30 ستمبر 1956ء

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

586
کر طشتری میں رکھ دیں تو میں نے طشتری اٹھالی کہ حضرت خلیفہ اول کو کھانے کے لئے دوں پاس
کے کمرہ کی کھڑی جب میں نے کھولی اور آموں والی طشتری آپ کے سامنے رکھنی چاہی تو میں
نے محسوس کیا کہ پاس والے کمرہ کی چھت نیچی ہونے کی وجہ سے اور اس وجہ سے کہ آپ کے
سامنے کھانے کی بہت سی طشتریاں رکھی تھیں میں سہولت سے طشتری آپ کے سامنے نہیں رکھ
سکتا اور آم والی طشتری کو اس طرح جنبش دی کہ حضرت خلیفہ اول سمجھ جائیں اور اپنے سامنے
کی طشتریاں پرے کر دیں آپ سمجھ گئے اور آپ نے اپنے سامنے کی طشتریاں پرے کر دیں تب
میں نے کھڑکی کی دہلیز کو ایک ہاتھ سے پکڑ لیا اور اس کے سہارے سے خوب جھک کر آموں کی
طشتری جس میں بہت سی قاشیں تھیں آپ کے سامنے رکھ دی اس پر میری آنکھ کھل گئی۔بیت الفکر میں آپ کو دیکھنا بتاتا ہے کہ آپ کے لئے اپنی اولاد کا موجودہ فتنہ فکر کا موجب بن
رہا ہے اور ثابت آم کی بجائے اس کی قاشیں کرکے دینے سے میں یہ سمجھتا ہوں کہ کسی وقت
آپ کی اولاد میں تفرقہ پیدا ہو گا اور شاید وہی وقت آپ کی اولاد کے لئے تو بہ کا مقرر ہے اور اسی
میں وہ حضرت خلیفہ اول کے سامنے پیش ہونے کے قابل ہوں گے۔الفضل 3۔اکتو بر 1956 ء صفحہ 8
21 ستمبر 1956ء
624
فرمایا : میں نے خواب میں ایک اسلامی ملک کے متعلق دیکھا کہ وہاں کے خاندانوں پر
عیسائیت کا اثر بڑھتا جاتا ہے خدا تعالیٰ اس ملک کو عیسائیت کے اثر سے محفوظ رکھے کیونکہ وہ ملک
اسلام کی بہت خدمت کر رہا ہے۔الفضل 4۔اکتوبر 1956 ء صفحہ 3
30
$1956
625
فرمایا : خواب میں دیکھا کہ میں ایک شہر میں ہوں جس میں ایک بڑی عمارت کے سامنے ایک
چوک ہے جس میں بہت سی سڑکیں آکر ملتی ہیں میں نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ میری طرف آ
رہا ہے اور میں نے اس کے آنے کو برا محسوس کیا اس وقت میرے ساتھ کوئی پہرہ دار نہیں میں
فوراً پاس والی عمارت کے پھاٹک کی طرف مڑا اور پھاٹک میں سے ہو کر اندر چلا گیا اس عمارت
کے چاروں طرف لوہے کی مضبوط چپٹی چپٹی سلاخوں کا کمرہ ہے جیسا کہ اہم سرکاری عمارتوں

587
میں یورپ میں ہوتا ہے جب میں اندر گیا تو میں نے دیکھا کہ اس عمارت کے وسطی حصہ کے
سامنے جو مسقف ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بیٹھے ہیں آپ نے مہندی لگائی ہوئی
ہے اور آپ کے چہرہ کا رنگ اور مہندی کا رنگ خوب روشن ہے جو اب تک میری آنکھوں کے
سامنے پھرتا ہے۔میرے اندر جانے پر آپ کٹہرے کی طرف آئے گویا یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ باہر
کون کون لوگ ہیں میں وسطی حصہ کے گرد چکر لگا کر پیچھے کی طرف چلا گیا اور میں نے دیکھا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کرسی پر بیٹھے ہیں اس کی پشت کی عمارت کے پیچھے چوہدری ظفر اللہ
خان صاحب کھڑے ہیں جیسے کوئی احترام یا حفاظت کے لئے کھڑا ہو تا ہے اتنے میں حضرت مسیح
موعود عليه الصلوۃ والسلام کٹہرے کے پاس جاکر اور تسلی کر کے واپس آگئے اور یوں معلوم ہوا
جیسے کوئی خطرہ یا تو تھا ہی نہیں یا جاتا رہا۔عجیب بات ہے کہ فالج کے حملہ کے بعد اور ولایت سے
واپسی کے بعد جب بھی مجھے رویا نظر آتی تھی تو شروع میں تو اس طرف جس طرف فالج کا حملہ ہوا
تھا اندھیرا سا نظر آتا تھا اور بعد میں چہرے روشن نظر نہیں آتے تھے لیکن وہ رویا جو میں نے
ایبٹ آباد میں دیکھا اور جس میں حضرت خلیفہ اول کو دیکھا اس میں کمرہ ، چار پائی ، چھری پلیٹ
اور ام ناصر اور حضرت خلیفہ اول کی شکلیں مجھے صاف نظر آئیں اور دوسرے نظارے بھی مجھے
صاف نظر آئے۔اسی طرح اب جو پرسوں 29 / 30 ستمبر کی درمیانی رات میں خواب دیکھی
اس میں بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی شکل صاف نظر آئی اور مکان کی شکل بھی
صاف نظر آئی یہ ایک عجیب بات ہے کہ فالج کے حملہ کے معا بعد یورپ میں جو خواہیں نظر آئیں
ان میں شکلیں صاف دکھائی دیتی تھیں لیکن سات آٹھ ماہ بعد وہاں سے واپسی پر خوابوں میں
ایک دھند لکا سا نظر آتا تھا حالانکہ عقلاً اس عرصہ میں بیماری کم ہو گئی تھی اور ہو جانی چاہئے تھی۔اس کے بعد ایک وقفہ آیا اور اس وقفہ کے بعد ایبٹ آباد سے خواب کے نظارے صاف
ہونے شروع ہو گئے اس فرق کا طبی راز تو شاید کوئی طبیب جانے اور روحانی راز میرے لئے
خوشی کا موجب بنا ہے اور امید پڑتی ہے کہ اللہ تعالیٰ پھر نیند کی حالت میں اور جاگنے کی حالت میں
صحت کامل عطا فرمائے۔الفضل 4۔اکتوبر 1956 ء صفحہ 3

آج 10 میں سے 10 باقی