11 نومبر1956ء

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

591
باغیوں کو کوئی فائدہ نہیں دے گا اور پیغام صلح والے اپنے وعدے جھوٹے ثابت کریں گے اور
کبھی وقت پر ان کی مدد نہیں کریں گے۔الفضل 16۔نومبر 1956ء صفحہ 4۔نیز دیکھیں۔نظام آسمانی کی مخالفت
اور اس کا پس منظر ( تقریر جلسہ سالانہ 27 دسمبر 19576) شائع کردہ الشرکتہ الاسلامیہ لمیٹڈ ربوہ
11۔نومبر 1956ء
629
فرمایا : میں نے ایک رؤیا دیکھی ہے میں سمجھتا ہوں کہ وہ رویا ہندوؤں میں تبلیغ کے متعلق
ہے اس لئے میں اسے بیان کر دیتا ہوں میں نے رویا میں دیکھا کہ میں ایک چارپائی پر کھڑا ہوں
ایک طرف میں ہوں اور دوسری طرف چوہدری اسد اللہ خان صاحب ہیں اور سامنے ایک
چار پائی پر ایک ہندو بیٹھا ہوا ہے چوہدری اسد اللہ خان صاحب کے ہاتھ میں ایک کتاب ہے جو وہ
پڑھ کر سنا رہے ہیں اس کتاب کا سائز خطبہ الہامیہ جتنا ہے یعنی وہ بڑے سائز کی کتاب ہے
چوہدری اسد اللہ خان صاحب نے اس کتاب میں سے ایک فقرہ یہ پڑھا کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے گورداسپور میں ایسا ایسا بیان کیا ہے اس پر وہ ہندو کہتا ہے کہ اس کی معین
مثالیں بھی تو دیں تا یہ بات ہماری سمجھ میں آجائے چوہدری اسد اللہ خان صاحب وہ کتاب اس
طرح پڑھ رہے ہیں کہ اصل بات تو آجاتی ہے لیکن مثالیں غائب ہیں اسی لئے اس ہندو نے کہا کہ
آپ مثالیں بھی تو دیں تاکہ یہ بات ہماری سمجھ میں آجائے۔اس پر میں کھڑا ہو گیا اور اس کی
بات کا جواب دینے لگا۔میں سمجھتا ہوں کہ یہ سارا مضمون کشفی ہے کیونکہ میرے ہاتھ میں اس
وقت کوئی کتاب نہیں تھی میں نے کہا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا تھا کہ
ہندوؤں میں اپنے پرانے بزرگوں کی جو شکلیں بنائی جاتی ہیں اور ان کے کئی کئی ناک کئی کئی ہاتھ
اور کئی کئی آنکھیں دکھائی جاتی ہیں ان کو ظاہر پر محمول کرنا درست نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے مامور تو اس لئے آتے ہیں کہ لوگ ان سے سبق
سیکھیں لیکن ہندوؤں کی تصویروں میں جو بزرگوں کی شکلیں دی جاتی ہیں ان کے کئی کئی ناک ہاتھ
آنکھیں اور بسعر دکھائے جاتے ہیں اور وہ سخت بھیانک شکلیں ہوتی ہیں ایسی شکل والے سے تو
انسان بھاگتا ہے نہ کہ محبت کرتا ہے پس اگر وہ لوگ واقعی ایسے تھے تو پھر دنیا کو تعلیم نہیں دے
سکتے کیونکہ ان کے زمانہ کے لوگ ان کو دیکھ کر بھاگ جاتے ہوں گے حالانکہ خدا تعالیٰ کے مامور

592
لوگوں کو سبق سکھانے کے لئے دنیا میں مبعوث ہوتے ہیں اس کی مثال حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے کلام سے یہ ملتی ہے کہ آپ فرماتے ہیں دنیا میں جو بھی مصلح آتا ہے وہ کسی
اچھی قوم سے آتا ہے تاکہ لوگ اس سے نفرت نہ کریں اور جب خدا تعالیٰ نے ہر مصلح کے لئے
اچھی قوم میں سے ہونے کی شرط رکھی ہے تو یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ اس کے کئی کئی ناک ہوں کئی
کئی ہاتھ ہوں یا کئی کئی سر اور کئی کئی آنکھیں ہوں اس سے تو لوگ ڈر جائیں گے اور ایسے مصلح
کو دیکھتے ہی بھاگ جائیں گے اس سے فائدہ کیا اٹھائیں گے اگر اس کے کئی بڑے بڑے ناک
ہوں گے تو وہ خیال کریں گے یہ انسان نہیں بلکہ ہاتھی کی طرح کوئی جانور ہے اگر اس کے کئی سر
ہوں تو وہ کہیں گے یہ انسان نہیں بلکہ کوئی عجیب الخلقت حیوان ہے اور اگر کئی کئی آنکھیں ہوں
گی تو وہ کہیں گے کہ یہ انسان نہیں بلکہ کوئی نئی قسم کا سانپ ہے وہ اس سے ڈر کر بھاگ جائیں
گے پھر میں بتاتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کئی کئی ناک کان اور آنکھیں
ہونے کی فلاسفی بھی بیان فرمائی ہے اور بتایا ہے کہ اس سے یہ مراد نہیں کہ ان مصلحین کی فی
الواقع اس قسم کی شکلیں تھیں بلکہ اگر تصویر میں یہ دکھایا گیا ہے کہ مصلح کے کئی ناک تھے تو اس
کا یہ مطلب تھا کہ ان میں اس قدر قوت شامہ پائی جاتی تھی کہ وہ دور سے عیب روحانی کو سونگھ
لیتے تھے اور جب ان کے بڑے بڑے کان دکھائے جاتے ہیں تو اس کا یہ مطلب ہو تا تھا کہ دور
سے فریادیوں کی فریاد سن لیتے تھے اور ان کی ضرورت کو پہچان لیتے تھے اور جب ان کی کئی
آنکھیں دکھائی جاتی تھیں تو اس کا یہ مطلب ہو تا تھا کہ وہ حقیقت کو بہت جلد پہچان لیتے تھے اسی
طرح تصویری زبان میں کئی کئی ہاتھ بنانے کا یہ مطلب تھا کہ اس مصلح کے پاس ایسے دلائل و
براہین تھے کہ ان سے دشمن مبہوت ہو جاتا تھا جیسے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے متعلق ہی
قرآن کریم میں آتا ہے فَبُهِتَ الَّذِى كَفَرَ (البقرة : 259) کافران کے دلائل و براہین سے
مبہوت ہو گیا غرض خواب میں ہندو کو یہ مثالیں دیتا ہوں اور کہتا ہوں کہ چوہدری اسد اللہ خان
صاحب تو صرف خلاصہ بیان کر رہے تھے اس لئے انہوں نے مثالیں بیان نہیں کیں اس پر وہ
خاموش ہو گیا۔اس رویا سے میں سمجھتا ہوں کہ کسی زمانہ میں خدا تعالیٰ ہندوؤں میں بھی تبلیغ اسلام کا راستہ
کھول دے گا وہ لوگ اس قسم کے دیوتاؤں کے قائل ہیں جن کے کئی کئی ہاتھ کئی کئی ناک اور

آج 10 میں سے 10 باقی