18 .جنوری 1957ء

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

593
کئی کئی آنکھیں ہوتی تھیں لیکن ایک وقت آئے گا کہ خدا تعالیٰ ان پر حقیقت کھول دے گا کہ وہ
دیوتا بھی ہمارے جیسے انسان ہی تھے صرف ان کی روحانی طاقتوں کو تصویری زبان میں اس طرح
دکھایا گیا ہے کہ گویا ان کے کئی کئی ہاتھ تھے کئی کئی سرتھے کئی کئی آنکھیں اور کئی کئی ناک تھے اور
یہ روحانی طاقتیں سب بزرگوں کو دی گئی ہیں۔الفضل 16۔نومبر 1956 ء صفحہ 5۔4
18 جنوری 1957ء
630
فرمایا : میں نے رویا میں دیکھا کہ میں قادیان گیا ہوں اور مسجد مبارک کی چھت پر ہوں وہاں
خوب چہل پہل ہے اور لوگ آتے جاتے ہیں میں نے دیکھا کہ دو تین آدمی میرے پاس بیٹھے
ہوئے ہیں۔ہیں تو وہ ادھیڑ عمر کے لیکن توانائی اور طاقت کی وجہ سے وہ جوانی کے زیادہ تر قریب
معلوم ہوتے ہیں ان میں سے ایک کا نام عبد الحق ہے اور دوسرے کا نام نوراحمد ہے عبدالحق
بات کر رہا ہے اور نور احمد پہلو میں بیٹھا ہوا ہے عبد الحق نے مجھ سے کہا کہ فلاں شخص گواہی دے
رہا ہے اور اس سے فلاں نے کہا ہے کہ اس طرح گواہی نہ دو بلکہ اس طرح گواہی دو کہ عبد الحق
یا نور احمد کو فائدہ پہنچ جائے اس وقت میرے ذہن میں یہ نہیں کہ وہ گواہی عدالت میں ہے یا
سلسلہ کے محکمہ قضاء میں ہے پھر یہ بھی مجھے یاد نہیں کہ اس شخص سے عبدالحق کے متعلق گواہی
دینے کے لئے کہا جا رہا ہے یا نور احمد کے متعلق کہا جا رہا ہے بہر حال میں نے کہا کہ مجھے اس بات
سے کوئی غرض نہیں کہ وہ گواہی عبد الحق یا نور احمد کے خلاف ہے یا ان کے حق میں ہے مجھے
صرف اس بات سے غرض ہے کہ وہ سچ بولے اور جو کہے ٹھیک کہے۔یہ کہ وہ عبد الحق یا نو ر احمد
کے فائدہ کے لئے گواہی دے اس کی ذمہ داری مجھ پر نہیں۔میں صرف یہ کہتا ہوں کہ وہ جو کہے
سچ کہے کیونکہ سچ میں ہی برکت ہے چاہے اس کی گواہی عبد الحق یا نور احمد کے خلاف ہو یا ان کے
حق میں ہو۔ان باتوں کے بعد مجھے یکدم یوں محسوس ہوا کہ مجھے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کی یاد آئی ہے اور میں نے خیال کیا کہ گھر جاؤں اور حضرت صاحب کو دیکھوں ہمارے
مکان کا وہ حصہ جو مسجد مبارک کی اوپر کی چھت سے ملحق ہے اور اسی کے دروازہ سے میں مسجد
میں نماز کے لئے آیا کرتا تھا میں اس حصہ میں سے گزرا اور پھر چھت کو پار کر کے سیڑھی سے اترا
اور اس دالان میں گیا جہاں حضرت مسیح علیہ الصلوۃ والسلام رہا کرتے تھے میں جب اس دالان

