3 نومبر1956ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
588
626
کتوبر 1956ء
فرمایا : 30 ستمبر اور یکم اکتوبر کی درمیانی رات خواب میں قرآن شریف کی ایک آیت کی
تلاوت کرتے ہوئے میں نے اپنے آپ کو دیکھا اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ وہ آیت اڑ کر میرے
پاس آگئی ہے آیت کا مضمون خوش کن ہے اور جو مفہوم اس وقت میرے ذہن میں گزر رہا ہے
وہ بھی خوش کن ہے۔وَاللهُ اَعْلَمُ بِالصَّوَاب الفضل 4- اکتوبر1958ء صفحہ 4
627
3 نومبر 1956ء
فرمایا : دو اور تین نومبر کی درمیانی رات کو میں نے رویا میں ایک نظارہ دیکھا وہ نظارہ تو مجھے
بھول گیا لیکن اس سے متاثر ہو کر میں نے کچھ فقرے کہنے شروع کئے جو میری زبان پر بار بار
جاری ہوئے۔آنکھ کھلی تو ساڑھے تین بجے کا وقت تھا جو پہلا فقرہ تھا وہ مجھے یا د رہا میں نے اپنی
ایک بیوی کو جگا کر کہا کہ اسے یاد رکھو کہیں مجھے بھول نہ جائے اور انہوں نے لکھ لیا لیکن دوسرا
فقرہ مجھے یاد نہ رہا جب میں صبح کی نماز کے لئے اٹھا تو وہ اس وقت مجھے بھول چکا تھا میں نے اس کو
یاد کرنے کی کوشش کی مگروہ یاد نہ آیا ہفتہ کے روز میں لاہور چلا گیا وہاں شیخ بشیر احمد صاحب کی
بھتیجیوں کی شادی تھی وہاں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات کو دعا کر کے سویا تو پھر پہلے فقرہ کے
ساتھ ایک اور فقرہ میری زبان پر جاری ہوا اب میں نہیں جانتا کہ آیا یہ وہی فقرہ تھا جو اس سے
پہلی رات میری زبان پر جاری ہوا تھا اور مجھے بھول گیا تھا یا اس کے ہم معنے یا ہم مضمون کوئی اور
فقرہ ہے بہر حال چاہے وہ فقرہ وہی ہے جو پہلی رات میری زبان پر جاری ہوا تھا یا اس کا قائم مقام
کوئی اور فقرہ ہے جب میں وہ فقرے پڑھتا تھا تو میرے دل میں آیا کہ اللہ تعالیٰ نے ہماری
جماعت کی دعاؤں کی قبولیت کے لئے ایک راستہ کھولا ہے اگر جماعت کے دوست اپنی دعاؤں
میں ان دونوں فقروں کا استعمال کریں گے تو ان کی دعائیں پہلے سے زیادہ مقبول ہوں گی۔یہی
سوچتے سوچتے میں فقرہ کہتا چلا گیا پھر میری آنکھ کھل گئی۔اب پہلے دن کا دوسرا فقرہ تو مجھے یاد نہیں رہا میں نے بتایا ہے کہ وہ مجھے بھول گیا تھا لیکن لاہور
میں دوسری دفعہ ایک ایک فقرہ پہلے فقرہ کے ساتھ ملا کر میری زبان پر جاری کیا گیا میں نہیں کہہ
589
al
3
سکتا کہ آیا یہ بعینہ وہی فقرہ ہے جو بھول گیا تھایا اس کے ہم معنے کوئی فقرہ ہے بہر حال وہ فقرہ اگر
وہی ہے تو بھی اور اگر اس کے ہم معنے ہے تو بھی میں اس کو اور پہلی رات والے فقرہ کو جو یا د رہا
بیان کرتا ہوں جن کے متعلق مجھے بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہماری جماعت کی دعاؤں کو زیادہ
سننے کے لئے بیان فرمایا ہے یعنی اگر جماعت اپنی دعاؤں میں ان فقروں کو کہے گی تو اس کی دعائیں
زیادہ سنی جائیں گی وہ پہلا فقرہ جو مجھے یا د رہا تھاوہ یہ تھا۔ہم قدم قدم پر خدا تعالی کی طرف توجہ کرتے ہیں"
وسرا فقرہ جو مجھے بھول گیا اور پھر لاہور جا کر ہفتہ اور اتور کی درمیانی رات کو دوبارہ میری
زبان پر جاری ہو اوہ یا تو وہی فقرہ تھا جو بھول گیا یا اس کے ہم معنے کوئی اور فقرہ تھا وہ یہ تھا۔اور اس کی رضا کی جستجو کرتے ہیں"
مجھے بتایا گیا ہے کہ اگر یہ فقرے ہماری جماعت کے دوست پڑھیں گے تو ان کی دعائیں زیادہ
قبول ہوں گی میں نے بعد میں ان پر غور کیا اور سمجھ لیا کہ اس میں واقع میں دعائیں قبول کرنے کا
ایک گر بتایا گیا ہے۔ہم قدم قدم پر خدا تعالیٰ کی طرف توجہ کرتے ہیں"
کے معنے یہ ہیں کہ ہم اپنی زندگی کے ہر فعل کے وقت خدا تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ ہمارا یہ فعل
مبارک ہو جائے اب یہ سیدھی بات ہے کہ جو شخص اپنے ہر فعل کے وقت خدا تعالیٰ سے
دعائیں کرتا چلا جائے گا لازماً اس کی دعائیں زیادہ قبول ہوں گی کیونکہ قدم قدم سے مراد چلنا تو ہو
نہیں سکتا اس سے یہی مراد ہے کہ ہماری زندگی میں جو بھی نیا کام آتا ہے اس میں ہم خد اتعالیٰ کی
طرف توجہ کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اے خدا تو ہم پر اپنی رحمت اور فضل نازل کر اور جو شخص
اپنی زندگی کے ہر نئے کام میں خدا تعالیٰ سے دعا کرے گا جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا ہے کہ کھانا کھاؤ تو بسم اللہ کہہ لو۔کپڑا پہنے لگو تو بسم اللہ کہہ لو۔کھانا کھا لو تو
الْحَمْدُ لِلَّهِ کہو۔نیا کپڑا پہن لو تو بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ خدا تعالیٰ کو اپنی طرف متوجہ
کرنے کا موجب ہے اور ہرنئی نعمت کے ملنے پر اَلْحَمْدُ لِلَّهِ کہنا بھی خدا تعالیٰ کو متوجہ کرنے
کے مترادف ہے گویا ہم قدم قدم پر خدا تعالیٰ کی طرف توجہ کرتے ہیں اور جب ہم اپنے ہر کام
میں خدا تعالی کی طرف توجہ کریں گے تو لازمی بات ہے کہ خدا تعالٰی کہے گا کہ میرا یہ بندہ تو کوئی