24 .جنوری 1957ء
رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود
597
اور ان کے اندر روحانی والیت پائی جاتی تھی جس کی طرف ان شعروں میں اشارہ تھا۔میں نے جو تصرف الہی سے یہ شعر پڑھا تو اس میں اس طرف اشارہ تھا کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو میرے پاس لاؤ اور اگر وہ میرے ہونٹوں کو بوسہ دیں گے تو پھر ایک نئی
زندگی مجھ میں پیدا ہو جائے گی اور ترقی سلسلہ اور ترقی اسلام کے ایسے سامان پیدا ہو جائیں گے
کہ میرے جیسا مردہ یا میرے کام جیسا مردہ پھر زندہ ہو جائے گا اور ایسی شان سے زندہ ہو گا کہ
لوگ تعجب کریں گے کہ ایسا مردہ کس طرح زندہ ہو گیا مگر یہ خدائی تقدیر ہوگی اس پر تعجب کرنا
غلط ہو گا پس اس کے معنے میں یہ سمجھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ چاہے تو مجھے اسلام کی خدمت اور اس
کی اشاعت کی اور زیادہ توفیق ملنی شروع ہو جاوے گی یا ممکن ہے اس میں میری صحت کی طرف
اشارہ ہو۔دونوں باتیں ہو سکتی ہیں یہ بھی ہو سکتا ہے کہ مجھے دینی خدمت کی زیادہ توفیق ملنی
شروع ہو جائے اور اسلام کی اشاعت کے جو کام باقی ہیں وہ میرے ذریعہ یا میرے اتباع کے
ذریعے پورے ہو جائیں اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے ظاہری صحت دے دے اور دین
کے کام اچھی طرح ہونے لگ جائیں اور یہ بھی اس خواب میں اشارہ ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ
قادیان جانے کے سامان لوگوں کے لئے پیدا کر دے۔الفضل 24۔جنوری 1957ء صفحہ 472
631
24 جنوری 1957ء
فرمایا بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کو میں نے پھر دیکھا کہ میں قادیان میں ہوں مگر اس
دفعہ میں نے اپنے آپ کو مسجد مبارک کی چھت پر نہیں دیکھا بلکہ مسجد مبارک کے مستقف حصہ
میں دیکھا ہے میں جب اس کے اندر گھسا تو مجھے یوں معلوم ہوا جیسے مولوی عبدالکریم صاحب
مرحوم خطبہ پڑھ رہے تھے مگر میں نے مسجد جس شکل میں دیکھی ہے وہ وہ تھی جو اب ہے اور
مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم کے وقت میں مسجد کی یہ شکل نہیں تھی بلکہ صرف اتنا ہی حصہ تھا
جو کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بنایا ہوا تھا مولوی عبد الکریم صاحب 1905ء
میں فوت ہوئے تھے اور 1907ء میں اس مسجد کی توسیع ہوئی تھی۔یہ توسیع میر ناصر نواب
صاحب نے کی تھی اور اس پر انجمن کا اور میرناصر نواب صاحب کا جھگڑا بھی ہوا تھا جس پر حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک تحریر لکھ کر دی تھی جس کو ہمیشہ پیغامی اس بات کی دلیل
598
میں پیش کیا کرتے ہیں کہ انجمن ہی خلیفہ ہے تو وہ حصہ مولوی عبد الکریم مرحوم کی وفات کے بعد
بنا ہے لیکن میں نے اس وقت دیکھا کہ وہ حصہ بھی مسجد میں شامل ہے مولوی عبد الکریم صاحب
کھڑے تھے اور غالبا خطبہ دے رہے تھے ان کا منہ مشرق کی طرف تھا میں جب مسجد کے اندر گھسا
تو میرے ساتھ ایک دو ساتھی اور بھی تھے معلوم ہوتا ہے جیسے مسجد میں گنجائش کم ہے اور آدمی
زیادہ ہیں انہوں نے جب ہمیں آتے ہوئے دیکھا تو کہا لو گو بارش ہو رہی ہے ذرا سمٹ جاؤ اور
رستہ دے دو۔میں گزر کر اپنے ساتھیوں سمیت اس کو ٹھڑی میں گھس گیا جس میں پہلے مولوی
محمد علی صاحب رہا کرتے تھے اور بعد میں مولوی محمد اسماعیل صاحب اس میں رہتے رہے ہیں اور
پھر سیڑھی پر چڑھ کر گول کمرہ کی چھت پر چلا گیا اس کے ساتھ ہی وہ مکان ہے جس میں امتہ الحی
مرحومہ رہا کرتی تھی اس کی کھڑکی باہر چوک کی طرف کھلتی ہے اگر اس میں کھڑے ہو جائیں تو
مسجد مبارک کے آگے کا چوک اور وہ سیڑھیاں جو نئی بنی ہیں اور وہ دکانیں جو مرزا نظام دین
صاحب کی ہوتی تھیں وہ سب نظر آتی ہیں میں نے دیکھا کہ ایک عورت اس کھڑکی کے پیچھے چھپی
ہوئی ہے میں سمجھتا ہوں کہ وہ یہ بتانا چاہتی ہے کہ ہم پردہ دار عورتیں یہاں بیٹھی ہیں اس وقت
بارش ہو رہی ہے اور ہم نماز پڑھنا چاہتے ہیں مگر بارش کی وجہ سے چونکہ کیچڑ ہے ہم نماز نہیں
پڑھ سکتے اور اس جگہ جو چھت ہے وہ بالوں والی نہیں بلکہ لوہے کی سلاخوں کی ہے جس میں سے
پانی گر سکتا ہے تب میں نے کسی چیز کا سہارا لیکر جو پاس کی چھت پر لوگ بیٹھے تھے ان سے کہا کہ
پاس کے کمرہ میں عورتوں سے کہہ دو کہ پردہ کر لیں تاکہ ہم کمرہ میں نماز پڑھ سکیں کیونکہ باہر
بارش کی وجہ سے کیچڑ ہے پھر میں نے اپنے ساتھیوں سے کہا کہ میرا منشاء تھا کہ اس جگہ مکان کو
سیع کیا جائے اور کچھ اور چھت ڈال لی جائے تاکہ نمازی اس میں آسکیں اس کے بعد میری آنکھ
کھل گئی۔فرمایا۔اس رویا میں بھی قادیان جانے کا ذکر ہے گو زیادہ تفصیل نہیں پہلی رویا میں زیادہ
تفصیل تھی مگر بہر حال یہ بھی ایک مبارک رؤیا ہے اور مسجد مبارک کا دیکھنا بھی اچھا ہے۔الفضل
یکم فروری 1957ء صفحہ 3-2