594
میں گیا تو وہاں میں نے دیکھا کہ ایک بڑا شاندار پلنگ رکھا ہوا اور اس پر ایک اعلیٰ درجہ کا بستر بچھا
ہوا ہے میں نے دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس پلنگ پر لیٹے ہوئے ہیں اس
پلنگ کے پہلو میں ایک چھوٹا سا میز پڑا ہوا ہے وہ میز ایسا ہے جیسے مہمانوں کے آگے کھانا رکھنے کامیز
ہوتا ہے اس کے اوپر کھانا بھی رکھا ہوا ہے۔اس کھانے کی ایک چیز پلاؤ تھی مگر اس کے چاول
بہت ہی اعلیٰ درجہ کے تھے اس سال بدو ملی کے ایک مخلص دوست نے کچھ چاول بھجوائے ہیں
وہ چاول ہم نے گھر میں پکائے تو میری بیوی نے ان کی بہت تعریف کی کہ بڑی اچھی قسم کے چاول
ہیں جب ہم جابہ گئے تو ان میں سے کچھ چاول وہاں بھی اپنے ساتھ لے گئے لیکن میں نے دیکھا کہ
وہ چاول ان سے بھی بہتر تھے۔وہ پکنے کے بعد لمبے ہو گئے ہیں اور پھر الگ الگ رہے ہیں اور
ٹوٹے بھی نہیں۔یہی اچھے چاولوں کی علامت ہوتی ہے بد و ملی کے دوست جو چاول لائے تھے
وہ بھی پکانے کے بعد لمبے ہو جاتے تھے اور الگ الگ رہتے تھے۔لیکن یوں معلوم ہوا ہے کہ
پکانے کے بعد کچھ کھردرے سے ہو جاتے ہیں بہر حال اس پلاؤ کے چاول ان چاولوں سے زیادہ
اچھے تھے اور وہ پلاؤ بڑے اعلیٰ درجہ کا تھا اس پلاؤ کے اوپر بڑے اعلیٰ درجے کا قورمہ بھی پڑا ہوا
تھا پھر میں نے دیکھا کہ پلاؤ کے ساتھ ہی ایک پلیٹ میں میٹھا کھانا پڑا ہوا ہے جو کچھ فرنی سے کچھ
حریرہ سے مشابہ ہے حریرہ وہ چیز ہے جس کو نشاستہ سے تیار کیا جاتا ہے اس میں میٹھا اور گھی ڈالتے
ہیں پھر اس میں پیتے اور بادام کی ہوائیاں ڈالتے ہیں بعض دفعہ کشمش بھی ڈال لیتے ہیں اور دماغ
کی طاقت کے لئے استعمال کرتے ہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی اپنی زندگی میں
بعض اوقات حریره استعمال فرمایا کرتے تھے تاکہ دماغ کو طاقت حاصل ہو یہ جو پستہ وغیرہ کے
باریک ٹکڑے ہوتے ہیں اور جن کو اردو میں ہوائیاں کہتے ہیں ان کو حریرہ میں بھی ڈالتے ہیں
اور زردہ میں بھی ڈالتے ہیں چونکہ وہ اتنے باریک ہوتے ہیں کہ اگر زور سے ہوا چلے تو انہیں
اڑا کر لے جائیں اس لئے انہیں ہوائیاں کہتے ہیں مجھے یاد نہیں کہ اس میٹھے کھانے میں ہوائیاں
تھیں یا نہیں لیکن وہ اعلیٰ درجہ کا حریرہ تھا جسے دیکھ کر کھانے کی رغبت ہوتی تھی یوں معلوم
ہو تا تھا جیسے کوئی مہمان آرہا ہے جس کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ کھانا
رکھوایا ہے تب میں نے چاہا کہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے ملوں جس جگہ میز
پڑی ہے اس کا چکر کاٹ کر میں چارپائی کے سرہانے کی طرف گیا جدھر حضرت مسیح موعود علیہ

595
الصلوۃ والسلام کا سر تھا میں نے دیکھا کہ آپ کا چہرہ روشن تھا داڑھی مہندی سے رنگی ہوئی تھی
اور نہایت خوش نما تھی اور یوں معلوم ہو تا تھا جیسے بالوں میں کنگھی کی ہوئی ہے آخری عمر میں
آپ مہندی میں خضاب ملا لیا کرتے تھے جس کی وجہ سے بالوں میں کچھ سیاہی آجاتی تھی لیکن
ابتداء میں آپ صرف مہندی لگایا کرتے تھے یہ خضاب کا نسخہ میر حامد شاہ صاحب کہیں سے سیکھ
کر آئے تھے۔وہی خضاب صحت کی حالت میں میں بھی لگایا کرتا تھا لیکن آپ مہندی زیادہ ملایا
کرتے تھے اس لئے سیاہی کم ہوتی تھی اور سرخی زیادہ لیکن میں مہندی کم ڈالا کرتا تھا اس لئے
سیاہی زیادہ ہوتی تھی اور سرخی کم۔ابتداء میں حضرت صاحب صرف مہندی لگایا کرتے تھے
بہر حال آپ کی داڑھی مہندی سے رنگی ہوئی تھی جو چمکتی تھی میں نے جھک کر آپ کا چہرہ دیکھا
جب میں آپ کے قریب ہوا تو آپ نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے ایک ہاتھ آپ نے میرے
دائیں کلے پر رکھ لیا اور دوسرا ہاتھ میرے بائیں کلے پر رکھ لیا اور میرے سر کو جھکایا اور پیار سے
میرے ہونٹوں کو یہ کہتے ہوئے بوسہ دیا کہ بیٹا تم اس طریق پر عمل کرو گے یا اس طریق پر۔میں
نے جواب دیا کہ مجھے نہ اس طریق سے غرض ہے نہ اس طریق سے غرض ہے مجھے تو حضور کے
ارشاد سے غرض ہے حضور جو ارشاد فرمائیں گے میں وہی کروں گا مجھے اس طریق سے یا اس
طریق سے کوئی تعلق نہیں۔آپ نے میری اس بات کا کوئی جواب نہیں دیا لیکن میں نے دیکھا
کہ آپ کے چہرہ پر رونق آگئی ہے پھر آپ نے خوشی سے کہا میں نے تمہیں ٹرنک کال کی تھی میں
نے کہا حضور آپ نے ٹرنک کال کی ہوگی مگر مجھے نہیں ملی۔میں تو مسجد مبارک کے اوپر تھا اور
وہاں ٹیلی فون نہیں بہر حال آپ کی ٹنک کال مجھے نہیں ملی میرے دل میں خود ہی خواہش پیدا
ہوئی کہ میں حضور کو دیکھوں اس لئے میں آگیا۔اس کے بعد آنکھ کھلی تو میرا ذ ہن اس طرف گیا
کہ معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے اگلے جہان میں بھی ٹرنک کال کا طریق جاری کیا ہوا ہے جب
اگلے جہان میں روحیں دنیا کے لوگوں سے ملنا چاہتی ہیں تو فرشتے ٹیلی فون لگا دیتے ہیں صرف
فرق یہ ہوتا ہے کہ یہاں کی ٹرنک کال کانوں سے سنی جاتی ہے اور وہاں کی ٹرنک کال دل سے سنی
جاتی ہے اگلے جہان میں جب کسی روح کا دل چاہتا ہے کہ وہ دنیا میں اپنے کسی پیارے کو دیکھے یا
کسی رشتہ دار سے ملے تو فرشتے اسے ٹیلی فون پر کھڑا کر دیتے ہیں اور ادھر اس کے رشتہ دار کو
رغبت دلا دیتے ہیں اور جو کچھ وہ روح کہتی ہے خواب میں اس کے سامنے آجاتا ہے تو گویا ٹرنک

