28اپریل 1955ء

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

569
آئے اور مجھ سے کہا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آپ کو بلایا تھا مگر وہ کسی کام
کے لئے تھوڑی دیر کے لئے کہیں چلے گئے ہیں اور مجھے آپ کو پیغام پہنچانے کے لئے مقرر کر گئے
ہیں جس جگہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کھڑے ہیں وہاں لکیر کھینچی ہوئی ہے جس طرح کبڈی
کھیلنے والے کھینچ لیتے ہیں اور یوں معلوم ہوتا ہے جیسے دو ملکوں کی حد فاصل ہے حضرت خلیفہ
المسیح الاول سمت مخالف کی طرف اشارہ کر کے فرمانے لگے یہ اٹلی کا ملک ہے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کا ارادہ ہوا کہ اس کو فتح کیا جائے اور انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے یہ کام آپ کے سپرد کیا
جائے پھر فرمایا کہ شاید ہم آپ کو اتنی چھوٹی سی بات کے لئے تکلیف نہ دیتے لیکن ہم نے اللہ
تعالیٰ کے تقدیر کے رجسٹر کو دیکھا جس میں ہر کام کے کرنے والوں کے نام درج ہیں کسی کام کے
متعلق لاکھوں کروڑوں کے نام لکھے ہیں۔کسی کے متعلق ہزاروں کے۔کسی کے متعلق سینکڑوں
اور کسی کے متعلق درجنوں کے نام لکھے ہوئے ہیں لیکن جب ہم نے اٹلی کے فتح کرنے کا خانہ
دیکھا تو اس میں صرف آپ کا نام تھا اور کوئی نام نہ تھا اگر کوئی اور نام ہو تا تو ہم آپ کو تکلیف نہ
دیتے مگر مجبوراً آپ کو بلانا پڑا پھر آنکھ کھل گئی۔الفضل 16۔دسمبر 1954ء صفحہ 2
غالبا 15۔اپریل 1955ء
600
فرمایا : میں نے دیکھا کہ دو نوجوان مجھے ملنے آئے ہیں اور میں نے ان کو ملاقات کا وقت دیا
ہے اور ان کے ساتھ کوئی ان کے پروفیسر بھی ہیں کچھ دیر کے بعد نیم خوابی کی حالت ہوئی اور میں
نے محسوس کیا کہ ابھی وہ طالب علم اور ان کے پروفیسر ملنے نہیں آئے اور میں نے اپنی بیوی کو کہا
اور وقت پوچھا انہوں نے کہا گیارہ بجے ہیں پھر میں نے ان سے پوچھا کہ وہ طالب علم جنہوں نے
وقت مقرر کیا تھا وہ نہیں آئے انہوں نے کہا نہیں آئے۔پھر میں نیند کے زور سے دوبارہ سو گیا۔الفضل 20۔اپریل 1955ء صفحہ 1
601
28۔اپریل 1955ء
فرمایا : خواب میں دیکھا کہ میں ایک مکان میں ہوں میرے ساتھ ایک اور شخص بھی ہے جس
کو میں جاگنے کی حالت میں پہچانتا نہیں۔میں نے دیکھا کہ اسی مکان کے ایک کمرہ میں ڈاکٹر سر محمد

570
اقبال مرحوم اور شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی بیٹھے ہیں اور ایک دوسرے کو کچھ فارسی کے شعر
سنا رہے ہیں اور قرآن شریف کی تلاوت بھی کر رہے ہیں اور مجھے ایسا معلوم ہوا کہ قرآن
شریف کی تلاوت شیخ یعقوب علی عرفانی کر رہے ہیں۔میں اوپر کی منزل سے اتر کر نیچے آیا اور
ایک اور شخص جو ان لوگوں کے پاس تھا اس سے پوچھا کہ یہاں کیا ہو رہا ہے اس نے کہا کہ ڈاکٹر
سر محمد اقبال مرحوم نے فارسی کے شعر شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی کو سنائے تھے اور شیخ یعقوب
علی صاحب نے پرانے شعراء کے کچھ شعر سرا قبال کو سنائے تھے جن کو سرا قبال نے بہت پسند کیا
اور شیخ صاحب کے پڑھنے کو بھی بہت پسند کیا پھر شیخ یعقوب علی صاحب نے کچھ قرآن شریف پڑھ
کر سرا قبال کو سنایا میں نے کہا قرآن شریف پڑھنا سرا قبال کو کیسا پسند آیا اس شخص نے جواب
دیا کہ شیخ صاحب کی آواز میں کچھ زیادہ خوبصورتی نہیں تھی اور سرا قبال کو ان کی آواز کچھ زیادہ
پسند نہیں آئی تھی اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔رویا میں میں نے سر محمد اقبال صاحب مرحوم کو دیکھا بھی۔جیسا کہ آج سے چوبیس پچیس
سال پہلے ان کی شکل ہوتی تھی ویسی ہی ان کی شکل رویا میں دیکھی رویا میں جب میں ابھی اوپر
کے کمروں میں تھا میں نے دیکھا کہ سر محمد اقبال مرحوم نے ایک رقعہ میری طرف بھیجا اس کا
مضمون یہ تھا کہ ہم اس وقت فارسی کے شعر ایک دوسرے کو سنا رہے ہیں اور میں آپ کو یہ رقعہ
اس لئے لکھ رہا ہوں کہ کسی زمانہ میں آپ کے خاندان کی زبان فارسی تھی (جیسا کہ فی الواقع
تھی عورتیں بھی گھر میں فارسی بولتی تھیں اور مرد خط و کتابت فارسی میں کرتے تھے) میں نے
سمجھا کہ سرا قبال مجھ سے چاہتے ہیں کہ میرا بھی کوئی فارسی کلام ہو تو ان کو بھجواؤں میں اس رقعہ
کو پڑھ کر سخت شرمندہ ہوا اور میں نے کہا ہم لوگوں نے اپنی زبان کس طرح بھلا دی ہے۔میں
نے تو فارسی میں شعر نہیں کہے ہوئے۔اب میں ان کو کیا بھجواؤں۔حقیقت یہ ہے کہ حضرت
خلیفہ اول فارسی کے سخت مخالف تھے گو مثنوی مولانا روم انہوں نے مجھے سبقاً پڑھائی۔فرماتے
تھے کہ میاں مجھے فارسی سے بغض ہے کیونکہ فارسی نے عربی کی جگہ لے لی ہے اور عربی دنیا سے
مٹ گئی ہے اس وجہ سے ہم لوگوں کو بھی فارسی پڑھنے کی طرف توجہ نہیں رہی حالا نکہ اردو عربی
جاننے والے کے لئے فارسی کوئی حقیقت نہیں رکھتی چند مہینے میں اچھی فارسی سیکھ سکتا ہے اگر
میں ان کے اس قول سے انتنا متاثر نہ ہو تا تو کم از کم فارسی دان دنیا سے قریب ترین تعلق پیدا کر

آج 10 میں سے 10 باقی