16 دسمبر 1945ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
475
کوشش کرے تو وہ زیادہ شان سے پوری ہوتی ہیں اگر عزیزم مرزا ناصر احمد عزیزم مرزا منو ر احمد
اور عزیزم چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نے اس خواب کے مطابق اپنے آپ کو بنانے کی
کوشش کی اور دعاؤں اور توکل علی اللہ اور خدمت دین اللہ کی طرف توجہ کی تو انشاء اللہ
دعاؤں کی قبولیت اور قرب الی اللہ کے نظارے وہ دیکھیں گے اور خود بھی فائدہ اٹھائیں گے اور
دنیا کو بھی فائدہ پہنچائیں گے۔انشاء اللہ تعالی۔الفضل 8 - اکتوبر 1955ء صفحہ 2
27۔اکتوبر 1955ء
608
فرمایا : میں نے ایک رویا میں دیکھا ہے جس کا میں اس وقت ذکر کر دینا چاہتا ہوں۔میں نے
رویا میں دیکھا کہ دو سگریٹ میرے ہاتھ میں ہیں بعض غیر احمدی دوست جب ملنے کے لئے آتے
ہیں اور وہ سگریٹ پیتے ہیں تو جس طرح وہ سگریٹ کو ہلاتے ہیں تو وہ دو انگلیوں میں آجاتا ہے اس
طرح ان دونوں سگریٹوں میں سے ایک سگریٹ کو میں نے انگلیوں میں لے لیا اور اسے دیا سلائی
لگا کر کش لگایا اور اس کی ہوا باہر نکال دی۔دوسرے سگریٹ کے متعلق مجھے معلوم نہیں کہ میں
نے اسے جلایا ہے یا نہیں جلایا۔خواب میں عام طور پر تمباکو یا حقہ برا سمجھا جاتا ہے لیکن چونکہ
رویا میں میں نے سگریٹ پیا نہیں بلکہ صرف سلگایا ہے اور پھر ایک کش لگا کر اس کی ہوا باہر نکال
دی ہے اس لئے امید ہے کہ اگر کوئی فکر والی بات بھی ہوئی تو اللہ تعالیٰ اسے دور فرما دے گا
کیونکہ ہوا کا باہر نکالنا بتاتا ہے کہ غم اور تشویش والی چیز کو میں نے تلف کر دیا ہے۔الفضل 4۔نومبر
1955ء صفحہ 4
16 دسمبر 1955ء
609
فرمایا : میں جب انگلستان میں تھا تو ایک دن اخبار الفضل آیا اس میں یہ خبر چھپی ہوئی تھی کہ
سید نذیر حسین صاحب گھٹیالیاں والے فوت ہو گئے ہیں۔سید نذیر حسین صاحب پرانے صحابہ
میں سے تھے اس لئے طبعا ان کی وفات کا مجھے صدمہ پہنچا میں ان کے لئے دعا کرتے کرتے سو گیا تو
میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک عورت مجھ سے ملنے کے لئے آئی ہے اس نے ”سوسی کی
476
شلوار پہنی ہوئی ہے اس کا کرتا اور دوپٹہ سفید ہیں ”سوسی ایک کپڑے کا نام ہے جو پرانے زمانہ
میں پنجاب میں اکثر استعمال ہو تا تھا اس کپڑے کے درمیان سرخ سفید دھاریاں ہوتی تھیں یا
اس میں مختلف قسم کے نشان ہوتے تھے۔اب اس کپڑے کا رواج نہیں رہا کیونکہ اب اس سے
اچھی قسم کے کپڑے نکل آئے ہیں بہر حال وہ عورت میرے سامنے آئی اور اس نے مجھے سلام
کیا۔میں سمجھتا ہوں یا وہ خود کہتی ہے) کہ وہ سید نذیر حسین صاحب مرحوم کی بیوی ہے وہ سلام
کر کے واپس لوٹی تو میں نے اسے بلایا اور کہا بی بی ذرا بات سنو جب وہ میرے پاس آئی تو جس
طرح مجھے بیداری کے عالم میں یہ فکر تھا کہ سید نذیر حسین صاحب کا معلوم نہیں کوئی بیٹا بھی ہے
یا نہیں اسی طرح خواب میں بھی مجھے یہی فکر ہے اور میں نے اس سے دریافت کیا کہ بی بی سید
نذیر حسین صاحب کی کوئی اولاد بھی ہے اس نے کہا سید نذیر حسین صاحب کی اولاد مجھ سے تو
نہیں مگر دوسری بیوی سے ہے اب مجھے یہ پتہ ہی نہیں تھا کہ سید نذیر حسین صاحب مرحوم کی دو
بیویاں تھیں اس لئے اس خواب کی وجہ سے میں بہت حیران تھا کہ اس کا کیا مطلب ہے۔اتفاق
کی بات ہے کہ آج ڈاک آئی تو اس میں ایک خط چوہدری محمد عبد اللہ صاحب کا بھی نکل آیا
انہوں نے لکھا ہے کہ پچھلے دنوں ربوہ گیا تھا تو حضور نے ایک دن مسجد میں مجھ سے دریافت فرمایا
تھا کہ کیا سید نذیر حسین صاحب مرحوم کی دو بیویاں تھیں یا ایک اور پھر ان کا جو بیٹا موجود ہے وہ
کس بیوی سے ہے میں نے کہا تھا کہ مجھے اس کا علم نہیں میں واپس آیا تو میں نے سید نذیر حسین
صاحب مرحوم کے بیٹے کو سارا واقعہ سنایا اس نے کہا یہ درست ہے کہ میرے والد سید نذیر
حسین صاحب مرحوم کی دو بیویاں تھیں اور میں دوسری بیوی سے ہوں ان کی پہلی بیوی بد و ملی
کی تھی جس سے ان کی کچھ ناچاقی ہو گئی اور انہوں نے اسے طلاق دے دی تھی اس کے بعد
انہوں نے میری والدہ سے شادی کی اور ان سے میں پیدا ہوا۔اب دیکھو کہ میں لنڈن میں بیٹھا ہوا ہوں وہاں اللہ تعالیٰ کے فرشتے آتے ہیں اور مجھے بتاتے
ہیں کہ سید نذیر حسین صاحب مرحوم کی اولاد ہے اور وہ ان کی دوسری بیوی سے ہے۔الفضل 3۔جنوری 1956ء صفحہ 4-3