596
کال کا طریق وہاں بھی جاری ہے اس کے بعد غنودگی کی حالت طاری ہوئی اور فارسی کے کچھ شعر
میری زبان پر جاری ہوئے فارسی میں نے درسی طور پر نہیں پڑھی صرف مثنوی رومی حضرت
خلیفہ اول نے پڑھائی تھی اس لئے فارسی اشعار بہت کم زبان پر آتے ہیں لیکن عربی کے وہ اشعار
جو پرانے شاعروں نے کہے تھے وہ زبان پر آجاتے ہیں بہر حال میں نے دیکھا کہ فارسی کے کچھ شعر
میری زبان پر آگئے ہیں لیکن مجھے یاد نہیں رہے آخر سوچتے سوچتے میرے ذہن میں آیا کہ وہ شعر
جو میری زبان پر جاری ہوئے تھے ان کے اندر آرپار تار جیسے کچھ الفاظ تھے اس کے بعد میں نے
سوچنا شروع کیا کہ کوئی شعر ایسے ہوں جو میں نے سنے ہوں اور جن میں ایسے الفاظ آتے ہوں
اس پر یکدم مجھے یاد آیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مجھے فارسی کے دو شعر
سنائے تھے اور وہی میری زبان پر جاری ہوئے تھے۔دو شعر سرمد رحمہ اللہ علیہ کے ہیں اور وہ یہ
ہیں کہ
جانان مرامن بیارید این مردہ تم با وسپارید
چوں بوسہ وہد برین لبانم گر زنده شوم عجب مدارید
اس میں بھی وہی بسیار آر پار کا وزن آتا تھا اس لئے اس وزن نے میری راہنمائی کی کہ وہ کون
سے شعر ہیں جو میری زبان پر جاری ہوئے تھے سرمد عشق الہی کی وجہ سے بعض ایسے الفاظ کہہ
جاتے تھے جن کی وجہ سے علماء سمجھتے ہیں کہ یہ بے دین ہے اور وہ کہتے تھے کہ اسے پھانسی دی
جائے چنانچہ عالمگیر بادشاہ نے ان کے فتووں کی وجہ سے سرمد کو پھانسی دینے کا حکم دے دیا لیکن
در حقیقت ان کا عشق مجازی نہیں بلکہ حقیقی تھا جب سرمد کو پھانسی کا حکم ہو گیا تو انہوں نے کہا
جانان مرائن بیارید این مردہ تم با و سپارید
کہ جب میں مرجاؤں تو میرے محبوب کو میرے پاس لانا اور میرا مردہ جسم اس کے حوالے کر
دیتا۔چون بوسہ دہد بریں لبانم گر زنده شوم عجب مدارید
پھر اگر وہ لبوں پر بوسہ دے اور میں زندہ ہو جاؤں تو اس پر تعجب نہ کرنا۔لوگوں نے قصہ بنایا ہوا ہے کہ سرید کو ایک لڑکے سے عشق تھا چنانچہ پھانسی کے بعد وہ لڑکا لایا
گیا اس نے جب سرمد کے لبوں پر بوسہ دیا تو وہ زندہ ہو گئے حالانکہ ان کا عشق مذہبی رنگ کا تھا

آج 10 میں سے 10 باقی