس باؤلی کے اوپر جا کر اس کے اندر گری۔باؤلی کے اندر اس کا گرنا تھا
کہ اس باؤلی میں سے ایک شور پیدا ہوا اور اس کا پانی اہل اہل کرنا ہر نکلنا شروع ہوا اور باؤلی
میں سے آواز میں آنی شروع ہوئیں۔بک پڑے۔بک پڑے۔میں اس وقت یہ سمجھتا ہوں کہ
جن لوگوں نے شرارت کی تھی وہ بھاگ کر اس باؤلی میں چھپ گئے تھے اس باؤلی میں پانی کی سطح
کے قریب بڑے بڑے طاقچے بنے ہوئے ہیں جن میں آدمی چھپ سکتا تھا پولیس کو ان لوگوں
پر شبہ ہوا اور وہ ان کے پیچھے گئی لیکن وہ لوگ مصر تھے کہ جو کچھ انہوں نے کہا تھا سچ کہا تھا احمدیوں
نے ہی ایسی شرارت کی تھی لیکن جب حضرت خلیفہ اول کی پھینکی ہوئی چیز کنویں میں جاکر گری
اور کنویں میں ایک طلاطم پیدا ہو گیا تو انہوں نے سمجھا عذاب الہی آگیا ہے تو حقیقت بیان کر دی
جس پر پولیس افسروں نے زور سے اطلاع دی کہ تبک پڑے۔بک پڑے یعنی انہوں نے حقیقت
بیان کر دی اس کے بعد حضرت خلیفہ اول نے تقریر بند کر دی اور لوگ اپنے اپنے گھروں کو چل
پڑے۔اس وقت ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہم لوگ قادیان میں نہیں بلکہ سرگودھا اور جھنگ کے
علاقہ میں ہی ہیں گھوڑوں پر چڑھے ہوئے سینکڑوں آدمی اس راستہ پر سے اپنے گھروں کو جار ہے
تھے یہ تو ایک راستے کا حال تھا چاروں طرف سے راستے جاتے تھے ان پر معلوم نہیں کتنے لوگ

آج 10 میں سے 10 باقی